Baaghi TV

Tag: جاپان

  • جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران متعدی علاج کے لئے عالمی شہرت یافتہ جاپانی ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیاجدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہو گا، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی مریم نواز جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی، پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے اسپتال کے مختلف شعبے دیکھے، انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔

    سیلاب،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر،چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی، انہیں نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، وزیراعلیٰ اور وفد کے ارکان کو متعدی امراض کے علاج کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

  • نئی بابا وانگا’  کی جاپان میں بڑی تباہی کی پیشگوئی

    نئی بابا وانگا’ کی جاپان میں بڑی تباہی کی پیشگوئی

    ریو تاتسوکی کو جاپان کی ‘نئی بابا وانگا’ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں،اب انہوں نے جاپان میں آنے والی بڑی تباہی کی پیشگوئی کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا کی تشویش میں اضافہ کر دیا، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان آنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنے سیاحتی دورے منسوخ کر دئیے ہیں-

    ان کی نئی کتاب ”دی فیوچر آئی سا“ کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آنےکاامکان ہےجو 2011 کے تباہ کن سونامی سے 3 گنا زیادہ طاقتور ہوگا اس پیشگوئی کے بعد ہانگ کانگ کی ایک مشہور ٹریول ایجنسی WWPKG نے کہا کہ جاپان جانے والے سیاحوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہےسیاحوں میں خوف، اضطراب اور سونامی جیسے خطرات کے خوف نے سفری رجحانات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    اگرچہ جاپانی حکام نے تاتسوکی کی پیشگوئی کو تسلیم نہیں کیا، تاہم چینی سفارتخانے نے اپریل 2025 میں جاپان میں موجود اپنے شہریوں کو قدرتی آفات کے خلاف ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس سے خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب ماہرین نے اس پیشگوئی کی سائنسی بنیادوں کی کمی پر زور دیا ہے سیکیا ناؤیا (Sekiya Naoya)، جو ٹوکیو یونیورسٹی میں قدرتی آفات کی روک تھام کے ماہر ہیں، نے جاپان ڈیلی کو بتایا کہ آج کے سائنسی معیار کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ ہم بالکل بتا سکیں کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر جولائی میں کوئی زلزلہ آتا ہے تو وہ محض ایک اتفاق ہوگا اور اس افواہ کی تصدیق نہیں ہو گی میاگی گورنر یوشی ہیرو مورائی (Yoshihiro Murai) نے اپریل 23 کو عوامی تشویش کے جواب میں کہا کہ وہ غیر سائنسی دعووں کو نظرانداز کرنے کی تر غیب دیتے ہیں کیونکہ اس سے سیاحت کا نقصان ہوسکتا ہے۔

  • جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرکے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کر لی

    جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرکے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کر لی

    ٹوکیو: جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرکے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔

    سابق جاپانی پورن اسٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں،کوالالمپور کے دورے کے دوران حجاب پہنا ہوا تھا کیونکہ وہ مساجد میں جانا اور مقامی مسلمان لوگوں سے ملنا چاہتی تھی۔

    تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

    رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتےہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کردیں، رائے لل بلیک نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اورسنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسما عیل کے ساتھ ایک ایپی سوڈ میں بھی اس بارے میں بات کی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ میرے ساتھ بہت اچھے تھے، انہوں نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا تو مجھے خیال آیا کہ یہ لوگ بہت اچھے ہیں، میں ان کی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی؟-

    پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

    سابق اداکارہ نے حال ہی میں ٹک ٹاک ویڈیوز کی ایک سیریز میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ 2 مارچ کو اسلامی مقدس مہینے رمضان میں روزے رکھیں گی، اسلام کے بارے میں اپنی پریکٹس شیئر کرنا شروع کی۔

    رمضان سے ایک ہفتہ قبل رائے لِل بلیک نے سنگاپور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اینڈ گریٹ کی میزبانی کی، جہاں انہیں جائے نماز اور سفری نماز کی کٹس جیسے تحائف دیئے گئے۔

    ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

    اپنی ایک پوسٹ میں رائے لِل بلیک نے مقدس مہینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت مہینہ ہم سب کو اللہ کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں، خاندان، بھائیوں اور بہنوں کے قریب ہونے کا ایک موقع دے گا۔

    ایک پوسٹ میں لل بیک کا کہنا تھا کہ اچھا، میں روزے سے ہوں، سب سے پہلے، میں اپنا کام کر ہوں، میں اپنی خالص نیت اللہ کے سپرد کر رہا ہوں، اس لیے میری فکر نہ کریں، براہِ کرم اپنی زندگی پر توجہ دیں،میرے ماضی کے باوجود بہت سے مسلمانوں نے مجھے کھجوریں، کتابیں اور یہاں تک کہ مکہ سے ایک جائے نماز کے تحائف بھیجے، اس پر مجھے رونا آگیا کیونکہ لوگ بہت سپورٹیو ہیں، اور وہ جج نہیں کرتے۔

    ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

  • 108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ خاتون نے منفردعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے دنیا کی سب سے معمر خاتون حجام کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے وہ 9 دہائیوں سے بال کاٹنے کا کام کر رہی ہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق Shitsui Hakoishi نامی خاتون دہائیوں سے یہ کام کر رہی ہیں اور ان کا کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں، ان کا ہیئر سیلون Nakagawa میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘میں اپنا کام مرتے دم تک جاری رکھوں گی’ ‘میں اس عالمی اعزاز پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ہر ایک کی شکر گزار ہوں’۔

    Shitsui Hakoishi کی پیدائش 10 نومبر 1916 کو ہوئی اور وہ ایک کاشتکار خاندان کی چوتھی اولاد تھیں جب ان کی عمر 14 سال ہوئی تو وہ تنہا ٹوکیو چلی گئیں اور وہاں حجام کا کام سیکھنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ میں اس کام میں دیگر ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھی اور میں رات گئے اپنی تکنیکس کا مظاہرہ کرتی تھی’۔

    انہیں 1936 میں 20 ویں سالگرہ سے قبل حجام کا لائسنس ملا اور انہوں نے 3 سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے کاروبار کا آغاز کیاانہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا ہوا، ایک فضائی حملے میں ان کا سیلون تباہ ہوگیا جبکہ ان کے شوہر کو جاپانی فوج میں شامل کیا گیا جو جنگ سے گھر واپس نہیں آئے۔

    انہیں 1953 میں باضابطہ طور پر شوہر کی موت کا سرکاری نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے ایک کرسی پر مشتمل دکان کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے دونوں بچوں کی پرورش کرسکیں ان کی لمبی زندگی کا راز ہر روز درجنوں ورزشیں کرنے میں چھپا ہوا ہے جو وہ 70 سال کی عمر سے کر رہی ہیں، ان کی اسی عادت کے باعث انہیں 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں مشعل اٹھانے کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھااب ان کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے جس کے باعث وہ پہلے کی طرح بہت زیادہ بال نہیں کاٹتی مگر اب بھی ہر ماہ محدود افراد کی حجامت خود کرتی ہیں۔

  • جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    ٹوکیو: جاپان میں حکومت کی جانب سے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات کے باوجود شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات اور کوششوں کے باوجود مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو سال 2024 کے مقابلے میں بھی 5 فیصد کم ہے جب 7 لاکھ 20 ہزار 988 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    شرح پیدائش میں سالہہ سال گراوٹ کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ملکی معیشت اور قومی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے جاپان میں گزشتہ برس 16 لاکھ اموات ریکارڈ ہوئیں جس کی وجہ سے آبادی میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی کمی ہوئی، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جاپان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقا بلے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

    شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    جاپان میں عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب نے پالیسی سازوں اور محققین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ملک کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زیادہ عمر کی ہے جاپان میں 2024 میں شادیوں کی تعداد 2.2 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ تک پہنچ گئی لیکن اس سے پہلے 2020 میں 12.7 فیصد کی نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوئی تھی جو کہ انتہائی مشکل صورتحال ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے شادیوں میں اضافہ ریکارڈ ہونے کے باوجود تسلیم کیا ہے کہ شرح پیدائش میں کمی کو اب تک روکا نہیں جا سکا ہےہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ شادیوں اور پیدائش کی تعداد کے درمیان قریبی تعلق ہے، ہمیں اس پہلو پر توجہ دینی چاہیے۔

    رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

    سابق وزیراعظم فومیو کشیدا کی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کیے تھے جن میں ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ملازمین کے لیے تجرباتی طور پر ہفتے میں چار روزہ کام کا منصوبہ بھی متعارف کروایا گیا تھا۔

    جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی طرح کام اور خاندانی زندگی میں توازن، بچوں کی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولت جیسے اقدامات کر کے جاپان میں بھی شرح پیدائش میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

  • جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    ٹوکیو: جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں، کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔

    دور دراز اور پسماندہ علاقے ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف ستھرا اور پیشہ ورانہ ظاہری شکل برقرار رکھنا ضروری ہےہم پولیس طلبا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ بطور معاشرے کے فرد اور مستقبل کے پولیس افسران دونوں کے طور پر، ایک اچھی صاف ستھری ظاہری شکل و صورت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

    پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

  • طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد دورے پر جاپان پہنچ گیا

    طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد دورے پر جاپان پہنچ گیا

    کابل: افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد دورہ جاپان پر پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں، طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا یہ نادر دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بنا نے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    یہ دورہ جاپان اس وقت ہو رہا ہے جب کابل میں ایک خودکش بم حملہ ہوا ہے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے یہ حملہ وزا رتِ شہری ترقیات و رہائش کے باہر ہوا تھا جاپان کے سفارت خانے نے اس حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے ایسے واقعا ت کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔

    حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان خالی کرنے کی ڈیڈلائن

    افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ دورہ عالمی سطح پر باوقار تعلقات قائم کرنے اور افغانستان کو "مضبوط، متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال” ملک بنانے کی کوشش کا حصہ ہے طالبان حکومت عالمی برادری کا ایک فعال رکن کی حیثیت سے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب جاپانی میڈیا کےمطابق جاپان کا سفارت خانہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عارضی طور پر قطر منتقل ہوگیا تھا، لیکن اب یہ دوبارہ کھل چکا ہے اور افغانستان میں سفارتی و امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں۔

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    واضح رہے کہ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے طالبان نے 2022 اور 2023 میں یورپ کے سفارتی اجلاسوں میں شرکت کی تھی۔

  • امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    امریکا ، جاپان، کوریا سینیگال، تھائی لینڈ سمیت 16 ممالک سے مزید 118 سے پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔ بعض کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے اور زائد المعاد قیام پر 15 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے 7 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخل ہونے، آجر کی جانب سے ملازمت سے برطرف کرنے اور بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔اس کے علاوہ امریکا میں ایک پاکستانی کو ناقابل قبول قرار دے کر واپس بھیجا گیا، کوریا میں بھی ایک پاکستانی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کی رقم کم ہونے پر 2 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی گئی۔

    سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارذرائع کا بتانا ہے کہ بحرین، یوگنڈا، کینیا، قبرص، مراکش، کوریا، سینیگال، بوسٹوانہ سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ جبکہ جاپان میں 2 پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے لیے مطمئن نہ کرسکنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

  • جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہےدونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں مسلسل حمایت کو قابل تعریف قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں چیئرمین سینٹ نے اپنے وزیراعظم کے دور میں جاپان کی قیادت کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان جاپان فرینڈ شپ فورم کی 2018 میں بنیاد رکھنے کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورم نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مدد کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے عوامی رابطہ کاری کو تقویت ملے گی پارلیمانی سفارت کاری کے تحت تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکتی ہے اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ بھی قائم ہو چکا ہے۔

    چیئرمین سینٹ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی فورمز پر بہترین تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور جاپان کا مشترکہ عزم ہے اور مسائل کا حل ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے ممکن ہے، جو خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان نسل کو ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے انہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے جاپان کی معاونت سے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام ترتیب دینے کی بھی بات کی چیئرمین سینٹ نے ملتان کے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ تجارتی شعبے میں معاونت کے وسیع مواقع موجود ہونے کا ذکر کیا اور جاپان کے سفیر کو ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی جاپان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسی سال جاپان میں منعقد ہونے والی اوساکا ایکسپو میں شرکت کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، زراعت، تجارت، حلال فوڈ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

  • جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    ٹوکیو: جاپان نے بحرالکاہل کی تہہ میں نایاب زمینی معدنیات کے ایک بے مثال ذخیرے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نایاب زمینی معدنیات کی دریافت کو ماہرین جاپان کی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں یہ ذخائر ٹوکیو سے تقریباً 1,200 میل کے فاصلے پر منامی توری شیما جزیرے کے قریب دریافت ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 26 بلین ڈالرلگایا گیا ہے۔

    230 ملین ٹن وزنی نایاب زمینی عناصر پر مشتمل یہ ذخائر، جن میں کوبالٹ اور نکل جیسے قیمتی معدنیات شامل ہیں، الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹریوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں یہ دریافت چین کی نایاب معدنیات کی منڈی میں اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے جاپان کوعالمی سطح پر ایک مضبوط حریف بنا سکتی ہے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    یہ دریافت نیپون فاؤنڈیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوئی، جہاں جدید ترین زیرِ سمندر گاڑیوں کی مدد سے سمندر کی گہرائیوں میں یہ قیمتی ذخائر تلاش کیے گئے یہ ذخائر 5,700 میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دریافت کیے گئے۔

    ماہرین کے مطابق یہ دریافت نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے لیے معدنیات کی سپلائی میں ایک نئی جہت فراہم کرے گی اور جدید صنعتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی-

    بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی اہم ملاقات