Baaghi TV

وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

‎
ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بااثر شخصیت نے انہیں تیسری بیوی بننے کے بدلے ماہانہ لاکھوں روپے، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے صاف الفاظ میں مسترد کر دیا۔
‎بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ اداکارہ نے یہ انکشاف 25 دسمبر کو ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ایمی نور ٹینی کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ایک وی وی آئی پی شخصیت کی جانب سے کی گئی تھی۔
‎اداکارہ کے مطابق مذکورہ شخص نے تیسری بیوی بننے کی شرط پر ایک بنگلہ، ایک گاڑی، 10 ایکڑ زمین اور ہر ماہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ دینے کی پیشکش کی، جو پاکستانی کرنسی میں 34 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
‎ایمی نور ٹینی نے بتایا کہ انہوں نے اس پیشکش کو فوری طور پر ٹھکرا دیا کیونکہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی آزادی اور خودداری پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتیں۔

More posts