Baaghi TV

Tag: تھائی لینڈ

  • اپنی تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگانےوالا شخص گرفتار

    اپنی تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگانےوالا شخص گرفتار

    تھائی لینڈ میں اپنی تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا-

    تھائی لینڈ کے صوبے فٹسانولوک میں کائینگ ہیٹ اوئی جنگل میں گشت کرتی رینجرز نے علاقے میں آتشزدگی کی متعدد رپورٹس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس سے لائٹر برآماد ہوا تاہم، پوچھ گچھ پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، پولیس اسٹیشن میں 22 سالہ نوجوان (جس کی شناخت صر ف ماٹینا کے نام سے ہوئی) نے بالآخر کیئنگ ہیٹ اوئی جنگل میں آگ لگانے کا اعتراف کر لیا لیکن اس کی وجہ نہایت عجیب و غریب تھی۔

    اس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ تفریح کے لیے کیا اس کے پاس کوئی مصروفیت نہیں تھی اس لیے اس نے آگ لگا دی تاکہ فاریسٹ رینجرز اسے بجھانے آئیں،اس نے یہ سب لاپرواہی میں کیا،رینجرز نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے چیٹ تراکن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا، جہاں اس پر قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا، یہ نوجوان اس وقت حراست میں ہے، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی سزا کا اعلان نہیں کیا، تھائی لینڈ پہلے ہی قدرتی وجوہات اور انسانی لاپرواہی کے باعث جنگلاتی آتشزدگیوں سے نبرد آزما ہے، لیکن غالباً یہ پہلا واقعہ ہے جہاں کسی نے صرف تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگائی ہو۔

  • تھائی لینڈ : ایک نجی پارک میں وائرس سے 72 چیتے ہلاک

    تھائی لینڈ : ایک نجی پارک میں وائرس سے 72 چیتے ہلاک

    تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں واقع ایک نجی پارک میں کم از کم 72 چیتے ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں ٹائیگر کنگڈم نامی پارک میں ہوئی ہیں جہاں موجودہ انتظامیہ سے ہفتے کے روز رابطہ نہیں ہو سکا چیانگ مائی میں صوبائی لائیو سٹاک آفس نے جمعہ کو بتایا کہ جانچ میں چیتوں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کے ساتھ ساتھ نظامِ تنفس پر اثر ڈالنے والے بیکٹیریا کی موجودگی بھی پائی گئی۔

    قومی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب چیتے بیمار پڑتے ہیں تو بلیوں یا کتوں جیسے جانوروں کی نسبت ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جب تک ہمیں احساس ہوا کہ وہ بیمار ہو گئے تھے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

    جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا ایشیا نے اے ایف پی کو بتایا کہ چیتے اسی طریقے سے ہلاک ہوئے جیسے وہ زندہ تھے ان کی ہلاکت بہت تکلیف، قید اور خوف کے ماحول میں ہوئی ماہرین نے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی کہ نجی جانوروں کے پارکوں میں بیماریوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

  • تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے جمعے کے روز معطل وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت نے انہیں کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک متنازعہ فون کال پر قصوروار قرار دیا،39 سالہ پیتونگتارن شیناواترا اس طرح 2008 کے بعد عدالتی فیصلے کے ذریعے ہٹائے جانے والی 5ویں وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔

    آئینی عدالت کی 9 رکنی بینچ نے، جسے عام طور پر ملک کے قدامت پسند شاہی حلقوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، قرار دیا کہ وزیرِاعظم نے سرکاری عہدے کی اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔

    سائبر کرائم ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ

    عدالتی فیصلے کے مطابق، پیتونگتارن کی ہن سین سے جون میں ہونے والی کال کے دوران وہ سابق کمبوڈیائی رہنما کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کر رہی تھیں جبکہ ایک سینیئر تھائی فوجی کمانڈر کو ’مخالف‘ قرار دے رہی تھیں،یہ گفتگو لیک ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی اور سرحدی جھڑپوں نے درجنوں جانیں لے لیں، جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے، بعد ازاں 29 جولائی کو ملائیشیا کی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی۔

    پیتونگتارن شیناوترا کو عدالت نے یکم جولائی کو مقدمے کے فیصلے تک معطل کر دیا تھا، فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی نیت ہمیشہ ملک کے مفاد میں رہی اور وہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہیں کہ قومی استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

    میری نیت ذاتی فائدے کے لیے نہیں تھی، بلکہ عوام اور فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تھی، آج کے فیصلے نے تھائی سیاست کا رخ بدل دیا ہے، اب حکومت، اپوزیشن اور عوام کو مل کر سیاسی استحکام کے لیے کوشش کرنا ہوگی تاکہ دوبارہ کوئی نازک موڑ نہ آئے،یہ فیصلہ پیتونگتارن شیناوترا اور ان کے والد اور سابق تھائی وزیرِاعظم تھاکسن شیناوترا کے خلاف جاری 3 بڑے عدالتی مقدمات میں سے دوسرا ہے، تھاکسن کو گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کی توہین کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا،تاہم ان پر اب بھی یہ مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ جیل جانے کے بجائے اسپتال کے خصوصی کمرے میں کیوں رہے، جب وہ 2023 میں 16 سالہ جلاوطنی ختم کر کے تھائی لینڈ واپس آئے تھے۔

    قومی مفاد میں ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں، آر ایس ایس سربراہ

    واضح رہے کہ آئینی عدالت نے یکم جولائی کو تھائی وزیراعظم شینا وتری کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند

    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند

    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند ہوگئے-

    ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق،ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے نافذ العمل ہوگی، یہ فیصلہ دونوں ممالک کی متنازع سرحد پر کئی دنوں سے جاری جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ملائیشیا ان امن مذاکرات کا ثالث تھا، جس کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے علاقائی کمانڈرز کی میٹنگ منگل، 29 جولائی کو ہوگی،کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھومتھم وچیایاچائی نے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ، پُتراجایا (جو دارالحکومت کوالالمپور کے جنوب میں واقع ہے) میں ملاقات کی۔

    آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز شروع

    دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تازہ سرحدی کشیدگی شروع کرنے کا الزام عائد کیااور جاری لڑائی کی ذمہ داری بھی ایک دوسرے پر ڈالی ہے، جس میں تھائی اور کمبوڈیائی حکام کے مطابق اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،اور دونوں جانب سے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، یہ سرحدی تنازع کئی دہائیوں پرانا ہے۔

    دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جب کہ امن مذاکرات سے چند گھنٹے قبل بھی جھڑپیں جاری تھیں،کمبوڈیا کے حکام نے الزام لگایا کہ تھائی لینڈ نے ابتدائی اوقات میں کم از کم 2 مقامات پر حملہ کیا، جب کہ تھائی فوج نے کہا کہ پیر کی صبح 3 صوبوں میں جھڑپیں جاری تھیں۔

    تنقید کرنے والی اداکارائیں شوبز چھوڑ کیوں نہیں دیتیں،وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ محسن گیلانی

    امریکا اور چین نے بھی جنگ بندی مذاکرات میں مبصرین کی حیثیت سے مدد کی پیشکش کی تھی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، پیر کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار مذاکرات میں معاونت کے لیے موقع پر موجود تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جنگ بندی مذاکرات پر رضامند ہو گئے ہیں، تاہم ہفتے کے آخر تک مقامی سطح پر لڑائی جاری رہی،ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے تھائی اور کمبوڈیائی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اگر مہلک سرحدی تنازع جاری رہا تو وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی

  • کمبوڈیا کےساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ کے 11 شہری ہلاک،سرحد پر ایف سولہ جنگی طیارے پہنچا دیے

    کمبوڈیا کےساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ کے 11 شہری ہلاک،سرحد پر ایف سولہ جنگی طیارے پہنچا دیے

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی تنازعے نے سنگین صورت اختیار کرلی،کمبوڈیا کے ساتھ جھڑپوں میں تھائی لینڈ کے 11 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ تھائی لینڈ نے جھڑپوں کے بعد سرحد پر ایف سولہ جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔

    تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں،تھائی حکام کے مطابق یہ اقدام کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،ایڈ ہاک بارڈر سچویشن سینٹر کے ترجمان ریئر ایڈمرل سوراسانت کانگسیری نے بتایا کہ تھائی لینڈ نے حفاظتی اقدامات کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے، جو مکمل سرحد ی بندش کو ظاہر کرتا ہے۔

    تھائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے حملوں میں اسپتال سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، کمبوڈین فوج کے حملوں میں جانی نقصان اور ہلاکتیں ہوئیں کمبوڈین فوج کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے،جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ سرحد پر کمبوڈیا کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی ہلاک ہوا،تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا سے کشیدگی پر سرحدی علاقے میں ایف 16 جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔

    جنت مرزا کا کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کا انکشاف

    تھائی حکام کا کہنا ہے کمبوڈیا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر روکے، کمبوڈیا سے تشدد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، کمبوڈیا کے اقدامات کو جنگی جرائم میں شمار کیا جا سکتا ہے،تھائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کمبوڈیا کی طرف سے حملے جاری رہے تو تھائی لینڈ اپنے دفاعی اقدامات میں مزید شدت لائے گا تھائی وزارتِ صحت کے مطابق راکٹ حملوں میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ سساکیت صوبے میں ایک گیس اسٹیشن پر حملے میں 6افراد ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون منیٹ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تھائی لینڈ کی ”جارحیت“ کو روکا جا سکے انہوں نے الزام لگایا کہ تھائی افواج نے کمبوڈین سرحدی چوکیوں پر ”بلا اشتعال، منظم اور جان بوجھ کر حملے کیے“، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپ پر گہری تشویش ہے، امید ہے دونوں فریق مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کر لیں گے، چین انصاف اور غیر جانبداری کا مؤقف اپناتا ہے، کشیدگی کم کرنے میں ایک تعمیری کردار ادا کریں گے۔

    دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف سفارتی اقدامات بھی اٹھا لیے ہیں تھائی لینڈ نے سرحدی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ بند کرنے کی دھمکی دی، جب کہ کمبوڈیا نے تھائی مصنوعات، فلموں اور ڈراموں پر پابندی لگا دی ہے۔

    تنازعے کا آغاز سرین صوبے میں قدیم ٹیمپل سائٹ ”تا موئن تھوم“ کے قریب ہوا، جس پر دونوں ممالک ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل سرحد کئی دہائیوں سے متنازع رہی ہے، جس پر ماضی میں بھی کئی بار خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں 2011 میں بھی دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپیں ہوئیں، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    حالیہ جھڑپوں میں استعمال ہونے والے جدید ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور فضائی حملوں نے ایک اور مکمل جنگ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے تھائی لینڈ کی فوجی طاقت کمبوڈیا سے کئی گنا زیادہ ہے، لیکن دونوں طرف سے مسلسل الزامات، حملے اور جوابی کارروائیاں اس تنازع کو سنگین سطح پر لے جا چکی ہیں۔

  • سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک

    سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک

    تھائی لینڈ میں سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع تھا چنا (Tha Chana) میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا،خاتون نے اس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا مذکورہ شخص دھماکے میں وہ خود ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون محفوظ رہی، واقعے میں چار دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

    بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 مئی کو پیش آیا، پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت سوراپونگ تھونگناک کے طور پر ہوئی ہے، جو اپنی سابقہ محبوبہ کو منانے کے لیے اس کے گھر پہنچا تھا تاہم، خاتون نے اس سے دوبارہ تعلق جوڑنے سے انکار کر دیا تھا،انکار کے بعد سوراپونگ نے غصے میں آ کر قینچی سے خاتون پر حملے کی کوشش کی، لیکن راہگیروں نے مداخلت کر کے اسے روک دیا۔

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    اس کے بعد سوراپونگ اپنی گاڑی کی جانب گیا، جہاں سے اس نے ایک گرینیڈ بم نکالا اس کی پن کھینچی اور لوگوں کے ہجوم کی جانب پھینک دیا تاہم بم فوری طور پر نہیں پھٹا جب بم نہ پھٹا تو سوراپونگ نے اسے دوبارہ اٹھا کر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن اسی دوران بم اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔

    دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب پولیس موقع پر پہنچی تو سوراپونگ خون میں لت پت زمین پر پڑا تھا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،دھماکے میں دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئیں جنہیں شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا سوراپونگ کی سابقہ گرل فرینڈ دھماکے سے پہلے اپنے گھر کے اندر چھپ گئی تھی جس کے باعث وہ محفوظ رہی، پولیس نے دھماکے میں مرنے والے شخص کی گاڑ ی سے 500 گرام میتھ ایمفیٹامین منشیات برآمد کیا،سوراپونگ 5 سال قبل بھی منشیات کے الزامات میں قید کاٹ چکا تھا۔

    جارکھنڈ بھارت، یورینیم سے متاثرہ بیمار و معذور بھارتیوں کی حالت زار

  • امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان، کوریا سینیگال، تھائی لینڈ سمیت 16 ممالک سے مزید 118 سے پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔ بعض کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے اور زائد المعاد قیام پر 15 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے 7 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخل ہونے، آجر کی جانب سے ملازمت سے برطرف کرنے اور بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔اس کے علاوہ امریکا میں ایک پاکستانی کو ناقابل قبول قرار دے کر واپس بھیجا گیا، کوریا میں بھی ایک پاکستانی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کی رقم کم ہونے پر 2 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی گئی۔

    سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارذرائع کا بتانا ہے کہ بحرین، یوگنڈا، کینیا، قبرص، مراکش، کوریا، سینیگال، بوسٹوانہ سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ جبکہ جاپان میں 2 پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے لیے مطمئن نہ کرسکنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

  • بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند جبکہ ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کردی گئی ہے۔

    بنکاک کے مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کر دی گئی ہے۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، 5 سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے.

    آئی کیو ایئر کے مطابق، جمعہ کی صبح، پی ایم 2.5 آلودگیوں کی سطح – کینسر پیدا کرنے والے مائیکرو پارٹیکلز کافی چھوٹے پھیپھڑوں کے ذریعے خون کے دھارے میں داخل ہو سکتے ہیں – 108 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تجویز کرتی ہے کہ سال کے بیشتر دنوں میں 24 گھنٹے کی اوسط نمائش 15 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔تھائی دارالحکومت کو اس وقت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ بڑا شہر بن گیا ہے۔جمعہ کی صبح تک بنکاک میٹروپولیٹن اتھارٹی کے تحت 437 اسکولوں میں سے 352 بند کردیے جس سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

  • مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    مزدوری کے لیے اسلام آباد سے تھائی لینڈ جانے والے پاکستانی شہری حماد الرحمٰن کو اغوا کر لیا گیا جب کہ مغوی اس کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مغوی حماد الرحمٰن کے والد کا کہنا ہےکہ بیٹے کو ایئر پورٹ سے اغوا کیا گیا، انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے حماد الرحمٰن کو برما بارڈر کے قریب رکھا ہوا ہے، اسے جس مقام پر مغوی کو رکھا گیا ہے وہاں مزید بھی پاکستانی شہری بھی مغویوں کی تحویل میں موجود ہیں۔حماد الرحمٰن کے والد نے بتایا کہ مغوی پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور رہائی کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ روزگار کی عدم فراہمی پر پاکستانیوں کی کشیر تعداد بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے پر مجبور ہے .

    لاہور میں پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا

    پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتارسندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

  • تھائی لینڈ،چارٹر طیارہ گر کر تباہ،5 چینی سیاحوں سمیت 9 ہلاک

    تھائی لینڈ،چارٹر طیارہ گر کر تباہ،5 چینی سیاحوں سمیت 9 ہلاک

    تھائی لینڈ میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں سوار تمام افراد کی موت ہو گئی ہے، طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوا

    تھائی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں 5 چینی سیاح اور 2 پائلٹ سمیت 2 تھائی باشندے سوار تھے، چارٹر طیارہ بنکاک سے تھائی صوبے ترات جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، چارٹر طیارے کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، طیارہ بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیربعد گر کر تباہ ہو گیا تھا،تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ صوبے میں چھوٹے طیارے کے حادثے کی تلاش کے مقام پر پہنچے ہیں،جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں،69 سالہ رہائشی انگ تراسوت نے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی، جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس نے طیارے کا ملبہ ایک گھر کے قریب چاروں طرف بکھرا ہوا پایا۔

    سیام جنرل ایوی ایشن کے لیے HS-SKR کے نام سے رجسٹرڈ طیارہ مبینہ طور پر ایک نجی چارٹر پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا،پرواز کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ 22 اگست کو دوپہر 2.46 بجے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ،ڈسٹرکٹ اسٹیشن کے ایک نمائندے نے اطلاع دی کہ انہیں حادثے کے بارے میں الرٹ کیا گیا اور فوری طور پر پولیس اور طبی عملے کو جائے وقوع پر روانہ کیا،طیارے کا ملبہ کیچڑوالے علاقے سے ملا، طیارے میں سوار افراد کی تلاش جاری ہے تا ہم کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں،ابھی تک کوئی پائلٹ یا مسافر نہیں ملا، حالانکہ جہاز میں سوار افراد کا سامان مل چکا ہے.

    تھائی میڈیا نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک مینگروو دلدل میں امدادی کارکنوں کو حادثے کی جگہ پر کوئی زندہ نہیں ملا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد، ریسکیورز کو دشوار گزار، دلدلی علاقے میں طیارے کے ٹکڑے ملے،جہاز میں سوار افراد کے نام فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔ تاہم، ترجمان نے کہا کہ ان میں ہانگ کانگ کے پانچ چینی سیاح، دو تھائی خواتین عملہ اور تھائی پائلٹ اور کو پائلٹ شامل ہیں۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچوں سیاح ہانگ کانگ کے رہائشی نہیں تھے اور پانچوں چینی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ ان پانچوں میں 12 سالہ ژانگ جِنگ جِنگ، 43 سالہ تانگ یو، 42 سالہ ین جن فینگ اور 13 سالہ ین ہینگ شامل ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ایک ویڈیو میں جنگل والے علاقے کے درمیان پانی میں طیارے کے انتہائی بکھرے ہوئے ٹکڑے دکھائے گئے ہیں۔

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج