Baaghi TV

Tag: حادثات

  • شہر قائد، ایک سال میں دھماکوں،ٹریفک حادثات میں کتنی جانیں گئیں؟

    شہر قائد، ایک سال میں دھماکوں،ٹریفک حادثات میں کتنی جانیں گئیں؟

    شہر قائد، ایک سال میں دھماکوں،ٹریفک حادثات میں کتنی جانیں گئیں؟

    کراچی ایدھی فاؤنڈیشن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ایدھی فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں ایک ہزار 34 افراد جاں بحق ہوئے ،رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 9ہزار 460افرادزخمی ہوئے،رواں سال کراچی میں فائرنگ سے 416 افراد کی جان گئی،رواں سال کراچی میں فائرنگ سے ایک ہزار 577 افراد زخمی ہوئے، رواں سال مختلف چھوٹے بڑے دھماکوں سے 67 افراد جاں بحق ،204 زخمی ہوئے ،رواں سال کے دوران 221تشدد زدہ لاشیں ملیں، 186 افراد  ڈوب کر جاں بحق ہوئے ،کراچی میں رواں سال کے دوران 240افراد نے خودکشی بھی کی .نومولود اور نوزائدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات کی تعداد218 رہی ،دیگر حادثات و واقعات میں 832افراد لقمہ اجل بنے ،371زخمی ہوئے مجموعی طور پر ایدھی ایمبولینسز میں3لاکھ 72ہزار 9مریضوں کو شفٹ کیا گیا

    قبل ازیں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین نے کہا ہے کہ رواں سال پولیس کی کارکردگی بہتر رہی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین کا کہنا تھا کہ رواں سال 83 فیصد کرائم کی شرح رہی رواں سال کیسز میں 20 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ،ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم میں بہت سی کارروائیا ں کی گئیں گزشتہ 6 ماہ سے اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائی کی گئی 785 افراد گرفتار کیے،رواں سال اغوامیں ملوث 162 گرفتاراور121 مغوی بازیاب کیے،چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 306 ملازمان گرفتار کیے گئے ملزمان سے3 کروڑ سے زائد کیش، موبائل فون، موٹرسائیکل گاڑیاں برآمد کی گئیں رواں سال مختلف واقعات میں 52 کلاشنکوف، 60 رائفل، 481 پستول برآمد کیے گئے، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں 356 ملزمان گرفتار کیے گئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 162 افراد کو گرفتار کیا گیا،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں 1105 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں،رواں سال ٹریفک پولیس نے 13 کروڑں روپے کے قریب جرمانے کیے

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملازمت کے نام پر خواتین سے زیادتی،تحقیقات میں اہم پیشرفت

  • ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات،ایک کا ڈرائیور جانبحق

    ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات،ایک کا ڈرائیور جانبحق

    قصور
    ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادث،ایک کا ڈرائیور موقع پر جانبحق،دوسرا محفوظ،

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات رونما ہوئے
    پہلا حادثہ قصور رائیونڈ روڈ پر واقع بھٹہ خشت کی اینٹوں سے لوڈ ٹرالی کو پیش آیا جو کہ رائیونڈ روڈ سے کھارا جاتے ہوئے قریبی راجباہ میں الٹ گئی تاہم اس کا ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ دوسرا حادثہ کھارا روڈ پر پیش آیا جس میں مٹی سے بھری ٹرالی کھیتوں میں الٹ گئی اور شدید چوٹیں آنے سے اس کا ڈرائیور پرویز موقع پر ہی جانبحق ہو گیا
    عینی شاہدین کے مطابق حادثات سڑکوں کی کمی چوڑائی و ٹوٹے ہونے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کی غفلت سے چلانے کے باعث پیش آئے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے اور دوران ڈرائیونگ ٹیپ ریکارڈ نا چلانے کا پابند کیا جائے

  • پشاور: گاڑیوں کی چھت پر  بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!

    پشاور: گاڑیوں کی چھت پر بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!

    گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
    پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔
    تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

  • ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

    ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

    قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں لوڈر ٹرالیوں کی ون وے کی خلاف ورزی،حادثادت کا خدشہ بڑھ گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص سر شام ہی لوڈر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں ریلوے پھاٹک سے ہی رونگ وے پر چلنا شروع ہو جاتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام نہیں دیتے بلکہ ٹول پلازہ پر اپنا حصہ لینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں عموماً پرانا لاری اڈا پر شام کے اوقات اور رات گئے تک ٹریفک کا رش ہوتا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں گزرنا دشوار ہو جاتا ہے لہذا ڈی پی او قصور اور اعلی احکام سے پر زور اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری حل کیا جائے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پرانا لاری اڈا اور ریلوئے پھاٹک پر لگائی جائے۔ اور بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو

  • پاکستان: طیاروں کو پیش آنے والے حادثات پر ایک نظر ۔۔۔۔۔!!!

    پاکستان: طیاروں کو پیش آنے والے حادثات پر ایک نظر ۔۔۔۔۔!!!

    20 مئی 1965

    پی آئی اے کے جہاز بوئنگ 707 اپنی افتتاحی پرواز پر مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار 124 مسافر جاں بحق ہوئے۔

    6 اگست 1970

    پی آئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 راولپنڈی میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام 26 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

    26 نومبر 1979

    پی آئی اے کا بوئنگ 707 طیارہ سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لاتے ہوئے جدہ ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار 156 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    23 اکتوبر 1986

    پی آئی اے کا فوکر جہاز ایف 27 پشاور میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا اوراس حادثے میں طیارے میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے۔

    17 اگست 1988

    امریکی ساختہ فوجی جہاز سی 130 بہاولپور شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار فوجی صدر جنرل محمد ضیاء الحق سمیت 30 فوجی جنرل اور امریکی سفیر جاں بحق ہوئے۔

    25 اگست 1989

    پی آئی اے کا فوکر طیارہ 54 مسافروں کو لے کر گلگت سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے کا ملبہ آج تک نہیں مل سکا۔

    28 ستمبر 1992

    پی آئی اے کا ائیربس اے 300 نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر خراب موسم کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 167 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    19 فروری 2003

    پاکستان ائیرفورس کا فوکر ایف 27 کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس وقت پاکستان ائیرفورس کے سربراہ ائیرچیف مارشل مصحف علی اپنی اہلیہ اور 15 دیگر افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    24 فروری 2003

    سیسنا 402 بی چارٹرڈ طیارہ جس میں افغانستان کے ایک وزیر محمد محمدی، چار دیگر افغان حکام، ایک چینی ماہر اور دو پاکستانی کریو ممبر سوار تھے، بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوا۔

    10 جولائی 2006

    پی آئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 ملتان سے لاہور جاتے ہوئے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں تباہ ہو گیا ۔ اس حادثے میں 41 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جاں بحق ہوئے۔

    28 جولائی 2010

    پاکستان کی نجی کمپنی ائیربلیو کا کراچی سے اسلام آباد جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 152 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    5نومبر 2010

    اطالوی تیل کی کمپنی دو انجنوں والا طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    28 نومبر 2010

    جارجیا کی ائیرلائن سن وے کا روسی ساختہ طیارہ کارگو آئی ایل 76کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر ا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

    20 اپریل 2012

    بھوجا ائیرلائن کا ائیربس 737 طیارہ کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد اسلام آباد کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 121 مسافر اور عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔

    8 مئی 2015

    پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گلگت کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں ناروے، فلپائن اور انڈونیشیا کے سفراء جب کہ ملائیشین اور اندونیشن سفیروں کی بیویاں شامل تھیں۔

    7 دسمبر 2016

    پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا ۔ اس حادثے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے۔

    22 مئی 2020

    پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیربس اے 320 لاہور سے کراچی آتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے چند سیکنڈ پہلے گر کر تباہ ہوا -!!

  • قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور:-
    قصور رائیونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے روز بروز حادثات میں اظافہ ہو رہا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور شہر سمیت کئی دیگر قصبوں اور دیہاتوں کو رائیونڈ شہر سے ملانے والی 25 کلومیٹر سڑک گزشتہ 6 سال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ 25 کلومیٹر طویل یہ 2 رویہ سڑک 50 سے زائد دیہاتوں کو آپس میں ملاتی ہے۔

    قصور رائیونڈ روڈ پر سفر کرنا موت کا باعث بن رہا ہے۔ آج شام بھی 4 موٹر سائیکل سواروں کا گڑھوں سے بچتے ہوئے تصادم ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شام 6 بجے اٹھیل پور کے نزدیک واقع چٹی مسجد سٹاپ پر پیش آیا تھا۔
    زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔