Baaghi TV

Tag: جیلیں

  • جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں، اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کے لیے خوفناک ترین منصوبہ

    جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں، اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کے لیے خوفناک ترین منصوبہ

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی ہائی سیکیورٹی جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں بنانے کا ایک انتہائی متنازع اور خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے،جبکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پہلا بڑا قانونی قدم اٹھا لیا ہے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایک ناقا بلِ تسخیر حفاظتی دیوار تیار کرنا ہے-

    اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بین گویر، نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باقاعدہ قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اس منصوبے پر عمل درآمد کے ذریعے جیلوں کے ارد گرد کا ماحول انتہائی سخت اور غیر معمولی بنا دیا جائے گا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ہولناک منصوبہ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند وزیرِ داخلہ امور ’ایتمار بن گویر‘ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس کی راہ میں حائل سب سے بڑی قانونی رکاوٹ اب دور کر دی گئی ہے اسرائیلی وزیرِ ماحولیات ایڈتھ سلمان نے ایک خصوصی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مگرمچھوں کو ‘محفوظ جنگلی حیات’ کی فہرست سے نکال کر ‘زیرِ انتظام جنگلی جانوروں’ کا درجہ دے دیا گیا ہے، اس اہم قانونی تبدیلی کے بعد اب اسرائیل کی محکمہ جیل خانہ جا ت سمیت کوئی بھی سرکاری اتھارٹی مخصوص شرائط کے تحت مگرمچھوں کو اپنی تنصیبات میں رکھ سکے گی، اس سے قبل قا نون کے مطابق مگرمچھ صرف لا ئسنس یافتہ چڑیا گھروں میں ہی رکھے جا سکتے تھے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی محکمہ جیل خانہ جات نے اس منصوبے (جسے عبرانی میڈیا میں کروکوڈائیل پریزن کا نام دیا گیا ہے) پر کام شروع کر دیا ہے جیل حکام نے مگرمچھوں کی دیکھ بھال اور ان کو سنبھالنے کے طریقے سیکھنے کے لیے چڑیا گھروں کے دورے بھی شروع کر دیے ہیں۔

    حکام کا ماننا ہے کہ جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں بنانے سے نہ صرف سیکیورٹی ناقابلِ تسخیر ہو جائے گی بلکہ انسانی گارڈز پر آنے والے اخراجا ت میں بھی واضع کمی آئے گی ایک اندازے کے مطابق ایک چھوٹے مگرمچھ کی قیمت لگ بھگ 8,000 ڈالر جبکہ بالغ مگرمچھ کی قیمت 20,000 ڈالر تک ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 9,500 فلسطینی قید ہیں انسانی حقوق کی مقامی اور بین الاقوامی تنظیمو ں کی رپورٹس کے مطابق ان قیدیوں کو پہلے ہی بدترین حالات، تشدد، بھوک اور طبی لاپرواہی کا سامنا ہےجس کی وجہ سے درجنوں قیدی بیرکوں میں دم توڑ چکے ہیں اس نئے منصوبے کے سامنے آنے کے بعد تاحال اسرائیلی محکمہ جیل خانہ جات نے باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

  • پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    لاہور: جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب میں جیلوں میں قیداپنوں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا،شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔

    آئی جی جیل کے مطابق ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لئے ٹائم حاصل کریں گے، دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کرملاقاتی شیڈ میں ملاقات کروائی جائے گی،شہری ویب سائٹ، واٹس ایپ پرکوائف بھیج کرملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے، پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پنجاب کی جیلوں میں اپریل سے آغاز کیا جائے گا۔

    ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے کیمپ جیل میں ایڈؤانس بکنگ کے فروغ کے لئے آگاہی کا حکم دیا تھا، ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سینکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کر رہے ہیں، ایڈوانس بکنگ سے جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا، پنجاب بھرکی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہمی کیلئےملاقاتوں میں کمی آئی ہے۔

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

  • پنجاب:4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب:4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی، اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہیں، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.تابش قیوم

    گوجرہ: نو منتخب صدور کے اعزاز میں پروقار تقریب، وکلا، ڈاکٹرز اور تاجروں کی شرکت

  • پنجاب کی جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع

    پنجاب کی جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع

    لاہور: جیل حکام نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے اب عالمی معیار کے کارپٹس اور قالین ملیں گے۔

    باغی ٹی وی : جیل حکام نے بتایا کہ لاہور کی سینٹرل جیل سمیت 5 جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع ہوگئی، نئے کارپٹس وقالینوں کا ریٹ 1لاکھ سے3 لاکھ تک کا رکھا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پرانے کارپٹس و قالینوں کا ریٹ 15 ہزار سے 80 ہزار تک تھا، شہری کارپٹس وقالین جیل سے خود بھی خرید سکتے ہیں، جبکہ مارکیٹ سے بھی خریداری کی جاسکتی ہے،جدید ڈیزائننگ اور ٹریننگ کے لئے کنسلٹنٹ رکھے گئے ہیں، کارپٹس و قالین بنانے والے قیدیوں کی اجرت میں بھی اضافہ کرکے جیلوں میں انڈسٹری کو مزید بہترکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں جیلوں میں ہنرمند قیدیوں کیلئے انڈسٹری مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،اب قالین،بلب، فٹ بال،برتن اور ٹف ٹائل کے بعد جوتے بھی تیار کرائے جائیں گےجیل حکام کے مطابق جیلوں میں قیدیوں سے جوتوں کے اپر تیار کرائے جائیں گے،جوتے تیار کرنے والے کو معقول معاوضہ دیا جائے گا،جوتوں کو تیار کرنے کا ہنر سیکھنے والے قیدیوں کیلئے ورکشاپس کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر لاہور سمیت 4ریجنز کی سنٹرل جیلوں میں جوتے تیاری کا عمل شروع کرایا ، جیل حکام کے مطابق آئی جی جیل میاں فاروق نذیر جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند شہری بنانے کیلئے کوشاں ہیں،گزشتہ 3 ماہ کے دوران قیدیوں کو جیل کے اندربڑے پیمانے کے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔