Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • حادثے میں ایک شحض جانبحق

    حادثے میں ایک شحض جانبحق

    قصور
    چھانگا مانگا روڈ پر حادثہ ایک شحض جانبحق
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا روڈ پر کوٹ جلال کے قریب مزدہ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا اس حادثے میں موضع بھاگوکی کا رہائشی مرتضی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی جسے ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا
    زخمی شخص کا نام محمد افضل بتایا جا رہا ہے
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے

  • حادثات کے گڑھ پر ایک اور حادثہ

    حادثات کے گڑھ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    حادثات کے گڑھ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،ماں بیٹا شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی تباہ حالی کے باعث روز حادثات پیش آتے ہیں گزشتہ شام سات بجے کے نول سٹاپ سے آگے ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار جس سے کے باعث ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے تاہم ہڈی ٹوٹنے سے بچ گئے کار سوار قصور کی طرف جا رہا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار قصور سے رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا حادثہ کھڈوں سے بچنے کے باعث محفوظ فاصلہ نا رکھنے کی بدولت پیش آیا

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین )اوکاڑہ ، فیصل آباد روڈ پر دھوتہ کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں عمیر اور رابعہ ساکن ٹھٹھہ بیگ زخمی ہوگئے۔

  • ملتان روڈ پر خطرناک حادثہ

    ملتان روڈ پر خطرناک حادثہ

    قصور
    مانگا منڈی سے بھائی پھیرو جاتے ہوئے کار کو سردار مل مین ملتان روڈ پر حادثہ کار مکمل تباہ تاہم کار سوار بڑے نقصان سے بچ گئے
    تفصیلات کے مطابق آج صبح جی ٹی روڈ پر انتہائی شدید حادثہ پیش آیا جس میں کار مکمل تباہ ہو گئی جبکہ کار سوار چاروں شحض جانی نقصان سے بچ گئے ایک بندے کی ہڈی فریکچر ہوئی حادثہ مانگا منڈی سے بھائی پھیرو پھول نگر جاتے ہوئے پیش آیا کار اوور سپیڈ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے کھمبا ٹوٹ گیا اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم چاروں کار سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور ایک شحض کی ہڈی فریکچر ہوئی چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • اوکاڑہ حجرہ شاہ مقیم میں جان لیوا ٹریفک حادثہ

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حجرہ شاہ مقیم میں گارڈن ٹاون کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالا شخص قصور سے اپنے گھر حویلی لکھا جارہا تھا۔

  • اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار ہلاک

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد امباں والی پلی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کا تصادم، دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق۔
    جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت محمد اقبال ولد محمد علی (40 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کے نواحی گاؤں 28 ڈی کلاں کا رہائشی تھاجبکہ دوسری شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • اوکاڑہ اکبر روڈ پر ہارویسٹر اور موٹر سائیکل کا تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    اوکاڑہ اکبر روڈ پر ہارویسٹر اور موٹر سائیکل کا تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ اکبر روڈ پر ہارویسٹر نے موٹر سائیکل سوار مدثراسلم ولد محمد اسلم سکنہ 23جیڈی کو کچل دیا۔ مدثر اسلم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ بھی موقع پر پہنچ گئی۔

  • لاہور قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    ایک اور ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق
    تفصیلات کے مطابق قصور مین فیروز پور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کی ریس کی بدولت موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکڑا گئیں اور موٹر سائیکل سوار نیچے گر پڑے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سوار کے اوپر سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی گزر گئی جس کی بدولت موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ہے
    ریسکیو 1122 نے دوسرے زخمی موٹر سائیکل سوار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا جس اس کا علاج جاری ہے
    ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

  • دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

    شارجہ :دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں مسجد کا امام و اہلیہ ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے السیوح علاقے میں پیش آیا جب دو گاڑیوں آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    حادثے کے نتیجے میں ان کی 25 سالہ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی و موت کی جنگ لڑرہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے جسے فوری طور پر طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے لاپرواہی کی وجہ ہوا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ پیش امام اور 50 سالہ اہلیہ کو گہری چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث دونوں کے دماغ میں خون جم گیا تھا جبکہ ان کی بیٹی آئی سی یو میں زندگی و موت سے جوج رہی ہے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    کندھ کوٹ:صبح صبح غم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا ، پاکستان کی قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کی وجہ سے ٹرک الٹنے سےکارسوار4 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں‌، ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کارسوار موقع پر جانبحق ہوگئے

    قومی شاہراہ پرتیزرفتاری کے باعث ٹرک بے قابوہوکرکارپرالٹ گيا۔ حادثے کے نتيجے ميں کارميں سوار4 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔پوليس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ايل) کے ملازم تھے ۔

    واقعے کے بعد ڈرائيورموقع سے فرارہوگيا۔ ریسکیوٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ريسکيوحکام کاکہناہے کہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پيش آيا۔ حادثے کے بعد ہيوی مشين سے ٹرک کو گاڑی سے ہٹا ديا گيا۔