Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • انَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ :لیہ:ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    انَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ :لیہ:ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لیہ :لیہ میں کیری وین اور کار میں تصادم، 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق یہ کے علاقہ چوک اعظم کے نزدیک ایم ایم روڈ پر کیری وین اور کار میں تصادم ہوا جس میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، زخمی ہونیوالے 19 افراد کو تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    کیری وین میں سوار خاندان شادی میں شرکت کے بعد مظفر گڑھ سے فتح پور کے چک نمبر 217 ٹی ڈی اے اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ گولہ اڈہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوا، مرنیوالوں میں دو خواتین، تین بچے اور ڈرائیور شامل ہیں۔

    حادثہ میں کار سواروں سمیت مجموعی طور پر 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ اور تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد انیس، شعیب، عابد، سفیان، مالو بی بی اور شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

  • تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    اسلام آباد:تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل ،تیزرفتار ڈرائیونگ موت ہے، کیوںکہ تیزرفتاری میں ہرچیز قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور پھرانسان بے بس ہوجاتا ہے ، ویسے بھی چانک کوئی چیز سامنے آجائے تو گاڑی کو قابو کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا تصور بھی نہیں ہوتا۔

    حادثات کی شرح میں بھی ایک خاص مقدار سے اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے۔ اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حادثے کی ویڈیو میں ہوئی۔ جس میں‌ ایک کار سوار نے بنائی جو کہ اپنے مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کو کیمرےمیں قید کررہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیزرفتار ٹرک نے جیسے ہی کار کو کراس کیا تو کا ٹائر کھل کر کار سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ دوسرے ٹرک سے ٹکرائی اور کچھ ہی سکینڈ میں ٹرک کو آگ لگ گئی۔

    حادثے کی ویٰڈیو بنانے والا شخص نے جب یہ سارا منظر دیکھا تو فوراً اپنی کار کو پیچھے ہٹالیا، سوشل میڈیا پر چار گھنٹے قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 4 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    کوٹ ادو :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی ،اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہمشیرہ بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ملتان سے تونسہ شریف جارہی تھیں کہ تونسہ موڑ کے نزدیک گنے کی لوڈ ٹرالی سے گاڑی جا ٹکرائی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا حادثہ کی خبر سن کر انتظامیہ حرکت میں آگئی

    وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور بہن ڈرائیو کے ہمراہ لاہور سے تونسہ جارہے تھے،ذرائع کے مطابق گاڑی روڈ پر کھڑی گنے سے لوڈ ٹرالی میں جالگی،گاڑی لگنے سے سی ایم کی ہمشیرہ گاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے

    تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مقامی ایم پی اے اشرف خان رند اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایس پی سعادت چوہان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا اور عملہ کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں ٹی پی لنک کینال ہیڈ محمد والا روڈ پر حادثات میں اضافہ سے متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں تاہم انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی ٹی پی لنک روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی ناگزیر ہے۔

  • مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

    مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

    اسلام آباد: مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے-

    شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔

    جبکہ ایک روز قبل بھی تھانہ صدر کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے دوران 18سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔

    مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

    قبل ازیں شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے-

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا تھا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

  • دیر بالا:ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی،4 افراد جاں بحق

    دیر بالا:ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی،4 افراد جاں بحق

    دیر بالا: شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا ئے پنجکوڑہ میں گرگئی-

    باغی ٹی وی : ایمبو لینس حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔

    دوسری جانب سکردو ،تنجوس میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی-

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    ادھر پیرمحل کے نواحی گاؤں میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 7افراد جاں بحق،3 زخمیپیرمحل:جاں بحق افراد میں 5خواتین اور دو بچے شامل ہیں-

    جبکہ گوجرانوالہ ،حیدری انڈرپاس کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی انتظامیہ نے جائے حادثے پرامدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں-

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں برتن بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی-

    قبل ازیں راولپنڈی میں فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی –

    لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

  • آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

    باغی ٹی وی :گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

    آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں جب اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

    سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو ڈانٹا تھا اور منتظمین کو کہا کہ مذکورہ لڑکے کو پیچھے ہٹایا جائے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کے ساتھ یوں ہی بدتمیزی جاری رہی تو وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی جائیں گی ساتھ ہی آئمہ بیگ نے کنسرٹ سننے والوں کو کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے باقی سب بھی ان کی پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے، جس پر مداحوں نے ان سے معافی مانگی۔

    تاہم مداحوں کی جانب سے معافی مانگے جانے پر آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ وہ ان کے لیے ہی پرفارمنس کرنے آئی ہیں اور وہ انہیں پرفارمنس دکھا کر ہی جائیں گی۔

  • خونی روڈ پر حادثہ،ٹرالی کھیتوں میں جا گری

    خونی روڈ پر حادثہ،ٹرالی کھیتوں میں جا گری

    قصور
    خونی روڈ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری،حادثہ سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ المعروف خونی روڈ پر گزشتہ رات ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت آگے سے آنے والی بس کو راستہ دیتے ہوئے سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت سڑک سے اتر کر نیچے کھیتوں میں جا گری تاہم خوش قسمتی سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور محفوظ رہا
    واضع رہے دو سال قبل اس سڑک کی مرمت کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری ہوا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود سڑک ویسے ہی ہے
    اہلیان علاقہ نے سڑک کو ڈبل کر کے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا

    مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا

    سانتو ڈومینگو: مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہت دور یعنی جزائرغرب الہند کے ملک ڈومینیکن ریپبلک میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں نو لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ یہ مشہور شخصیات کون ہے سن کرانکے چاہنےوالے غمیگن ہوگئے ہیں ،

    ادھرغیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز اس چھوٹے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ جہاز میں 38سالہ امریکی میوزک پروڈیوسر جوز اینجل ہرنینڈیز، اس کی 31سالہ اہلیہ اور 4سالہ بچہ بھی سوار تھے اور وہ تینوں بھی دیگر مسافروں کے ساتھ موت کے منہ میں چلے گئے۔میل آن لائن کا کہنا ہے کہ امریکی سٹارز کی ہلاکت پران کے چاہنے والوں کودلی صدمہ ہوا ہے

     

    رپورٹ کے مطابق یہ لوگ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ جہاز میں تین دیگر مسافر 21سالہ کیلیان ہرنینڈیز پینا، 18سالہ یلیانیز جیشلیمر اور 13سالہ جیزل سیلوااور عملے کے 3افراد 47سالہ پائلٹ لوئس سلبرٹو، 32سالہ معاون پائلٹ ایملیو ہریرا اور 26سالہ ایئرہوسٹس ویرونیکا ایسٹریلا سوار تھے۔

     

    بتایا گیا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی اس میں کچھ مسئلہ آ گیا تھا اور پائلٹ نے لاس امیریکاز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ فضائی سفر میں بہتری کے باوجود حادثات میں بڑی تیزی سےاضافے ہورہے ہیں اورروزانہ کوئی نہ کوئی جہاز کے تباہ ہونے کی خبروں نے فضائی سروس کے شوقین افراد کے لیے بُری خبربن کرآنا شروع کردیا ہے

  • لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس وصول کرنے والی سڑک برباد

    لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس وصول کرنے والی سڑک برباد

    قصور
    دو موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر،معمولی چوٹیں آئی،حادثہ تیز رفتاری اور سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی ہونے کے باعث پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق قصور لاہور روڈ جسے منی موٹر وے بھی کہا جاتا ہے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں

    نادرہ آفس مصطفی آباد کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں موٹر سائیکل سواروں کو معولی چوٹیںں آئیں جنہیں ریکسیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال روانہ کر دیا
    حادثہ سی جی 125 والے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
    واضع رہے کہ پوڑا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں مگر انتظامیہ سڑک کو مرمت نہیں کر رہی حالانکہ اسی روڈ سے ٹول ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپیہ روزانہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود سڑک پر پیسہ نہیں لگایا جاتا جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

  • خونی سڑک پر حادثہ،عورت جانبحق مرد شدید زخمی

    خونی سڑک پر حادثہ،عورت جانبحق مرد شدید زخمی

    قصور
    خونی روڈ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور سانحہ،موٹر سائیکل سوار جوڑا تیز رفتار ٹرالی نیچے آگیا،مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ،عورت جانبحق

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کہ جسے لوگوں نے خونی سڑک کا نام دے رہا ہے ،پر ایک اور سانحہ رونما ہوا ہے
    کل ایک جوڑا رائیونڈ سے قصور کی طرف سے آ رہا تھا کہ قصور کی طرف سے آتی تیز رفتار ٹرالی نے بلمقابل پیپسی ایجنسی کے سامنے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو روند کر رکھ دیا
    ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل ٹرالی کے نیچے آ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار عورت شدید زخمی ہو گئی جنہیں ریکسیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا جہاں عورت زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی
    واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس سڑک پر ٹریفک بھی بے تحاشہ ہے جس کے باعث گزشتہ چند سالوں میں اس سڑک پر 1300 سے زائد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں عمر بھر کے لئے اپاہچ ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود گورنمنٹ کو ذرا رحم بھی نہیں آیا
    بار بار عوامی مطالبہ کے باوجود نا تو سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے اور نا ہی سڑک کو مرمت کیا گیا ہے