Baaghi TV

Tag: حج 2026

  • حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ

    حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ

    مکہ مکرمہ میں حج کے تیسرے روز مناسکِ حج کا پہلا واجب، وقوفِ مزدلفہ، مکمل کر لیا گیا جبکہ حجاج کرام رمی جمرات کے لیے جمرات کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق حجاج آج 10 ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو 7 کنکریاں مار کر دوسرا واجب ادا کریں گے سرکاری حجاج کرام کے لیے قربانی کا وقت شام 6 بجے مقرر کیا گیا ہے،قربانی کے بعد حجاج حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیں گے، جبکہ حج کا تیسرا فرض، طوافِ زیارت، آج یا آئندہ 2 روز کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق حجاج آج اور کل منیٰ میں قیام کریں گے اور زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔ بیشتر حجاج 12 ذی الحجہ کی رمی مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں کو واپس روانہ ہو جائیں گے، جبکہ بعض مکاتب کے حجاج 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی کے بعد منیٰ سے واپسی کریں گے۔

    حکام کے مطابق پاکستان کے لیے حج بعد واپسی پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا، جبکہ وطن واپسی سے قبل حجاج کرام طوافِ وداع ادا کریں گے۔

  • وزیراعظم کا یوم عرفہ پر خصوصی پیغام، حجاج کرام کو مبارکباد

    وزیراعظم کا یوم عرفہ پر خصوصی پیغام، حجاج کرام کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے حج 1447 ہجری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امتِ مسلمہ اور فریضۂ حج ادا کرنے والے تمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حج کا یہ روح پرور اور بابرکت دن عبادت گزاروں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں اور مسلمانوں کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسلامی اقدار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی توفیق دے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حج کا عظیم اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ محبت، ایثار اور باہمی تعاون ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا اصل راز ہیں، حج کی ان بابرکت ساعتوں میں پاکستان دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہے،اللہ تعالیٰ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرے تاکہ انسانیت کی فلاح اور اجتماعی بھلائی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

    شہباز شریف نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’حج مبارک‘ کہتے ہوئے امتِ مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • اے ایمان والو !تقویٰ اختیار کرو  اور صرف اللہ سے ڈرو، خطبہ حج

    اے ایمان والو !تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو، خطبہ حج

    مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو،تقوی اختیار کرنے والوں کو جنت کی نوید سنائی گئی ہے،آج کے دن کثرت کے ساتھ دعائیں کی جائیں۔

    امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا تھا مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، تمام گناہ چھوڑ کر قیامت کے دن کی تیاری کی جائے، قیامت کے دن آنے میں کوئی شک نہیں،کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے، رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا، عہد کی پاسداری کرو ،ایمان والوں کے سا منے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔

    شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے کہا کہ مسلمان توحید کی دعوت پر لبیک کہتے ہیں ،یہ وہ عظیم جگہ ہے جہاں اللہ نےاپنا پاک کلام نازل فرمایا نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، نبی اکرم ﷺ خاتم النبین ہیں، مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، صبر کرنے والوں کیلئےاللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے،ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں-

    خطبہ میں کہا گیا کہ اللہ فرماتا ہے سب نےمیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے حجاج دنیا کے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، حج اللہ کے سامنے جھکنے اور نبی کریم ﷺکی پیروی کرنے کا نام ہے، اللہ کا فرمان ہے کہ ہمیشہ جھوٹ بات سے بچو۔

    امام مسجد نبویﷺ علی عبدالرحمان الحذیفی نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائیں ،جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں،اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے،اے ایمان والوں ، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو،حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہئے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کو نقصان پہنچے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے۔

    امام الحج نے حجاج کرام کو ہدایت کی کہ وہ مناسکِ حج بہترین انداز میں ادا کریں، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں اور عرفات سے روانگی کے بعد مزدلفہ جائیں جہاں اللہ کے ذکر اور عبادات میں مشغول رہیں خطبے کے اختتام پر امتِ مسلمہ، مسلم دنیا کے مسائل، امن و استحکام، مسلمانوں کی ہدایت، گناہوں کی مغفرت اور اعمال کی قبولیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • حج 2026: مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے

    حج 2026: مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے

    ریاض:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی 26 مئی کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔

    شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی الحذیفی کو سعودی عرب اور دنیا میں قرآن کریم کے سب سے ممتاز قراء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مکہ مکرمہ ریجن کے قریہ القرن میں یکم رجب ہجری 1366 میں پیدا ہوئے، وہ ایک راسخ العقیدہ مذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد سعودی افواج کے امام و خطیب تھے، شیخ علی الحذیفی نے ابتدائی قرآنی تعلیم اپنے قصبے میں حاصل کی، شیخ محمد بن ابراہیم الحذیفی کے حلقہ قرآن سے حفظ کیا۔

    بعد ازاں بلجرشی کمشنری کے سکول اور بلجرشی کالج سے تعلیم حاصل کی ریاض کی جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ کے شعبہ شریعہ سے 1392 ہجری میں فارغ ہوئے، انہیں بلجرشتی کمشنری کے کالج میں استاد کے طور پر تعینات کیا گیا، جہاں وہ تفسیر و توحید، النحو و الصرف اور خطاطی کی تعلیم سے وابستہ ہوگئے اس کے ساتھ بلجرشی کمشنری کی جامع مسجد میں امام و خطیب کے طور پر بھی فرائض ادا کیے۔

    شیخ الحذیفی نے 1395 ہجری میں مصر کی معروف جامعہ الازھر سے ماسٹرز اور اس کے بعد فقہ فیکلٹی اورعلوم اسلامیہ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کیا انہیں ہجری 1397 میں اسلامی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا فیکلٹی آف شریعہ میں توحید، فقہ کی تدریس کے فرائض کے ساتھ فیکلٹی آف حدیث اور اصول الدین کے شعبے میں بھی طلبہ کی رہنمائی کی۔

    قرآن کریم کالج میں بھی قرات کی اقسام کی تعلیم دی ان کی آواز میں قرات کی ریکارڈنگ مملکت اور بیرونی ممالک کے ریڈیو سٹیشنز میں موجود ہیں انہوں نے معروف قراء سے قرات کی سند حاصل کی، جن میں نمایاں ترین شیخ احمد عبدالعزیز الزیات شامل ہیں۔ شیخ الحذیفی مسجد قبا کے امام و خطیب، ہجری 1399 سے 1401 تک مسجد نبوی کے امام و خطیب رہے۔

    1401 میں مسجد الحرام میں امام و خطیب مقرر کیے گئے بعد ازاں 1402 سے تاحال مسجد نبوی کے امام و خطیب ہیں۔ کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس میں قرآن پاک کی طباعت کے لے مصحف ریکارڈنگ نگران کمیٹی کے رکن، قرآن پاک کی طباعت کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔

  • حج 2026: پاکستان سے پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟

    حج 2026: پاکستان سے پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟

    پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہو کر وہاں پہنچے گی۔

    ریاض آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ایام حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    حج 2026: پاکستان سے پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟

    انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ موجودہ عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حجاج کرام پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اور حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر حج آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرے گی۔

    امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں،زینب سلیمانی

  • حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کے لئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی ویزا کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے، بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، 17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے، موبائل ایپ سعو دی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے۔

    عازمین حج کی سہولت کے لئے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے، عازمین حج کو فوری طور پر بائیو میٹرک کیلئے سعودی ویزا مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے، ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے، ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان کو موصول ہو گی، عازمین حج پراسیس مکمل ہونے کے بعد رسید حاصل کریں۔

  • حج 2026: عازمین کی لازمی تربیت کا پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

    حج 2026: عازمین کی لازمی تربیت کا پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

    ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا-

    ترجمان کے مطابق تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘اور ایس ایم ایس کے ذریعے کی جا رہی ہے، شیڈول کی معلو مات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ،2جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تر بیتی پروگرامز منعقد ہوں گے-

    اسی طرح 4جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے ،5جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا6جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائیگی، جبکہ 7جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا، ایک روزہ حج تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔

    عازمینِ حج کو کہا گیا ہے کہ اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں ،عازمینِ حج اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں ۔

  • حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا

    حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا

    سعودی عرب اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے سخت طبی قوانین لاگو کر دیے ہیں، جن کے تحت بیمار یا کمزور عازمین کو حج سے روک دیا جائے گا، اور اگر وہ سعودی عرب پہنچ بھی جائیں تو انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

    وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ڈی پورٹ ہونے کی صورت میں تمام اخراجات متعلقہ عازم کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ گردے کے مریض، ڈائیلاسز کروانے والے افراد، دل، پھیپھڑوں اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد، شدید اعصابی یا نفسیاتی بیماریوں، ڈیمنشیا، الزائمر، رعشے اور شدید معذوری کے شکار افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مزید برآں حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرجک فیور اور کینسر کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔ عازمین کی حتمی فٹنس کا فیصلہ میڈیکل افسر کرے گا جبکہ سعودی مانیٹرنگ ٹیمیں فٹنس سرٹیفکیٹس کی تصدیق کریں گی۔ وزارت کے مطابق حج 2026 میں صرف وہی افراد سفر کر سکیں گے جو طبی معیار پر پورا اتریں گے۔

    شہرت کے لیے فیصلے کرنے والے ججز مستعفی ہو جائیں،خواجہ آصف

    اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ میں امن کی کوششوں پر گفتگو

    آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

  • حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

    حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

    وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں اب صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

    خالی نشستوں پر درخواستیں جمع کرانے کا عمل کل (جمعرات) 21 اگست کو بھی جاری رہے گا۔بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث عازمین کو مشکلات پیش آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔نشستیں مکمل ہوتے ہی نامزد بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل فوری روک دیا جائے گا۔اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی تھیں، جو گھٹ کر اب 1640 رہ گئی ہیں۔وزارت نے نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں۔

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    نائجیریا: مسجد پر مسلح افراد کا حملہ، 50 سے زائد افراد شہید

    اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، ایک بچہ جاں بحق

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

  • حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔

    وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز وزارت نے آئندہ سال کے حج کے لیے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئیں، دوسرے مرحلے میں جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا غیر رجسٹرڈ خواہشمند عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل وزارت کے آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جاری رہے گا، اوورسیز پاکستانی بھی مقررہ بینکوں کے ذریعے اپنے قریبی رشتہ دار کے توسط سے حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں، انہیں پاکستان پہنچنے پر اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر حج پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس میں حج سیزن کے لیے اہم طریقہ کار، مالی اور لاجسٹک اقدامات بیان کیے گئے تھےوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے، (ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت اور 60 ہزار نجی آپریٹرز کے لیے) جو سعودی حکام کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،سرکاری اسکیم میں روایتی 38 تا 42 روزہ پیکج کے ساتھ ساتھ مختصر 20 تا 25 روزہ آپشن بھی دیا جائے گاتخمینی اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوں گے، جو سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر منحصر ہوگا۔

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر