Baaghi TV

Tag: جاپان

  • نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع

    نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع

    ٹوکیو: نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع ،اطلاعات کے مطابق جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ایک نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو زندہ جلانے والا نفسیاتی مریض خود بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوساکا پولیس کے مطابق جاپانی شہر اوساکا کے ایک کلینک میں آگ لگانے کے مہلک واقعے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ہے، تاہم اب اس کی موت سے آتش زنی کے محرکات معلوم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

    تانی موتو موریو جمعرات کی شام اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس واقعے میں خود کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے متاثر ہونے کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔

    یہ شبہ تھا کہ 61 سالہ تانیموتو نے 17 دسمبر کو عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ذہنی صحت کے علاج کے کلینک میں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے قبل پٹرول خریدا تھا، اس واقعے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پولیس تانیموتو سے آتش زنی اور قتل کی تفتیش کر رہی تھی، مشتبہ شخص خود بھی اُسی کلینک میں زیر علاج رہا تھا، شبہ تھا کہ اس نے آتش زنی کی منصوبہ بندی کی تھی اور کلینک میں آگ قتل کرنے کے ارادے سے لگائی تھی۔

    لیکن پولیس کے مطابق کلینک اور مشتبہ شخص کے درمیان اس واقعے کا سبب بننے والے کسی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    پولیس کو تانی موتو سے متعلقہ ایک گھر کی تلاشی کے دوران ایک نوٹ ملا ہے، جس پر ہاتھ کی لکھائی سے ’آتش زنی قتل‘ تحریر ہے، پولیس کو تلاشی کے دوران جاپان میں آتش زنی کے گزشتہ واقعات سے متعلق اخباری تراشے بھی ملے۔

  • جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے تحت اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت جاپان کی جانب سے ملنے والی حالیہ امداد 1996 کے بعد انسداد پولیو پروگرام کے لیے ملنے والی جاپانی امداد کا حصہ ہے اب تک امداد اور قرضوں کی صورت میں جاپان، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے یونیسیف کے ذریعے تقریباً 23 کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

    جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد کو پولیو ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اس طرح تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جاسکے گی اور زیادہ خطرات والے علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جہاں یہ ویکسین، انسداد پولیو مہمات کے دوران استعمال ہوگی۔

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    یونیسیف اور جاپان کے درمیان اس منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جبکہ امداد کے معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور یونیسیف نے دستخط کئے۔

    انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال انسداد پولیو کی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور کورونا کے چیلنجز کے باوجود پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم 2023 تک ہر قسم کے پولیو وائرس کو ختم کر دیں گے۔

    جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے رواں سال پاکستان میں پولیو کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہم اب پولیو فری پاکستان سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

    مالی سال 2021: 5 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے کے بعد 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    انہوں نے 2023 تک پاکستان سے ہر قسم کے پولیو کو ختم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاپان، پاکستان کو کئی دہائیوں سے ماں اور بچوں کی صحت، انسداد پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی امداد فراہم کرتا رہے گا-

    جائیکا کے نمائندے شیگیکی فروتا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پولیو پروگرام اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے لیے مشترکہ کوششیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘۔

    پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے ایڈا گراما نے حکومت پاکستان اور ان کے معاونین کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سال پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں، سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے جبکہ رواں سال کے 11 ماہ میں صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع

  • قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    اسلام آباد:صدر ڈاکٹرعارف علوی کا تقریب سے خطاب
    ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں. ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی ڈائیلاگ ہوا. قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں. ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کیساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا۔ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ہمیں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں سے ترقی کے گر سیکھ کر اپنانا ہوں گے۔ سر سید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایاسوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہونگی۔عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں۔
    ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا۔

  • پاکستان  جاپان  کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے  کو سراہتا ہے۔

    پاکستان جاپان کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کو سراہتا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جاپانی سفیر کونی اوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے جاپان کے بادشاہ نارو ہیںتو کی سالگرہ پر جاپانی سفیر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔
    صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں خوشگوار تعلقات ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں جاپان کی خدمات کی وجہ سے خیر سگالی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔جاپان پاکستان میں کاروباری مواقع سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ پاکستان جاپان حکومت کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔جاپان افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان سے ہنرمند آئی ٹی ماہرین بھرتی کرسکتا ہے۔
    جاپانی سفیر کی قیام امن کیلئے کثیر الملکی بحری مشقیں امن 2021 منعقد کرانے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

  • خطرناک طوفان عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں،نظام زندگی مفلوج

    خطرناک طوفان عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں،نظام زندگی مفلوج

    ٹوکیو:دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے تو جاپان میں آتے ہیں ، آتش فشاں بھی سب سے زیادہ جاپان میں پھٹتےہیں ،جس کی وجہ سے وہاں کے ماہرین نے عمارتوں ، مارکیٹوں اور گھروں کو اس طرح تیار کیا ہے کہ کم سے کم نقصان ہو یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑی آفات کے باوجود نقصان بہت کم ہوتا ہے ، مگر تازہ ترین طوفان نے سب تدبیرں ناکام بنادیں‌، طوفان سے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    اطلاعات کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا، تیز ہوا ﺅں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوا ﺅں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواﺅں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟

    دوسری طرف جاپانی حکام کے مطابق حالت بہت خراب ہے نظام زندگی مفلوج ہے ، حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا،بحالی کے کام میں مسائل اور رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

  • جاپان پاکستانی کسانوں کی مدد کو تیار

    جاپان پاکستانی کسانوں کی مدد کو تیار

    اسلام آباد: جاپان یو این کے ایگرو فوڈ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں زراعت اورصنعتی ترقی کیلئے 5.2 میلن ڈالر کی سرمایہ کرے گا، پاکستان میں یواین کی نمائندہ برائے صنعتی ترقی نادیہ آفتاب نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی اور جاپان کی طرف سے شروع کیے جانے والے میگا پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا،
    اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں حلال گوشت اور پھلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پروڈکشن اور پیکنگ کے پروجیکٹ شامل ہیں ، ماہرین کے مطابق پاکستان کے کسانوں کی زندگیاں بدلنے میں یہ پروجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا