Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • امریکا میں بچے نے کھلونا سمجھ کر باپ پر گولی چلا دی ۔

    امریکا میں بچے نے کھلونا سمجھ کر باپ پر گولی چلا دی ۔

    امریکا میں بچے نے کھلونا سمجھ کر باپ پر گولی چلا دی ۔
    باغی ٹی وی : امریکا میں صرف 2 سال کے بچے نے پستول کو ہاتھ میں پکڑا بچے کے خیال میں یہ پستول کھلونا تھی بچے نے کھلونا سمجھ کر پستول باپ پر چلا دی۔اس صورت حال میں باپ گولی لگنے کے بعد وہاں پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔اور ماں کو اس حوالے سے غفلت برتتے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    مزید یہ کہ اس 2سال کے بچے نے زمین پر موجود بستے سے پستول نکالی اور اس کو کھلونا سمجھتے ہوۓ باپ پر چلا دی جو کے سامنے بیٹھے کمپیوٹر استعمال کر رہے تھے۔اس واقعے کے بعد فوری طور پر باپ کو ہسپتال لے کر جایا گیا لیکن وه دم توڑ چکے تھے۔
    جب بچے کی ماں سے پولیس نے تفتیش کی تو انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے خود گولی ماری ہے۔اور خود کشی کی ہے۔
    لیکن پولیس نے تفتیش جاری رکھی جب پولیس نے دیکھا کے گولی کمر پر لگی ہوئی ہے تو ان کا شک مزید زیادہ ہو گیا تو بڑے بھائی نے اعتراف کر لیا کہ گولی کس طرح باپ کو لگی ہے۔
    تفتیش کاروں سے پتا چلا کہ بچے سے گولی چلنے سے اور ہلاک ہونے والا نوجوان اور اہلیہ بچوں کو نظرانداز کرتے تھے اور منشیات کے استعمال کے متعدد جرائم کے بعد پیرول پر تھے۔ اور اس کیس میں بھی پستول کو محفوظ جگہ پر رکھنے میں شدید غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔
    اس واقعے پر غفلت برتنے کی وجہ سے ماں کو حراست میں لے لیا گیا اور بچے کو شیلٹر ہاؤس بھجوا دیا گیا .

  • لداخ، بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سات اہلکار ہلاک

    لداخ، بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سات اہلکار ہلاک

    لداخ، بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سات اہلکار ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سات اہلکاروں کی موت ہوئی ہے جبکہ متعدد جوان زخمی ہو گئے ہیں

    لداخ کے قریب ترتک سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، گاڑی کھائی میں گرنے سے بھارتی فوج کے سات جوان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے، شدید زخمیوں کو بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 26 فوجی جوان سوار تھے جو پرتاپ پور میں ٹرانزٹ کیمپ سے آگے جا رہے تھے، واقعہ صبح نو بجے پیش آیا، گاڑی تقریبا پچاس ساٹھ فٹ نیچے شیوک ندی میں جا کر گری، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں.سات جوانوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے ، باقی سب زخمی ہیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

  • پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    کراچی :پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،لوگ ملبے تلے آگئے،اطلاعات کےمطابق کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنےسے ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ایک بڑے ہوٹل پی سی کی عمارت کی چھت گرگئی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس چھت کے ملبے تلے اور بھی لوگ دبے ہوئے ہیں، جن کو نکالا جارہا ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی سی ہوٹل کی چھت کے گرنے کے بعد ہرطرف آہ وبکا کی آوازیں بھی سُنی گئی ہیں ، دوسری طرف ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں تاہم جو تازہ ترین نقصان کی تفصیلات دی گئی ہیں اس کے مطابق ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں

    پی آئی ڈی سی کے قریب مشہور نجی ہوٹل میں ایک جگہ سے چھت کا ٹکڑا گر گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

     

     

    ادھر مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملبہ ہٹا لیا جائے گا ، ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات وقفے وقفے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی

  • کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    قصور
    کل گاڑی تلے کچلی جانے والی کم سن لڑکی ہسپتال میں وفات پا گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کھاڑا موڑ پر واقع بھٹہ خشت حاجی نواز پر کام کرنے والے محنت کش نزیر کی 14 سالہ بیٹی ثناء کل دوپہر کو سڑک کنارے کچے راستے پر کھڑی تھی کہ گاڑی نے اسے کچل دیا
    ریکسیو 1122 نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا تاہم چوٹیں زیادہ آنے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہو سکی اور چند گھنٹوں بعد فوت ہو گئی
    کار کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا تھا جس کا بھٹی ہسپتال تک پیچھا کیا گیا تاہم کار سوار رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا

    ثناء کے والد نے ڈی پی او قصور و انچارج ٹریفک پولیس قصور سے استدعا کی ہے کہ بھٹہ خشت سے چند میٹر دوری پر لگے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کار کی پہچان کرکے ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے اور انصاف مہیا کیا جائے

  • سیہون شریف کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

    سیہون شریف کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

    لاہور:سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر مقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔

  • ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

    ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

    ہنزہ میں سمائر نگر کےقریب مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں غیر ملکی سیاحوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، سیاحوں کا تعلق فرانس سےہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمائر نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں13غیر ملکی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے اورپل گرنےکی وجہ سےمتبادل روڈ استعمال کیا جا رہاہے

    ادھر اس سے پہلے موسم گرم ہوتےہی ہنزہ کےعلاقےحسن آبادمیں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گرگیا۔

    ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور دباؤ کے باعث شاہراہ قراقرم سے آبادی کو ملانے والا حسن آباد پل گر گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹرکا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حسن آبادگاؤں میں خطرے کے باعث تین گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

    ادھر کنڈ ملیر پکنک منانےکی غرض سے جانے والے خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق خاندان کراچی سے سپت بیچ پر راستہ بھٹک گیا تھا، راستہ بھٹکنے والے افراد میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم کنڈ ملیر روانہ کی گئی تھی، ریگستانی علاقے میں پھنسے افرادکو پانی اور کھانا فراہم کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان سڑک کے کنارے موٹر سائیکلیں کھڑی کرکےسپت بیچ گیا اور واپسی پر راستہ بھول گیا، یہ انتہائی مشکل علاقہ ہے ، ریت کے طوفان کی وجہ سے اکثر اس علاقے میں لوگ راستہ بھول جاتے ہیں ، اس دوران ان کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا، شدید گرمی میں بھوک پیاس سے بچوں اور دیگر افراد کی حالت غیر ہوگئی جب کہ موبائل فون کے سگنل نہ ملنے سے ان افراد کا کسی سے رابطہ بھی نہیں ہو پایا ۔

    خوش قسمتی سے ا یک فرد کا موبائل فون پر کراچی رابطہ ہوا، جس کے بعد پولیس ،کوسٹ گارڈ ، ایدھی فاؤنڈیشن اور علاقے کی ایک معزز شخصیت سردار رشید پھورائی نے علاقے میں بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندان کی تلاش کا کام شروع کیا اور کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد متاثرہ خاندان کو ریسکیو کر لیا گیا۔

    ڈی ایس پی اوتھل کے مطابق اندھرا ہونے کی وجہ سے ان افراد کی موٹرسائیکلوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ادھر ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو اوتھل منتقل کیا جار رہا ہے ۔

    ان افراد کا تعلق لیاری اور دنبہ گوٹھ ملیر سے ہے، ان کا آخری رابطہ آج دن میں تقریباً تین بجے کراچی میں گھر والوں سے ہوا تھا جس کے بعد رابطہ نہ ہونے پر اہلخانہ نے حکومت بلوچستان،کوسٹ گارڈ اورپولیس سے فوری مددکی اپیل کی تھی۔

  • وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں پش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا شہر کی تحصیل بھیرہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 طالب علم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلباء مزدا پر سوار ہو کر کالج سے واپس جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹ گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق طالب علم کی شناخت رانا دلاور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اسامہ، قاسم، ابوذر، عبدالقیوم، مجیب الرحمن، گل محمد اور دیگر شامل ہیں۔

    حادثہ مزدا ڈائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کے بعد ایسوسی ایٹ کالج انتظامیہ اور تھانہ بھیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

  • تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 95 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم فی الحال کسی کی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی تیونس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں میں فریکچر کی انجری زیادہ ہے جبکہ کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ م میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہوگئی تھی جس کے باعث 100 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے اسٹیڈیم میں گنجائش سے زائد تماش بین پہنچ گئے تھے جس کے باعث بانسوں سے بنائی گئی گیلری منہدم ہوگئی۔

    مسافر طیارہ تباہ،132 مسافر تھے سوار،ایمرجنسی نافذ

    قبل ازیں چین میں ایک مسافر طیارہ تباہ ہو گیا تھا طیارے میں 132 مسافر سوار تھے، چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین کا ایک مسافر طیارہ پیر کی سہ پہر جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی)کا کہنا تھا کہ کہ حادثے میں بوئنگ 737 کنمنگ سے گوانگزو جا رہا تھا طیارہ ووزو شہر پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اس میں 123 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ جہاں طیارہ گرا وہاں آگ لگ گئی تھی-

    لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  • سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی

    سکھر:گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق سکھر ،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گیس سلنڈر کی دکان میں دہماکوں کے بعد آگ لگ گئی،اس آگ کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے

    سکھر سے پولیس ذرائع کے مطابق دکان میں لگنے والی آگ نے قریبی دو ہوٹلز اور دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد دکانوں میں آتشزدگی سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے لیکن ان پر حرارت کے سخت اثرات بھی مرتب ہوئے

    ادھر پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں ہونے والے زخمی افراد کو روہڑی اسپتال لے جایا گیا ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پینچ گئیں ،فائربریگیڈ گاڑیوں نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا

    پولیس کے مطابق آتشزدگی سے معمولی نقصان ہوا ہے ،گیس سلنڈر پھٹنے کے دہماکے کی آوازی دور تک سنی گئی ، واقعہ کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی ،

    ادھر ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں دبنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ واقعہ ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

    ایس ایچ او جھرک زاہد شیخ کا کہنا ہے کہ مزدور کوئلے کی کان سے کوہ نکال رہے تھے، تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

  • لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہور: چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا،ان کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی یہ فیملی بندر ہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھی تھی کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں 25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں –

    قبل ازیں رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    قبل ازیں گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے یوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی تھی مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو…