Baaghi TV

Tag: تیل

  • ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے اور یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہیں، یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے اور صرف احمق ہی اس بات سے اختلاف کر سکتے ہیں ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے بعد یہ قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔

    انہوں نے لکھا کہ تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ قابلِ قبول ہے کیوں کہ اس کے بدلے امریکا اور دنیا کو سلامتی اور امن حاصل ہوگا امریکا اور دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے تیل کی عارضی بلند قیمت ایک بہت چھوٹی قیمت ہے اور جو اس کے جو اس کے برعکس سوچے گا وہ احمق ہی ہوگا۔

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہےپیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی نے تیل کی عالمی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں، اس صورت حال کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے چند بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں طویل تعطل کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    پیر کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک موقع پر 18 ڈالر 35 سینٹ یا تقریباً 19.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 111.04 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں قیمت 15 ڈالر 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 107.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت 16 ڈالر 50 سینٹ یا 18.2 فیصد اضافے کے ساتھ 107.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ سیشن کے دوران یہ 111.24 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گئی تھی، گزشتہ ہفتے بھی برینٹ کروڈ میں 27 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 35.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

    رپورٹ کے مطابق عراق اور کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی شروع کر دی ہے، جب کہ اس سے قبل قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوتی رہی تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو بھی جلد تیل کی پیداوار کم کرنا پڑ سکتی ہے، اگرچہ یہ جنگ جلد ختم بھی ہو جائے تو بھی دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک مہنگے ایندھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ سپلائی چین، تیل کی تنصیبات اور شپنگ کے خطرات بدستور برقرار رہیں گے۔

    ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

  • موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    ہفتہ کو سابق صدر پاکستان اور ادارہ نظریہ پاکستان کے سابق چیئرمین محمد رفیق تارڑ مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور معرکہ حق میں ہماری فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت ثابت کی ہے-

    وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جسے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئیں، ایک ریاست مدینہ اور دوسری مملکت خداداد پاکستان، ملک کے قیام کے پیچھے ایک مضبوط نظریہ تھا، جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اور انشااللہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،حکومت ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اللہ کے فضل اور مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا،تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کا زیادہ بوجھ عام شہری پر نہ پڑے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، موجودہ عالمی صورتحال کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑی، مگر کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم اثر پڑے،ملکی سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

  • سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی  کی یقین دہانی

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

    فاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی-

    ملاقات میں پاکستان کی جانب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو کی بندرگاہ کے استعمال کی درخواست کی گئی،ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہےپاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے وہ اس وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔

    نئے سپریم لیڈر کا انتخاب:ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہےپاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور ان حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

  • کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں-

    پاکستان کی بڑی توانائی کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں باراگزئی ایکس-01 (سلینٹ) تحقیقی کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی۔

    او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا کہ ’نشپا ایکسپلوریشن لائسنس‘ کے تحت او جی ڈی سی ایل نے 65 فیصد حصہ دار کے طور پر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں Samana Suk اور Shinawari فارمیشنز میں تیل اور گیس دریافت کی۔

    کمپنی کے مطابق’کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ‘ کے دوران کنویں سے روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی۔ یہ کنواں 30 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اور Kingriali فارمیشن تک 5,170 میٹر کی گہرائی میں مکمل ہوا پچھلے ٹیسٹ Kingriali اور Datta فارمیشنز میں بھی تیل اور گیس کی دریافت کر چکے ہیں، یہ نئی دریافت ملکی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کے مجموعی توانائی کے ذخائر میں بھی اضافہ کرے گی۔

  • امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ہے آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،وہ وینزویلا کے تیل کی تباہ شدہ صنعت کی تعمیرنو کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، وینزویلا 30 سے 50 ملین بیرل امریکی پابندی والے تیل کی فروخت کرے گا، جسے فوری طور پر امریکی توانائی سیکریٹری کرس رائٹ کے ذریعے امریکہ پہنچایا جائے گا یہ تیل مارکیٹ کے مطابق فروخت ہوگا، اور اس کی رقم میرے کنٹرول میں ہوگی تاکہ وینزویلا اور امریکہ کے عوام کو فائدہ پہنچےوہ چاہتے ہیں کہ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز امریکا اور نجی کمپنیوں کو وینزویلا کے تیل کے شعبے تک مکمل رسائی دیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری، 126 سے 98 ویں نمبر پر آگیا

    وینزویلا کے پاس اس وقت لاکھوں بیرل تیل ٹینکروں اور ذخیرہ ٹینکوں میں موجود ہے، جسے دسمبر کے وسط سے عائد امریکی برآمدی پابندیوں کے باعث برآمد نہیں کیا جا سکا۔ یہ پابندیاں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر بڑھتے امریکی دباؤ کا حصہ تھیں، جو اس ہفتے امریکی افواج کی جانب سے ملک میں بڑے پیمانے کی کارروائی اور مادورو کو حراست میں لیے جانے پر منتج ہوئیں۔

    وینزویلا کے اعلیٰ حکام امریکا پر ملک کے وسیع تیل ذخائر چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وینزویلا 3 کروڑ سے 5 کروڑ بیرل تک پابندیوں کے تحت موجود تیل امریکا کے حوالے کرے گا۔

    آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

    ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

    ملک میں تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے گزشتہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56176 بیرل تھی، اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2718 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 28929 بیرل، پی پی ایل 8479 بیرل، پی او ایل 3946 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1331 بیرل رہی۔

    16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 590 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 432 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 40 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 860 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔

  • نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں  کی  چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

    نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں کی چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والےاہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے-

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مرکزی ملزم محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نجی کمپنی کی لائن سے تیل چوری کرکے فنڈ جمع کرتا تھا،کراچی بھر سے کالعدم تنظیموں کو غیرقانونی کارروبار سے فنڈنگ ہوتی ہے، گزشتہ پانچ سال میں نجی کمپنی کی لائن سے چور ی کے 23 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

    فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں، زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

    ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،وزیر خزانہ

  • پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل ذخائر کا انکشاف

    پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل ذخائر کا انکشاف

    پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایک دوست ملک کے ساتھ ملکر 3 سال کے عرصے میں جیوگرافک سروے کیا گیا جس میں تیل اور گیس کے ذخائر کی نشاندہی کرلی گئی ہے

    سابق رکن اوگرا محمد عارف کا کہنا تھا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہو گی، جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے،ہ ملک ہر سال 200 ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے۔

    جنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں سمندر سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، دریافت ہونے والے ذخیرے کے بارے میں کہا جا رہا ہے ہے کہ دنیا کا چوتھا بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ ہے جو تین سال کے سروے کے بعد سامنے آیا،ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے جیولوجیکل سروے کیا گیا، سروے کے دوران سمندر سے لیے گئے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے،ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس اور تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، یہ گیس اور تیل کی موجودگی سے متعلق اندازہ یا تخمینہ ہو سکتا ہے،ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا، کامیاب بولی دہند گان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے، ایکسپلوریشن کا عمل شروع ہونے بعد تیل و گیس کی دریافت کا معلوم ہو سکے گا۔

    پاکستان میں پہلے بھی متعدد بار سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی گئی، ماضی میں سمندر میں ہونے والی تیل اور گیس کی تلاش کیلئے سرگرمیاں بھی تخمینوں کی بنیاد پر تھیں، جب تک گیس یا تیل دریافت نہ ہو جائے ذخیرے کا حجم نہیں بتایا جا سکتا،

    گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

  • تیل کی فروخت ڈالر تک محدود رکھنے کا معاہدہ سعودی عرب نے کیا ختم

    تیل کی فروخت ڈالر تک محدود رکھنے کا معاہدہ سعودی عرب نے کیا ختم

    سعودی عرب نے خام تیل کی فروخت کو صرف ڈالر تک محدود نہ رکھنے کے لیے امریکا سے 80 سالہ معاہدہ ختم کردیا ہے، سعودی عرب اور امریکا کے مابین اس معاہدے پر 8 جون 1974 کو دستخط کیے گئے تھے اس معاہدے کے تحت سعودی عرب تیل کے سودے صرف ڈالر میں کرسکتا تھا

    سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اپنے 80 سالہ پیٹرو ڈالر کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی میعاد اتوار 9 جون کو ختم ہو گئی تھی یہ معاہدہ امریکی عالمی اقتصادی اثر و رسوخ کا ایک اہم حصہ رہا تھا اس معاہدے میں اقتصادی تعاون اور سعودی عرب کی فوجی ضروریات کے لیے مشترکہ کمیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس وقت امریکی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ اس سے سعودی عرب کو زیادہ تیل پیدا کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کی ترغیب ملے گی۔

    اس معاہدے میں اب سعودی عرب نے توسیع نہیں کی، سعودی عرب اب صرف امریکی ڈالر کے بجائے مختلف کرنسیوں، جیسے چینی ، یورو، ین، اور یوآن کا استعمال کرتے ہوئے تیل اور دیگر اشیا فروخت کر سکتا ہے،

    یہ فیصلہ 1972 میں قائم ہونے والے پیٹرو ڈالر کے نظام سے ایک اہم اقدام کی نشاندہی کرتا ہے جب امریکہ نے اپنی کرنسی کو براہ راست سونے سے جوڑنا بند کر دیا تھا اس سے بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کے استعمال کے عالمی رجحان میں تیزی آنے کی توقع ہے ،سعودی عرب کے اس فیصلے سے دنیا بھر میں بین الاقوامی سودوں کے لیے یورو، برطانوی پاؤنڈ، یوآن، ین اور دیگر مضبوط کرنسیوں کا استعمال بڑھے گا۔

    سعودی عرب نے مرکزی بینکوں اور کمرشل بینکوں میں شیئر کیے جانے والے ڈجیٹل کرنسی پلیٹ فارم پراجیکٹ ایم برج سے بھی وابستگی اختیار کرلی ہے یہ پلیٹ فارم لیجر ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی سودوں میں ادائیگی کی رفتار بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے،پراجیکٹ ایم برج 2021 میں شروع ہوا تھا۔ کئی بڑے مرکزی بینک اور عالمی ادارے اس سے وابستہ ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کے سودوں کو ڈالر سے الگ کرنے کا سعودی عرب کا اقدام عالمی معیشت میں بہت کچھ تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو