Baaghi TV

Tag: جنسی تشدد

  • استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ جنسی زیادتی اور  تشدد

    استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد

    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں ورک پلیس پر فیکٹری کے استاد نے 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی کی اور تشدد کیا۔

    استاد مبینہ زیادتی کے دوران بچے سے بربریت کا مظاہرہ بھی کرتا رہا، بچے کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا تو حقیقت سامنے آگئی والد کی درخواست پر پولیس نے فیکری کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے بیٹے کے فیکٹری میں استاد اسد جہانگیر نے متعدد کالیں، دوسرے بیٹے نے جوابا فون کیا تو اسد جہانگیر نے بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگیئی اس کو ہسپتال لے آئے ہیں ۔

    اسد جہانگیر نے کہا ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں، ہسپتال پہنچا تو بیٹے نے سہمے ہوئے بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • 33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

    33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں خصوصی پوکسو عدالت نے 33 کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے لرزہ خیز مقدمے میں میاں بیوی کو سزائے موت سنا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اس کیس کو ’نایاب ترین جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے جرائم کی نوعیت اس قدر سنگین اور منظم تھی کہ اصلاح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی،اتر پردیش کے ضلع باندا کی خصوصی عدالت نے رام بھاون اور اس کی اہلیہ درگاوَتی کو بچوں کے تحفظ کے قانون (POCSO ایکٹ) کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئےسزائے موت سنائی ہے دونوں پر 33 بچوں، جن میں بعض کی عمر صرف 3 سال تھی، کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ،عدالت نےریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ ہر متاثرہ بچے کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیے جا ئیں، جبکہ ملزمان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم بھی متاثرین میں برابر تقسیم کی جائے۔

    امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    سی بی آئی نے اکتوبر 2020 میں اس کیس کا اندراج کیا تھا تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان 2010 سے 2020 کے درمیان باندا اور چترکوٹ کے علاقوں میں سرگرم رہے رام بھاون محکمہ آبپاشی میں جونیئر انجینئر تھا اور بچوں کو آن لائن گیمز، تحائف اور رقم کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا بعض متاثرہ بچوں کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں اور کئی کو طویل عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑا، جبکہ متعدد بچے ذہنی صدمے کا شکار ہیں عدالت نے قرار دیا کہ جرم کا پھیلاؤ، درندگی اور منظم طریقہ کار اسے ’ریرسٹ آف دی رئیر‘ بناتا ہے۔

    پاکستان اور امریکا کا رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

    سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

  • قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کے آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،اطلاع ملنے پر ایم ایس جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین بھی اسپتال پہنچ گئے ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے متاثرہ بچی کے علاج کیلئے ڈاکٹر اظہر عالم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا-

    ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کا لاہور جنرل ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے، گائناکالوجسٹ متاثرہ بچی کا چیک اپ کر رہی ہیں، بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    صوبائی وزیرقانون رانا اقبال نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے-

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کیلئے بھی اشتہار شورو غوغا جاری کیا گیا ہے، روہی نالہ مصطفیٰ آباد سے 4 سالہ نامعلوم بچی ملی تھی جس کو سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد پھینک دیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او قصور نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر باپ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیاعدالت نے ملزم عرفان کو 10 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیاعدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ نا ہونا اور تفتیش میں اہم شواہد جمع نہ کرنے پر سزا میں نرمی کی گئی عدالت نے دفاع کی طرف سے جائیداد ہتھیانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دلیل مسترد کردی،ماں اپنی بیٹی کو جھوٹے الزام میں کبھی نہیں الجھائے گی استغاثہ کے مطابق واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کے علاقے میں پیش آیا۔

    واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ کا سامنا،وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    غزہ میں بارش کے بعد خستہ حال عمارت گرنے سے دو فلسطینی جاں بحق

  • بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،  جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر آرچیشا 15 جولائی 2023 کو ایک فضائیہ کی پارٹی میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد 6 روز بعد دم توڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو موت کی وجہ بنی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ بھارتی مسلح افواج میں جنسی تشدد اور خاموشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور کڑی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن ادارہ جاتی دباؤ، داخلی تفتیش کے مبہم طریقہ کار اور متاثرین کی آواز کو دبانے کے رجحان نے انصاف کے عمل کو شدید متاثر کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ آرچیشا کے ساتھ نہ صرف جنسی زیادتی کی گئی بلکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

    سوشل میڈیا پر عوامی غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنان اور خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے شفاف تحقیقات اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب تک بھارتی حکومت یا افواج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق، آرچیشا نہ صرف ایک قابل افسر تھیں بلکہ انہوں نے کئی آپریشنز میں بھی حصہ لیا تھا۔ ان کی موت نے بھارتی فضائیہ کے اندر خواتین کی سلامتی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست

    امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے امداد کا اعلان

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

  • 6 سالہ بچی کے قتل و جنسی تشدد کے الزام میں یتیم خانہ کا مہتمم گرفتار

    6 سالہ بچی کے قتل و جنسی تشدد کے الزام میں یتیم خانہ کا مہتمم گرفتار

    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 6 سالہ بچی عائشہ کے قتل و جنسی تشدد کے الزام میں یتیم خانہ (دارالعمر) کے مہتمم ضیاء الحق کو دیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

    متاثرہ بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ دن پہلے عائشہ کو یتیم خانہ (دارالعمر) میں داخل کروایا تھا تاہم چھ دن قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے معصوم بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یتیم خانہ کے مہتم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق بچی کی پورسٹ مارٹم رپورٹ آنی ہے جس میں جنسی زیادتی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہو گی، مبینہ طور پر بچی کے چہرے پر تکیہ رکھ کر بچی کی جان لی گئی ہے

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں دوکاندار نے تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ڈی پی او جھنگ نے بھی اسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی-

    دوسری جانب پنجاب میں نوجوان لڑکوں کو اغوا کر کے بھاری رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا ہےفیصل آباد میں لڑکی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مل کر گینگ بنا رکھا ہے،صبا نامی لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو بلا کر نازیبا ویڈیو بنا لی جاتی ہیں اور پھر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں، لڑکی کے ہمراہ چار افراد بھی اس گینگ میں شامل ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد امین کا کہنا ہے کہ سائل کا بھتیجا امانت علی ٹیکسی ڈرائیور ہے،اپنی گاڑی پر گھر سے گیا لیکن واپس نہیں آیا،سائل کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو صبا نامی لڑکی کے گینگ نے اغوا کیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں-

    ھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

  • پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی: اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گےبچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

    پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

    قبل ازیں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے، ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان میں 497 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 6 ماہ کے دوران227 بچوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

    9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    پاکستان میں 6 ماہ میں 173 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا رواں سال 6 ماہ کے دوران 38 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئےبچوں سزیادتی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ کیے گئے، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا 62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد کیس شہروں میں رپورٹ ہوئے۔

    دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

  • بھارتی فوجی اہلکار کی بیوی کو120 کے قریب افراد نے کیا نیم برہنہ

    بھارتی فوجی اہلکار کی بیوی کو120 کے قریب افراد نے کیا نیم برہنہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی افسران فوج کے جوانوں کی بیویوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے لگے

    اس حوالہ سے بھارتی فوج کے ایک جوان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی فوج کے جوان نے اپنے ہی افسران پر الزام عائد کئے ہیں، بھارتی فوج کے جوان کا کہنا تھا کہ اسکی بیوی کو بھارتی افسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کے نوجوان کا کہنا تھا کہ اسکی بیوی کو 120 کے قریب لوگوں نے نیم برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بھی بنا لیں، جس بھارتی فوج کے جوان نے ویڈیو پیغام شیئر کیا اسکا نام حوالدار پربھاکرن ہے اور وہ تامل ناڈو کے پدویدو علاقے کا رہائشی ہے،

    بھارتی فوجی جوان پربھاگرن کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکی بیوی کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کی شکایت درج کروائی گئی مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی،ڈی جی پی سے بھی مدد مناگی لیکن نظر انداز کر دیا گیا، اب میری بیوی کو نیم برہنہ کے کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد میرے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،بھارتی فوج کے جوان کے ویڈیو پیغام پر پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی ضرور ہوئی تھی مگر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ بھارتی فوج میں افسران نوجوانوں کی بیویوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرے رہتے ہین یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، ماہرین اور متعدد سروے اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارتی سینئر افسران کی جانب سے فوجیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سپاہیوں میں مایوسی اور ریپ کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں بھارت کو عالمی ریپ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے اور بھارتی فوج اس ریپ کی گھناؤنے جرم کی مرتکب ہے ہندوستانی فوج میں انصاف کے نظام کی عدم موجودگی نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جس سے ہندوستانی مسلح افواج کے حوصلے پست ہوئے ہیں

    ایسا ہی ایک واقعہ مارچ 2020 میں پیش آیا تھا جب بھارت میں فوجی اہلکار نے ہی دوسرے فوجی کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، جودھ پور میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے جونیئر اہلکار کی بیوی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، خاتون نے شور مچایا اور بھاگ گئی، بعد ازں اپنے شوہر کو مطلع کیا، جونیئر فوجی اہلکار نے مقدمہ درج کروا دیا

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں بھارتی فوج کے اہلکار کو گیارہ سالہ طالب علم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ضلع پرکاشم میں ایک بھارتی فوجی نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • خواتین پر جنسی، جسمانی تشدد کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت

    خواتین پر جنسی، جسمانی تشدد کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت

    گرفتار پی ٹی آئی خواتین کارکنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس سید شہباز رضوی نے سینیٹر زرقا سہروردی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ زمان  اور نعمان سمش قاضی عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ اسطرح کی درخواست پہلے سے فائل ہیں اس درخواست میں بھی اسطرح کی استدعا کی گئی ہیں عدالت نے فائل کو چیف جسٹس کو بھیجوا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اسطرح کی درخواستوں کو اکٹھا لگایا جائے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مختلف الزامات لگا کر خواتین سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو گرفتار کیا خواتین کارکنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد کے واقعات کے الزامات سامنے آئے عدالت گرفتار تمام پی ٹی آئی خواتین کے تحفظ، وقار اور تکریم کا حکم دے،عدالت گرفتار پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں،بیٹیاں ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواتین کی دہائی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی خواتین کی گرفتاریوں کے بعد عمران خان سمیت دیگر نے جنسی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کئے تھے، تا ہم گرفتار خواتین رہنماؤں نے ہی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے تشدد کی تردید کی تھی،

    دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کے بعد حراست میں لی جانے والی خواتین سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو پرانی اور جعلی قرار دیدیا گزشتہ روز آئی جی پنجاب عثمان انور نے آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ جیلوں میں 150 کیمرے نصب ہیں، سوشل میڈیا پرزیر حراست خواتین کی متعدد پرانی اور جعلی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ ہم ہر قسم کی جوڈیشل اور نان جوڈیشل انکوائری میں پیش ہونے کے لیے تیار ہیں،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی 4 کیٹگیریز ہیں اور سب کے خلاف کارروائی جاری ہے،گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کوکچھ کہیں گے نہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13 خواتین لاہور اور 2 راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں، جیل میں خواتین قیدیوں کو گھر جیسا ماحول نہیں دے سکتے تاہم انسانی حقوق کے مطابق پوری سہولتیں دے رہے ہیں۔ کوئی مرد اہلکار خواتین قیدیوں کے سیل میں نہیں جا سکتا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ 25 مئی کو دروازے توڑکرگھروں میں گھسے، عورتوں کوبھی لےگئے، ہم اپنی خواتین، مردارکان اسمبلی سے ملے تو سب نے ایک ہی کہانی سنائی، یہ سب پلان کرکے خوف پھیلانے کے لیے کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہےعدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔