لوئر چترال دروش گرومیل میں جیب حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری،ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا، لوئر چترال دروش گوس سے دروش آتے ہوئے گرومیل میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش سے چترال ریفر کرنے پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں دو زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کواٹر ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
Tag: حادثہ
-

وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسرار ترین کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ پر وفاقی وزیراسرار ترین کے چچا زاد بھائی شہزاد ترین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور راہگیر بچہ زخمی ہوا ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی بچہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد یوسف اور ضیا الدین کے نام سے ہوئی ہے ، محمد یوسف لیویز اہلکار تھا ، جاں بحق ہونے والا لیویز اہلکار شہزاد ترین کا محافظ اور دوسرا منشی تھا ۔ آٹھ سالہ زخمی بچے کی شناخت ضبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
واقعے کے بعد پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں ہیں۔ -

جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔
جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔ ریسکیو کے مطابق مریم شوہر کے ساتھ بائک پر سرائے عالمگیر سے جہلم آرہی تھیں کہ دوبٹہ ٹائر میں پھنس گیا۔ اورخاتون موٹرسائیکل سے گرگئیں اورگلے میں پھندہ لگنے سے وہ دم توڑ گئیں۔ حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی، اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
خیال رہے مریم ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی انہیں تقریبا بہت سارے ٹک تاکر یوزر جانتے ہیں جبکہ انکی موت کے بہت ساروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے وہ کافی ٹیلنٹ والی لڑکی تھی لیکن دکھ ہے کہ انہوں اپنے شوہر کے سامنے اس دنیا سے چل بسیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیمحتکہ انہوں نے بظاہری طور پر ان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا کہ وہ ان کو بچا لیتے .
-

سوات؛ بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 جاں بحق
سوات؛ بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 جاں بحق
مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پرپہاڑی تودہ گر گیا، اور اب تک 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، اور متعدد بچے تودے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور اب تک ملبے تلے سے 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جب کہ ایک بچہ زخمی حالت میں ملا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک متعدد بچے لاپتا ہیں، اور ممکنہ طور پر تمام بچے تودے تلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ دیگر بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر آپریشن میں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
مصروف ہیں، بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ شانگلہ لینڈ سلائیڈ میں ریسکیو کے لئے پاک فوج متحرک ہوگئی ہے، شانگلہ لینڈ سلائیڈ میں ریسکیو مشن کے لئے پاک فوج کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی کی ٹیمیں سول انتظامیہ کو ریسکیو مشن میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گی۔ -

تور غر جیپ حادثہ، 4 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔
ضلع تور غر میں شگئے سے گاؤں کالش جانے والی مسافر جیپ، جس میں کراچی سے آنے والے مہمان سوارتھے، ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔ -

اسپتال میں آگ لگنے سے بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں
وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں پیر کی شام کی بارش سے بجلی کی فلکچوئیشن کے سبب نرسری کا بلب پھٹنے سے انکیوبیٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زیر علاج نومولود بچی کی دنوں ٹانگیں جھلس گئیں۔ بچی کے والد کا کہنا ہے اسپتال انتظامیہ نے لاپرواہی چھپانے کیلئے پٹی کر دی اور انفیکشن کا کہہ کر 5 روز بعد بچی لینے آنے کو کہا، ہم نے زبردستی بچی پمز اسپتال میں لے جا کر زیر علاج کروائی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترامڑی کے نجی اسپتال کی نرسری میں پیر کی شام ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی فلکچوئیشن کے سبب بلب پھٹ کر انکیوبیٹر پر گرا جس سے پولیتھین شیٹ کو آگ لگ گئی۔ جبکہ آگ کے سبب نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں جھلس گئیں، بچی کے والد سید احسن کہتے ہیں کہ نجی اسپتال کے عملے کی لاپرواہی اور والٹیج زائد ہونے سے ننھی کلی شدید قرب کا شکار ہوئی، اسپتال حکام نے پٹی کر کے انفیکشن کا شکار ہونے کا کہا اور پانچ روز بعد بچی لے کر جانے پر اصرار کیا جس پر زبردستی بچی لےکر اسپتال سے روانہ ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
اس حوالے سے پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران نے خصوصی بورڈ تشکیل دے کر بچی کو فوری بہترین علاج کی سہولیات میسر کرنے کی ہدایات کی ہیں، ایک ہفتے تک کم از کم بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جاے گا، فی الحال سرجری کیے جانے کا فیصلہ قبل از وقت ہے۔ -

الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق
ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض نامی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھاکہ اس دوران اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ اس واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کوتاہی کے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
3 جولائی اداکار حسام قاضی کا یوم وفات
کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاریدوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔
غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔
-

کاراور بس میں تصادم ،7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
نوشہروفیروز میں مورو کے قریب دومیل کے مقام پرکار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے، مورو کے قریب دو میل کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس مسافر زخمی ہوگئے۔ مورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لاشوں اور تمام زخمیوں کو مورو اسپتال کے علاوہ نوابشاہ اور نوشہروفیروز سول اسپتال بھی منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں ، جن کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کار سوار زخمی کی شناخت کشمور کے تحصیلدار اعجاز احمد بررڑو کے نام سے ہوئی ہے جن کی پوری فیملی جاں بحق ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیںجبکہ دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تین ہفتوں سے جاری ہیٹ ویو سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-

جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں واقع ایک نجی ڈیم میں 4 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی، ان کے دو بیٹے اور بھانجا شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، ڈیم سے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال پہنچا دی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں سیشن جج راجہ مبین کیانی، ان کے دو بیٹے 36 سالہ عبداللہ، اور 12 سالہ سعد اور بھانجا 12 سالہ عامر شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی مظفر گڑھ میں تعینات ہیں، اور عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقے میں آئے ہوئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا -

لوئر دیر میں کار کو حادثہ،باپ اور بیٹا جاں بحق
لوئر دیر رباط کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی، ،ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاںبحق اور 3 زخمی ہوئے،جاںبحق افراد کا ایک دوسرے سے باپ بیٹے کا تعلق ہے،
ریسکیو کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ،ابتدائی اطلاعات
کے مطابق فیلڈر گاڑی چترال سے باجوڑ جارہی تھی،جاں بحق ہونے والوں کے خائستہ خان اور عزت خان ہے جو باجوڑ کے رہنے والے تھے،
جبکہ زخمی افراد میں جابر، انس اور حیات آللہ سکنہ باجوڑ شامل ہے،
،ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے،جبکہ حآدثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،
