Baaghi TV

Tag: جنسی زیادتی

  • سندھ ہائی کورٹ کا تھرپارکرکی بیٹی کے اغوا،جنسی زیادتی اورخودکشی پرڈی این اے کرانے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا تھرپارکرکی بیٹی کے اغوا،جنسی زیادتی اورخودکشی پرڈی این اے کرانے کا حکم

    کراچی:تھرپارکر میں لڑکی کے اغوا کے بعد اس کی خودکشی اس وقت لڑکی کے والدین اورحکومت سندھ کےلیے معمہ بنی ہوئی ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ  سندھ ہائیکورٹ نے مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی اور خودکشی سے متعلق کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغواء، اجتماعی ذیادتی اور خود کشی کے نوٹس کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی میر پور خاص ذوالفقار مہر اور ایس ایس پی تھرپار کار حسن سردار اور دیگر پیش ہوئے۔متوفیہ کے اہلخانہ نے عدالت کو واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی میر پور خاص کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار ہیں۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مدعی مقدمہ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ مقدمے کی مزید تفتیش کرکے 2 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ سماعت کے بعد ڈی آئی جی میر پور خاص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے مدعی اور گواہ کو تفصیل سے سنا ہے۔ چیف جسٹس نے تمام شواہد اور ڈی این اے کی بنیاد پر میرٹ پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے کہا کہ مدعی اور گواہ نے چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کو کلیئر کیا ہے کے ہم نے ہی کوئی چیز نہیں بتائی تھی۔ مدعی اور گواہ نے کہا ہے کہ ہم نے جب پولیس کو رپورٹ کیا ہے تو انہوں نے کارروائی کی ہے۔ مدعی اور گواہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • اپنےارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری کردی

    اپنےارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری کردی

    گڈمبا:اپنے ارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری کرکے ظلم وزیادتی کے پہاڑتوڑدیئے، پولیس کے مطابق ہفتہ کو گڈمبا علاقے میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پڑوسی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔یہ واقعہ پیر کو اس وقت سامنے آیا، جب لڑکی کو تکلیف اور بے چینی کی شکایت کے بعد کرسی روڈ پر واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ ملزم کو گھر والوں کی جانب سے اس سلسلے میں شکایت درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم اور لڑکی کے والد دونوں پیشے سے مستری ہیں۔ڈی سی پی قاسم عابدی نے بتایا کہ نابالغ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ گھر میں تھی جب ان کے والدین کام کے لیے باہر تھے۔صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسے چاکلیٹ کا لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    "جب لڑکی کی والدہ جو کہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتی ہیں، واپس آئیں تو اس نے اپنی بیٹی کو سسکیاں لیتے ہوئے پایا، حالانکہ اس نے کچھ ظاہر نہیں کیا، پیر کو لڑکی نے تکلیف اور بے چینی کی شکایت شروع کردی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو بتایا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے،”

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

     

     

  • اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے خلاف کم عمر پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی نے چینی کمپنی کے مالک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    راولپنڈی کی رہائشی لڑکی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ نویں کلاس کی طالبہ کی عمر 16 برس ہے۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے سکیورٹی کیمروں کی انسٹالیشن سے وابستہ کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق کمپنی کے مالک نے اُن کو جنوری 2022 کے بعد سے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئیں۔

    پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے میری بڑی بہن مجھے ہسپتال لے گئیں جہاں الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے بعد واضح ہوا کہ میں 31 ہفتوں اور تین دن کے حمل سے ہوں۔‘

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے ماتثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔مقدمہ درج کروانے والی متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے تاہم وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔

    گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی اور 15 روپے تنخواہ لے رہی تھی۔چینی باشندے پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 599، 506 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    سانگھڑ:راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور میں راشن دینےکے بہانے ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ نشہ آور چیز کھلا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وہ سبزی لینے جارہی تھی کہ اسے راشن کا جھوٹا دلاسا دیا گیا۔

    سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    پولیس کو دیےگئے بیان میں متاثرہ لڑکی نےکہا ہےکہ رکشا ڈرائیور خالد اور دل شیر ماچھی نے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو بیان کے لیے طلب کرلیا ہے، ایک ملزم زیر حراست ہے، لڑکی کے بیان اور میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کیا جائےگا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پتہ چلا تو ملزم کی نشاندہی کر لی ہے ملزم کانام گل شیرماچھی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا ہے۔

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    ی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں ملزم رکشہ وغیرہ چلاتا ہے ملزم کومتاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جب لپ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل دوبارہ کرایا جا رہا ہے۔

  • بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    دہلی : دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار،اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین بھارت کا رخ نہ کریں ، خصوصا بھارتی دارالحکومت دہلی کا معاملہ سنگین ہے ، رپورٹ کے مطابق خواتین کیلیے غیر محفوظ شہروں کی نئی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    بھارت میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں، اس صنفی جرائم سے ملک تو کیا غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں جس کا ثبوت خود بھارتی ادارہ ہے جس نے ملک میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہروں کی نئی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں بھی بھارتی راجدھانی کا راج برقرار ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی) کی جانب سے غیر محفوظ شہروں کی جاری کردہ رپورٹ میں دارالحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

    این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021 میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ ایک ہزار 226 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ سال بھارت کے 18 میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3 ہزار 208 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی آر بی کی اس رپورٹ میں خواتین کے لیے کولکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد: کیا واقعی سات سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا؟

    اسلام آباد: کیا واقعی سات سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا؟

     اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

    اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں پڑوسی خاتون اور نامعلوم نوجوان کیخلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسانیت سواز واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق: اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں پڑوسی خاتون اور نامعلوم نوجوان کیخلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میری والدہ اور بیوی ختم قرآن پر گئیں تو ساتھ بیٹی مائرہ بھی گئی ہوئی تھی، واپسی پر بیٹی چھت پر چڑھ گئی تو اچانک جلنے کی بو آئی.

    تاہم چھت پر جاکر دیکھا تو بستر کو آگ لگی تھی لیکن وہاں بیٹی موجود نہیں تھی۔ والد نے مزید بتایا کہ بعد ازاں بیوی کے تلاش کرنے پر بچی کی چلی ہوئی لاش پانی کی ٹینکی سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے پڑوسی خاتون پر بچی کو جلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چھت سے پڑوسی خاتون کو سڑک کی طرف بھاگتے دیکھا جبکہ اس کے ساتھ ایک نامعلوم لڑکا بھی موجود تھا.

    ذرائع کے مطابق اس کیس میں دوقسم کے شبہات ہیں اول یہ کہ زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کیا گیا دوئم کسی اور چیز سے آگ لگی ہو جیسے بستر کو لگی ہوئی تھی تاہم ابھی کچھ وضح نہیں ہوسکا.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تین افراد کے خلاف ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ’خاتون کرائے کا مکان حاصل کرنے کی خواہش مند تھیں کہ سعد نامی شخص نے انھیں کال کی کہ میں نے آپ کے لیے مکان ڈھونڈا ہے آ کر دیکھ لیں۔ متاثرہ خاتون شام سات بجے اپنے ایک بچے کے ہمراہ کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ کے سنگم پر واقع کشمیر چوک پہنچی جہاں سے ملزم انھیں اپنے گھر لے گیا۔‘

    ایف آئی آر کے مطابق ’ملزم سعد نے بچے کو دوسرے کمرے میں بند کر کے شام سات بجے سے رات 11 بجے تک خاتون کو متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلے سے سونے کی چین بھی چھین کر اتار لی۔‘11 بجے ملزم سعد نے اپنے دوست عبداللہ کو بلایا اور اس نے رات 11 سے دو بجے تک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد ان دونوں نے اپنے ایک تیسرے نامعلوم دوست کو بلایا۔ اس نے بھی خاتون سے زیادتی کی۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے صبح سات بجے انہیں وہاں سے باہر نکالا اور دھمکی دی ’اگر کسی کو بتایا تو بچے سمیت جان سے مار دیں گے۔‘ ایف آر میں لکھا ہے کہ ’ملزمان نے اگلے روز پھر متاثرہ خاتون کو فون کر کے بلایا اور نہ آنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں جس کے بعد متاثرہ خاتون پولیس سٹیشن پہنچی اور ایف آئی آر درج کرائی۔

  • کینیڈا: کیتھولک رہنما پراپنی انٹرن سے جنسی زیادتی کا الزام عائد،مقدمہ درج

    کینیڈا: کیتھولک رہنما پراپنی انٹرن سے جنسی زیادتی کا الزام عائد،مقدمہ درج

    کینیڈا کے معروف کیتھولک رہنما کارڈینل مارک اولیٹ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مذکورہ الزام کینیڈین صوبے کیوبیک کی مقامی عدالت میں پیش کردہ قانونی دستاویزات میں لگایا گیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں ماضی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کم عمر تھیں مقدمے میں، ایک خاتون کی شناخت صرف "ایف” کے طور پر ہوئی ہے-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون ایک چیریٹی کی تقریب میں 2008 میں کارڈینل مارک سے ملیں ، اس وقت ان کی عمر 23 برس تھی اور وہ چرچ میں انٹرن تھیں۔

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ رات کے کھانے کے بعد کارڈینل مارک نے نامناسب طریقے سے ان کے کندھوں پر ہاتھ لگایا اور پھر کمر سہلانے لگے جس پر خاتون کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا ردعمل دیں۔

    دستاویزات میں الزام عائد کیا گیا کہ بعد ازاں 2010 میں ایک تقریب پر موقع پر کارڈینل نے مذکورہ خاتون کو بوسہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ، ساتھ ہی کچھ غیر مناسب جملے بھی کہے اور آخر کار اسے پچھلے سال پوپ فرانسس سے شکایت کرنے پر اکسایا۔

    جی سی سی ممالک میں بانجھ پن کی شرح میں اضافہ

    واضح رہے کہ ماضی میں کیتھولک رہنما کارڈینل مارک اولیٹ پوپ کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے تھے کارڈینل مارک اولیٹ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو جنسی استحصال کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

    اولیٹ ویٹیکن بیوروکریسی کے اندر سب سے اہم شخصیات میں سے ایک ہیں، جو اس محکمے کی رہنمائی کرتی ہیں جو بشپس کی جانچ اور انتظام کرتا ہے اسے 2003 میں پوپ جان پال دوم نے کارڈینل نامزد کیا تھا، پوپ بینیڈکٹ XVI کے لیفٹیننٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور اب پوپ فرانسس کے ساتھ تقریباً ہفتہ وار ملاقاتیں کرتے ہیں، جنہوں نے اولیٹ کو عام پانچ سالہ مدت سے کہیں زیادہ اپنے کردار میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

    لڑکی نے محبت ثابت کرنے کیلئےعجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھا لیا

  • راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور:فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی

    ابتدائی تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی، خاتون نے مقامی شہری مزمل سپرا زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خون کے نمونے اور شواہد کے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے گئے۔

    حکام کے مطابق غیر ملکی خاتون مرضی سے کئی روز سے مزمل سپرا کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ اس سے قبل مذکورہ غیر ملکی خاتون غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سفر کرتی رہی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غیر ملکی خاتون پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سفر کر چکی ہے، پنجاب کے حساس علاقوں میں خاتون کے سفر پر تفتیش کے ضرورت ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

    واضح رہے کہ آج بدھ کو راجن پور میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزمان مزمل شہزاد اور اذہان کھوسہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ارابیلا ارپی نامی امریکی خاتون ٹک ٹاکر مبینہ طور پر راجن پور سے تعلق رکھنے والی نوجوان مزمل شہزاد کی محبت میں پاکستان آئی تھی۔

    امریکی خاتون سیاح نے چند روزراجن پور کی منصور آباد کالونی میں رہائش اختیار کی، اسی دوران اس نے اپنے مقامی دوست کے ہمراہ فورٹ منرو اور کوٹ مٹھن کی بھی سیر کی۔

    امریکی خاتون نے راجن پور کے رہائشی مزمل شہزاد سمیت دو ملزمان پر فورٹ منرو میں قیام کے دوران مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں چھ ماہ کے عرصے میں اغواَ جنسی زیادتی، بچوں کے ساتھ بدفعلی، چوری ڈکیتی کے ایک ہزار 747 واقعات سامنے آئے ہیں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران شہر سے 12 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں ، پشاور میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے43 واقعات ہوئے ہیں جبکہ 13 بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کے 170، گاڑیوں کو چوری اورچھیننے کے 93واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں.گزشتہ سال ابتدائی 6 ماہ کے دوران ڈکیتی کے 145 واقعات ہوئے تھے. اقدام قتل کے 34 واقعات کے اضافہ کیساتھ 387 واقعات ہوئے ہیں، پشاورمیں چوری کے 168 واقعات کئے گئے ہیں.اغواء کے 45، موٹر سائیکل چوری کے139 جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کے 46 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں.اغواء واقعات میں اضافہ کیساتھ رواں سال 45 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں.

    کے پی میں سال 2020ء کی نسبت سال2021ء میں کمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیبرپختو نخوا پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق 2021 میں صوبہ کے 28 اضلاع سے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کل 360 واقعات سامنے آئے جن میں سے 311 جنسی زیادتی کے واقعات کمسن لڑکوں جبکہ 49 کیسز لڑکیوں کیساتھ پیش آئے،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

     

    گزشتہ 3 سالوں کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کیساتھ جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات مردان سے رپورٹ ہو رہے ہیں.ان اعدادوشمارکا موازنہ خیبر پختونخوا پولیس کے 2019 اور 2020 کے اعدادو شمارسے کیا گیا تو 2019 میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے کل 185 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں 50 زیادتی کے کیسز لڑکیوں کی تھیں 2019 کے دوران 3 بچوں یعنی ایک بچہ اور دوبچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔سال 2019 کے دوران مذکورہ زیادتیوں کی پاداش میں 248 افراد گرفتار بھی ہوئے

    2020 میں سب سے زیادہ 51 کیسز بھی ضلع مردان سے رپورٹ ہوئے جن میں 14بچیاں بھی شامل تھیں جبکہ 2021 میں ایک بارپھر پورے صوبہ میں سب سے زیادہ 58 کیسز ضلع مردان ہی سے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں11 جنسی زیادتی کے واقعات لڑکیوں کیساتھ سامنے آئے

    2019 میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں تمام بچیاں تھیں۔ یوں 2020 میں ڈیرہ اسماعیل خان سے 48 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے جن میں 5 بچیاں بھی شامل تھیں۔ ڈی آئی خان ضلع سے 2021 میں 8 بچیوں سمیت زیادتی کے کل 45 کیس سامنے آئے

  • امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھاتاہم بدھ کے روز امریکی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی۔

    گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    واضح رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کےدرمیان خواتین کی اسمگلنگ ،چائلڈ پورنوگرافی اوراغوا میں مجرم پائےگئے تھے کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے تھے-

    دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے امریکا میں باوقار باپ اور باوفا شوہر کے کردار کے لیے مشہور 84 سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا اس کیس کی گواہ، متاثرہ لڑکی جوڈی ہتھ کی دوست ڈونا سیموئیلسن تھیں جنھوں نے عدالت میں ہتھ اور کوسبی کی تصاویر پیش کیں اور گواہی دی کہ پلے مینشن میں کس طرح بل کوسبی نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ بل کوسبی پر 1975 میں ایک 16 سالہ لڑکی جوڈی ہتھ کو پلے بوائے مینشن جنسی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھاجوڈی ہتھ کی اِس وقت عمر 64 سال ہے اور 7 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد انھیں فتح حاصل ہوئی امریکا میں اپنے کرداروں کے باعث باپ کا درجہ رکھنے والے بل کوسبی کے خلاف جنسی زیادتی کا فیصلہ اُس وقت آیا ہے جب وہ ایک سال قبل ہی پنسلوانیا میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو سال کی قید کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

    پنسلوانیا کی عدالت کا کہنا تھا کہ بل کوسبی نے متاثرہ خاندان سے تصفیہ کرلیا ہے اس لیے 10 سال کی قید کو ختم کرکے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ دہائیوں کے دوران 50 سے زائد خواتین کی جانب سے بل کوسبی پر جنسی حملوں کے الزامات کے بعد ان کے ایک اچھے شوہر اور باپ ہونے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے مداح حیران ہیں۔