Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔

  • بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش کے ضلع کمِلا میں ٹرین اور مسافر بس کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے-

    ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ہفتہ کی رات جنگالیا کے علاقے پدوا بازار کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈھاکا جانے والی چٹاگانگ میل ٹرین نے ایک مسافر بس کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ ریلوے لائن عبور کر رہی تھی، جاں بحق افراد میں 7 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو گیٹ مین ، ہلال الدین اور مہدی حسن کو فرائض میں غفلت برتنے پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہےچٹاگانگ ڈویژن کے ریلوے منیجر مصطفیٰ الرحمان بھوئیاں کے مطابق تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، جبکہ مقامی افراد نے ریلوے کراسنگ پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

    شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا

    نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ،مریم نواز

    ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

  • ترکیہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد ہلاک 26 زخمی

    ترکیہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد ہلاک 26 زخمی

    ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے –

    ترک حکام کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی شواہد کے مطابق بارش کے باعث پھسلن اور تیز رفتاری حادثے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہےحادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔ حکام نے ڈرائیوروں کو خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • خیبر میں دلہے کی گاڑی کو  حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت  5 دوست جاں بحق

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست اسے واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

  • شہر قائد میں  تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    شہر قائد کے علاقے منگھوپیرغریب نواز کالونی میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی۔

    منگھو پیرتھانے کی حدود میں واقع علاقےغریب نواز کالونی میں دندناتے تیز رفتار واٹرٹینکر کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عارف ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔

    حادثے کے بعد منگھوپیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکرکو قبضے میں لےکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت وزیر محمد ولد قدرون شاہ کے نام سے ہوئی،متوفی بچے کے والد غلام عباس نے بتایا کہ متوفی بیٹے کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا، معصوم عارف دوبھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

    وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

    انہوں نے مزید بتایا کہ واٹرٹینکرگلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا ریورس کرتے ہوتے ہوئے واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا، واٹر ٹینکر کے ڈرائیورنے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی لوگوں نے شورکرکے واٹرٹینکرڈرائیورکو آوازدیکرروکنے کی کوشش کی واٹرٹینکر ڈرائیور نے لوگوں کی آواز نہیں سنی، وا ٹرٹینکروالے چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کو روندرہے ہیں متوفی بچے کے والد نےانصاف فراہم کرنےاور گرفتار واٹرٹینکرکے ڈرائیور و مالکان کے خلاف قا نونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

  • جھنگ : یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد ہلاک

    جھنگ : یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد ہلاک

    جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیاحادثےمیں 14 افراد جاں بحق جب کہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہو گئی جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا،پولیس نے حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا جھنگ میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اورڈپٹی کمشنرکو زخمی طلبہ اورمسافروں کے بہترین علاج اورمانیٹرنگ کی ہدایت کردی اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور: رنگ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پرکارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق اور3 زخمی ہوئے۔

  • پنڈی بھٹیاں : ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں : ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور پانچ بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں ٹیوشن کلاسز جاری تھیں، ماں اور بیٹا بچوں کو پڑھا رہے تھے کہ اسی دوران مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ اور کئی طالب علم ملبے تلے دب گئے،واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی۔

    حادثے میں ٹیچر، ان کا بیٹا اور 5 طالب علم جاں بحق ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد، عاطف نذیر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیاڈی پی او نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائےانہوں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی بھی کی۔

    شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ابتدائی طور پر 3 طلبہ کی اموات رپورٹ ہوئیں، تاہم زخمیوں میں سے مزید افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی، جن میں ٹیچر اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں،ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بھی جاری کی، جن میں 60 سالہ سرور بی بی، 9 سالہ عبدالرحمٰن، 5 سالہ عمر، 4 سالہ روہان اور 8 سالہ ریحان شامل ہیں۔

    گوجرانوالہ:ملازم کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین کا احتجاج، حافظ آباد روڈ بلاک

  • مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

  • راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 8افراد جاں بحق

    راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 8افراد جاں بحق

    چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کےقریب نجی،مسافربس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔

    رجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی،نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

    پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا،جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے،معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی، مسافروں کا ہنگامی انخلا