Baaghi TV

Tag: توشہ خانہ کیس

  • توشہ خانہ کیس، تاخیری حربے،عمران خان کے وکیل سپریم کورٹ پہنچ گئے،درخواست دائر

    توشہ خانہ کیس، تاخیری حربے،عمران خان کے وکیل سپریم کورٹ پہنچ گئے،درخواست دائر

    توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے کل کے فیصلوں کے خلاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ دائر کر دی گئی ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ میں سماعت میں وقفہ ہوا ہے، عمران خان کے وکیل سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی بجائے سپریم کورٹ پہنچ گئے، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،

    سپریم کورٹ میں عمران خان صاحب کی درخواست پہ ڈائری نمبر لگا دیا گیا،وکیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا ہر ایسا آرڈر جو ہمیں ٹائم باونڈ کرے ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور وہ حق استعمال کیا گیا ہے ہماری پیٹیشن پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا ہے

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کل فیصلہ سنایا تھا جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ،عدالت نے‌ حکم دیا تھا کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے ٹرائل کورٹ درخواست پر فیصلہ کرتے وقت پٹیشن میں اٹھائے گئے نکات کا بھی جواب دے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد ، چاروں گواہوں غیر متعلقہ قرار

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد ، چاروں گواہوں غیر متعلقہ قرار

    اسلام آباد: عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظور کرلی۔

    دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 گواہان کی فہرست عدالت میں پیش کی جن میں ٹیکس کنسلٹنٹ محمد عثمان علی، سینئیر مینجر قدیر احمد، آئی ٹی پی کے سینئیر مینجر نوید فرید اور پی ٹی آئی کےرؤف حسن شامل تھے وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اعتراض کیا کہ یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔

    مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں، جواب جمع کروانے کی ملی …

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے تمام 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دے دیا عدالت نے کہا کہ ملزم گواہوں کے کیس سے متعلقہ ہونے کو ثابت نہیں کرسکے ،آج جمع کروائی گئی فہرست میں ٹیکس کنسلٹنٹ اور ایک اکاؤنٹنٹ شامل ہیں، وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے موکل کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ عدالت کے سامنے پیش نہیں کی بلکہ فوٹو کاپی اسٹیٹمنٹ دی گئی ہے، تھوڑا رحم کریں آپ ہی میرے حقوق کے امین ہیں، لیول پلینگ فیلڈ دیں، انصاف کی توقع ہے۔

    توشہ خانہ کیس، چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع

    جج ہمایوں دلاور نے فریقین کو مقدمے میں کل حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

  • توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی، ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بُک پوسٹیں عدالت کو دکھائیں اور بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بُک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

    بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

    حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس فیس بُک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے، ایف آئی اے تحقیق کر کے آئندہ تاریخِ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہےاسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

    واضح رہے کہ 27 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر سماعت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عدالت میں ہماری 4 مختلف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ہیں اور سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ وہ آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔ ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بُک پوسٹ کا ایشو ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلےسائبرکرائم ونگ دیکھےگا اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا۔ فیس بک پوسٹ پر ٹرائل کورٹ کے جج کا کیا موقف ہے؟

    باجوڑ خودکش دھماکہ، مزید 3 زخمی دم توڑگئے

    وکیل خواجہ حارث نے کہا تھاکہ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹس میری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دیدی ہے تاہم جج صاحب نے اپنے تحریری حکمنامہ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی جب کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میرے پاس تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر جج ہمایوں دلاور کی طرف سے کچھ نہیں آیا، ایسا کرتے ہیں کہ تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے سن لیتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاتھا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق درخواستوں کو سن کر فیصلہ کیا جائے اور جو ایک شک پیدا ہوا ہے اسے سن کر فیصلہ کرلیا جائے۔

    دریائےسندھ میں خورہ خیل کے مقام پر 4 سگے بہن بھائی ڈوب گئے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا آرڈر آج آنے کا امکان ہے؟ ڈائریکشنز دی گئی ہوں تو ہائیکورٹ کو بھی آفیشلی آرڈر بھیجا جاتا ہے سپریم کورٹ نے تمام کیسز یکجا کر کے سننے کا کہہ دیا پھر تو ٹھیک ہے، اگر سپریم کورٹ نے نہیں کہا تو پھر میں یکجا کرنے کا آرڈر کر دوں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے تو کہا ہے کہ آج پیش نہ ہوئے تو نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔ وہ تو ہمیں ہر تاریخ پر کہتے ہیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دینگے۔ اس معاملے کو بھی دیکھ لیں اور کچھ آبزرو کر دیں۔

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ امید ہے کہ سب کچھ اچھے طریقے سے ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کو آنے دیں تب ہی کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلا کو ہدایت کہ کہ آج ڈویژن بینچ کے بعد ڈیڑھ دو بجے تک آپ پتہ کرلیں۔

    دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیاجسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھااسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست 27 جولائی کو سماعت کے لے مقرر کر رکھی ہےگزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا اور عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے تھے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    قبل ازیں 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا،ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

    سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

  • توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ استثنیٰ کی درخواست ہمیشہ منظورکی گئی جبکہ ایک دفعہ بھی ملزم پیش نہیں ہوا۔ کیس کی فائل میں صرف استثنیٰ کی درخواست کے علاوہ کچھ نہیں؟

    عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے پیر کے روز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

    عدت میں نکاح سےمتعلق کیس:عمران خان اورانکی اہلیہ نےشکایت خارج کرنےکی درخواست دائرکردی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کارروائی کی سماعت یں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں شیر افضل مروت میرے بھی سینئر رہیں ہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ کا شکریہ اچھے الفاظ میں یاد کیا ،ویسے میں بیرسٹر گوہر سے بھی سینئر ہوں-

    جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر رہا ہوں ،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلے بھی مجھے بولنے نہیں دیا تھا آج موقع دیں،کل کے بجائے پیر تک سماعت کو ملتوی کر دیں کوئی آسمان نہیں گر رہا ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں سماعت کل تک ملتوی کر دیں گے پھر دیکھ لیں گے،بمیرے ماموں کی وفات ہو گئی تھی مجھے جانا پڑا،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے ماموں کی وفات پر فاتحہ پڑھ لیتے ہیں،کمرہ عدالت میں بیرسٹر گوہر کے ماموں کے ایصال ثواب کیکئے فاتحہ پڑھی گئی عدالت نے کیس کی سماعت آج صبح 9:30 بجے تک ملتوی کر دیا تھا-

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …

  • توشہ خانہ کیس، گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنیکا فیصلہ

    توشہ خانہ کیس، گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنیکا فیصلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث کی جانب سے ڈاکٹر یاسر عمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ خواجہ حارث 12 بجے پیش ہوں گے وکیل علی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے عزیز کی فوتگی ہوہی ہے اور خواجہ حارث سپریم کورٹ ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ 12 بجے تک وقفہ کیا جائے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا

    دوبارہ سماعت ہوئی تو خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے خواجہ حارث کو چیئرمین پی ٹی آئی کا پلیڈر مقرر کردیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم صرف ایک بار عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں دوسرے کیسز بھی زیرسماعت ہیں،خواجہ حارث کو پلیڈر مقرر کررہا ہوں،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کہ آپ اپنے گواہ کا بیان ریکارڈ کروائیں

    خواجہ حارث نے کہا آپ ہمارا اعتراض لکھ لیں یہ ممکن نہیں ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک نے بطور گواہ بیان قلبند کراتے ہوئے کہا کہ 2022 سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تعینات ہوں الیکشن کمیشن نے 7 نومبر 2022 کو بذریعہ خط کمپلینٹ دائر کرنے کا اختیار دیا، عدالت نے دوسرے گواہ کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی،گواہ وقاص ملک نے کہا کہ 7نومبر 2022 کا الیکشن کمشن کا اتھارٹی لیٹر ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف میں نے کمپلینٹ دائر کی، خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ لیڈنگ سوالات پوچھے جا رہے ہیں ،عدالت نے وکیل الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ آپ انہیں خود بیان ریکارڈ کروانے دیں آپ کسی سے مدد نہ لیں کسی کے دبائو میں آکر بیان نہ دیں

    توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں گواہ وقاص ملک کا بیان قلمبند کیا گیا، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ خواجہ حارث نے دورانِ وقفہ چائے آفر نہیں کی،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اِس ترازو کو ہم ابھی بیلنس کرلیتے ہیں، گواہ وقاص ملک نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن کوبتایا کہ توشہ خانہ سے2020-21 میں 5 قیمتی تحائف لیے،چیرمین پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن کے فارم بی میں پانچوں تحائف کوبطورقیمتی تحائف ظاہرکیا،چیرمین پی ٹی آئی نے تحائف کے نام اور تفصیلات الیکشن کمیشن کےفارم بی میں ظاہر نہیں کیں،چیرمین پی ٹی آئی نے فارم بی میں ظاہر نہیں کیا کہ تحائف کی نوعیت کیا تھی

    جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز کو دوران سماعت چائے منگوا دی، گواہ وقاص ملک نے کہا کہ حقائق سے معلوم ہوا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ پر مبنی گوشوارے جمع کروائے،گوشوارے ظاہر نہ کرنا چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہے،توشہ خانہ کیس کے پہلے گواہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک کا عدالت میں بیان قلمبند ہوگیا

    پی ٹی آئی وکلاء کے بار بار بولنے پر جج ہمایوں دلاور نے اظہارِ برہمی کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کو کنڈکٹ نہ سکھائیں، اپنا رویہ دیکھیں،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے-

    چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی ۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ٹرائل کورٹ نے بھی کیس 17 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہےدرخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی اور کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئےقانونی طریقہ نہیں اپنایا گیا توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،استدعا ہے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے. آرمی چیف عاصم منیر

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان  کل ذاتی حیثیت میں طلب

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کرلی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاورنے سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 8 اپریل کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، آج ہائی کورٹ میں ہماری اپیل پرسماعت ہے۔

    سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ملزم کدھرہے؟ جس پر وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے، وکیل سعد حسن نے بتایا کہ دونوں گواہان عدالت میں شہادت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دو دن سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ آپ کریمینل وکیل ہیں،7 ماہ سے کیس التوا کا شکارہے، کبھی ایسا دیکھا 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر رہا ہوں، ساڑھے گیارہ بجے تک عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی عدالت میں جمع کروا دی گئی، بیرسٹر گوہر نے عدالت میں کہا کہ آج ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی کازلسٹ کینسل ہو گئی ہے، ہماری استدعا ہے کہ ہفتے کا دن سماعت کیلئے مقرر کر دیں کیونکہ کل سارا دن ہائیکورٹ میں لگے گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کل تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں اور روز کی بنیاد پر سماعت سنیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت اور عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج آپ کی کوئی بات نہیں سن رہے کل دیکھا جائے گا،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ اس طرح نہیں کر سکتے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے ،آپ کے رویہ کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا ہوں،وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کہوں آپ کو بھی اسی کیس کیلئے لایا گیا ہے،بیرسٹر گوہر نے وکیل شیر افضل مروت کو کندھے پر تھپکی دے کے کورٹ روم سے جانے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل صبح گیارہ بجے تک سماعت ملتوی کر دیں ہم کل گیارہ بجے پیش ہو جائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی ہے، جس کے باعث توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت نہیں ہو سکے گی درخواست میں میں ٹرائل عارضی روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

  • توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے-

    طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کامرکزی کیس 29 اپریل کوسماعت کے لیےمقررہے اورالیکشن کمیشن نےکیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔

  • توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آج بھی اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے اور 3 روز سے ہڑتال چل رہی ہے۔

    اس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں، اگروکیل ملزم ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا، ٹرائل کی اسٹیج پر ملزم کی کمرہ عدالت میں حاضری لازم ہوتی ہے، عمران خان کو آنا چاہیے اگر ان کے وکیل ہڑتال پر جانا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت نے ان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی واپس لینے پر رپورٹ طلب کرلی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت میں موجود نہیں، وہ تو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، توشہ خانہ کیس میں کیا جلدی ہے، معمول کے مطابق ڈیل کیا جائے، سپریم کورٹ نے کہا کریمنل کیسز کو جلد نمٹایا جائے، لہٰذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے تاہم دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔

    وکلا کے دلائل پر جج نے استفسار کیا کہ مشترکہ مشاورت سے عدالتی سماعت سے متعلق بتا دیں، اس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ رمضان کے بعد توشہ خانہ کی سماعت رکھ لیں، کیا جلدی ہے؟جج نے فریقین کو ہدایت کی کہ آپ مشاورت کرلیں، عدالت تو ساڑھے 8 بجے بیٹھ گئی ہے۔

    خواجہ حارث نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرنے کی تجویز دی جس پر عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    علاوہ ازیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور آئندہ سماعت پر توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔

    آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بھی آئین کی اسی شق کے تحت اسی نوعیت کے معاملے میں تاحیات نااہلی قرار دیا گیا تھا، ان پر اپنے بیٹے سے متوقع طور پر وصول نہ ہونے والی سزا گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔