Baaghi TV

اپنی تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگانےوالا شخص گرفتار

police

تھائی لینڈ میں اپنی تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا-

تھائی لینڈ کے صوبے فٹسانولوک میں کائینگ ہیٹ اوئی جنگل میں گشت کرتی رینجرز نے علاقے میں آتشزدگی کی متعدد رپورٹس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس سے لائٹر برآماد ہوا تاہم، پوچھ گچھ پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، پولیس اسٹیشن میں 22 سالہ نوجوان (جس کی شناخت صر ف ماٹینا کے نام سے ہوئی) نے بالآخر کیئنگ ہیٹ اوئی جنگل میں آگ لگانے کا اعتراف کر لیا لیکن اس کی وجہ نہایت عجیب و غریب تھی۔

اس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ تفریح کے لیے کیا اس کے پاس کوئی مصروفیت نہیں تھی اس لیے اس نے آگ لگا دی تاکہ فاریسٹ رینجرز اسے بجھانے آئیں،اس نے یہ سب لاپرواہی میں کیا،رینجرز نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے چیٹ تراکن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا، جہاں اس پر قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا، یہ نوجوان اس وقت حراست میں ہے، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی سزا کا اعلان نہیں کیا، تھائی لینڈ پہلے ہی قدرتی وجوہات اور انسانی لاپرواہی کے باعث جنگلاتی آتشزدگیوں سے نبرد آزما ہے، لیکن غالباً یہ پہلا واقعہ ہے جہاں کسی نے صرف تفریح کے لیے جنگل کو آگ لگائی ہو۔

More posts