Baaghi TV

Tag: حج

  • پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے حج پر جانے کے لئے کتنے اخراجات ہوں گے، پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی

    جے یو آئی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال سرکاری حج 6 لاکھ پچاس ہزار سے کم کا ہو گا، سعودی عرب سے معاملات طے کرلئے،گذشتہ حکومت کے اخراجات کے تحت اس سال حج 11 لاکھ کا ہونا تھا، ہوٹلز کو آدھے سے کم قیمت پر بک کیا ہے،ہوٹل خود جا کر بک کئے ہیں، حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔حج مہنگا تھا اس کوسستاکرنے کیلئے کام شروع کیا۔حج اخراجات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔

    سابق دور حکومت میں حج معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے سابق دور حکومت کی ڈکیتیاں سامنے لاؤں گا کہ کیسے حج مہنگا کیا گیا ؟مجھے کہتے ہیں کہ میں چکر لگانے اورسیر سپاٹے پر گیا تھا ان کو بتادوں میں سیر سپاٹے والانہیں ہوں میں نے حج و عمرہ کا سفر کیا مگر کبھی سیر سپاٹے کے لیے نہیں ،میں مدرسہ حقانیہ سے پڑھا ہوا ہوں، تبلیغ کے لیے دروازے کھولونگا

    واضح رہے کہ پی ائی اے منصوبے کے مطابق 31 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کرے گا ،حج آپریشن پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے کیا جائے گا سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

  • 31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز

    31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز

    31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو اہم امور پر بریفنگ دی ہے،

    بریفنگ میں حج آپریشن، مذہبی زیارات اور اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ، فضائی بیڑے میں اضافے جیسے اہم معملات پر بریفنگ دی گئی ،پی ائی اے منصوبے کے مطابق 31 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کرے گا ،حج آپریشن پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے کیا جائے گا سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ پی آئی اے اس مقصد کیلئے 1 بوئنگ 777 اور 1 ائیربس 320 کو طویل مدتی سٹوریج سے نکالے 4 ائیربس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا ہے جس کی کسٹم اور ایف بی آر سے کلئرنس کروائی جارہی ہے دوسرا طیارہ اس ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گا

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اضافی جہازوں کی بیڑے میں شمولیت سے فضائی آپریشن کو تقویت ملے گی اور نیٹ ورک کی وسعت میں مددگار ثابت ہو گی پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے دمشق اور نجف الاشرف کے فضائی آپریشن کو بھی وسعت دے رہا ہے ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ عاشورہ اور اربعین کے موقع پر پی آئی اے دمشق اور نجف کی اضافی پروازیں بھی چلائے پاکستانی سیاحوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے نے باکو (آذربائجان) کی پروازوں کو بھی دگنا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے سکردو، گلگت اور چترال کی پروازوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔سکردو کی ہفتہ وار 18، گلگت کی ہفتہ وار 24 اور چترال کی ہفتہ وار 2 پروازیں لگائی جارہی ہیں ان پروازوں کو اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں سے بھی منسلک کیا جارہا ہے۔

    وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کارگو کے شعبے پر خصوصی توجہ دے اور اس کے فروغ کیلئےٹھوس اقدامات پر مشتمل سفارشات لے کر آئے پی آئی اے اپنے بزنس کلاس پروڈکٹ کو بہتر بنانے کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آبادائیرپورٹس پر بزنس کلاس لاوئنجز کی تزین و آرائش کروائے

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

    پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

    سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

  • حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، قرعہ اندازی کل ہو گی

    حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل،درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی :وزارت مذہبی امور کے مطابق کے مطابق بینکوں اور آن لائن طریقے سے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ملک بھر سے 63 ہزار سے زائد خواہشمندوں نے حج درخواستیں جمع کرائیں ۔

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    سرکاری حج اسکیم کیلئے 63 ہزار666 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ پاکستان کیلئے ٹوٹل حج کوٹہ اکاسی ہزار مقرر ہے سرکاری حج کوٹہ پر32 ہزار لوگ حج کرسکیں گے دیگر افراد پرائیویٹ سہولت کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

    صحافی سید فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہوگی سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہوں گے رواں سال 40 فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا گیا ہے۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

  • مہنگائی کا اثر، رواں برس حج بھی ہو گا مزید مہنگا،درخواستیں طلب

    مہنگائی کا اثر، رواں برس حج بھی ہو گا مزید مہنگا،درخواستیں طلب

    مہنگائی کا اثر، رواں برس حج بھی ہو گا مزید مہنگا،درخواستیں طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کا اثر، رواں برس حج بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے

    وزارت مذہبی امور نے حج کے لئے رواں برس کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک جمع کروائی جاسکیں گی۔ اس سال حج اخراجات بڑھ کر 7 سے 10 لاکھ تک ہوسکتے ہیں

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے۔ 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا ،وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی لیا جائے آن لائن درخواستیں یکم تا 13مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، کورونا کے باعث حج تعلیمات کے اعلان میں کافی تاخیر ہوئی،اس سال سعودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے،

    مسجد نبوی میں وزیر اعظم شہبازشریف کے وفد کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پر وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے مذمت کرتے ہوئے گستاخی قرار دے دیا اور کہا کہ حرم پاک میں عمران خان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہو یا شہبازشریف کے ساتھ دونوں قابل مذمت ہیں

    گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش لڑکے گرفتار 

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

  • سعودی حکومت نے پاکستان  کے حج کوٹے کا اعلان کردیا

    سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کردیا

    ریاض: سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کردیا اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے 2022 کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے سب سے زیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے جاری کیا ہے، جس کے تحت رواں سال دونوں ممالک سے علیحدہ علیحدہ 81 ہزار 132 عازمین فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال 10 لاکھ عازمینِ حج کی میزبانی کررہا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    سعودی حکومت نے 2 سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ہے۔

    اسی طرح برطانیہ 12 ہزار 348، امریکا 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے جبکہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹے کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے جس کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • سی ڈی اے  ملازمین کے لیےسال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی

    سی ڈی اے ملازمین کے لیےسال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی

    اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے سال 2022کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی،قرعہ اندازی کے مطابق 48مرد اور 02خواتین حج کی سعادت حاصل کریں گے،

    حج کی قرعہ اندازی کے لیے تقریب سی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے چیئرمین عامر علی احمد،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ممبرفنانس رانا شکیل اصغر،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ممبر اسٹیٹ اینڈ پلاننگ نوید الہیٰ،ڈائریکٹر لیبر ریلیشن،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

    اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں حج کی قرعہ اندازی کاانعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلے سا ل کے لیے ملازمین کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے،اس موقع پرانھوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران نے تمام ملازمین کے لیے ایک ایک بنیادی تنخواہ اور الاؤنسز میں اضافہ کر کے مزدوروں کے دل جیت لیے ہیں،

    سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ مل کر باقی ماندہ مسائل کو فوری طور پر حل کرے گی،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی ترقیوں پر فوری عمل درآمد کروایا جائے اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ معاہدے کے مطابق ملازمین کے لیے پلاٹوں کی فوری قرعہ اندازی کی جائے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ ادارے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین و افسران دن رات محنت کر کے ادارے کو مزید خوشحال اور مضبوط بنا رہے ہیں جس سے شہریوں میں یقینا سی ڈی اے کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے،انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ حج کوٹہ میں 10ملازمین کا اضافہ کر دیا گیا اور اگلے سال انشاء اللہ 60ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،

    انھوں نے کہا کہ میٹروبس پروجیکٹ پر دن رات کام کرنے پر ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے سی بی اے کی ڈیمانڈ پر ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ منظور کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ بہت جلد سی ڈی اے بورڈ سے ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم سکیل پروموشن کی سمری کو منظور کرواکر ترقیوں اور ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے گا اسی طرح سی بی اے کی ڈیمانڈ کے مطابق ملازمین کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی جلد کی جائے گی اور ملازمین کے لیے 200رہائشی فلیٹ دیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کی رہائش کی مشکلات میں کمی آسکے،انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اور سی بی اے یونین مل کر مزدوروں کے مسائل کے حل اور ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور سی ڈی اے انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    ریاض: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    واضح رہے کہ علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

  • حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات کریں گے.
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج 2021ء کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ابھی تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے، پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حج پر آنے والوں کیلئے قواعد وضوابط بنانے سے پہلے کورونا کی صورتحال واضح ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے دوران لوگوں کو پیش آنے والے مسائل سے بخوبی واقف ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
    نور الحق قادری نے کہا کہ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 10 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی حکومت کورونا وائرس کے صورتحال کی سخت نگرانی اور تمام ممالک سے اعدادوشمار جمع کر رہی ہے، صورتحال بہتر ہونے پر سعودی حکومت پاکستان کو فوری آگاہ کرے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان امور پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے، صورتحال بہتر ہونے پر حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے حج 2021ء میں شرکت کرنے والے عازمین کی تعداد نہیں بتا سکتے، اس کیلئے سعودی حکومت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حج کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، حکومت پاکستان حج پر جانے والوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گی، میڈیا حاجیوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائے۔

  • "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    وہ روح پرور لمحات جب دنیا بھر کے مسلمان۔۔۔گورے،کالے
    قد آور۔۔۔پست قامت
    امیر۔۔۔غریب
    چھوٹے۔۔۔۔بڑے
    اُس بلد الامین میں۔۔۔شہر مبارک میں۔۔۔بیت الحرم کا دیوانہ وار طواف کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔لاکھوں فرزندان اسلام
    ایک ہی لباس۔۔۔ایک انداز۔۔۔ایک جذبہ۔۔۔۔ایک سی وارفتگی کے عالم میں اس گھر کے دیدار کے لیئے دنیا بھر سے اکھٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔جہاں کے چٹیل میدان سے پھوٹنے والے چشمے کے پانی میں تو کمی نہیں آئی مگر اس کے گرد تشنہ لب ہجوم کا پھیلاؤ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
    اپنے پروردگار کی بارگاہ میں فقیر بنے ایک ہی صدا نکالتے ہیں:
    "لبیک اللھم لبیک۔۔۔۔۔۔”
    اپنی واحدانیت کے ترانے الاپنے والوں پر رب رحمٰن بھی کتنا خوش ہوتا ہے کہ میدانِ عرفات میں ڈیرہ ڈالے مسافروں کی معافی کااعلان کرتا ہے۔۔۔

    ایسا روح پرور ماحول سال کے باقی ایام میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔۔۔۔
    یہ ایام ذوالحجہ اپنی فضیلت اور اعمال کی رفعت کے اعتبار سے ویسے بھی سال کے دیگر ایام کی نسبت عظمت والے ہیں۔۔۔
    کیونکہ ان ایام میں مسلمانوں کی تمام عبادات۔۔۔۔مثلاً۔۔۔نماز،عرفہ کاروزہ،صدقہ،قربانی،حج،
    اذکار،تکبیرات یعنی سب عبادتیں جمع ہو جاتی ہیں۔۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ان ایام کو بڑی فضیلت والے دن کہا گیا۔۔۔۔!!!!!

    اگرچہ اکثر اوقات ہم ان ایام کو لاپرواہی سے عام دنوں کی طرح گزار دیتے اور وہ اجر و ثواب حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔۔۔جس کا ان ایام کے اعمال پر وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔!!!

    حج بیت اللہ جیسی عظیم عبادت ہمیں کچھ اسباق بھی ازبر کرانے کا ایک اہم موقع ہے۔۔۔

    1)۔اتحاد و اتفاق کی دعوت:
    ان ایام میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مسلک کے ماننے والے اپنے پروردگار کی بارگاہ عالیہ میں حاضر ہوتے ہیں،اور اس گھر کا طواف کرتے ہوئے،اور دیگر ارکان حج بجا لاتے ہوئے باہم محبت و شفقت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
    اتفاق و اتحاد کا یہ سبق اپنے اپنے ممالک میں بھی اسی انداز میں یاد رکھنے کا بہترین پیغام ہے۔۔۔نفرتوں،باہم عداوتوں،حسد،بغض،تکبر سب سے جان چھڑانے کا بہترین سبق ہے۔ مگر اکثر اسے بھلا دیا جاتا ہے۔

    2)۔فکر آخرت:
    یہ دن ہمیں یوم قیامت کی یاد بھی دلاتے ہیں کہ جسطرح ایک سفید لباس میں ملبوس۔۔۔۔دنیا و مافیھا سے بے غرض۔۔۔۔گھر بار،کاروبار سے دور۔۔۔
    بچوں اور خاندان سے دور۔۔۔
    اسی طرح ایک سفید لباس پہنا کر ہم اکیلے ہی اس دنیا سے جانے والے ہیں۔۔۔۔اور پھر سبھی یوم قیامت حساب کتاب۔۔۔۔جزا و سزا کے لیئے اکھٹے بھی کیۓ جائیں گے۔۔۔
    جہاں اپنے اعمال کے سوا کچھ کام نہیں آئے گا۔۔۔مال و دولت۔۔۔
    اولاد،خاندان وغیرہ۔

    3)۔نماز کی پابندی:
    اکثر کہا جاتا ہے کہ جو لوگ نماز کے عادی نہیں ہوتے،وہ اگر سفر حج کریں تو ان کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔۔۔
    تو اسی نکتے کو لے کر غور کیجیئے کہ اگر یہ مبارک سفر طے کرنے کے بعد بھی حاجی،حاجن کہلا کر بھی ہم نماز کی پابندی کی کوشش نہیں کریں گے تو وہ سبق کہاں کھو گیا۔۔۔۔جو ہم ایام حج میں وہاں سیکھتے ہیں۔۔۔؟؟؟

    4)۔عاجزی و سادگی کا پیام:
    سفر حج ہمارے لیئے عاجزی اختیار کرنے اور سادگی اختیار کرنے کا ایک اہم موقع اور سبق ہے۔۔۔۔
    عجیب و غریب فیشنز سے اجتناب کی عملی مشق ہے۔۔۔۔اسلامی طرزِ حیات اپنانےاور لباس وغیرہ کے معاملےمیں اصلاح کا بہترین موقع ہے۔۔۔۔
    جسےزندگی کے بقیہ ایام میں بھی زندگی کا حصہ بنا کر ہم عاجزی و وقار کا عملی نمونہ بن سکتےہیں۔۔۔!!!!!

    5)۔لڑائی جھگڑے سے اجتناب:
    حج کا موقع ہمارے اندر تبدیلی کا ایک جذبہ بیدار کرنے،تقصیرات پر قابو پانے،اور رب کی رضا کے حصول کی طرف محو سفر ہونے کا موقع ہے۔۔۔!!!
    جس طرح ایام حج میں لڑائی جھگڑے،جھوٹ،چغلی،بد عہدی،فسق و فجور،نشہ وغیرہ سے اجتناب کا حکم ہے،اپنے ہم سفروں کی غلطی سے درگزر،برداشت کرنے کا جو پیام ان دنوں میں ملتا ہے۔۔۔
    انہی باتوں پر ہم بقیہ ایام میں عمل کر کے سکون و امن کی زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔!!!

    6)۔رزق حلال:
    پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "اللّٰہ پاک ہے،اور صرف پاکیزہ مال قبول کرتا ہے،
    پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کا ذکر کیا،جو لمبی مسافت طے کر کے آتا ہے۔۔۔مقدس مقامات پر،غبار سے اٹاہوا،گرد آلود ہے۔۔۔
    پھر اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے:
    حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے،
    اس کا پینا حرام ہے۔۔۔
    اس کا لباس حرام ہے
    اور وہ حرام پر ہی پلا۔۔۔تو ایسے شخص کی دعا کیوں کر قبول ہو سکتی ہے؟؟؟”
    (صحیح مسلم)۔
    تو پتہ چلا کہ اللّٰہ کی بارگاہ میں اپنے اعمال کو مقبول بنانے کے لئیے اس کے احکامات پر عمل بھی ازحد ضروری ہے
    کیونکہ:
    انما یتقبل اللّٰہ من المتقین¤
    {المائدہ}۔
    اور متقین کون ہوتے ہیں؟
    جو ناجائز طریقے سے مال نہیں کماتے۔۔۔
    کسی کا حق نہیں مارتے۔۔۔۔
    کسی کی جائداد پر ناحق قبضہ نہیں کرتے۔۔۔
    رشوت و سود سے بچتے ہیں۔۔۔

    7)۔دعا کااہتمام:
    بیت اللّٰہ کا حج کرنے والوں کو دعا کا اہتمام بھی خشوع و خضوع سے کرنا چاہیئے۔۔۔
    اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کی ابتر صورت حال سے نجات اور آذادی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!!!
    دنیا و آخرت کی بھلائی مانگی جائے۔۔۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام کی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!
    اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان ایام میں نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے،
    اور اعمال کو اس انداز میں اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کرتے ہوئے بجا لانے کی توفیق دے کہ وہ اس کی بارگاہ میں قبولیت کے معیار پر پورا اتریں۔۔۔۔آمین!!!!!
    وہ چھوٹے سے چھوٹے ہوں یا بڑےسے بڑے۔۔۔!!!!!
    سب ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کے اعمال کرنے کی کوشش کریں۔۔۔بالخصوص تسبیح،تحمید،تہلیل،تکبیر،یوم عرفہ کا روزہ وغیرہ۔۔۔!!!!
    کیونکہ حج اور قربانی تو صاحب استطاعت پر فرض ہیں۔۔۔
    اگر یہ عمل نہیں بھی ممکن تو درج بالا اعمال سے ہرگزغافل نہ رہیں۔۔۔!!!