Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی  بمعہ اہلخانہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی بمعہ اہلخانہ کار حادثے میں زخمی

    نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرا ہلاد مودی بمعہ اہل خانہ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثہ ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں پیش آیا ہے جس کے باعث ان کی گاڑی کا بھی کافی نقصان ہوا ہے پرا ہلاد مودی اور دیگر افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑی میں مودی کے بھائی کے ساتھ اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا بھی موجود تھے جو زخمی ہوئے ہیں۔

    موسم سرما کا بدترین طوفان،امریکامیں 55 جاپان میں17 ہلاکتیں،سعودی عرب میں بھی پہاڑ برف سے ڈھک گئے

    پراہلاد کی مرسیڈیز گاڑی باندی پورہ جاتے ہوئے تقریباً دو بجے دوپہر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کے ساتھ پروٹوکول بھی موجود تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے جب کہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم سب کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کریملن کو’بڑا دھچکا دینےوالےوار‘کی ہدایت اصل میں امریکا کی روسی صدرپیوٹن کو قتل کرنےکی کوشش ہے،روسی…

  • شدید دھند،چوری ڈکیتی میں اضافہ،پیٹرولنگ بڑھانے می استدعا

    شدید دھند،چوری ڈکیتی میں اضافہ،پیٹرولنگ بڑھانے می استدعا

    قصور
    ضلع قصور شدید دھند کی لپٹ میں،چورو ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ،پیٹرولنگ میں اضافے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور شدید دھند کی لپٹ میں جس کے باعث سردی میں اضافے کیساتھ ساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کیساتھ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
    آج صبح سویرے دو موٹر سائیکل سوار قصور رائیونڈ روڈ بمقام کھارا موڑ پہ مزدا و ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے
    شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے جس کے باعث ایکسیڈنٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے نیز دھند کے باعث چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ محفوظ ہو کر سڑکوں پہ سفر کر سکیں

  • نایئجریا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق

    نایئجریا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق

    نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میدوگوری شہر کے باہر تین بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے-

    ترکیہ: استنبول میں 6.1 شدت کا زلزلہ متعدد افراد زخمی

    ملک کی روڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ شمال مشرقی نائجیریا کے شہر میدوگوری کے باہر تین بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بورنو ریاست کے روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ یوٹن بوئی نے بتایا کہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی، اب تک، 37 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، اور ان میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    یہ تصادم بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے 35 کلومیٹر دور جاکانا گاؤں کے قریب ہوا۔

    تصادم اس وقت ہوا جب ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا، اور وہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، بوئی نے حادثے کے لیے "تیز رفتاری” کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا۔

    اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، سڑک پربچے کی پیدائش

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جائے گا۔

    افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائیجیریا کی ناقص دیکھ بھال والی سڑکوں پر حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنا ہے۔

    اس سے قبل منگل کو، نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب بس اور ٹرک کے تصادم سے 17 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، متاثرین شمال مشرقی ریاست گومبے سے سفر کر رہے تھے۔

    فائر سیفٹی حکام کے مطابق، ہفتے کے روز نو افراد اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ان کی اوور لوڈ گاڑی شمالی شہر کانو کے باہر ٹائر پھٹنے کے بعد ڈیم میں گر گئی۔

  • لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    گوجرانوالا:پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو کے مطابق حادثہ پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ قافلے کی گاڑیاں عمران خان کے کنٹینر تک پہنچنے کے لیے جی ٹی روڈ کی مخالف سمت سے جا رہی تھیں کہ قافلے کے ساتھ چلنے والے کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

    کنٹینر کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان سمیر نواز سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان عثمان زخمی ہوگیا۔

    نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے عمران خان کےکنٹینر کے سامنےاحتجاج کیا، اس دوران ورثا اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، بعد ازاں پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےگزشتہ جمعہ کے روز ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

    حسن بلوچ کو فوری طور پر سروس اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی۔

  • چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی گاڑی میں مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز طلحہ محمود اور عبدالغفور حیدری بھی تھے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا۔ جس سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔واقعے کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سےپہلےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سب سے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے سالار خان سنجرانی لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں افسوس ناک حادثے کا شکار ہوئے۔

    اس وقت ذرائع کے مطابق سالار خان کار میں کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی ۔

    حادثے میں کار ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ سالار سنجرانی کو اوتھل ہسپتال میں طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا تھا ۔سالار خان سنجرانی کراچی جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گئے تھے ۔

  • بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کوئٹہ:قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سے ہوئی ہے۔ٹریفک حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھا ، مرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔

    ادھرکراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی سیلاب متاثرہ بچی کے معاملے میں پولیس نے لاپتا ہونے سے پہلے بچی کو آخری بار دیکھنے والے قریبی مال کے چوکیدار کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

    چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو گاڑی سواروں سے بات کرتے دیکھا،گاڑی سوار 2 افراد نے پوچھا راشن کہاں سے ملتا ہے، میں نے گاڑی سواروں کو ایک اسٹور کا بتایا تو انہوں نے دوسرے اسٹور سے راشن لینے کا کہا۔چوکیدار نے کہا کہ اس دوران بچی خود جاکر گاڑی میں بیٹھ گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے ہوسکتا ہے بچی کو راشن کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہو۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شکار پور کی بچی سے زیادتی کے معاملے پر حراست میں لیے گئے 5 افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیب بھجوادیے گئے ہیں۔

  • مری؛ مسافر بس حادثے کا شکار،ڈرائیورجانبحق10 بچے زخمی

    مری؛ مسافر بس حادثے کا شکار،ڈرائیورجانبحق10 بچے زخمی

    مری میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق جبکہ 10 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مری کے علاقے تریٹ کے قریب پیش آیا ہے

    ریسکیو ٹیم زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف ہے۔مسافر بس مری سے راولپنڈی جاتے ہوئے روڈ پر الٹی۔

    مری ایوبیہ روڈپردریاگلی کے مقام پر گجرات سےسکول کے بچوں کی کوسٹرالٹ گئی ڈرائیورادیب احمد موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ 10 بچے خمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد3شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیاھے

    زخمیوں میں وفادخترغلام رسول۔نزعت زوجہ نوید۔فرقان علی ولدمقدس علی۔طارق ولدشفقت حسین۔اسماعیل ولدشوکت حسین۔اسدعلی ولدامجد۔انش ولدعبداللہ۔زبیع اللہ ولدمعظم۔عبداللہ ولدرحمت دین۔حاجرہ دختراسلام۔عبداللہ ولدنویداورعلی طاہرولدمحمدطاہرشامل ہیں۔

     

    واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    حیدر آباد: جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 16 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی جبکہ ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔
    ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

    بس میں سوار تمام مسافر مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے آبائی گاؤں واپس جارہے تھے۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نوری آباد کے قریب کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ٹرانسپوٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں تو اُن کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر برائے جامشورو فرحان احمد نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مسافر سیلاب متاثرین تھے، جو کراچی کے ریلیف کیمپ واپس کے این شاہ جارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جاں بحق مسافروں کی لاشیں تاحال کوچ کے اندر موجود ہیں۔ مسافر کوچ کے ایمرجنسی ایگزیکٹ کام کرنے کی وجہ سے کم جانیں ضائع ہوئیں، کوچ کے اے سی سسٹم میں آگ بھڑکنے سے بس مکمل جل چکی اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  • بلوچستان:حب ندی کے قریب بس کاحادثہ،2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

    بلوچستان:حب ندی کے قریب بس کاحادثہ،2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

    کوئٹہ :بلوچستان کے علاقہ حب میں حب ندی کے قریب بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر حب ندی کے نزدیک کچے کے علاقے میں مسافر بس الٹ گئی۔

    حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر بس حب ندی کے متبادل راستےسے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ناہموار راستے کےباعث بس الٹ گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان لےگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے،کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے اور حادثے کا شکار بس رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حیدر آباد کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔

    پولیس نے بتایاتھا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل تھےجبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

  • جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے13 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان ly گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے،کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے اور حادثے کا شکار بس رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حیدر آباد کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔

    پولیس نے بتایاتھا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل تھےجبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی