Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • ناظم آباد میں ایم کیو ایم کارکن کا قتل قابل مذمت،تحقیقات کی جائیں، حافظ نعیم الرحمان

    ناظم آباد میں ایم کیو ایم کارکن کا قتل قابل مذمت،تحقیقات کی جائیں، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کل کا جلسہ تاریخی تھا عوام بھی اپنا ریسپانس دے رہے تھے،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں لوگوں کو لانے کے لیے طریقہ کار بنایا گیا ہے، لوگوں کو دیگر جلسوں میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیوں آئے ہیں ، ہمارا جلسہ سب سے بڑا جلسہ تھا، جماعت اسلامی کو بڑا مینڈیٹ ملے گا، جماعت اسلامی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی، نوجوانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں خود کو والنٹیر کریں،ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے ، ہم دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف الیکشن مہم چل رہی ہے دوسری جانب ایک گروہ ایسا ماحول پیدا کررہا ہے ،جلاو گھیراو کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ناظم آباد میں واقعہ ہوا اور ایم کیو ایم کارکن قتل ہوا،ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں،فوٹیج موجود ہے اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے،

    ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    واضح رہے کہ انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا

    کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے

  • پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن  کم ہے،سراج الحق

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے وسائل کی کمی نہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ یہ ہے کہ اخراجات زیادہ اور کم آمدن ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں دو بار کے پی کے کا وزیر خزانہ رہا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبے پر بھاری قرض تھا، اپنے دور میں کے پی کے کو قرض فری کروایا، اصل مسئلہ دیانت داری کا ہے جماعت اسلامی پاکستان نے گزشتہ ایک سال سے اپنے منشور پر کام کیا ہے، ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، زراعت، صنعتی ترقی، تعلیم اور صحت سب کے لئے مکمل منصوبہ ہے، فیصلہ کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد ایران اور افغانستان کو ایک میز پر بٹھائیں گے، ہم چاہتے ہیں اس خطے میں امن ہو، تینوں ممالک کی امن کانفرنس بلائیں گے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ ایک ہی کلاس کے لوگ بناتے ہیں جو کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہوتے ہیں جو ان کے فیصلے پر ہی عمل کرتے ہیں، قرض در قرض کا حصول آئس ہیروئین سے زیادہ خطرناک نشہ ہے، اس وقت پاکستان کا 14ہزار کا مجموعی بجٹ ہے، جس میں 7200ارب روپے سود کی مد میں ادا کریں گے تو مزید قرضے ہی لیتے رہیں گے۔

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    علاوہ ازیں سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل پندرہ سال سندھ پر حکومت کی ، وہ سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں، جماعت اسلامی ہی ملک میں امن ، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں ، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

  • جمعیت اہلِحدیث  کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: جمعیت اہلِحدیث نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: جمعیت اہلِ حدیث کے رہنما اقبال سلفی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مسجد اقصیٰ سمیت تمام ایشوز پر پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چار چار باریاں لگا چکے ہیں، دونوں نے 72 ہزار ارب روپے قرض پاکستان پر چڑھا دیا،قوم پہچان چکی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ن آپس میں ملی ہوئی ہیں، لاڈلے اور سپر لاڈلے کامقابلہ جاری ہے-

    جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں جماعت اسلامی جیتے گی، جماعت اسلامی ملک کا لوٹا پیسہ واپس لے کر قوم کے حوالے کرے گی، جماعت اسلامی ایسی پالیسیاں دے گی جن سے نوجوانوں کو لٹک کرجان نہ دینی پڑے۔

    الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    بھارت یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

  • ’کے الیکٹرک‘ کو مزید  لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہےمائیں بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سےحکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت پورے پاکستان میں موجود ہے، این ٹی ڈی سی میں بجلی موجود ہےجس کی قیمت ہم ادا کررہے ہیں اس کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن کے لیے کے الیکٹرک کی کوئی ضرور ت نہیں ہے’کے الیکٹرک‘ کو مزید 20 سال کا لائسنس دینے پرعدالت جانے کا اعلان کیا ہے کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہےمائیں بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سےحکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صنعتی، رہائشیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، ایل این جی کی کک بیکس اور کرپشن کو ختم کیا جائے گاہم نے ٹاؤنز میں بھی نوجوانوں کے لیے کام شروع کردئیے ہیں، بچیوں کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا …

    معروف اداکار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

  • جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی بارے فیصلہ کیا کہ انکا نشان نہیں ہونا چاہئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی وراثت پر چل رہی ہیں، جمہوریت دشمن پارٹیاں‌ہیں، ان سے بھی نشان لیں، اگر نہیں لیں گے تو یہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے،آج ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، آزاد امیدواروں پر میرا خیال ہے زرداری صاحب زیادہ کامیابی حاصل کر لیں گے،ا س فیصلے کے نتیجے میں کتنا غیر جمہوری عمل ہو گا کسی نے سوچا؟نشان چھین رہے ہیں ، کسی کو آگے لارہے ہیں کسی کو پیچھے ، لیول پلیئنگ فیلڈ کہاں ہے آزاد امیدواروں کی آصف زرداری منڈی لگائیں گے

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ملک کی معیشت میں 40 فیصد سے زائد شیئر ہے، اس شہر کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے، صنعتوں کو بھی گیس نہیں مل رہی، گیس کے ذخائر کم نہیں ہیں، جو حکومتیں پچھلے عرصے میں رہیں وہ تازہ دم ہوکر آرہی ہیں کہ ہمیں ووٹ دو، ایران گیس پائپ لائن پر کام بند ہو گیا، غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، امریکی غلام ہیں کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں ہو رہا، اب گیس کے بحران پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے، کراچی کی اکثر آبادیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، 18 جنوری کو سوئی گیس کے آفس کے باہر دھرنا دیں گے، جو لوگ پریشان ہیں جماعت اسلامی ان کی آواز ہے،حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں اس مسئلے کو اٹھا سکتی ہیں، یہاں پانی کا شدید بحران ہے، سیوریج کا نظام خراب ہے، گٹر کے ڈھکن تک تو دے نہیں سکے، قبضہ میئر گٹر کے ڈھکن فراہم نہیں کر رہے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں، چند گٹر کے ڈھکن دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

     مریم نواز کے خطاب کا محور عمران خان پر تنقید رہا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جذبات فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں، ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے ،اسرائیل ہمارے بچوں کا قتل عام کررہا ہے-

    باغی ٹی وی: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف جماعت اسلامی نے شارع فیصل، کراچی میں غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر نے بھی شرکت کی، شرکاسے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں، اور ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے ،اسرائیل ہمارے بچوں کا قتل عام کررہا ہے، ہم امریکا کے ایجنٹوں سے لڑتے ہیں، ہم انتخابات کو بھی عبادت سمجھ کر لڑتے ہیں، مارچ میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خواتین اور بچے بھی مارچ میں شریک رہے،مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

    دوسری جانب مارچ کے شرکا سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ نے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں، فلسطینیوں کا خون اور شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا۔

  • کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

    کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

    کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی سب کے سامنے بے نقاب ہوگئی-

    باغی ٹی وی: کراچی میں انتخابی مہم کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ایک ماہ کا وقت ہے، کارکنان عوام کو امید دلائیں اور نوجوانوں کو ساتھ ملائیں، ہر شہری سے رابطہ کریں 8 فروری ترازو، جماعت اسلامی اور تعمیر و ترقی کا دن ہوگاکراچی کی تعمیر و ترقی سے پاکستان کی ترقی ہوگی، 8 فروری شہر کراچی انقلاب کی نوید بن کر پورے پاکستان کو حوصلہ دے گا، پورے پاکستان میں جماعت اسلامی میں کامیابی ہوگی۔

    برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

    رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے، ایک طویل عرصے بعد کارکنان کی جدوجہد کی وجہ سے شہریوں نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ مینڈیٹ دیا، اور ہماری پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی،میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی سب کے سامنے بے نقاب ہوگئی، بلدیاتی انتخابات کے عمل سے کراچی سمیت پورے ملک نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، جماعت اسلامی کی موجودگی میں شہر لاوارث نہیں ہے،شہر ایک مرتبہ پھر آگے بڑھے گا ساڑھے تین کروڑ عوام پر مشتمل شہر کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

    نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    رہنما جے آئی نے مزید کہا کہ پھٹے ہوئے غباروں میں چاہے جتنی ہوا بھرنے کی کوشش کرلیں وہ کبھی نہیں بھریں گے، بھتہ خوری کرنے والوں نے کراچی کی نسلوں کو برباد کردیا ہے، کراچی کے لوگ ان کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں، مینجمنٹ کرنے والے اپنی انویسمنٹ ضائع نہ کریں، کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

  • جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے   جے یو آئی میں شامل

    جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے جے یو آئی میں شامل

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا جمعیت علما اسلام میں شامل ہوگئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر اقبال فنا کا کہنا ہے کہ علاقے کے بہترین مفاد اور دوستوں سے مشاورت کے بعد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی۔قبل ازیں سابق ایم این اے نور عالم خان نے جے یو آئی میں شامل ہوئے نور عالم خان کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں نور عالم خان جنے ے یو آئی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا-

    جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاالرحمن اور دیگر قائدین کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ نور عالم خان اور ان کے پورے خاندان کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں،جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا-

    نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا …

    نور عالمہ خان کا کہنا تھا کہ جمعیت کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے، مولانہ فضل الرحمان جو کہتا ہے وہ سچ ثابت ہوتا ہے، جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں، نجے یو آئی قیادت کیساتھ پہلے سے ہی اچھے دوستانہ مراسم ہیں، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے، مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکر جمیعت میں شامل ہوا، جے یو آئی نے سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی کوئی گملا بھی نہیں توڑا، میں اور میری تمام فیملی اور دوست جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیئے جائیں-

    پاکستان کو کونسا شہر لوڈ شیڈنگ فری قرار؟

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے ہیں،محمد فہیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک نے کام کیے ہیں ،خیبرپختونخوا میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔

    پرویز خٹک نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن مہم جاری ہے ، اپنا پیغام لوگوں کو پہنچا رہےہیں ہم نے صرف حکومت نہیں کی اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے،ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی،الیکشن کے بعد اور بھی لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،کافی سیٹوں پر ہمارے دوست آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    عالمی بینک کے پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کےحوالے سے خدشات

  • لاہور،بنوقابل  فری آئی ٹی کورس پروگرام  کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر

    لاہور،بنوقابل فری آئی ٹی کورس پروگرام کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر

    سرپر ست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فنی تعلیم پاکستان کے سنہری مستقبل اور ترقی کی ضمامن ہے ۔بنو قابل ایک کوالٹی آئی ٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ہے جس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7دسمبر ہے جبکہ ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا صلاحیتی ٹیسٹ 10 دسمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ بالمقابل اولڈ ھیلے کالج پنجاب یونیورسٹی نزد ایم اے او کالج میں ہوگا۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی گراؤنڈ بنوقابل پروگرام کے صلاحیتی ٹیسٹ سنٹر میں بنوقابل پروگرام کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن انجینئر احمد حماد رشید ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، انجینئر اخلاق احمد ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان ، میڈیا انچارج بنو قابل احمد سلمان بلوچ ، مغیث شاہد قریشی ، اعجاز نذیر ، اشفاق چغتائی ، زبیر صدیقی ، حسان بٹ ، عمیر ادریس ، شعیب ہاشمی و دیگر ذمہ داران موجود تھے

    ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس انقلابی تعلیمی پروجیکٹ کے تحت شہر لاہور کے ہزاروں نو جوانوں کو ہنر مند اور باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں لازمی اس سکل ڈویلپمنٹ فری آئی کورس پروگرام کا حصہ بنیں۔ ابتک ہزاروں کی تعداد میں نوجوا ن بنوقابل پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن کو صلاحیتی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جدید لیبز کے ذریعے فنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنائیں گے ۔ شہر بھر میں مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر بنوقابل رجسٹریشن اور آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت سالانہ 10 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے ۔

  • اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں

    منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے ہیں ،کل لاہور کے غز ہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے ، غزہ مارچ پاکستانی عوام کی طرف سے عالمی برادری اورامریکہ کے لیے پیغام تھا کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دیں۔غزہ کے محصوراور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دہشت گردی کوبھی روکاجائے۔غزہ کے مسئلے پراوآئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ دیکھیں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کردارادا کریں۔ عالمی برادری فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بندکرواکے عالمی برادری فوری طورپر سیز فائر کرائے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل بھارت کے احمدآباد اسٹیڈیم میں نریندر مودی بھی موجود تھے ،احمدآباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی شہری داخل ہوا،کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا. آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کے سامنے کرکٹ کے میدان میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے منہگائی کے ہاتھوں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان میں شفاف انتخابات اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں،اگر 2024 کے الیکشن بھی 2018کی طرح ہو ئےتو یہ ملک تباہ ہو جائے گا اور پھر جب جعلی حکومتیں آتی ہیں تو وہ صرف آئی ایم ایف کے گُن گاتی ہے. جماعت اسلامی میں عوام کو کرپشن فری پاکستان دینے کی صلاحیت ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو قائد اور اقبال کا پاکستان دیں گے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم کسی اور پارٹی سے نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ہو گا، غزہ مارچ لاہور میں کل سب نے دیکھ لیا کہ عوام کسی فرد یا جماعت کی غلام نہیں ہے

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان