Baaghi TV

Tag: جرمنی

  • جرمنی :فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنےوالوں کا کریک ڈاؤن،10 سالہ بچہ بھی زیر حراست

    جرمنی :فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنےوالوں کا کریک ڈاؤن،10 سالہ بچہ بھی زیر حراست

    برلن: جرمنی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا،جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا جس دوران غزہ کا پرچم لہراتے 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا،خوفزدہ بچے نے کافی دیر پولیس سے بچنے کی کوشش کی لیکن بلآخر پولیس اہل کاروں کی گرفت میں آگیا ،بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بچے کو خوف زدہ کرنے اور حراست میں لینے کی مذمت کررہے ہیں ۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فوٹیج میں کئی جرمن پولیس افسران کو پہلے ایک 10 سالہ لڑکے کا پیچھا کرتے ہوئے دکھایا گیا اور پھر اسے پکڑنے کے بعد پولیس کار میں لے گئے ایکس پر بہت سے لوگوں نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کیا۔

    صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …

    ایک صارف نے لکھا کہ برلن پولیس نے ایک دس سالہ لڑکے کو فلسطینی پرچم اٹھانے پر حراست میں لینا انتہائی پریشان کن،اور شرمناک عمل ہے-

    ایک اور صارف نے طنزیہ پوسٹ کی کہ برلن کی بہادر پولیس نے شہر کے خطرناک ترین بچے کو گرفتار کر لیا۔ وہ وفاقی حکومت کا تختہ الٹنے اور فلسطینی ریاست کا اعلان کرنے کے لیے اپنا پرچم استعمال کرنا چاہتا تھا،ایک صارف نے لکھا کہ "برلن پولیس نے ایک دس سالہ لڑکے کا پیچھا کیا۔ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں-

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

  • جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر   چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    جرمنی:اسلام مخالف سیاسی رہنما پر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

    برلن: جرمن پولیس نے سیاسی رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہا پسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا،اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی، گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے-

    واضح رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے، ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت …

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

  • ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی: جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی لگانے کے خدشے کے بعد افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دی، جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوٹسوانا کے صدر موکویٹسی ماسیسی نےکہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ہاتھیوں کی تعداد کو ایک حد میں رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور اس پر پابندی لگانے سے صرف مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

    جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی کے اشارے کے بعد بوٹسوانا کے صدر نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ جرمنی کو بھی تحفے میں ہاتھی بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاتھیوں کے درمیان رہنا کیسا ہے برلن (جرمن دارلحکومت) میں بیٹھ کر بوٹسوانا کے معاملات سے متعلق بات کرنا آسان ہے، ہم دنیا کے لیے ان جانوروں کی حفاظت کی قیمت چکا رہے ہیں اور یہ کوئی مزاق نہیں ہےہاتھیوں کے ریوڑ گھروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور فصلیں بھی برباد کررہے ہیں جس سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے۔

    واضح رہےکہ دنیا میں ہاتھیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے، جبکہ بوٹسوانا پہلے ہی دیگر ممالک یعنی انگولا کو 8 ہزار جب کہ موزمبیق کو 500 ہاتھی بھیج چکا ہے اور ہاتھیوں کا تحفہ اب جرمنی کو بھی دینا چاہتا ہے۔

  • فوجی حکام کی لیک آڈیو پر روس اور جرمنی کے درمیان  کشیدگی

    فوجی حکام کی لیک آڈیو پر روس اور جرمنی کے درمیان کشیدگی

    جرمن حکومت نے الزام لگایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کر کے یوکرین جنگ کے حوالے سے مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

    باغی ٹی وی :جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے روس کے سرکاری ٹی وی کی طرف سے جرمن فوجی قیادت کی ایک میٹنگ کی آڈیو منظرِ عام پر لائے جانے کے حوالے سے کہا کہ روسی قیادت جرمنی میں سیاسی انتشار پیدا کر کے یوکرین جنگ کے حوالے سے مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

    روسی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سمونیا نے حال ہی میں بنڈ یشویئر کے علاقے میں اعلیٰ فوجی حکام کی ایک میٹنگ کی آڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں جرمن ساختہ ٹورس میزائلوں سے کرائمیا میں روسی فوج پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،عارف علوی نے حلف لیا

    میٹنگ میں جرمن فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انگو گرہارٹمز نے بھی شرکت کی تھی،روس نے 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کرلیا تھا، جرمن فوجی حکام نے اپنی میٹنگ میں جزیرہ نما کرائمیا کو مین لینڈ رشیا سے ملانے والے آبنائے کرچ کے پُل کو تباہ کرنے کے امکان پر بھی بات کی تھی، جرمن جریدے ڈیر اسپیگل نے بتایا ہے کہ ماہرین اس آڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین …

    جرمن چانسلر اولف شولز نے اعلیٰ فوجی حکام کی میٹنگ کی آڈیو لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے،یوکرین کے صدر نے کئی بار جرمن حکومت سے استدعا کی ہے کہ روسی فوج کا بہتر انداز سے سامنا کرنے کے لیے جدید ترین ٹورس میزائل فراہم کیے جائیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کا ہنگامہ،کورم کی نشاندہی کے بعد ملتوی

  • فرانس میں جاری سائیکل ریس میں  جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    فرانس میں جاری سائیکل ریس میں جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    جرمن ویمن سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر دیا،ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔
    25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مبیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    خیال رہے کہ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہے،

  • جرمنی کا بائبلی محقق، مورخ، ماہر الہیات اور مستشرق جولیس ولہاؤزن

    جرمنی کا بائبلی محقق، مورخ، ماہر الہیات اور مستشرق جولیس ولہاؤزن

    جولیس ولہاؤزن جرمنی کا بائبلی محقق، مورخ، ماہر الہیات اور مستشرق تھا۔ اثنائے تحقیق وہ اسلامی مطالعات کی وجہ سے عہد نامہ قدیم سے عہد نامہ جدید تک جا پہنچا۔ ولہاؤزن نے تورات کی تاریخ تالیف کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اسلام کے ابتدائی دور کا بھی مطالعہ کیا۔ نیز ولہاؤزن کو تورات کے دستاویزی مفروضہ کے بانیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

    ذاتی زندگی
    ۔۔۔۔۔۔
    جولیس ولہاؤزن 17 مئی 1844ء کو ہاملن، جرمنی میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ ایک پروٹسٹنٹ مسیحی تھا اور ولہاؤزن بھی عمر بھر پروٹسٹنٹ عقیدے سے منسلک رہا۔ اس نے گوتنگن یونیورسٹی میں جارج ہنرش آگست ایوالڈ کے زیر نگرانی علم الہیات پڑھا۔ 1872ء میں ولہاؤزن گرائفس والڈ یونیورسٹی میں الہیات کا پروفیسر مقرر ہوا اور دس برس بعد 1882ء میں اس عہدے سے مستعفی ہوا۔ بعد ازاں ہال یونیورسٹی میں شعبہ علم لسانیات میں السنہ مشرق کا اور 1885ء میں ماربرگ میں پروفیسر منتخب ہوا۔ اس کے بعد 1892ء میں اس کا گوتنگن میں تبادلہ ہوگیا اور اس ادارے سے وہ اپنی وفات یعنی 7 جنوری 1918ء تک وابستہ رہا۔

    ماہرین الٰہیات اور کتاب مقدس کے محققین کے نزدیک ولہاؤزن اپنی کتاب "مقدمہ تاریخ قدیم اسرائیل (Prolegomena zur Geschichte Israels، 1882ء) اور ”تدوین کتب خمسہ و عہد نامہ قدیم اور ان کی تاریخ“ (1876ء) کے باعث معروف ہے۔

    جدید علوم کی تحقیق میں
    ۔۔۔۔۔۔
    ولہازوں کا اسلوب
    ۔۔۔۔۔۔
    بعض ناقدین ولہازون کے اسلوب پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ اس میں سامی اور کاتھولک مخالف عنصر پایا جاتا ہے۔ ولہازون تورات کے ربیائی اجزا (یہودی احبار اور کاتھولک راہب دونوں) کے تئیں اپنی عداوت کا صراحت سے اظہار کرتا ہے۔ جب ولہازون کو کارل ہینرش گراف کے اس مفروضہ کا علم ہوا جس کے مطابق موسوی قانون انبیا کے اصل روحانی مذہب میں بعد کا اضافہ ہے تو بغیر کسی دلیل کے اسے قبول کرنے میں ادنی جھجھک محسوس نہیں کی۔

    مشہور تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔ (1)عرب بت پرستی کی باقیات
    ۔۔۔ (Reste arabischen
    ۔۔۔ Heidentums)
    ۔۔۔ برلن 1887ء۔ اس کا عربی ترجمہ
    ۔۔۔ بقایا الوثنیہ العربیہ کے نام سے ہوچکا ہے۔
    ۔۔۔ (2)مقدمہ برائے قدیم تاریخ اسلام
    ۔۔۔ (Prolegomena zur
    ۔۔۔ altesten Geschichte des
    ۔۔۔ islams) برلن 1899ء
    ۔۔۔ (3)حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)
    ۔۔۔ مدینہ میں، برلن 1882ء۔
    ۔۔۔ یہ واقدی کی کتاب المغازی کا ترجمہ ہے۔
    ۔۔۔ (1)قدیم اسلام کے سیاسی و مذہبی احزاب
    ۔۔۔ خوارج اور شیعہ، گوتنگن 1901ء۔
    ۔۔۔ معرکہ جمل تا زوالِ بنی امیہ کے دور میں
    ۔۔۔ خوارج اور شیعہ کے نشو و نما، ان کی تحریکیں
    ۔۔۔ اور بغاوتیں اس کتاب میں ذکر کی گئی ہیں۔
    انگریزی میں اس کا ترجمہ
    ۔۔۔ The Religio-Political
    ۔۔۔ Opposition Parties
    ۔۔۔ in Early Islam
    ۔۔۔ : 1: The Khawarij 2:Shi’ites)
    ۔۔۔ کے نام سے ہوا۔
    ۔۔۔ عبد الرحمن بدوی نے جرمنی سے
    ۔۔۔ اس کا عربی ترجمہ بنام
    ۔۔۔ احزاب المعارضۃ السیاسیۃ الدینیۃ
    ۔۔۔ فی صدر الاسلام، الخوارج والشیعۃ کیا
    ۔۔۔ جو قاہرہ سے 1958ء میں شائع ہوا۔
    ۔۔۔ اسی عربی سے اس کا اردو ترجمہ
    ۔۔۔ پروفیسر محسن علی صدیقی نے کیا۔
    ۔۔۔ پہلا حصہ شیعہ بنام ’عہد اموی میں
    ۔۔۔ سیاسی و مذہبی احزاب (2001ء) شائع ہوا
    ۔۔۔ اور پھر الخوارج (2009ء) کے نام سے
    ۔۔۔ دوسرا حصہ شائع ہوا۔
    ۔۔۔ یہ دونوں حصے قرطاس کراچی سے
    ۔۔۔ شائع ہوئے۔
    ۔۔۔ (4)اس سے اگلے سال 1902ء میں
    ۔۔۔ سلطنت و دولتِ عربیہ کی تاریخ پر جامع کتاب
    ۔۔۔ سلطنت عرب اور اس کا سقوط
    ۔۔۔ (Das arabiche Reich und
    ۔۔۔ sein Sturz) برلن سے شائع ہوئی
    ۔۔۔ جرمن سے اس کا انگریزی میں ترجمہ
    ۔۔۔ مارگریٹ گراہم ویئر نے
    ۔۔۔ The Arab Kingdom and
    ۔۔۔ its Fallکے نام سے کیا جو
    ۔۔۔ 1927ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے شائع ہوا۔
    ۔۔۔ اس کے بعد انگریزی سے عربی میں
    ۔۔۔ شامی فاضل یوسف العش نے ترجمہ کیا
    ۔۔۔ جو دمشق سے 1952ء میں شائع ہوا
    ۔۔۔ اور دوسرا ترجمہ براہِ راست
    ۔۔۔ جرمن سے مصری عالم عبد الہادی ابوریدہ
    ۔۔۔ نے کیا جو قاہرہ سے 1957ء میں طبع ہوا۔

  • سیاست دان فلسفی انقلابی صحافی روزالہ لکسمبرگ

    سیاست دان فلسفی انقلابی صحافی روزالہ لکسمبرگ

    روزا لکسمبرگ، جن کا مکمل نام روزالہ لکسمبرگ تھا، 5 مارچ 1871ء کو پیدا ہوئیں۔ آپ مارکس کے نظریہ سے متاثر تھیں اور ایک فلسفی، ماہر معاشیات اور پولینڈ کی یہودی تحریکوں کی کارکن تھیں، جو بعد میں ایک جرمن شہری بھی رہیں۔

    روزا لکسمبرگ پولینڈ اور لیتھویانا کی سماجی جمہوریت، جرمن سماجی و جمہوری پارٹی، جرمنی کی سماج و جمہور پارٹی اور جرمنی کی کمیونسٹ پارٹی کی کارکن رہیں۔

    1915ء میں جب جمہور پارٹی نے جرمنی کی جنگ عظیم دوم میں شرکت کی حمایت کی تو روزا لکسمبرگ نے جنگ کے خلاف ایک اتحاد سپارتیس لیگ کے نام سے تشکیل دیا۔ یکم جنوری 1919ء کو یہ لیگ جرمنی کے کمیونسٹ پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔

    نومبر 1918ء میں جب جرمنی میں انقلاب برپا ہوا تو روزا لکسمبرگ نے سرخ جھنڈا کے نام سے ایک تحریک شروع کی جو سارتیس لیگ کی جدوجہد کا ہی حصہ تھی۔

    روزا لکسمبرگ کو 15 جنوری 1919ء فائر کر کے قتل کیا گیا۔

  • جرمنی  نے یوکرین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرنے کی منظوری دے دی

    جرمنی نے یوکرین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرنے کی منظوری دے دی

    جرمنی نے یوکرین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپرڈ 2 ٹینکوں سے مسلح کرنے کی منظور دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمن حکومت کی جانب سے ٹینکوں کی پارٹنر ممالک سے ری ایکسپورٹ کی بھی منظور دی گئی ہے۔

    یوکرین کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے استفعے دے دئیے

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے جرمن چانسلر اولاف شولز کا شکریہ ادا کیا اور کیف کو روس کے ساتھ جاری جنگ میں ٹینکوں سے لیس کرنے کے فیصلے کو انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔

    دوسری جانب اپنے رد عمل میں روس نے جرمنی کی جانب سے یوکرین کو لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مغرب کی اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔

    2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،امریکی مداخلت نے کشدگی کو…

    روس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ جرمنی دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرائم کے بعد خود پر عائد ہونے والی تاریخی ذمہ داری کو بھول چکا ہے یوکرین کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ مغرب جنگ کو بھڑکا رہا ہے۔

  • روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور جرمنی کی معیشت

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور جرمنی کی معیشت

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے جرمنی کی معیشت کو ڈبو دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں افراط زر 70 سال بعدانتہائی سطح تک پہنچ گئی 2021 میں جرمنی میں افراط زر کی شرح 3.1 فیصد تھی اور جنگ کے بعد2022 میں جرمنی میں افراط زرمیں 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

    طیارے کے انجن میں پھنس کرشہری ہلاک

    1951 میں جرمنی میں سالانہ افراط زر 7.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ افراط زرمیں اضافے کی وجہ توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

    دوسری جانب جرمن وزیر دفاع کرسٹائن لیمبرچ کو نئے سال کیلئے ویڈیو پیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ کرنا مہنگا پڑگیا،وزیر دفاع نے نئے سال کےموقع پر جاری کئے گئےویڈیوپیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ اور کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی تھی۔

    ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    https://twitter.com/RikeFranke/status/1609635971221409792?s=20&t=yLYKzOQg_NM9bjaOYgEQwA
    بعد ازاں جرمن وزیر دفاع کے غیر سنجیدہ رویےکا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے اپوزیشن کا کہنا ہے کے مستقبل بنیادوں پر وزیر دفاع کی طرف سے آنے والے بیانات شرمندگی کا باعث ہیں جس کی تازہ مثال حالیہ بیان ہے۔

    لیمبرج کی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں انتہائی غیر سنجیدہ کہا جارہا ہے۔

    تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

  • جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں

    جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں

    برلن:جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت جرمنی میں بغاوت کا سماں ہے ،جس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، بغاوت کرنے والا گروہ کتنا طاقتور ہے، اور اس کا کس طرف جھکاو ہے یہ بھی بحث جاری ہے

     

    اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پرواز میں فنی خرابی

    جرمنی کے ہوم لینڈ سیکورٹی شعبے نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والی فار رائٹ تنظیم خطرناک ہے، اس کے پاس کافی پیسہ اور ہتھیار ہے۔جرمنی کی فیڈرل پولیس کے سربراہ ہولزر میونش نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں بہت خطرناک بھی ہيں جو کریمنل ریکارڈ کے ہیں۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والے گروپ نے ایک منصوبہ بنایا تھا جس پر عمل کیا جانا تھا اور یہ منصوبہ خطرناک تھا اسی لئے ہم نے مداخلت کی۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 50 ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ہتھیار برآمد ہوئے جس میں رائفلیں اور بارود شامل ہیں۔

    امریکہ کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو 4 ملین ڈالر امداد فراہم

     

    اس تنظیم سے تعلق کے شک میں 54 افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جن کے بارے میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جرمنی کی حکومت کو سرنگوں کرکے اپنی حکومت نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں اس تنظیم کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ جرمن حکومت کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ تھامس ہیڈ نوینگ نے کہا کہ اس گروپ کے منصوبے پر کئی مہینے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

    بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    دوسری جانب کریملن ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں تختہ پلٹ کی سازش سے ماسکو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

     

    دیمیتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کو میڈیا کے ذریعے جرمنی میں کسی بغاوت کی سازش کا پتہ چلا جس کے بارے میں ہمارا کوئی موقف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہيں ہے کہ اس سے روس کا کوئی تعلق نہيں ہے، یہ جرمنی کا داخلی مسئلہ ہے۔