Baaghi TV

Tag: جے یو آئی ف

  • بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان

    بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جمیعت کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے

    مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی (ف) پہلے بھی صوبہ خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت تھی اور آج بھی ہے پریس کانفرنس میں مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی موجود تھے۔

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے تھے جبکہ دیگر پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں لیکن ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے طالبان سے صلح کرلی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام

  • بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    پشاور: بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کر لیا گیا۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں ہونے والے الیکشن کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کیے۔ اے این پی کے شوکت امیر زادہ کو 13، جے یو آئی کے اظہر خان کو بھی 13 ووٹ ملے جبکہ 122 ارکان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

    سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین اب وزیر خزانہ کا عہدہ دوبارہ سنبھال سکیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ عہدہ رواں سال مارچ میں سنبھالا تھا اور اکتوبر تک اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ تاہم وزیراعظم کے خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ مشیر خزانہ منتخب کیا گیا۔

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ جس کے بعد ان کی یہ ٹکٹ شوکت ترین کو دی گئی تھی۔

    ادھر سینیٹ میں جے یو آئی کوشکست کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چل رہی ہےکہ اکثروبیشتر مقامات پر ن لیگ ، مرکزی جمعیت اہلحدیث، سمیت درجنوں دیگرجماعتوں نے جے یو آئی ف کی حمایت کی جس کی وجہ سے اس کے ووٹ میں اضافہ اور بلدیاتی انتخابات میں اکثرجگہ پروہ جیت رہی ہے لیکن سینیٹ میں‌ ہار اس گروہ کی ایلیٹ کلاس جے یو آئی ف کی حمایت نہیں کرتی جس کی وجہ سے یہ شکست ہوئی ہے

  • ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:فواد چودھری

    ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:فواد چودھری

    لاہور:ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادرکےعوام کےمسائل گزشتہ حکومتوں نےحل نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس پرویسےکام نہیں ہورہاجیسےہوناچاہیے،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے، فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کیا جائے ،تمام سیاسی جماعتوں کےکھاتےعوام کےسامنےآنےچاہئیں۔

    لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کی،اس دوران فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کےمسائل ضرورحل کرے گی جبکہ گوادر میں بجلی ، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے،موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہےوزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے، رواں ہفتےبلوچستان کیلئےسب سےبڑاپیکج لارہےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،فنڈنگ کے ذرائع ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہیں ۔ہے،خیبر پختونخوا ڈویژن میں ن لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے،جے یو آئی کی فنڈنگ پر بہت اعتراضات ہوتے رہے ہیں،فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ن لیگ سے کیا جائے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،کل کی تقریر بھی ٹھیک نہیں تھی ،پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا نظام بنایا ہے ،ہر ڈسٹرکٹ میں میئر کے الیکشن ہونے جارہے ہیں ،میئر اپنے علاقے کا وزیر اعلیٰ ہوگا ،پنجاب میں ضلع کا میئر براہ راست آئے گا، اس کا شیڈول جلد آجائے گا ۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ الیکشن سو فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں ،دو ماہ کے اندر تمام مشینیں مل سکتی ہیں ،منی بجٹ میں کوئی ایسا ایشو نہیں ہے ،مہنگائی میں تیسرا ہفتہ ہے کمی آرہی ہے ،مڈل کلاس کے ہیلتھ کا بوجھ حکومت نے اٹھا لیا ہے ۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 22والیم ہم نے جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کا معاملہ حتمی مراحل میں نہیں پہنچایا جارہا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آج تک اکاونٹس کا کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

    اکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں ہمیشہ راہ فرار اختیار کی، پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے ، فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے۔

    ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے ،فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آٸی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے

  • مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈناچاہندےجے”ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی

    مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈناچاہندےجے”ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی

    اسلام آباد :مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے”:ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کر ‏دی۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ‏کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا بار بار ن لیگ کو استعفے دینے پر مجبور کررہے ہیں اس پرن لیگ کی طرف سے یہ جواب دیا گیا کہ”مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے

    لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفےمناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں پی پی کےبغیر استعفے ‏دیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔

    اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب ‏اتحاد میں شامل کر لیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی ‏پی کو ساتھ ملا لیں۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےکہا ہےکہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے پی پی والے ‏دشمن نہیں ہیں۔