Baaghi TV

Tag: حج

  • رواں سال کتنے  مسلمانوں نےفریضۂ حج اداکیا؟سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ جاری

    رواں سال کتنے مسلمانوں نےفریضۂ حج اداکیا؟سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ جاری

    سعودی محکمہ شماریات نے مناسک حج کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر ریکارڈ 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

    محکمہ شماریات کے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس سال 165 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 15 لاکھ 46 ہزار 655 غیر ملکی حجاج کرام نے حج ادا کیا جن میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں،جبکہ سعودی عرب کے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد نے فریضہ حج ادا کیا رپورٹ کے مطابق اس سال 1 لاکھ 60 ہزار 646 سعودی شہریوں نے مناسک حج ادا کیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی تعداد میں سے 8 لاکھ 93 ہزار 396 مرد حجاج تھے جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی، 14 لاکھ 85 ہزار 729 غیر ملکیوں نے حج کے لیے فضائی راستہ اخیتار کیا جبکہ 54 ہزار 429 افراد زمینی راستے سے مبارک سفر کیا، علاوہ ازیں 6 ہزار 497 غیر ملکی حجاج سمندری را ستے سے مملکت پہنچے۔

    واضح رہے کہ سعودی محکمہ شماریات کے گزشتہ سال کے ریکارڈ کے مطابق 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

  • مناسک حج کا آغاز،لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں موجود

    مناسک حج کا آغاز،لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں موجود

    اسلام کے پانچویں بنیادی رکن، حج کا آغاز ہو چکا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج اس وقت حج کے رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفات کی ادائیگی کے لیے میدانِ عرفات میں موجود ہیں۔

    امسال مسجد نمرہ میں مسجد نبویﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے، جسے سننے کے لیے عازمین کا ایک بڑا سمندر میدانِ عرفات میں یکجا ہو چکا ہے خطبہ حج کے بعد عازمینِ حج یہاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے نمازوں کی ادائیگی کے بعد تمام عازمینِ حج غروبِ آفتاب تک مسلسل تلاوتِ قرآن، استغفار اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

    میدانِ عرفات میں وقوفِ عرفہ کے بعد، حجاج کرام غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گےعازمینِ حج مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور سنتِ نبویﷺ کے مطابق رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اسی قیام کے دوران حجاج کرام اگلے دن کے مناسک یعنی ”رمی“ کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔

    اگلے روز یعنی 10 ذوالحجہ کو عازمینِ حج جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دیں گے پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی رمی جمرات کے فوری بعد عازمینِ حج قربانی کریں گے اور پھر بال منڈوائیں گے اور اپنا احرام کھول دیں گےاس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ جا کر طوافِ زیار ت اور صفا و مروہ کی سعی کریں گے اور مناسکِ حج کی تکمیل کے بعد واپس منیٰ کی خیمہ بستی کا رخ کریں گے۔

    11 ، 12 اور 13 ذوالحج کے ایام میں منیٰ میں قیام واجب ہے۔ ان ایام میں روزانہ زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو 7، 7 کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ 12 ذوالحجہ کو رمی کے بعد مکہ واپسی کی اجازت ہوتی ہے، ورنہ 13 کو رمی کر کے واپسی ہوتی ہےحج کے تمام ارکان مکمل کرنے کے بعد آخری بار کعبہ کا طوافِ وداع کیا جاتا ہے یہ طواف صرف ان لوگوں پر واجب ہے جو حدودِ حرم سے باہر کے رہنے والے ہوں یوں لاکھوں عازمینِ حج کے خشوع و خضوع، ایثار، قربانی اور گریہ و زاری کے ساتھ یہ عظیم الشان اور مقدس فریضہ اپنی تکمیل کو پہنچتا ہے-

  • حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    لبیک اللھم لبیک ، دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان آج فریضہ حج ادا کریں گے، آج وقوفِ عرفہ کے لیے بڑے قافلے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔

    حجاج کرام قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کی،عازمینِ حج نے منیٰ میں قیام کے دوران زیادہ تر وقت عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں گزارا،شدید گرمی کے باعث حجاج کو محفوظ رکھنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا رہا جبکہ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ مسلمان اس وقت منیٰ میں موجود ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے عازمینِ حج نے منیٰ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں، منیٰ سے میدانِ عرفات کی جانب اولین قافلوں کی روانگی سر شام شروع ہو گئی،آج 9ذوالحج کو عازمینِ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات ادا کریں گے، آج ظہر کی نماز سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات پہنچ جائیں گے اور تاریخی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذ یفی دیں گے جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور آج رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے،یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہےسعودی حکام نے ججاج کرام کی سہولت کے لیے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں، مسٹ فین اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا ہے، اور عازمین کو زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • حج 2026: مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے

    حج 2026: مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے

    ریاض:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی 26 مئی کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔

    شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی الحذیفی کو سعودی عرب اور دنیا میں قرآن کریم کے سب سے ممتاز قراء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مکہ مکرمہ ریجن کے قریہ القرن میں یکم رجب ہجری 1366 میں پیدا ہوئے، وہ ایک راسخ العقیدہ مذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد سعودی افواج کے امام و خطیب تھے، شیخ علی الحذیفی نے ابتدائی قرآنی تعلیم اپنے قصبے میں حاصل کی، شیخ محمد بن ابراہیم الحذیفی کے حلقہ قرآن سے حفظ کیا۔

    بعد ازاں بلجرشی کمشنری کے سکول اور بلجرشی کالج سے تعلیم حاصل کی ریاض کی جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ کے شعبہ شریعہ سے 1392 ہجری میں فارغ ہوئے، انہیں بلجرشتی کمشنری کے کالج میں استاد کے طور پر تعینات کیا گیا، جہاں وہ تفسیر و توحید، النحو و الصرف اور خطاطی کی تعلیم سے وابستہ ہوگئے اس کے ساتھ بلجرشی کمشنری کی جامع مسجد میں امام و خطیب کے طور پر بھی فرائض ادا کیے۔

    شیخ الحذیفی نے 1395 ہجری میں مصر کی معروف جامعہ الازھر سے ماسٹرز اور اس کے بعد فقہ فیکلٹی اورعلوم اسلامیہ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کیا انہیں ہجری 1397 میں اسلامی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا فیکلٹی آف شریعہ میں توحید، فقہ کی تدریس کے فرائض کے ساتھ فیکلٹی آف حدیث اور اصول الدین کے شعبے میں بھی طلبہ کی رہنمائی کی۔

    قرآن کریم کالج میں بھی قرات کی اقسام کی تعلیم دی ان کی آواز میں قرات کی ریکارڈنگ مملکت اور بیرونی ممالک کے ریڈیو سٹیشنز میں موجود ہیں انہوں نے معروف قراء سے قرات کی سند حاصل کی، جن میں نمایاں ترین شیخ احمد عبدالعزیز الزیات شامل ہیں۔ شیخ الحذیفی مسجد قبا کے امام و خطیب، ہجری 1399 سے 1401 تک مسجد نبوی کے امام و خطیب رہے۔

    1401 میں مسجد الحرام میں امام و خطیب مقرر کیے گئے بعد ازاں 1402 سے تاحال مسجد نبوی کے امام و خطیب ہیں۔ کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس میں قرآن پاک کی طباعت کے لے مصحف ریکارڈنگ نگران کمیٹی کے رکن، قرآن پاک کی طباعت کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔

  • 1800 سے زیادہ علما عازمین حج کی رہنمائی پر مامور ڈیجیٹل اور فیلڈ سسٹم بھی فعال

    1800 سے زیادہ علما عازمین حج کی رہنمائی پر مامور ڈیجیٹل اور فیلڈ سسٹم بھی فعال

    سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے اعلان کیا ہے کہ حج 1447 ہجری کے موقع پر عازمینِ حج کو مذہبی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے الیکٹرانک، ٹیلیفون اور فیلڈ چینلز کے ذریعے 24 گھنٹے خدمات جاری ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نظام 20 ذوالقعدہ سے 20 ذوالحجہ تک فعال رہے گا، جس کے تحت وزارت کا ٹول فری خود کار ہاٹ لائن نمبر (8002451000) 200 علما اور 120 مترجمین پر مشتمل ٹیم کے ذریعے 14 زبانوں میں رہنمائی فراہم کررہا ہےایک انٹرایکٹو ویڈیو کال سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو آئی پیڈز کے ذریعے 40 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے یہ سہولت مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور فضائی، زمینی اور بحری تمام داخلی راستوں پر فراہم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے عازمین براہ راست علما سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 1822 علما کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جن میں مساجد، داخلی راستے اور اہم حج روٹس شامل ہیں۔یہ علما روزانہ لیکچرز، مسلسل رہنمائی اور انٹرایکٹو دروس کے ذریعے عازمین کو قرآن و سنت کی روشنی میں مناسکِ حج کی ادائیگی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

  • حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

    سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے-

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، ایسے تمام اقامہ ہولڈرز اور غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے، وہاں قیام کریں گے یا ایام حج کے دوران پکڑے جائیں گے، ان پر 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائےگا، جبکہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی ہوگی۔

    وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج کی سیکیورٹی اور امن و سلامتی کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور حج انتظامات کے دوران حجاج کرام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر کسی کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیر انتظام عازمین حج کے لیے خوشخبری

    پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیر انتظام عازمین حج کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: رواں سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی۔

    اس سال کسی بھی پرائیویٹ حاجی کے حج سے محروم رہنے کا خدشہ نہیں رہا پرائیویٹ حج آپریٹرز نے حکومتی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی نجی حج آرگنائزرز نے عازمین حج کی 100 فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی جس کے بعد عازمین کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر تمام ضروری سروسز کی ادائیگیاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں پرائیویٹ عازمین حج کے لیے منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی کرالی گئی،جس سے حج انتظامات کے حوالے سے تمام بڑے خدشات ختم ہو گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کے باعث 63 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا اس پس منظر میں حکومت نے اس سال نجی حج آپریٹرز کے لیے سخت نگرانی اور واضح ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

    افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان

    حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو 31 دسمبر تک تمام مالی اور انتظامی معاملات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر نجی حج آرگنائزرز نے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام تقاضے مقررہ وقت سے قبل پورے کر لیے اس بروقت انتظام سے نہ صرف عازمین حج کو سہولت ملے گی، بلکہ گزشتہ سال پیش آنے والی مشکلات کے اعادے کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

    ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک برالہ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

  • دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    رجسٹرڈ عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگیا، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے افراد سے پہلی قسط 9 اگست تک وصول کی جائے گی، 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے،حج پیکیج 2026‘ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا، خواہشمند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گےنشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی،حج پیکیج 2026‘ 11 لاکھ 50 ہزار روپے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

    بھارتی محکمہ ڈاک کا یکم ستمبر سے رجسٹرڈ پوسٹ سروس بند کر نے کا اعلان

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

  • 81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

    پاکستان سے اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی، جب کہ مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی بھی اسی تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی حج انتظامات مربوط انداز میں جاری ہیں اور منیٰ، عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے رواں سال مشاعر مقدسہ (مناسکِ حج کے مقامات) میں عازمین کی آمد و رفت کے لیے مکتب کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ، منظم اور سہل بنایا جا سکے۔

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    سعودی حکام نے شدید موسم کے پیشِ نظر عازمین کو گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان میں پانی کا زیادہ استعمال، دھوپ سے بچاؤ، اور طے شدہ اوقات میں مشاعر کی طرف روانگی جیسے اقدامات شامل ہیں، وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گروپس و رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے،وزیر توانائی

  • 40 سال تک صفائی کرنیوالا  انڈونیشین  بزرگ جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

    40 سال تک صفائی کرنیوالا انڈونیشین بزرگ جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

    انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے کے بعد حج ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گیا-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی کا کام کرتا ہے اور ان کی اہلیہ شوہر کی مدد کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے سعودی میڈیا کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے بتایا کہ میرا حج کرنے کا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا، مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کیبعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیےکہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانےمیں کامیاب ہوگئےمیں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ’مکہ روٹ انیشی ایٹو‘کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے یہ سب میرے لیے آسان بنایا۔

    مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا