Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی لاہور کا سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچکرنے کا اعلان

    4 فروری 2021ء
    کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
    اجلاس لٹن روڈ دفتر جماعت میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، صدر جے آئی یوتھ صہیب شریف کی شرکت۔
    جماعت اسلامی لاہور کل سٹیٹ بنک چوک مال روڈ پر عظیم الشان کشمیر مارچ کریگی۔ کشمیر مارچ صبح 10 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں شروع ہوگا۔کشمیر مارچ میں لاہور کے تاجر، مزدور، طلبہ و اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء اور علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کشمیر مارچ میں لاہور کے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں ۔ کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹاں اور بھائی سب پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں۔
    بہادر کشمیری مسلمان بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے مدد کے منتظر ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے حکمران اور عالمی برداری فیصلہ کن کردار ادا کرے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی پشتی بان ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہدمیں ہر طرح سے شامل ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد۔

  • جماعت اسلامی کا کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان!

    جماعت اسلامی کا کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان!

    جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کےتحت 30 جنوری کو 50 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ دھرنوں کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حقوق کراچی کی اس تقریب میں ٗحافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کراچی میں کیے جانے والے یہ دھرنے شام 4 بجے سے شروع کیئے جایئں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔ دھرنے شہر بھر کے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے،ترجمان جماعت اسلامی۔

    ضلع وسطی میں ڈالمن مال حیدری،امتیاز اسٹور ناظم آباد،ناگن چورنگی، ودیگرعلاقےاس دھرنے میں شامل ہوں گے۔ کراچی دھرنے میں شمالی4.Kچورنگی،سرجانی ٹاون،نارتھ کراچی،الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ بھی شامل ہیں۔ ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال جوہر موڑ،جوہر چورنگی،صفورہ چوک،ودیگر علاقے شامل ہوں گے۔ ڈسکو بیکری گلشن اور یس کے علاوہ اقبال،یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ،لیاری نزد غلامان عباس اسکول،گارڈن،آگرہ تاج،ودیگر ، ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن5نمبر،شیل پیٹرول پمپ فقیرکالونی ودیگر مقامات پر دھرنے دیے جائینگے۔ ضلع ملیر میں اسپتال چورنگی،بھینس کالونی، ڈی سی آفس،لعل آباد موڑ،سمیت مختلف مقامات پر اور شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب،لسبیلہ چوک،پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل پر بھی دھرنا دیا جائیگا۔

    یہ دھرنے کراچی میں پیپلزپارٹی کی صوباٰئی حکومت کی بدانتظامی اور وفاقی حکومت کی کراچی کے مسائل سے مسلسل کنارہ کشی اختیار کیے جانے کے خلاف دیے جائیں گے۔

  • جماعت اسلامی چارسدہ کے زونل امراء نے حلف اٹھایا لیا۔

    چارسدہ ( ) جماعت اسلامی چارسدہ کے زونل امراء نے اپنے ذمہ داریوں کا حلف اٹھالیا۔
    تفیصلات کے مطابق جاوید خان کو جماعت اسلامی سٹی زون، نوید خان نے شولگرہ زون جبکہ جمیل الرحمن نے دوآبہ زون کے امیر کے حثیت سے حلف اٹھالیا۔
    اسی طرح پی کے 58 کیلئے تحسین اللہ فاروقی، اور پی کے 57 کیلئے فواد احمد نے بھی اپنے اپنے ذمہ داریوں کا حلف لیا جبکہ سیف الرحمن نے پی کے 56 کے امیر کے حثیت سے حلف لیا۔
    یاد رہے کہ ان تمام ذمہ داران کی تقرری دو سالوں کیلئے کئی گئی ہیں۔
    یاد رہے

  • جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

    قصور
    جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر مولانا جاوید قصوری نے دھرنے کی کال دے دی
    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے وسطی پنجاب کے امیر مولانا جاوید جاوید قصوری نے 20 اگست کو دھرنے کی کال دے دی جس میں گورنمنٹ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی،کرپشن،امن و امان کی خراب صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ ہو گا مولانا جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ دھرنا پر امن ہو گا جو کہ ہمارا حق ہے
    دھرنا 20 اگست کو کچہری چوک قصور میں ہو گا جس میں قصور شہر اور گردونواح کے لوگ شرکت کرینگے
    دھرنے سے مولانا جاوید قصوری کے علاوہ جماعت اسلامی قصور کے قائدین بھی خطاب کرینگے

  • جماعت اسلامی حلقہ پی پی190کی تنظیم سازی کردی گئی

    جماعت اسلامی حلقہ پی پی190کی تنظیم سازی کردی گئی

    جماعت اسلامی حلقہ پی پی 190کے امیر چوہدری رب نواز ثاقب ایڈوکیٹ ، نائب امیر محمد یونس رحمانی نے31جیڈی میں جماعت اسلامی کی تنظیم سازی کردی ہے۔ رائے بابر کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں درج ذیل عہدیدار منتخب ہوئے۔ صدر رائے زوہیب جعفر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رائے عمیر افتخار، سینئرنائب صدر رائے عمرحیات، نائب صدر رائے افتخار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رائے ندیم، ایڈیشنل سیکرٹری محمد حسین، سیکرٹری مالیات رائے عثمان احمد۔

  • ضلع میں پٹرول کی فراہمی معطل حکام نوٹس لیں۔ رہنما جماعت اسلامی اوکاڑہ

    ضلع میں پٹرول کی فراہمی معطل حکام نوٹس لیں۔ رہنما جماعت اسلامی اوکاڑہ

    اوکاڑہ(علی حسین) امیر جماعت اسلامی پی پی 190 اوکاڑہ چوہدری رب نوازثاقب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت کی کسی ادارے پر رٹ نظر نہیں آتی جب پٹرول کی قیمت کم کی تو عوام تک رسائی یقینی بنانا بھی حکومت کا کام تھا اب پٹرول بحران کے بعد اسٹام پیپرز بحران جاری ہے عوام پریشانی کے عالم میں دربدر دھکے کھانے پر مجبور اور 50روپے قیمت والا اسٹام پیپر 500سے1000روپے تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

    جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

    قصور
    جماعت اسلامی کا بلدیہ چوک قصور میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی پنجاب کا خطاب
    مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے، ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے،
    امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی فلاح کے لیے جماعت اسلامی ہر کرپٹ کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے خواہ وہ سابقہ حکومتوں کے لوگ ہوں یا موجودہ PTI کی حکومت کے لوگ ہوں۔
    احتساب کے بغیر مہنگائی کا جن بے قابو ہے
    جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ ہے جس کی گواہی پاکستان کی سپریم کورٹ دے چکی ہے
    اس موقع پہ عثمان غنی ضلعی امیر جماعت اسلامی قصور، سردار نور محمد ڈوگر ضلعی سیکرٹری جماعت اسلامی قصور، راو اختر علی سابق امیر جماعت اسلامی قصور، امین قصوری، ندیم ثانی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا

  • کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ کشمیرپرسابقہ اورموجودہ حکمرانوں کی سردمہری اور مٹی پاؤ پالیسی کے باعث آج ایک کروڑکشمیری مظلوم مسلمان ظلم کی تنگ وتاریک جیل میں قیدہیں،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تقریرکرنے اور آزادی کے نام پرپودالگانے کوبڑاکارنامہ سمجھتے ہیں، امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے کال دے دی جماعت اسلامی کشمیرکی بقاء کیلئے 22دسمبرکو اسلام آباد کے قبرستان جیسے محلات میں سوئے بے حس اور بے حمیت حکمرانوں کوجگانے کیلئے پاکستان بھرسے انسانوں کا سمندراسلام آبادلائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرزون کی تقریب حلف برداری ودیگراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،خواجہ وقارخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرصدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان، امیرزون محمدثاقب صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان اورعمائدین شریک تھے۔ راجہ محمدجواد نے کہاکہ تبدیلی کے ثمرات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اب قوم عذاب کی صورت مسلط اس سونامی سے نجات کیلئے دن رات دعائیں کرتی ہے۔ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقے کو متاثر کیاہے۔ لوگوں کے لیے اب سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیاہے۔ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ عوام اچھی قیادت کا انتخاب کریں تو اللہ تعالیٰ ملک و قوم کے تمام مسائل حل کر دے گا۔

  • بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے۔میاں محمد اسلم

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے،عوام پیغام نبی کو عام کرکے اور اپنی زندگیاں اسوہ نبی ﷺمیں ڈھال کر وہ انقلاب برپا کرسکتے ہیںجو انسانیت کو ظلم و بربادی سے نجات دلا کر عام آدمی کو عزت عطا کرنے والا ہو۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن نظام مصطفےٰ ﷺ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
    میاں محمد اسلم نے کہاحضورﷺ کا میلاد منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے مشن اور پیغام کو بھی اپنی عملی زندگیوںمیں لانا ہوگا، تبھی عشق رسول ﷺ کا حق ادا ہو سکے گا،جماعت اسلامی کی دعوت انبیاءکی دعوت کا تسلسل ہے کہ انسانوں کو صرف خدائے واحد کی بندگی میں دیا جائے ۔انھوں نے کہا امت کے زوال اور پستی کا سبب دین سے دوری اور سیرت طیبہ سے روگردانی ہے ۔امت کی اس حالت کو بدلنے کے لئے نبی پاک ﷺکی شخصیت کے ایک ایک لمحے کاادراک ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے بانی سید مودودیؒ نے ستر سال قبل فرمایا تھا کہ ”قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاﺅ“انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔

    تصویر باغی ٹی وی اسلام آباد

  • منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے۔میاں محمد اسلم

    منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے۔میاں محمد اسلم

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے،انھوں نے اسلام آباد پانی کی بد تر ین قلت اور اور شہر میںٹینکراور بورنگ مافیا کے ہاتھوں عوام کو یرغمال بنانے کی بھر پور مز مت کرتے ہوئے کہاسیکٹر آئی ٹین ، جی نائن اور جی ٹین میں شہر یوں کو پانی کی بد تر ین قلت کا سامنا ہے حکو مت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے،اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ایک کڑوڑنوے لاکھ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، شہری حسب روایت موسم گر ما اور رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہی پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہو جا تے ہیںاور پانی کی بو ند بوند کو تر س رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین کے دورے کے موقع ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں محمد رمضان اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
    میاں محمد اسلم نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائنوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے اور ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے ۔انھوں نے کہا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ہر انتخابات میں توانائی بحران پر قابو پانے ،لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور شہر یوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر چار سال گزرنے کے بعد بھی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی اور پورے ملک کی طر ح اسلام آباد کے شہری بھی بد ترین پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں