Baaghi TV

Tag: جنوبی کوریا

  • شمالی کوریا نےمتعدد کروز میزائل فائر کردیئے

    شمالی کوریا نےمتعدد کروز میزائل فائر کردیئے

    سئیول: شمالی کوریا نے نئے تجربے کے دوران متعدد کروز میزائل فائر کردیئے-

    با غی ٹی وی:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی آبدوز پہنچائے جانے کے بعد احتجاجاً ”جزیرہ نما کوریا“ کے مغرب میں سمندر کی طرف کئی کروز میزائل داغ دیئے ہیں یہ میزائل لانچ ایسے وقت میں کیا گیا جب سیول اور واشنگٹن کے درمیان شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے تناؤ کے تناظر میں دفاعی تعاون کو مضبوط کیا جارہا ہے، جس میں جدید اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں اور جوہری ہنگامی منصوبہ بندی کی میٹنگز کے نئے دور شامل ہیں۔


    شمالی کوریا کے وزیر دفاع کانگ سن نام نے جمعرات کو ایک دھمکی جاری کی، جس میں کہا کیا گیا کہ جنوبی کوریا میں کینٹکی کی ڈاکنگ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری حملے کی بنیاد بن سکتی ہے اوہائیو کلاس آبدوز کی تعیناتی ’جوہری طاقت کی پالیسی پر شمالی کوریا کے قانون میں بیان کردہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط کے تحت‘ آسکتی ہے’۔

    بدھ کو شمالی کوریا نے اپنے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے تھے جنہوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں گرنے سے پہلے تقریباً 550 کلومیٹر (341 میل) کا فاصلہ طے کیا۔

    ان میزائلوں کی پرواز کا فاصلہ پیانگ یانگ اور جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان کے درمیان فاصلے سے تقریباً مماثل ہے، جہاں جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز یو ایس ایس کینٹکی موجود ہے، یہ 1980 کی دہائی کے بعد امریکی جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کا جنوبی کوریا کا پہلا دورہ ہے۔

    اس کے بعد ہفتے کو شمالی کوریا نے مزید کروز میزائل جنوبی کوریا کی جانب داغے۔ ہفتہ کو داغے گئے میزائلوں نے جو فاصلہ طے کیا ان کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعہ کو کینٹکی کی تعیناتی اور واشنگٹن اور سیول کے درمیان جوہری ہنگامی منصوبہ بندی کی میٹنگز کو شمالی کوریا کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ”دفاعی ردعمل کے اقدامات“ قرار دیا جنوبی کوریا کےچیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کیے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں،شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال کا ”فوری اور فیصلہ کن جواب“ دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں کم جونگ اُن کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    دوسری جانب امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا-

    باغی ٹی وی: جاپان کے وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے،جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل کورین اور جاپانی پیننسولا کے درمیان گرا ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کرنے کا واقعہ، 1980 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کی نیوکلیئر بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز کے جنوبی کوریا میں چکر لگانے کے بعد پیش آیا ہے۔

    ایک ہفتہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل واسونگ 18 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے وارننگ قرار دیا گیا تھا جہاں شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں پر اس کے اقتصادی زونز میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور امریکی جوہری صلاحیت کی حامل کروز میزائل آبدوز کے جنوبی کوریا کے حالیہ دورے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے جواب میں اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔

    ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی

    جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل نے 74 منٹ تک 6ہزار کلومیٹر (3ہزار728 میل) کی بلندی اور 1ہزار کلومیٹر کی رینج تک پرواز کی جو شمالی کوریا کے کسی میزائل کی اب تک کی سب سے طویل پرواز ہے۔

    جاپان کے کوسٹ گارڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں تقریباً 550 کلومیٹر(340 میل) دور گرے گا۔

    رواں سال اپریل میں شمالی کوریا نے اپنا پہلا ٹھوس ایندھن سے چلنے والے انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس سال کیے گئے تقریباً ایک درجن میزائل تجربات میں سے تھا اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل امریکا میں کسی بھی ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے ممکنہ طور پر ایسے جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو راکٹوں پر نصب ہو سکتے ہیں۔

    اس میزائل تجربے کے بعد نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے موجود جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر لتھوانیا میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اس میزائل لانچ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سربراہی اجلاس کو مضبوط بین الاقوامی یکجہتی کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو

    یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے الگ الگ بات چیت کی اور اس لانچ کو اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی اور سنگین اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی فومیو کشیدا نے میزائل کو انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹ میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے دونوں پڑوسی ممالک اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

    امریکا نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا سبب بننے والے اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئےامریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان ایڈم ہوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل لانچ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں غیرضروری طور پر تناؤ میں اضافہ ہو گا شمالی کوریا کے لیے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں ہوئے اور پیانگ یانگ کو عدم استحکام کا سبب بننے والے ان اقدامات کو ترک کرتے ہوئے سفارتی گفت و شنید کے عمل کا حصہ بننا چاہیے۔

    مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

    دوسری جانب ایک امریکی فوجی کی جانب سے شمالی کوریا کی سرحد عبور کرنے کے بعد اس کے خلاف ادارتی کارروائی شروع کردی گئی ہے برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی شمالی کوریا کی تحویل میں ہے، فوجی کے سرحد عبور کرنے کے واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

  • جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،سڑکوں کے ساتھ ساتھ سرنگیں بھی زیر آب

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،سڑکوں کے ساتھ ساتھ سرنگیں بھی زیر آب

    جنوبی کوریا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں نے قہر ڈھا دیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے،امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی: یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڑکوں کے ساتھ ساتھ سرنگیں بھی زیر آب آگئی ہیں، جن میں کئی لوگ پھنس کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں حکام نے زیر آب سرنگ میں پھنسے مزید 6 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، وزارت داخلہ اور حفاظت نے کہا ہے کہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    ویسٹ چیونگجو فائر اسٹیشن کے سربراہ سیو جیونگ ال نے کہا کہ شہر میں زیر آب انڈر پاس میں ایک بس سمیت 15 گاڑیاں ڈوبنے کا خدشہ ہےوزارت داخلہ نے بتایا کہ شمالی چنگ چیونگ صوبے کے چیونگجو میں سرنگ سے مجموعی طور پر 7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور غوطہ خور مزید متاثرین کی تلاش میں 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہفتے کی صبح ٹنل میں سیلاب کا پانی بہت تیزی سے داخل ہوا، جس کے باعث لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    سیو نے کہا کہ ہم سرچ آپریشن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر وہاں زیادہ لوگ موجود ہیں۔ ہم آج ہی اسے ختم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شدید بارشوں کےباعث ملک بھرمیں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب کیوجہ سے7,866 افراد کو دربدرہونا پڑا ہے،جنوبی کوریا 9 جولائی سے شدید بارشوں کی زد میں ہے۔

    انخلاء کے احکامات کے نیتجے میں مجموعی طور پر اب تک 7,000 سے زائد لوگوں کا انخلا کیا گیا ہےجنوبی کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار کو مزید شدید بارش ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جنوبی کوریا کی سینٹرل کاؤنٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کےسبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

    گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو جزیرہ نما کوریا میں مزید شدید بارشیں متوقع ہے،آج صبح 9 بجے تک ایک سیکنڈ میں 2,700 ٹن سے زیادہ پانی گوسان ڈیم سے بہہ رہا تھا، جو اخراج کی زیادہ سے زیادہ حد ہے جمعہ کو رات دیر گئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں ایک انجینئیر کے سوا کوئی زخمی نہیں ہوا۔

  • جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    سیول: جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کے تیسرے دن لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم ٹوٹ جانے کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے،امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : جنوبی کورین میڈیا کے مطابق 3 روز سے جاری طوفانی بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک، 10 لاپتہ اور ہزاروں نقل مکانی کرچکے ہیں وزارت داخلہ کے مطابق صبح 11 بجے تک ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 1,567 لوگوں کا انخلا کیا جاچکا تھا کیونکہ ہفتے کی صبح شمالی چنگ چیونگ صوبے میں پانی ڈیم سے اوپر ہو گیا تھا۔

    انخلاء کے احکامات کے نیتجے میں مجموعی طور پر اب تک 7,000 سے زائد لوگوں کا انخلا کیا گیا ہےجنوبی کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار کو مزید شدید بارش ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جنوبی کوریا کی سینٹرل کاؤنٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کےسبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    کوریا ریل روڈ کارپوریشن نے کہا کہ وہ تمام ٹرینوں کے سفر کو معطل کررہی ہے جبکہ دیگر بُلیٹ ٹرینیں سست رفتاری کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ، ٹریک پر سیلاب اور پتھروں کے گرنے سے خطرہ لاحق ہے جبکہ اس سے قبل جمعہ کو شمالی چنگ چیونگ صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی جس میں ٹرین میں موجود انجینئر معمولی طور پر زخمی ہوا تاہم اور کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

    چندریان تھری کو سفر پر روانہ کرنیوالے ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

  • وہ ملک جہاں شہریوں کی عمر ایک سے دو سال تک کم ہوجائے گی

    وہ ملک جہاں شہریوں کی عمر ایک سے دو سال تک کم ہوجائے گی

    سول: 28 جون سے جنوبی کورین شہریوں کی عمر سرکاری دستاویزات میں ایک سے 2 سال تک کم ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی: جنوبی کوریا میں عمر کا حساب رکھنے والے روایتی طریقہ کار کو متروک قرار دے کر عالمی معیار کو اپنایا جا رہا ہے ،جنوبی کورین پارلیمان کی جانب سے شہریوں کی عمر میں کمی کے قانون کی منظوری 2022 میں دی گئی تھی اور اب اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

    جنوبی کوریا میں پیدائش کے وقت بچے کو ایک سال کا قرار دیا جاتا ہے اور یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ بھی قانونی مقاصد کے لیے عمر کا ایک الگ سسٹم بھی جنوبی کوریا میں موجود ہے قومی خدمت میں داخل ہونے والے مردوں کی عمر اور شراب اور سگریٹ نوشی کی قانونی عمر کا حساب لگانے کے لیے ایک الگ نظام موجود ہے۔جس کے تحت پیدائش کے وقت عمر تو ایک دن کی ہوتی ہے مگر ہر سال یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

    1960 کی دہائی سے جنوبی کوریا میں طبی ریکارڈ میں عمر کا حساب رکھنے والے عالمی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے یعنی پیدائش کے وقت ایک دن اور پھرسالگرہ پر ایک سال کااضافہ ،مگر اب تمام سسٹمز کو 28 جون 2023 سےختم کیاجارہا ہےکم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر کا حساب رکھنے کے لیے عالمی معیار کو اپنایا جائے گا۔

    جنوبی کوریا کے صدر Yoon Suk Yeol گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوامی رائے کے باعث اس تبدیلی کی کوشش کر رہے تھے جنوری 2022 میں ایک ریسرچ پول میں بتایا گیا تھا کہ تین چوتھائی کورین شہری عمر کا حساب رکھنے کے لیے عالمی طریقہ کار کو اپنانا چاہتے ہیں اس وقت ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی عمر پوچھتا ہے تو جواب دینے سے پہلے ہمیں کافی دیر تک سوچنا پڑتا ہے۔

    بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ،شوہر نے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی …

  • امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 9:45 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ پائلٹ کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور اسے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ فوج کے مطابق اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز میں حصہ لے رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

    جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگگی کے گورنر کم ڈونگ یون نے ٹویٹر پر لکھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔

    اوسان ایئر بیس امریکی فضائیہ کا شمالی کوریا کا قریب ترین اڈہ ہے، جو اس کی سرحد سے تقریباً 40 میل (64 کلومیٹر) دور ہے۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

  • شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    سئیول: شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں گرا۔

    باغی ٹی وی: "اے پی” کے مطابق جاپان نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا۔

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا …

    جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہم اجلاس طلب کرلیا ہے جاپان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل جاپان کی حدود میں نہیں گرا، اس حوالے سے وہ مزید تفصیلات کے لیے میزائل تجربے کا تجزیہ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے بعد وہ ہائی الرٹ ہے اور اس سلسلے میں امریکا سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے ایک اونچے زاویے سے داغا گیا اور 1000 کلومیٹر (620 میل) کی پرواز کے بعد جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان پانی میں گرا۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے میزائل کو درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والا قرار دیا۔ ریاستہائے متحدہ کی قومی سلامتی کونسل نے اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل اور جاپان کے وزیر دفاع نے ICBM کلاس ہتھیار قرار دیا۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ زیادہ عملی اور جارحانہ انداز میں ملک کی جنگی مزاحمت کو مضبوط بنانے پر کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ کیا گیا تھا جبکہ 2022 میں شمالی کوریا نے ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے اوررواں برس بھی اس نے اپنی فوجی صلاحیت کو برقرار رکھا ہے۔

    میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

  • جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کےدوران 50 فٹ کی بلندی سےگرکرہلاک

    جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کےدوران 50 فٹ کی بلندی سےگرکرہلاک

    نئی دہلی:جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کے دوران زمین پر آگرا جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ایک 50 جنوبی کوریا کا شہری پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا،جنوبی کوریا کے شہری کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ پیراگلائیڈنگ کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے سے شہری 50 فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، مرنے والے کی شناخت شن بائیون مون کے نام سے ہوئی۔

    مقامی حکام کے مطابق شن ودودرا کے علاقے میں ٹرپ پرتھا جس نے اپنے دوست کو بھی مدعو کیا تھا جہاں دونوں پیراگلائیڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران شن کا پیراشوٹ نہ کھل سکا ڈاکٹروں کے مطابق، گرنے کے جھٹکے کی وجہ سے اس شخص کو دل کا دورہ پڑا۔

    یوکرین جنگ پرمذاکرات چاہتے ہیں، لیکن مغربی ممالک انکار کر رہے ہیں،روسی صدر

    مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ ایکسیڈینٹ کیس کے طور پر درج کیا گیا ہے جب کہ شہری کے اہلخانہ اور سفارتخانے کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

    اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی میت کو اس کے آبائی ملک بھیجنے کے لیے کارروائی جاری ہے-

  • شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

    شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا۔ تجربے کے لیے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔

    برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا…

    شمالی کوریا نے بدھ کے روز اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں سے کم از کم 10 میزائل داغے، جو جنوبی کوریا میں گرا اور ایک آبادی والے جزیرے پر فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا-

    رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے شمالی کوریا کا نیا میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جنوبی کوریا کی حدود کے 60 کلومیٹر اندرسوکچو شہر میں گرا جس کے باعث علاقے میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے۔

    جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل کے جواب میں 3 میزائل فائر کیے جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے اس اقدام میں سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردیں

    نیویارک ٹائم ز کے مطابق شمالی کوریا کا ایک میزائل جنوبی کوریا کے مشرقی ساحل سےشمال مغرب میں 103 میل کے فاصلے پر گرا، جس کی آبادی تقریباً 9, 000 ہے، فوج نے وہاں ہوائی حملے کا الرٹ جاری کیا جنوبی کوریا کی فوج کے چیف ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل کانگ شن چول نے اس لانچ کو "انتہائی غیر معمولی اور ناقابل برداشت حرکت” قرار دیا۔

    اولیونگ کے ایک مقامی اہلکار چنگ ینگ ہوان نے کہا کہ سائرن صبح 8:55 پر بجنا شروع ہوئے اور ہمیں اپنے سرکاری کمپیوٹر سسٹم سے ایک پیغام ملا کہ یہ ‘حقیقی زندگی کی صورت حال’ ہے،” کوئی موک ڈرل نہیں، "ہم نے دوبارہ باہر آنے سے پہلے تین یا چار منٹ کے لیے زیر زمین پناہ گاہ میں پناہ لی۔

    ایران میں امریکی سفارتکار راب میلی نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

    مسٹر چنگ نے کہا کہ سائرن پورے جزیرے میں بجنے لگا لیکن رہائشیوں کو فوری طور پر اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے خبریں دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ شمالی کوریا کا میزائل ہے۔

    جنوبی کی فوج نے بعد میں کہا کہ اس کے F-15K اور KF-16 لڑاکا طیاروں نے ایک انتباہ کے طور پر، شمال کے اپنے علاقائی پانیوں سے زیادہ دور بین الاقوامی پانیوں میں فضا سے زمین پر مار کرنے والے تین میزائل فائر کیے تھے۔ جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اولیونگ کے آس پاس کے علاقے سے جمعرات کی صبح تک ہوائی ٹریفک کو روک دیا۔

    آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

  • جنوبی کوریا :ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو گئی،355 لاپتہ

    جنوبی کوریا :ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو گئی،355 لاپتہ

    جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے 151 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 355 افراد لاپتہ ہیں-

    باغی ٹی وی : جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 151 افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے مرنے والوں 19 غیر ملکی شامل ہیں-

    زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیئول کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 355 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

    حکام کے مطابق بھگدڑسے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کےدورے کی طبی امداد دی گئی جس کےبعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیامقامی حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے-

    دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی

    عالمی رہنماؤں نے بھی جنوبی کوریا میں پیش آنے والے اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے جن میں برطانیہ کے وزیر اعظم، فرانس کے صدر اور امریکہ کے وزیر خارجہ شامل ہیں۔

    سیئول میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد گھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو کہ یورپ اور امریکا سمیت بہت سے مشرقی ممالک میں بھی اکتوبر کے آخر میں منایا جاتا ہے اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک دکھنے والے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

    بھارتی ائیر لائنز کے طیارے میں دوران پروز آگ بھڑک اٹھی