Baaghi TV

Tag: جنید صفدر

  • جنید صفدر  کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    ترجمان شریف فیملی نے واضح کیا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر موجود ہیں اور ویانا جانے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ جنید صفدر جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر جنید صفدر کے ویانا جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

    شریف فیملی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کی بیرون ملک موجودگی کے حوالے سے گردش کرتی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہےترجمان کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں۔

    نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ اذدواج منسلک ہوگئے۔

    جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور ان کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا، حق مہر کی رقم صرف 1 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی۔

    جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی،ولیمے کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا،شادی کی تین روزہ تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدرکی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ ،روحیل اصغر کی پوتی ہیں،شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ شادی سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہے،مریم نوازاپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کےساتھ رشتہ لےکرآئے تھے۔

    جب بیٹے نے بتایا تومیں نے کہا کہ یہ توخوشی کی بات ہے،میاں نوازشریف نےباضابطہ ہمیں کھانے پرگھربلایا،میری اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نوازکی مہان داری سےبہت متاثرہوئیں،میری اہلیہ، بہواورمریم نوازنے بیٹھ کرشادی کے معاملات طے کیے،یہ رشتہ دوماہ پہلےطےپایا تھا،مریم نوازکی صاحبزادی ماہ نورکی میری پوتی سے گہری دوستی ہےشادی پر صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعوکیا جار ہا ہے، مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی،ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں ہوگا،

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی،تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

  • سیاست شریف فیملی کی وراثت:پارلیمنٹ ابھی محتاج:اب جنید صفدرکو رکن اسمبلی بنانے کی تیاریاں

    سیاست شریف فیملی کی وراثت:پارلیمنٹ ابھی محتاج:اب جنید صفدرکو رکن اسمبلی بنانے کی تیاریاں

    لاہور:سیاست شریف فیملی کی وراثت:مریم نواز کے بعد جنید صفدرکوسیاست میں لانے کی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

     

    مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں سرپر کفن باندھ کے نکلا ہوں،لوگوں کے داماد مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، میں نوازشریف کیساتھ کھڑا رہاہوں، عدالت سے نااہل ہوا مگر عوام تو میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے، ہمارا اپنا گورنر اور وزیر اعلیٰ ہوگا، جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کچھ نپے تلے الفاظ کہے

    اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ’بندہ ہینڈسم ہو تو ووٹ ملتا ہے، اسی لیے بڑا پیسہ لگایا گیا، سب سے ہینڈ سم بچہ ڈھونڈا گیا، پندرہ دن لاہور اور میڈیا کو یرغمال رکھا، ہندوستانی گانے گائے۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے صرف شخصی جاذبیت ہی نہیں بلکہ دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے،کسی زیرو کو ہاتھ پکڑ کر لیڈر نہیں بناسکتے، بھلے آپ اس کو ہاتھ پکڑ کر عدالت لائیں یا پندرہ دن شادیوں میں لانچ کریں۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ لاہور میں ہوا اور اس سے قبل ان کی شادی کی تقریبات تقریباً 10 روز تک جاری رہیں۔شادی کے بعد مریم نواز عدالت پیشی پر آئیں تو جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے اور یہ پہلا موقع تھا کہ مریم اپنے بیٹے کو ساتھ عدالت لائیں۔

  • شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کا اختیارکس کے پاس؟ مریم نے سچ بتا دیا

    شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کا اختیارکس کے پاس؟ مریم نے سچ بتا دیا

    شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کا اختیارکس کے پاس؟ مریم نے سچ بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نیب نے التوا مانگاہے اورکہاہے پراسیکیوٹر کی طبعیت ناساز ہے،

    مریم نواز کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کرتا تھا آج التوا مانگ رہا ہے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کانتیجہ ان پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی ہے ایک وقت آئے گا پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گاپہلی حکومت ہے جوایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے پی ٹی آئی کولاہور،خانیوال ،پشاور اور خیبرپختونخوا کے ہرضلع سے شرمناک شکست ہوئی عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے،مستعفی ہوجائیں،پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہوگا، ابھی وقت ہے عمران خان عوام کی جان چھوڑ دیں، اوآئی سی کانفرنس افغانستان مسئلے کے لیے بلائی گئی تھی کشمیر پاکستان کاشہ رگ ہے اوروہاں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہیں،میاں شہبازشریف میرے والد کی طرح ہیں پارٹی کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار نوازشریف کے پاس ہے میرے لیۓ اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کوئی نہیں ہوگی کہ شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد ہوں ،مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جے یو آئی کی جیت پر لگا یہ ہماری فتح ہے، اپنی جماعت کوکہا ہےکہ خیبرپختونخوا پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا پر خاص توجہ دینی ہوگی پشاور میں ایک بی آرٹی ہے جو چلتی کم جلتی زیادہ ہے نوازشریف وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں،مجھ سمیت ہم سب چاہتے ہیں نوازشریف وطن آجائیں پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے امیدوارہیلمٹ پہن کر عوام میں جائیں ،آپ نے لوگوں کی زندگیاں عذاب کر دیں۔ یہ خیبرپختونخوا کو اپنا گھر کہتے تھے، نااہلی، نالائقی کے ریکارڈ توڑے ہوں تو ناکامی ہی ہوگی،جب پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہی ساتھ نہ دیں تو کامیابی کیسے ہوگی، حکومت نے عوام کو مہنگائی میں پیس کر رکھ دیا،ابھی وقت ہے عمران خان عوام کی جان چھوڑ دیں، آٹا 35 سے 80 روپے کلو پر پہنچا دیا گیا، چینی 50 سے 150 روپے تک پہنچا دی گئی،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت ہوئی ،نیب نے مریم نواز کی اپیل پر آج سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی .نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بخار ہے، ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے،ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیلوں پرسماعت18جنوری تک ملتوی کردی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں نیب کے جانب سے التواکی درخواست منظورکرلی

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ہمرا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں, مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی تھیں، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے

    6 جولائی 2018 کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے لندن میں قائم ایون پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    @MumtaazAwan

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

    ایون فیلڈ ریفرنس اپیل، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں ایک اور دی درخواست

  • جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے

    جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے

    لاہور:جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے،اطلاعات کے مطابق جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے جبکہ مہمانوں کی مٹن قورمہ، چکن بریانی،سوپ اور گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔

    لاہور کے جاتی امراء میں جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز واقارب ،عظمیٰ بخاری ، مرزا محمد جاوید اورڈاکٹر عدنان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کےلئے مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کا اسپیشل حلوہ رکھا گیا ،شہبازشریف نے میں نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ مریم نواز نے کالے رنگ کا سوٹ اور حمزہ شہباز نے بلیک کلر کا پینٹ کوٹ پہنا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک طوفان بدتیمزی ہے ہرصارف اپنی مرضی کا اظہار کررہا ہے،اکثرکا کہنا ہے کہ شادی تو جنید صفدر کی ہے لیکن مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگراحباب شہبازشریف سمیت نے ایسے شاندارسوٹ پہنے ہوئے تھے کہ لوگ دلہے میاں کو بھول ہی گئے

  • سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے مناظر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ،

     

     

    اس اہم شادی کی خاص تقریب پر جس طرح مریم نواز اپنے بیٹےکی شادی پر بن ٹھن کرآئی ہیں اس کے سوشل میڈیا کے بے لگام تبصروں نے ایک عجیب ہی کیفیت بپا کردی ہے ، اسی حوالے سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ملے جلے خیالات اور الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں تو کسی نے کہا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔

    تنقید کرنے والوں نے ایک کے بعد ایک طنز کے تیر چلائے۔ ایک خاتون بولیں ’بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ حسین لگیں اور خوش نظر آئیں !‘

    اس پر ایک صارف کا جواب آیا کہ ’بیٹے کی شادی پر تیاری کریں لیکن خود دلہن نہ بن جائیں۔‘

    بعض نے یہ کہہ کربات ہی ختم کردی کہ اب بس کردیں مریم نواز کو بھی حق ہے اپنے بیٹے کی شادی پرخوشیوں کا، کسی نے تو یہ ہی کہہ دیا کہ امید ہے کہ اب مریم نوازدوبارہ سیاسی نہیں ہوں گی اور ایک اچھی ساس کی طرح اپنے بیٹے کے گھر کوآباد رکھنے میں توجہ دیں‌

  • مریم نواز کے بیٹے کی  شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا-

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے 13 دسمبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنید صفدر کی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے اہم دن قرار دیا مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    کئی لوگوں نے ان کی تصاویر پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کو بیٹے کی بڑی بہن قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’کوئی کیسے اتنا خوبصورت ہو سکتا ہے اور ناہیں باربی ڈول قرار دیا-

    جہاں مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے آغاز پر تصاویر شیئر کیں، وہیں سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

    وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مریم نواز کو بیٹے کے ہمراہ دلہن عائشہ سیف کے گھر مہندی لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں ہوا جو کہ 14 دسمبر کی شب تک جاری رہیں گی۔

    چند دن قبل حمزہ شہباز نے بھی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مناسبت سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں حمزہ شہباز اور مریم نواز نے گلوکاری بھی کی تھی۔

    ن لیگ ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی شادی کا استقبالیہ 14 دسمبر کی شب یا 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی –


    https://twitter.com/sarcasm475/status/1470389417521131526?s=20


    واضح رہے کہ رواں برس اگست میں مریم نواز کے بیٹے کا نکاح ہوا تھا ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی-

  • سوشل میڈٰیا پر مریم نواز کی گلوکاری کے چرچے،ایک اور ویڈیو وائرل

    سوشل میڈٰیا پر مریم نواز کی گلوکاری کے چرچے،ایک اور ویڈیو وائرل

    ن لیگ کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں مریم کے گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : خوبصورت آوازیں گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جو ابھی تک جاری ہے گزشتہ روز مریم نواز کی آواز میں ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل تھی جس میں وہ گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گنگنا رہی تھیں ویڈیو میں مریم نواز خود تو دکھائی نہیں دی تھیں تاہم ان کی آواز نے مداحوں کو کافی حیران کیا۔

    بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022،امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

    اب ایک اور ویڈیو آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے اور محمد رفیع کا شہرہ آفاق گانا ‘چُرا لیا ہے تم نے جو دل کو’ گا رہے ہیں۔


    گلوکار پرفارمنس کے دوران اپنا مائیک مریم نواز کو تھماتے ہیں جس پر مریم گانے کا تسلسل توڑے بغیر اسے گانا شروع کرتی ہیں۔

    جبکہ گزشتہ روز حمزہ شہباز نے ’’ ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘‘ گا کر محفل لوٹ لی، جہاں ان کے ساتھ اسٹیج پر مریم نواز بھی بیٹھی نظر آئیں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ایک ساتھ بیٹھے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی جسے صارفین کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گنگنایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا اور ویڈیو کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی تھی

    بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    مریم نواز کی وائرل ویڈیو پر صارفین اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں، مداحوں نے جنید صفدر اور مریم نواز کی آوازوں کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ دونوں کی آوازیں سحر انگیز ہیں۔

    واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جب کہ بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں رائیونڈ میں ہونے والی اس تقریب میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہ نما شریک ہیں۔

  • بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گا رہی ہیں سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہورہا ہےاور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گانا گنگنایا۔


    یاد رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

    شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے بھی لندن میں منعقد کی گئی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گا یا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا تھاجنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے-

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل