گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 130 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 11 روڈ ٹریفک حادثات،114 میڈیکل، 02گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 01آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد زخمی، ٹریفک حادثات کوہاٹ روڈ، چمکنی، جی ٹی روڈ، سینٹر جیل پل، دلہ ذاک روڈ، رنگ روڈ،نحقی اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ پشاور شہر میں مسلم اباد گھر میں کچن میں موجود سلنڈر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
Tag: حادثات

مردان ،ریسکیو 1122 کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 مردان نے 43 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 مردان کنٹرول روم کو 1502 کالز موصول ہوئیں۔
مردان،07 روڈ ٹریفک حادثات،29 میڈیکل، گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے 04، ڈیلوری کیسز 01، گرنے یا دیگر کے 02 حادثات پیش آئے۔ ان حادثات کے دوران 02 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
42 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 06 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کئیں 06 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا۔
بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے گیا،ریڈ الرٹ جاری
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا اور پل، گاڑیاں، گھر اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی شمالی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران کم از کم 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے نئی دلی، ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
Ravi River knocking down Bakan Bridge in Chamera
When it comes down to power , no one can beat the Himalayan Rivers
9th July 2023
Chamba , Himachal Pradesh pic.twitter.com/yjWurEmltf— Weatherman Shubham (@shubhamtorres09) July 9, 2023
ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ریاستی انتظامیہ نے ہماچل پردیش کے 7 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔The general suggestion is to avoid travelling in the mountains during the rainy season.
📍#Beasriver #MandiKulluHighway #HimachalPradesh #India 🇮🇳 #TheHimalyanClub pic.twitter.com/yVIU3ZL9dt
— The Himalyan Club 🇮🇳 (@HimalyanClub) July 9, 2023
اتوار کو دیر رات کی جانے والی کارروائی میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے چھ لوگوں کو بچایا جو منڈی ضلع کے ناگوین گاؤں کے قریب دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔Scariest video of today 🙏🏻🙏🏻
Manikaran Valley , Himachal Pradesh pic.twitter.com/V94IbsJVBD
— Weatherman Shubham (@shubhamtorres09) July 9, 2023
دریں اثنا، ہماچل پردیش میں اتوار کو طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بارشوں سے ہونے والی تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔कुछ शक्ति होगी इस देवभूमि में वरना इतनी देर में सभी बड़-बड़े लोहे के पुल तहस-नहस हो जाते हैं #devbhoomihimachal #Mandi #chhotikashi #Mahadev #beasriver #manali #Kullu #Monsoon2023 @TheRakshpati @VarshaSMahant @TusharSinghStan @DipenderM @Talk2AmarS pic.twitter.com/GN6R7hSgHL
— Ashish azad/आशीष आज़ाद (@aazad_patrkar) July 9, 2023
ریاست کے ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش کے 12 میں سے 10 اضلاع میں 204 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کے 14 بڑے واقعات اور 13 مقامات پر سیلابی کیفیت رپورٹ ہوئی جبکہ ریاست میں 700 سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔Massive loss of life & property in Himachal Pradesh. Bad news coming from around the state every hour. May officials take Swift action to prevent further damage. Pray for #HimachalPradesh 🙏🏻 #Manali #Monsoon #BeasRiver #Mandi #Kullu #Monsoon2023 #teamHP #hennur #KJGeorge pic.twitter.com/f6afU9yVqH
— Project Industrial Buzz (@bimaloan0) July 9, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ریاست ہماچل پردیش میں مختلف پلوں کو نقصان پہنچا اور دریائے بیاس کے قریب آبادیوں میں بھی پانی داخل ہو گیا مقامی حکام نے ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں کو اگلے دو دنوں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے راوی، بیاس، ستلج، سواں اور چناب سمیت خطے کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات نے انتہائی بارشوں کے لیے ایک نیا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 10 سے 12 اضلاع میں 204 ملی میٹر سے زیادہ بارش متوقع ہے ریاستی حکومت نے احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاست سے منسلک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کو 10 جولائی سے 11 جولائی تک دو دن کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 117 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔
ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 16 روڈ ٹریفک حادثات،94 میڈیکل، 03گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 02آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 23 افراد زخمی، ٹریفک حادثات بجگی اسٹاپ،کوہاٹ روڈ، انقلاب روڈ،بخشو پل،ارباب روڈ، کگہ والا، پیر بالا، کارخانوں اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ پشاور شہر میں سبزعلی ٹاؤن گھر میں اور پھندو روڈ میں گھر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ،3 افرادجاں بحق
جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی، گاڑی میں 21 مسافر سوار تھے جن میں سات کی موت ہو گئی جبکہ 14 زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق گاڑی بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ راستے میں سلنڈر دھماکا ہو گیا-
تصادم ،4 افراد شدید زخمی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-
سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب
علاوہ ازیں نقیب آباد فیروزپور روڈ قصور کے نزدیک پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ہوا جس میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …

خیبر پختونخوا مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی
خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع پشاور، بنوں ،لکی مروت اور سرائے نورنگ میں طوفانی بارش، تیز آندھی اور جھکڑ نے تباہی مچا دی ہے۔ مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان اور بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو گئی ۔
بنوں میں ایک بار پھر تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کم عمر بہن بھائی شامل ہیں اسی طرح 45سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے خواتین اور بوڑھے شامل ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں اتوار کی سہ پہر ہونے والی طوفانی بارش سے مضافاتی علاقوں میں کچے مکانات ، دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خلیفہ گلنواز ہسپتال میں للو زا ئی سورانی سے تعلق رکھنے والے دل عباس خان کے دو بچے 9 سالہ شاہین بی بی اور پانچ سالہ راشد کو لایا گیا جو دم توڑ گئے
اسی گائوں کی پانچ سالہ سلونہ بی بی دختر محمد عبداللہ جاں بحق ہو گئی ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گل پری زادہ سکنہ براگے پمپ جس کے گھر کے تین کمرے منہدم ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، غوریوالہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بس نورزادہ حقداد خان سکنہ کوٹ آزاد مغل غوریوالہ بھی ہسپتال میں چل بسی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بارش سے سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید، غوریوالہ ، چندمری ، برگے پمپ ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ طوفانی بارش کی وجہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
تاریں سڑکوں پر آ گئیں ۔ دریں اثناء پشاور میں طوفانی ہوائوں اور تیز جھکڑ نے تباہی مچا دی ، مختلف علاقوں میں جستی چادروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔طوفان کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور دکانوں کے شٹرز اور سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اس دوران پشاور میں ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 جون کو شدید آندھی اور بارش کی وجہ سے 25 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے،
نیو کراچی: آتشزدگی سےمتاثرہ 2 فیکٹریاں زمین بوس،4 ریسکیو اہلکار ہلاک،فائرفائٹرز سمیت 13 افراد زخمی
نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں متاثرہ دونوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے تلے دب کر 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگی تھی،آگ کے باعث عمارتیں کمزور ہوگئیں ،بدھ ا ور جمعرات کی درمیانی شب مسلسل کولنگ کے دوران دونوں عمارتیں گر گئیں ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔
کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھاکہ 10 فائر ٹینڈرز اور 6 واٹر باؤزرز نے آگ بجھانےکےعمل میں حصہ لیا واٹر بورڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکر بھی فراہم کیے گئے۔عمارت میں دھواں بھر جانے سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر ہوئی آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، کولنگ کا عمل جاری تھا کہ دونوں عمارتیں گر گئیں-
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 11 فائر فائٹرز سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ملبے کے نیچے سے چاروں ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق افرادکی شناخت محسن،افضال،سہیل اور خالد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ
جائے وقوعہ پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم بھی موجود رہے دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیکٹری گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے رابطہ کیا گورنر سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلےسےجاں بحق افرادکی تعداد1800سے تجاوز کر گئی
ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 1800سے بڑھ گئی ہے،ترکیہ میں زلزلےسے1100سےزائدافرادجاں بحق ہوچکےہیں جبکہ شام میں زلزلےسےجاں بحق افراد کی تعداد 750ہوگئی-
باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔
شام اورترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،600 سے زائد افراد جاں بحق،پاکستان کا اظہار افسوس
شام کے سرکاری میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ پیر کے روز دارالحکومت دمشق میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
Watch: A video shows the moment more buildings collapsed in #Turkey after a second #earthquake hit. https://t.co/JjFkvrhqIA pic.twitter.com/EcT1r0xMMt
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) February 6, 2023
عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دوشمالی صوبوں دھوک اورموصل اورکردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے رہائشیوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔شام کے سرکاری میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ پیر کے روز دارالحکومت دمشق میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دوشمالی صوبوں دھوک اورموصل اورکردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے رہائشیوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔
اس سے پہلے علی الصباح اسی علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ اس صدی میں ترکیہ میں آنے والا بدترین زلزلہ تھا عراق،اردن، لبنان، مصر، قبرص اور فلسطینی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 بیان کی گئی ہے۔
جنوبی ترکی میں زلزلے سے کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے برف سے ڈھکے علاقے میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے برف پر دیکھا گیا ہے۔
جرمن سینٹر فار جیو سائنسز ریسرچ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کے شہر کہرمان میں 10کلو میٹرزیرزمین تھا۔
دوسری طرف یورپی بحیرہ روم سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا ہے کہ وہ زلزلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ زلزلے کے بعد سونانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ شدید زلزلے کے بعد ملک میں تمام یونٹس اور ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیے گئے ہیں۔
ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 6.4 ڈگری کے آخری آفٹر شاک نے غازی عنتاب شہر کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنائیں۔
ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جانبحق،بچے زخمی
قصور
لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیاں لوگوں کیلئے موت کا پیغام، کل ایک اور حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی سے رکشہ ٹکرانے سے رکشہ ڈرائیور جانبحق،بچے زخمی،ضلعی انتظامیہ سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کا روڈ پہ آنے کا ٹائم شیڈول بنانے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقہ ہٹڑیاں چوک کے قریب کل لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سکول کے کو ٹکر مار کر کچل ڈالا جس سے رکشہ ڈرائیور خادم موقع پہ ہی جانبحق ہو گیا اور 5 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا جبکہ حادثہ کے بعد
ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
زخمی بچوں احتشام،زاھدہ،اقرا، نور فاطمہ اور حسنین کا ہسپتال میں علاج جاری ہے
کوٹ رادھا کشن پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے
قصور ضلع بھر کی سڑکوں پہ دن رات لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیاں دندناتی پھرتی ہیں جن کا کوئی ٹائم شیڈول نہیں
ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ ابتک کئی حادثات رونما ہونے سے کی افراد جانبحق ہو چکے ہیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹریکٹر ٹرالیوں کا ٹائم شیڈول بنایا جائے تاکہ لوگ حادثات سے بچ سکیں
سیلاب کے باعث حادثات، مذید 26 افراد جاں بحق ،11 زخمی
24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہو گئے.
این ایف آر سی سی کے مطابق 14 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 1290 ہو گئی،جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد،259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں،مختلف حادثات میں 12588 افراد زخمی بھی ہوئے،24 جون سے اب تک بلوچستان میں ایم 8 موٹروے پر وانگو ہلز کے 24 کلومیٹر سیکشن پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،خیبر پختونخوا میں قومی شاہراہ این 50 ساگو پل کے سوا ٹریفک کے لئے کھلی ہے.
این ایف آر سی سی کے اعداد وشمار کے مطابق ساگو پل کو ملانے کے لئے دونوں جانب سے کام جاری ہے،قومی شاہراہ مدین این 95 بحرین اور لائیکوٹ کے درمیان بلاک ہے،سندھ میں قومی شاہراہ این 55 میہر جوہی نہر سے خیرپور ناتھن شاہ تک ڈوبی ہونے کے باعث بند ہے.
.سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے نیٹ ورک بھی متاثر ہوا ہے،بلوچستان میں کوئٹہ تافتان اور کوئٹہ سبی اور سبی سے حبیب کوٹ تک ریلوے ٹریک بند ہے.پنجاب اور سندھ کے درمیان حیدرآباد سے روہڑی اور ملتان تک ریلوے ٹریفک متاثرہوا ہے.سندھ میں کوٹری سے لکھی شاہ اور دادو تک ریلوے لائن متاثرہے.
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کے لئے 29 ٹیمز مصروف عمل ہیں،ٹیمز کوئٹہ، پشین،لورالائی، دکی،سوراب،جعفر آباد، صحبت پور،آواران اور لسبیلہ میں ٹیمز سروے کر رہی ہیں،لسبیلہ، گوادر، قلعہ سیف اللہ، واشک، کوہلو،موسی خیل،زیارت،قلعہ عبداللہ، خضدار اور نصیر آباد میں سروے جاری ہیں.کچھی،سبی،ڈیرہ بگٹی، شیرانی،ژوب،خاران، قلات،مستونگ اور چمن میں بھی سروے کیا جارہاہے،
این ایف آر سی سی نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کر دیں ،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کوئی ضلع قدرتی آفت سے متاثر نہیں ہوا،بلوچستان میں 31،گلگت بلتستان میں 6 اور خیبر پختونخوا میں 17 اضلاع متاثرہوئے، پنجاب میں 3 اور سندھ میں 23 اضلاع قدرتی آفت سے متاثرہ قرار دیئے گئے ہیں.ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے، آزاد کشمیر میں 53 ہزار 700،بلوچستان میں 91 لاکھ 82 ہزار 616 شہری متاثر ہوئے.
این ایف آر سی سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 43 لاکھ، 50 490،گلگت بلتستان میں 51 ہزار 500 شہری متاثر ہوئے، پنجاب میں 48 لاکھ 44 ہزار 253 اور سندھ میں 1 کروڑ 45 لاکھ 63 ہزار 770 شہری متاثر ہوئے، جبکہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 شہری بارشوں اور سیلاب سے متاثرہوئے ہیں.









