Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج:مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پہیہ جام کی کال  دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

    پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج:مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پہیہ جام کی کال دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ملک گیر مکمل شٹرڈاؤن کے بعد پہیہ جام کی کال بھی دیں گے۔

    پیٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور کے علاقے مال روڈ پر جاری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی تاریخی جدوجہد کر رہی ہے اور ہمارے دھرنوں سے حکومت میں ہلچل مچ چکی ہےحکمران طبقے نے عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے، ہمارے دھرنے کو تین دن ہوئے ہیں، یہ ضرب ہو گا حکمران تقسیم ہوں گے، ہم نے 2 سال پہلے ظلم کی شکل آئی پی پیز کو ملک بھر میں ایکسپوز کیا تھا، جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کی جانب سے قوم کی جیبوں پر ڈاکے کی بات دلیل سے کی-

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں نے سمجھا یہ آئے ہیں چلے جائیں گے، ان کی غلط فہمی تھی، جماعت اسلامی آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کے خلاف بات کرتی ہے، ان کے وزرا بین الاقوامی قوتوں کے خوف سے آئی پی پیز سے بات نہیں کرتے تھے، ہم نے کہا اگر تم آئی پی پیز سے بات نہیں کرتے تو ہمارا دھرنا جاری رہے گا، حکومت نے مجبور ہو کر ایک کمیٹی بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے وصول کر چکے ہیں، اس سال حکومت نے اپنے اہداف سے بھی زیادہ لیوی وصول کی ہے، حکمران لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، پیٹرولیم لیوی غریب آدمی پر بوجھ ہے اور جن پر ٹیکس واجب ہی نہیں ان پر بھی حکومت نے ٹیکس لگا رکھا ہے،1961 کے قانون کے تحت انہوں نے عوام پر لیوی لگا رکھی ہے، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا مقصد ریفائنریز کو بہتر کرنا تھا، ہم عوام کے حق کے لیے نکلے ہیں، لیوی بھتہ ٹیکس منظور نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمیٹی بنائی جو بتائے گی ان کی مشکلات کیا ہیں، ہمیں پتا ہے آپ کو پریشانی ہے کیونکہ آپ جانے والے ہیں، کہیں ایسا تو نہیں آپ پیا کے منظور نظر نہیں رہےحکمران بجلی کے بلوں سے ہزار ارب روپے جمع کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے سے حکمرانوں نے 1200 ارب روپے جمع کیے، آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے کے 1700 ارب روپے دیے گئے، آئی پی پیز اتنے پیسے لینے کے باوجود ٹیکس جمع نہیں کرواتے، یہ مافیا بن چکا ہے، جو عوام کے ساتھ ظلم کرتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے کرو، بجلی سستی کرنی پڑے گی، کسانوں کو گنے کی قیمت نہیں ملتی، یہ چینی امپورٹ کرنے کی بات کرتے ہیں، مخصوص مافیا ہر نظام میں ہوتا ہے، یہ ڈلیور نہیں کر سکتے لہٰذا اب نظام چلانے والے بھی اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں، شاخوں کو جھاڑنے سے نظام صاف نہیں ہو گا، جڑ سے اکھاڑنا ہو گا، ابھی تک انگریزوں کا بنایا بیوروکریسی نظام چل رہا ہے، بیوروکریٹس خود کو آقا اور عوام کو غلام سمجھتے ہیں، بیوروکریٹس بڑی گاڑی سے اتر کر غریب کا ٹھیلا الٹتے ہیں اور ظلم کی تمام شکلوں کے خلاف ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا ہمارا ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، اگر حکمرانوں نے پیٹرول میں حالیہ اضافہ ختم نہ کیا تو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے، کل پشاور میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے خطاب کروں گا، مکمل شٹرڈاؤن کے بعد پہیہ جام کی کال بھی دیں گے، پیدل مارچ بھی شروع کریں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے، اللہ کی مدد سے اور عوام کی قوت سے آئیں گے، کوئی روک نہیں سکے گا۔

  • جماعت اسلامی کا یہ دھرنا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کیلئےہے،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کا یہ دھرنا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کیلئےہے،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا اپنے دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے دھرنے کو کم از کم 8 روز تک بلا تعطل جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اس سلسلے میں دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کے وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادویات کا اسٹاک بھی مکمل کر لیا گیا ہے، دھرنے کی وسعت کو برقرار رکھنے کے لیے پورے پنجاب سے کارکنان کی مرحلہ وار شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس مقصود کے لیے صوبہ پنجاب کے عہدیداران کو دن کے حساب سے باقاعدہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ دھرنے میں ہر روز نئی نرسری اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نہ صرف لاہور، بلکہ کراچی اور پشاور میں بھی ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا یہ دھرنا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عام عوام، وکلا، ڈاکٹرز اور تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنوں کی مشترکہ آواز ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کیا کہ بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں آئی پی پیز (IPPs) کا آغاز ہوا، جس کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے یکے بعد دیگرے ایسے معاہدے کیے جنہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، آئی پی پیز کے پلانٹس کی صلاحیت میں شدید دھاندلی کی گئی100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذی کارروائی میں 200 میگاواٹ دکھایا گیا حتیٰ کہ گنے کے بھوسے (Bagasse) سے چلنے والے پاور پلانٹس میں بھی کھلم کھلا دو نمبر ی اور کرپشن کی گئی، ان تمام غلط پالیسیوں اور آئی پی پیز کی ‘کیپسٹی پیمنٹ’ (Capacity Payment) کا سارا بوجھ اب غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پہلے ہی شدید پریشان تھے، جبکہ اب زائد یونٹ استعمال کرنے والے مڈل کلاس اور عام شہریوں کی کمر توڑ دی گئی ہے بین الاقوامی سطح پر جنگ کے بہانے پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور حکومت ہر بات کا ملبہ آئی ایم ایف پر ڈال دیتی ہے، کیونکہ یہ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔

    انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ’ ایف بی آر (FBR) میں سالانہ 1,300 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، مگر نظام کی خرابی دور کرنے کے بجائے عوام کو کچلا جاتا ہے ملک کے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں نے مل کر پورے سال میں صرف 12 ارب روپے کا ٹیکس دیا، جبکہ دوسری جانب تنخواہ دار طبقے کی جیب سے 700 ارب روپے کا انکم ٹیکس نچوڑا گیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پٹرولیم پروڈکٹس پر لیوی، بھتہ ٹیکس اور موٹر سائیکل سواروں سے لے کر پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں پر عائد غیر قانونی ٹیکس عوام کو بالکل منظور نہیں ہیں جماعت اسلامی حق و انصاف کی اس جنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گی اور دھرنے اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہیں گے۔

  • پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کاآج چاروں صوبوں میں دھرنا

    پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کاآج چاروں صوبوں میں دھرنا

    جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج ملک بھر میں چار مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے باہر جبکہ لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں دھرنے کا 15 روز کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا، دھرنوں کا آغاز سہ پہر تین بجے ہوگا،تاریخی مارچ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور پہنچیں گے اور دھرنا دیں گے-

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں سے کہتا ہوں نکلو اور اپنے حق کے لیے ڈٹ جاؤ، ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں، ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارے مطالبات واضح ہیں، بھتہ لیوی ختم کرو، پٹرول کی قیمت کم کرو، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز پر بھی عوام کا سمندر اُمڈے گاپورا پاکستان ان دھرنوں کی پشت پر کھڑا ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت کم کی جائے اور پیٹرولیم لیوی فوری طور پر ختم کی جائے، لیوی ایک جگا ٹیکس اور عوام پر ڈاکا ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    اُنہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو ہونے والا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گاامیر جماعت اسلامی نے طلبہ، نوجوانوں، بائیک رائیڈز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروس سے وابستہ افراد، مزدوروں، کسانوں اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں،پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے عوام اپنے حقوق حاصل کریں گے اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

    جماعت اسلامی نے 7 اگست کو ملک گیر دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کا نظام ختم کر کے پیٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے،اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، جس سے عام شہری، نوجوان، طلبہ، تاجر، صنعتکار اور ٹرانسپورٹرز سمیت معاشرے کا ہر طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تاجر و صنعتکار تنظیموں اور پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن نے بھی حکومتی فیصلے کو مسترد کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت روزانہ کی بنیاد پر عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے پر بضد ہے، جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا نظام فوری طور پر ختم کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی بند کی جائے اور پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے تاکہ عوام اور دیگر شعبوں کو مستقل بنیادوں پر سستا ایندھن میسر آ سکے۔

  • جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کی وفات پر سیاسی و مذہبی رہنماوں کا اظہار افسوس

    جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کی وفات پر سیاسی و مذہبی رہنماوں کا اظہار افسوس

    جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم 22 جولائی 2026ء کو لاہور میں طویل علالت (کینسر) کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی نمازِ جنازہ منصورہ لاہور میں ادا کی گئی امیر العظیم کی وفات پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان اورسیاسی و مذہبی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے-

    جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے وہ گزشتہ کچھ عرصے سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے اور زیر علاج تھے امیر العظیم 1958ء میں لاہور میں پیدا ہوئےامیر العظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہےامیر العظیم کو 2019ء میں سراج الحق نے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا،امیر العظیم کو 2024ء میں حافظ نعیم الرحمن نے انہیں مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔

    امیر العظیم کی اسکول کے دور میں ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستگی ہوئی بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین کے منتخب صدر رہے، جنرل ضیا الحق کے دور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور اس تحریک کے دوران جیل کی کٹھن صعوبتیں برداشت کیں اور جیل میں قید تھے جب انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا-

    خاندانی ذرائع اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق امیرالعظیم نے لاہور میں آخری سانس لی ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    امیرالعظیم جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت میں اہم مقام رکھتے تھے اور طویل عرصے تک تنظیمی و سیاسی ذمہ داریاں نبھاتے رہے وہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور مختلف قومی و سیاسی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرتے رہے امیر العظیم نے فیوچر وژن کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کیا، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں اپنی نرم گوئی اور بہترین تعلقات کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتے تھے اور جماعت اسلامی کے بہترین منتظم اور مربی تھے، فکری خطابات سے کارکنان نے رہنمائی حاصل کی۔

    وہ کافی عرصے سے گلے کے کینسر کے باعث علیل تھے اور مختلف مراحل میں علاج بھی جاری تھا، تاہم بیماری کے باعث ان کی صحت مسلسل متاثر رہی ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنوں اور مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اینکر پرسن مبشر لقمان اور دیگر کی جانب سے جاری تعزیتی پیغامات میں ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

    امیرالعظیم کو جماعت اسلامی کے ایک باوقار، نظریاتی اور متحرک رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں تنظیمی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور جماعت کے پیغام کو ملک بھر میں پہنچانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کے انتقال کو جماعت اسلامی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

  • حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہئے، حافظ نعیم الرحمان

    حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہئے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی قاتل ہے، جمہوریت اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ضد ہیں-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کا آدھا بجٹ سود میں جاتا ہے، ایک اقلیتی رکن نے بھی کہا کہ سود اللہ سے جنگ ہے، لیکن اس کے باوجود سودی نظام کو ختم کرنے کے بجائے مزید بڑھایا جا رہا ہے قرضوں پر سود کی ادائیگی کا پورا بوجھ پاکستانی عوام پر پڑتا ہے سود کی ادائیگی کے باعث 540 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

    اعلیٰ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت سود ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، نئے بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں، بجٹ میں تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا اور مہنگائی 8 فیصد بڑھی، مہنگائی کے دور میں نجی شعبے کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، تنخوا ہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو 43 ہزار روپے میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں کہ ان کے والد کی زمینوں پر کام کرنے والے ہاریوں کی کم از کم تنخواہ کتنی ہے۔

    انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بدترین فسطائیت قائم ہے عوامی رائے کو کبھی تسلیم نہیں کیا گیا کراچی کا میئر قابض ہے ، یہاں بھی جمہوریت کو قبول نہیں کیا گیا،سندھ میں گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی حکمران ہے، اس کے باوجود صوبے کے بچوں کی حالت زار نہیں بدلی، ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، نہ مناسب سڑکیں ہیں اور نہ ہی معیاری تعلیم۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی قاتل ہے، جمہوریت اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ضد ہیں، صوبے پر 18 سال سے پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے، اندورنِ سندھ میں بچوں کو تعلیم اور صحت کیوں نہیں مل رہی، بنیادی صحت مراکز کا برا حال ہے، سندھ میں تعلیم روزگار اور صحت کا فقدان ہے، شہر میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہیں، سوال ہے ان سے جن لوگوں نے میئر اور پیپلز پارٹی کو ہم پر مسلط کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی صورتحال سب کے سامنے ہے شہر کی سڑکوں کا بھی برا حال ہے کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کی جا نب سے پیش کی گئی انٹرن شپ آفر کے لیے 8 ہزار بچوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں سندھ حکومت نے طلبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن ملی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے مسائل پر کوئی مؤثر آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی بریف کیس لے کر گلگت بلتستان اور بلوچستان پہنچ جاتے ہیں گلگت بلتستان میں ارکان کی خرید فروخت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سےکی جا رہی ہے، پیٹرول پر لیوی کا اطلاق ان پر ہو رہا ہے جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، لیوی اس لیے کم کی گئی ہے کہ ہدف پورا کر کیا گیا، لیویز کا نفاذ ناجائز ہے، لیوی کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے،28 فروری کی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئیں-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں ، سلیب سسٹم ختم کیا جائے، آئی ایم ایف کے کہنے پر لیوی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے یہ 24 واں آئی ایم ایف پروگرام ہے اور ہر مرتبہ یہی کہا جاتا ہے کہ یہ آخری پروگرام ہوگ حکومت کو پیٹرول کی قمیت 225 روپے 3 سال تک فکس کرنی چا ہیے۔شہر کے 90 فیصد لوگ موٹر سائیکل استعمال کر تے ہیں، اس لیے عوام کو فوری ریلیف دیا جانا چاہیے بجلی پیدا نہ ہونے کے باوجود اس کی ادائیگی کی جا رہی ہے آئی پی پیز کے معاہدوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چا ہیے انہوں نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ ایف بی آر کیا کر رہا ہے ، 80 فیصد ٹیکس بھی جمع نہیں کر پاتا اور اس کے 25 ہزار ملازمین موجود ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 800 ارب روپے اپنے انتظامی اخراجات پر خرچ کر دیے ہیایران نے امریکا اور اسرائیل کو شکست دی ہے، تاہم اسرائیل اب بھی لبنان پر حملے اور فلسطین پر بمباری کر رہا ہے انہوں نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ حکومت نے ثالثی کے حوالے سے جو کردا ر ادا کیا، وہ ایک اچھا اقدام تھا۔

  • محسن نقوی  کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی-

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئی،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کو خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین مفاہمت کے سلسلے میں پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس سے پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی کو ایران اور امریکا مذاکرات اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیاجبکہ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت یرغمال پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت واپسی کے لیے مؤثر سفارتی کردار ادا کرے۔

    ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں کہ ہماری حقیر کاوشوں کو قبول فرمایا۔

  • پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی،حافظ نعیم

    پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کا زوال دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کا نظام تباہ کر دیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے لاہور میں حافظ کا ساتھ دو بدل دو نظام ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جو 25 اپریل سے 15 مئی تک جاری رہے گی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی کے 50 لاکھ ممبر بنائے جائیں گے اور یہ نوجوان ہر گھر تک جائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کا استحصال کر رہی ہے، حکومت نے 3500 روپے من گندم کی قیمت مقرر کی لیکن کسانوں کو یہ سرکاری قیمت بھی نہیں مل رہی ہے جبکہ حکومت کا فوکس عوام کے پیسوں سے اپنے اشتہار چلانا ہے پورے پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بچوں کے اسکول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں، لیپ ٹاپ بانٹ کر یہ سستی شہرت تو حاصل کرلیتے ہیں مگر حقیقی معاملات کی طرف دھیان نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ صحت اور تعلیم کی سہولت بھی نہیں دے سکتے، ان کے پاس اربوں آئیں گے یہ اڑا دیں گے پر عوام کو کچھ نہیں دیں گے، یہ وڈیروں کو فائدہ دیتے ہیں، یہ الیکٹیبلز کو نوازتے ہیں ،مڈل کلاس پیٹرول پر 125 روپے رٹیکس دیتے ہیں اور پیٹرول پر 107 روپے لیوی دی جا رہی ہے بڑے قرضے معاف کرا لیتے ہیں ٹیکس عام بندہ دیتا ہے، جب آئی پی پیز آئیں اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، اربوں روپے کیپیسٹی پیمنٹ دے ر ہے ہیں، یہ ان لوگوں کو نوازتے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت ہر حکومت میں ہوتے ہیں ہمارے ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلا حیت 49 ہزار میگاواٹ اور کھپت 24 ہزار میگا واٹ ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عام بندہ مرتا ہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں، اربوں کے جہاز خریدے جا رہے ہیں، یہ مراعات یافتہ لوگ عوام کا دکھ کیا سمجھیں، پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی، لوکل باڈیز کا الیکشن کیوں نہیں کراتے موجودہ حالات میں امریکہ کا زوال دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کا نظام تباہ کر دیا ہے۔

  • جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں،حافظ نعیم

    جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا ہے،اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی-

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، آغوش پروگرام میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت بچے انجینئیر، ڈاکٹرز بن رہے ہیں، کسی آفت میں پوری جماعت اسلامی والنٹیئر بن جاتی ہے،90 ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کر دیا گیا، شہدا میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہےجو کام ریاست کے ہیں وہ الخدمت کر رہی ہے، الخدمت نے امداد غزہ بھیج دی ہے۔

    پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار کابل سے فرار

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

  • وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

    وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی-

    وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے ملاقات کے دور ان وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر خفیہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی،ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطااللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

    چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی