Baaghi TV

Tag: جرمنی

  • جرمنی: ریاستی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی تاریخی کامیابی

    جرمنی: ریاستی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی تاریخی کامیابی

    جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی انہالٹ کے ریاستی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

    اتوار کو جاری کیے گئے ایگزٹ پولز کے مطابق اے ایف ڈی نے 44.2 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ چانسلر فریڈرک مرز کی قیادت میں حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) صرف 17.4 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

    تازہ انتخابی تخمینوں کے مطابق 83 رکنی ریاستی پارلیمنٹ میں اے ایف ڈی کو 39 نشستیں ملنے کا امکان ہے، تاہم حکومت بنانے کے لیے اسے 42 نشستوں کی ضرورت ہے،اس طرح واضح برتری کے باوجود اے ایف ڈی کو حکومت سازی کے لیے اتحادیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    اے ایف ڈی نہ جرمنی کی 16 ریاستوں میں سے کسی کی حکومت کا حصہ رہی ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت میں شامل ہوئی ہےسی ڈی یو کے ریاستی رہنما اور موجودہ وزیر اعلیٰ سوین شولز نے اے ایف ڈی کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو انتخابی نتائج کے ساتھ جینا ہوگا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اے ایف ڈی کے ساتھ تعاون کا ارادہ نہیں رکھتے۔

    اے ایف ڈی کی کامیابی کو مشرقی جرمنی میں پائی جانے والی سیاسی بے چینی، معاشی عدم مساوات اور سابق مشرقی جرمنی سے وابستہ جذبات سے بھی جوڑا جا رہا ہےجماعت نے انتخابی مہم میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری، سخت امیگریشن پالیسی اور روایتی اقدار کے فروغ جیسے نکات کو نمایاں کیا۔

    سیکسنی انہالٹ کی اے ایف ڈی شاخ کو ریاستی داخلی انٹیلیجنس ادارے نے ’دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم‘ قرار دے رکھا ہے، تاہم جماعت اس الزام کو سیاسی بنیادوں پر کیا گیا اقدام قرار دے کر مسترد کرتی ہے انتخابی نتائج کو چانسلر فریڈرک مرز کے لیے بھی ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی حکومت کو جرمنی کی کمزور معاشی شرح نمو بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اے ایف ڈی کی تاریخی کامیابی نے ملک میں دائیں بازو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور روایتی سیاسی جماعتوں کے لیے درپیش چیلنج کو مزید نمایاں کردیا ہے۔

  • روس نے ملک بھر میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

    روس نے ملک بھر میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

    روس اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملک بھر میں واقع تمام جرمن ثقافتی مراکز ‘گوئٹے انسٹیٹیوٹ’ (Goethe-Institut) کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایسٹرن اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ قدم جرمنی کی جانب سے بن میں واقع روسی قونصل خانے اور برلن کے ‘رشین ہاؤس’ (ثقافتی مرکز) کو بند کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے جرمن اقدامات کے بعد اس کے جواب کے بغیر خاموش رہنا روس کی ’خودداری‘ کے منافی ہوتا، اور جرمنی کو یہ بخوبی اندازہ ہونا چاہیے تھا کہ رشین ہاؤس کی بندش کے بعد روس میں اس کی ثقافتی موجودگی کا خاتمہ لازمی ہو جائے گا۔

    اس سفارتی تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب برلن انتظامیہ نے ماسکو پر گزشتہ ماہ جرمنی کے لائپزگ/ہالے (Leipzig/Halle) ایئرپورٹ پر ڈرون کے ذریعے حملے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کیااس واقعے کے بعد جرمنی نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے بون میں قائم روسی قونصلیٹ اور برلن کے رشین ہاؤس کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    روسی فیصلہ نافذ العمل ہونے کے بعد روس کے اہم شہروں ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ اور یکاترنبرگ میں قائم مشہور جرمن تعلیمی و ثقافتی ادارے ‘گوئٹے انسٹیٹیوٹ’ کی شاخیں مکمل طور پر فعال نہیں رہیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم ثقافتی اور تعلیمی روابط کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

  • جرمنی کےفرینکفرٹ ایئرپورٹ پر مچھروں کا حملہ، ملیریا سے6 ملازمین متاثر،2 جاں بحق

    جرمنی کےفرینکفرٹ ایئرپورٹ پر مچھروں کا حملہ، ملیریا سے6 ملازمین متاثر،2 جاں بحق

    جرمنی کے مصروف ترین فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ملیریا کے نایاب پھیلاؤ کے نتیجے میں 6 ملازمین متاثر ہوگئے، جن میں سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

    جرمن محکمہ صحت کے حکام کے مطابق امکان ہے کہ ملیریا پھیلانے والے مچھر کسی طیارے کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچے، جس کے بعد جولائی میں اس وبا کا پہلا کیس سامنے آیا متاثرہ تمام 6 افراد ایئرپورٹ کے مختلف شعبوں اور مختلف مقامات پر کام کرنے والے مرد ملازمین تھے ماہرین خون کے نمونوں کا تجزیہ کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام افراد ایک ہی مچھر کے کاٹنے سے متاثر ہوئے یا مختلف مچھروں نے انہیں کاٹا ایئرپورٹ پر مچھروں کو پکڑنے کے لیے جال نصب کردیے گئے ہیں اور پکڑے جانے والے مچھروں کو لیبارٹری بھیجا جارہا ہے تاکہ ان کی نسل اور ممکنہ ماخذ کا تعین کیا جاسکے۔

    فرینکفرٹ محکمہ صحت کے مطابق شہر کی عام آبادی کے لیے خطرہ انتہائی کم ہے، کیونکہ ملیریا ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوتا بلکہ مخصو ص اقسام کے مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے متاثرہ مچھروں سے متعلق لیبارٹری نتائج آنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ملک میں ملیریا کے زیادہ تر کیسز ایسے افراد میں سامنے آتے ہیں جو ملیریا سے متاثرہ ممالک کا سفر کرکے واپس آتے ہیں، جبکہ جرمن ایئرپورٹ پر مقامی طور پر ملیریا منتقل ہونا انتہائی نایاب ہے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر اس سے قبل بھی 2023 میں ملیریا کا ایک کیس سامنے آیا تھا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا مخصوص اقسام کے مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے اور اس کے زیادہ تر کیسز گرم اور استو ائی ممالک میں پائے جاتے ہیں۔

  • جرمنی نے  آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار  ٹرمپ کو ٹھہرادیا

    جرمنی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرادیا

    جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے عالمی توانائی کی سیکیورٹی کے پیش نظر اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے ‘اے آر ڈی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، نہ کہ ہم، لیکن اس بندش کو ختم کروانا اب ہمارے مفاد میں ہے،اس اہم گزرگاہ کو کھولنا اور وہاں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانا یورپ کے اقتصادی استحکام اور توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے غیر معاندانہ ممالک کو جہاز رانی کی آزادی دینے کی لچک کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کر دی تھی، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا اور دنیا کو توانائی کے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔۔

    جرمن وزیر دفاع نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران اور عمان کے ساتھ سفارتی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی،جرمنی نے ممکنہ فوجی مشن کی تیاری کے طور پر دو بحری جہاز بحیرہ احمر کی طرف روانہ کر دیے ہیں، تاہم مائنز صاف کرنے کے کسی بھی آپریشن کے لیے ایران اور عمان کی منظوری لازمی ہوگی۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے بھی اس موقف کو دہرایا ہے کہ جرمنی اس جنگ کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس براہِ راست تصادم میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

  • جرمنی میں افغان شہری کا چاقو سے حملہ، متعدد افراد

    جرمنی میں افغان شہری کا چاقو سے حملہ، متعدد افراد

    افغان شہری نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد کو نشانہ بنایا اس دوران موقع پر موجود کچھ شہریوں نے حملہ آور کو قابو میں کرلیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لیاحملہ آور کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3خواتین کو ہلاک اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیاتھا۔

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے،سیف اللہ قصوری

    افغانستان کوبتادیا ہے دہشتگرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللہ

    بھارت ،ائیر ایمبولینس طیارہ حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

  • اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

    اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

    مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

    مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بن گیا ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نمازی زمین پر گر جاتا ہےجائے وقوعہ پر موجود دیگر فوجی اہلکار چیختے ہوئے اس فلسطینی نوجوان کو وہاں سے ہٹ جانے کا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی،متاثرہ نوجوان کے والد مجدی ابو مخو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار نے مرچوں کا اسپرے بھی استعمال کیا۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک 750 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

  • جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

    جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

    جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکیورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ملزم کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔

    سلیمان اے کو جرمنی کے ایک عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک مظاہرے کے دوران چاقو سے لوگوں پر حملہ کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔

    حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سلیمان اے نے تقریب کے مقرر سمیت دیگر مظاہرین پر حملہ کیا تھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر مجرم نے پولیس افسر پر بھی چاقو سے حملہ کیا جو شدید زخمی ہوگیا تھا، بعد ازاں وہ پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھاحملہ آور کو جون 2024 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب گرفتاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آیااگرچہ دوران سماعت استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ ملزم داعش گروپ سے ہمدردی رکھتا تھا، مگر اسے دہشت گرد کے طور پر مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس پر ایک قتل اور 5 اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

  • پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہےپرتگال ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی خارجہ پالیسی آزادانہ طور پر تشکیل دیتا ہے۔

    جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطینی قیادت کے درمیان دو ریاستی حل پر مذاکرات کا عمل بحال نہ ہوا تو جرمنی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

    بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، مالٹا اور کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،فلسطینی ریاست کے حق میں یہ عالمی بیانیہ اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

    گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جا گرے

  • کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان

    کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان

    کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کولمبیئن صدرگوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے،جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا، میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو شہید کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گا کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔

    بلوچستان:مقتولہ بانو کے والد بھی گرفتار، جیل منتقل

    ادھربرلن پولیس نے سالانہ پرائیڈ مارچ کے موقع پر فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران 57 افراد کو گرفتار کیا، جب کہ 17 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے روز تقریباً 10 ہزار افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی میں شرکت کی، لیکن منتظمین کے لیے نظم و ضبط برقرار رکھنا مشکل ہوا تو حکام نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی۔

    پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ گرفتاریاں عوامی نظم میں خلل ڈالنے، پولیس کی مزاحمت کرنے، بوتلیں پھینکنے، جسمانی جھگڑوں، اور یہود مخالف نعروں کے استعمال کے ساتھ ساتھ آئین دشمن اور دہشت گرد تنظیموں کی علامتوں کے استعمال سے متعلق تھیں،یہ ریلی انٹرنیشنلِسٹ کوئیر پرائیڈ فار لبریشن نامی تحریک نے منعقد کی تھی جو اپنی ویب سائٹ پر لکھتی ہے کہ نوآبادیاتی مخالف، سامراج مخالف اور صہیونیت مخالف جدوجہد کے بغیر کوئی کوئیر آزادی ممکن نہیں۔

    نوشہروفیروز: مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی جرگہ فیصلے کے انتظار میں پراسرار طور پر جاں بحق

    فلسطین کے حق میں یہ مظاہرہ اُس وقت ہوا جب برلن کے ایک اور علاقے میں سالانہ پرائیڈ پریڈ منعقد کی جا رہی تھی جہاں پولیس نے توہین، حملے اور دہشت گرد تنظیموں سے منسلک علامتوں کے مبینہ استعمال پر 64 افراد کو گرفتار کیا،ایک اور مظاہرہ بھی ہوا جو کہ پرائیڈ مارچ کی مخالفت میں دائیں بازو کے شدت پسندوں نے کیا، وہاں سے بھی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کیا۔

    جرمنی اور یورپ کے دیگر حصوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے عام ہو گئے ہیں،یہ مظاہرے غزہ میں جاری تنازع کے تناظر میں تشویش کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں اسرائیل کی جانب سے شدید فوجی کارروائیاں جاری ہیں،جرمنی نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو ’دو ریاستی حل کے حصول کے راستے میں آخری اقدامات میں سے ایک‘ سمجھتا ہے۔

    اسحاق ڈار سےترک وزیر خارجہ کارابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

  • جرمنی، ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 12 افراد زخمی، 39 سالہ خاتون گرفتار

    جرمنی، ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 12 افراد زخمی، 39 سالہ خاتون گرفتار

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک 39 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیمبرگ پولیس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور نے اکیلے کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش مکمل تیزی سے جاری ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، بعض جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید زخمی افراد کی تعداد ابتدائی اندازوں سے کم ہے۔

    واقعے کے بعد جرمن ریلوے آپریٹر "ڈوئچے بان” نے چار پلیٹ فارم بند کر دیے، جس سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔جرمنی میں حالیہ مہینوں کے دوران چاقو کے متعدد حملوں نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ صرف گزشتہ اتوار کو بیلفیلڈ شہر میں بھی ایک بار میں چاقو حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد حملہ آور کے انتہا پسند نظریات کی بنیاد پر تفتیش وفاقی استغاثہ کے سپرد کر دی گئی تھی۔

    ہیمبرگ واقعے کی بھی مکمل جانچ کی جا رہی ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ممکنہ پس منظر کا تعین کیا جا سکے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودی مسافر کو تھپڑ مارنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال، بھارتی مسلم خاندان نے ہندو شادی بچا لی

    ایوب میڈیکل کالج میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، جعلی گارنٹی پر ادائیگی کا انکشاف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف