Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • اسلام آباد: کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

    اسلام آباد: کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

    اسلام آباد:وفاقی پولیس کی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ریسکیو ٹیموں نے مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچا لیا۔ایک نوجوان مچھلیوں کے شکار کے کئے نالہ میں گیا۔

    راول ڈیم کے سپیل ویز کھلنے کے باعث نوجوان پانی کے تیز بہاو کی زد میں آگیا۔قریب ہی ایک بزرگ اور ایک نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی پانی میں بہہ گئے۔پولیس کی تیراک ٹیموں اور تھانہ کھنہ کے جوانوں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی۔اورتینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی

  • مردان: ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق:چھت گرنےسے بھی 4 افراد جانبحق

    مردان: ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق:چھت گرنےسے بھی 4 افراد جانبحق

    مردان میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رسالپور سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں اسحاق اس کی بیوی، سعادت اور اس کی ماں شامل ہیں۔

    کنڈیارو میں گھر کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔کنڈیارو کے نواحی گاؤں حاجی صدیق لاکھو میں گھر کی چھت گِر گئی۔ پانچ افراد چھت کے ملبے کے نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے چار افراد کی لاشیں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

    زخمی شخص اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کنڈیارو ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے مطابق حالیہ بارشوں میں خستہ حالت ہونے والے مکان کی دیوار کو گراتے وقت گھرکی چھت گرگئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    خضدار:کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ خضدار جو ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے ، اسی علاقے میں ایک خوفناک اور دلوں کو دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے

    خضدار سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ پر خضدار کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ مسافر وین اور پک اپ گاڑی کے درمیان خضدار میں کورک کے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ان میں سے بعض مسافروں کی حالت بھی بہت زیادہ خراب ہے ،

    خضدار سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ایم پی اے میر یونس عزیز زہری بھی زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زخمیوں کو بہترین سہولت اور طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔

  • ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

    ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

    استنبول: ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

    مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا۔

    ترک صحافیوں کی یونین نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پرتصاویر میں کئی لوگوں کو سڑک پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر انصاف بیکر بوزدگ نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ متعدد ترک سیاست دانوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا۔

    ترکیہ میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز

    مقامی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ دونوں حادثوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وزیر انصاف کی جانب سے دونوں حادثات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ہے۔

  • سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو (اے آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے منگل کی صبح ریاض میں چھوٹے طیارے کے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل کے مطابق HZ-BAD1 ساخت کا چھوٹا سپورٹس طیارہ منگل کی صبح ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ طیارہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اورتربیتی پرواز پرتھا۔ پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔

    الثمامہ ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر شمال میں حادثے سے متاثرہ طیارے کے ملبے کی جگہ کی نشاندہی ہوئی۔سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے طیارے کا پائلٹ دم توڑ چکا تھا۔ حادثے کے اسباب دریافت کرنےکے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ الثمامہ ایئرپورٹ سعودی عرب کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن انوسٹی گیشن بیوروکا کہنا ہےکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔یاد رہےکہ چند دن قبل ایک چھوٹا طیارہ عسیر ریجن میں بھی گر گیا تھا تاہم اس میں سوار افراد زندہ بچ گئے تھے۔

  • موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    موٹروے پر ٹریفک حادثہ، صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

    ملتان: موٹروے ایم 5 پر جلالپور پیروالہ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی بس میں کل 24 مسافرسوار تھے جن میں سے 2 مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔

    باغی ٹی وی : موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی –

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پرپہنچ گئےمقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا بس میں 2 ڈرائیور سوار تھے تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا-

    رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔

    لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق تین افراد انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بُک کرائے گئے تھے عدیل اور شاہد کے نام پر تین تین ٹکٹ بُک تھے جبکہ ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر چار ٹکٹ بُک کرائے گئے۔ حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر دو دو ٹکٹ بُک کرائے گئے اس کے علاوہ نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر بھی ایک ایک ٹکٹ بُک تھے-

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق،2 زخمی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، صدر نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت ہی افسوناک ہے ۔ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا،اور کہا کہ زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ،وفاقی وزیر اطلاعات نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشک بار ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند فرمائے، (آمین)، وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے-

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

    بلوچستان: پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر حملہ

  • رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق ہو گئے.

    رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے د ب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مذید برآں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامی افسران موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.

  • کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    نیروبی: کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

    ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

    بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔

    واضح رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…

    قبل ازیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے –

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

  • ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایمبولینس مریض اور 2 تیماداروں کو لے کر جا رہی تھی کہ ریاست کرناٹکا کے ضلع اودوپی میں بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر بنے بوتھ سے ٹکرا گئی۔

    ٹول پلازہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایمبولینس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے مناظر کو محفوظ کیا، ویڈیو میں ٹول پلازہ کے سکیورٹی گارڈز اور ملازمین کو رکاوٹیں ہٹاتے اور ایمبولینس کو ٹول بوتھ سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے ٹول بوتھ سے ٹکرانے کے باعث ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں مریض، دونوں تیمادار اور ٹول پلازہ کا ایک ملازم ہلاک ہوا جبکہ ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہوا۔

    قبل ازیں مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا تھا-

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

  • مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار افسوس

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار افسوس

    مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر مصری صدر سے تعزیت کی دونوں رہنمائوں نے فوت شدگان کی مغفرت، پسماندگان کے لئے صبر اور زخمی افراد کی جلد از جلد صحتیاب کے لئے دعا کی ہے-

    ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    جبکہ پاکستان نے بھی المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ سڑک حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع اورمتعدد کے زخمی ہونے پر مصر کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں-

    پاکستان وزارت خارجہ نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ عوام اور حکومت مصر کے ساتھ کھڑا ہے-

    کریم، اوبر کی نقلی آئی ڈی بناکر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار