Baaghi TV

Tag: حملہ

  • پرتگال میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ،دوخواتین کو ہلاک اورایک شخص زخمی

    پرتگال میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ،دوخواتین کو ہلاک اورایک شخص زخمی

    لزبن: پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو خواتین کو ہلاک اورایک شخص کو زخمی کردیا-

    باغی ٹی وی : پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں خواتین ہیں اوران کی شناخت آغا خان فاؤنڈیشن کی 49 سالہ مینیجراورایک 24 سالہ رضاکار لڑکی کے طور پر کی گئی۔

    روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ …

    پولیس نے بتایا کہ حملہ صبح 11 بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔حملہ آور نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور ایک بڑے چاقو کے ساتھ افسران پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد اسے گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد اور گرفتار کر کے ہسپتال لے جایا گیا۔

    پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لواحقین اور اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کیوں کیا گیا۔

    پرتگالی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیلی مرکز کے سربراہ ناظم احمد نے کہا کہ حملہ آور افغان باشندہ ہے اور اس کی تین بیٹیاں اسی مرکز میں پرتگالی زبان سیکھ رہی ہیں دونوں متاثرہ خواتین پرتگالی شہری تھیں اور مرکز میں کام کرتی تھیں۔

    امریکا:اسکول میں خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

    پولیس نے فوری طور پر قومیتوں کی تصدیق نہیں کی لیکن آبزرویڈر اخبار نے کہا کہ حملے میں متاثرہ شخص پرتگالی زبان سیکھنے اور خوراک کے عطیات جمع کرنے کے لیے اکثر سنٹر جاتے تھے۔ مقامی میڈیا پر بتایا گیا کہ خواتین مرکز کے پناہ گزینوں کی امداد کے پروگرام میں کام کرتی تھیں۔

    افغان کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدرعمید طائری نے بین الاقوامی میـڈیا کو بتایا کہ افغان حملہ آور ایک سال قبل پرتگال آیا تھا، ایک سال قبل یونان میں اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    اس واقعے کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے پس پردہ مقصد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

    پرتگال میں اسماعیلی برادری براعظم یورپ کی بڑی کمیونٹی ہے، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے اسماعیلی روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے 1998 میں لزبن میں یہ مرکزکھولا تھا جس میں نمازکے ہال، کلاس روم، میٹنگ رومزاورنمائش کے مقامات موجود ہیں2015 میں، انہوں نے پرتگالی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کےتحت لزبن میں اسماعیلیت کاعالمی ہیڈکوارٹر قائم کیااور 2018 میں لزبن میں ہینریک مینڈونکا محل کو اسماعیلی امامت کی نشست کے طور پر قائم کیا گیا۔

  • ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    کوئٹہ: ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا، دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔

    فہد شاہ راشدی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہےمیر سردار خان رند محفوظ ہیں۔اے سی ڈھاڈر

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

  • ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3  شہید

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھرخود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    قبل ازیں پشاورمیں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوئے تھے دہشت گردوں نے اسنائپر گنز سے بھی فائرنگ کی اور تھانے کے اندر پانچ دستی بم پھینکے، ایک دستی بم پھٹ گیا تھا جبکہ 4 کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا-

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

  • تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ،  ایک پولیس اہلکارشہید

    تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید

    تونسہ شریف میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی جھنگی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید اور زخمی کی اطلاعات،ذرائع
    تونسہ شریف میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے واقعہ کاایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کا نوٹس،آر پی او ڈی جی خان کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی۔پولیس کی بھاری نفری ملزمان کے تعاقب کیلئے روانہ۔ترجمان جنوبی پنجاب پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس ملازم کی شہادت کی اطلاع ہے،فائرنگ کا واقعہ تھانہ وہوا ضلع تونسہ کی حدود میں پیش آیا۔

  • پشاور:پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کےحجرے پردستی بم حملہ

    پشاور:پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کےحجرے پردستی بم حملہ

    پشاور:تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایم این اے ناصر موسی زئی کے حجرے کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ناصرموسی زئی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا تھا۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے رکن قومی اسمبلی ناصرموسیٰ زئی کے گھر پر حملےکی مذمت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناصرموسیٰ زئی کےگھرپرحملہ قابل افسوس ہے، حملےکی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو بےنقاب کیا جائے، صوبائی حکومت مہنگائی کے بعد عوام دشمنی پر اترآئی ہے۔

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے متسعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یکم جنوری کو مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان مولاناعطاءالرحمان نے ناصرموسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کریں گے۔

    کراچی:سمندرمیں ڈوبنے والی لڑکی کےساتھ پہلے زیادتی کی گئی:ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ ناصر موسی زئی جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک اںصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 29 پشاور تھری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

  • نائجیریا : مسلح افراد کا مسجد پر حملہ،پیش امام زخمی ،19 نمازی اغوا

    نائجیریا : مسلح افراد کا مسجد پر حملہ،پیش امام زخمی ،19 نمازی اغوا

    نائجیریا کی کاٹسینا ریاست میں مسلح افراد نے ایک گروہ نے مسجد پر حملہ کرکے پیش امام کو زخمی کردیا اور 19 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نمازیوں کے اغوا کا واقعہ نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں نماز عصر کے وقت پیش آیا۔ مسلح حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ بھی کی جس میں پیش امام سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا کے ایک مقامی اخبار پنچ نے رپورٹ کیا کہ 44 افراد میں سے 19 مسلمان نمازی تھے جنہیں ڈاکوؤں نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ مائگامجی کمیونٹی میں اپنی مسجد میں شام کی نماز ادا کر رہے تھے۔

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے نمازیوں کو یرغمال بنالیا مقامی لوگوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نماز کی امامت کرنے والے امام اور ایک دوسرے نمازی کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور دوسروں کو لے جانے سے پہلے زخمی کر دیااور ایک ٹرک منگوا کر انھیں اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے پولیس نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا اور 6 مغویوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بقیہ مغویوں کی بازیابی کے لیے مزید نفری طلب کرلی ہے جو ان ڈاکوؤں کی روگو جنگل میں کمین گاہوں پر کارروائی کرے گی۔

    پنچ اخبار کے مطابق کٹسینا اسٹیٹ پولیس کمانڈ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے، ایس پی گیمبو اسہ نے اطلاع دی کہ دہشت گرد مسجد میں گھس گئے اور امام اور ایک دوسرے شخص کو گولی مار دی۔

    دہشت گردوں نے اس رات کچھ نمازیوں کو بھی اغوا کیا تھا، لیکن پولیس اور چوکیداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے اس رات متاثرین میں سے دو کو بچا لیا تھا۔ اتوار کو سیکورٹی اہلکاروں نے چار دیگر متاثرین کو بھی بچایا، جس سے کل چھ متاثرین کو بچا لیا گیا-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 13 متاثرین دہشت گردوں کی تحویل میں ہیں اور کارکنان ان کی بازیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا، ریاست کے بٹساری ایل جی اے میں کرارے اور کوکیا گاؤں کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے جمعہ کی صبح 31 افراد کو اغوا کیا مکینوں نے الزام لگایا کہ دہشت گرد گاؤں پر دھاوا بول کر متاثرین کو لے گئے تاہم پولیس ترجمان نے رپورٹ کی تصدیق کے لیے وقت مانگا ہے۔

    نائیجیریا کے اس علاقے میں جرائم پیشہ گروہ کافی متحرک ہیں جو مویشیوں کی چوری، اغوا برائے تاوان اور سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں۔

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نمازیوں کو اغوا کار تاوان کے بدلے رہا کردیں گے جس کے لیے مقامی سطح پر لیڈران نے رابطے کا کام شروع کردیا ہے۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ:محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سبی روڈ پر خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں عبدالمنان اور سرفراز احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ دستی بم 1200گرام سی فور دھماکہ خیز مواد 2.5کلو بارودی مواد 4الیکٹرک ڈیٹونیٹر ریموٹ کنٹرول کٹ اور ایلفا فائر سسٹم برآمد کر لیا گیا۔

    دہشت گردوں کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ قلات کے پہاڑی سلسلے سے سفر کرتے ہوئے کویٹہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ گرفتار کر لئےگئے۔

    ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    گرفتار دہشت گرد اس سے قبل خضدار اور اسکے گردونواح میں بھی دہشت گرد کارروائیاں کر چکے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ادھرآج ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی اہم مطلوب دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ہندوانتہاپسندوں کا500سال پرانی تاریخی مسجد پرحملہ:مسجد کےتالےتوڑکرپوجاپاٹ کی

    ہندوانتہاپسندوں کا500سال پرانی تاریخی مسجد پرحملہ:مسجد کےتالےتوڑکرپوجاپاٹ کی

    کرناٹک:بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے 500 سال پرانی تاریخی مسجد پر حملہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ہندوؤں کے تہوار دسہرہ کے جلوس میں شریک ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے تاریخی مسجد اور مدرسے میں گھس گیا اوروہاں پوجا پاٹ شروع کردی۔

    دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی:اب آخرت کی فکرہے:عبداللہ قریشی

    پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام ہجوم نے مسجد کا تالا توڑ دیا، انہوں نے پوجا کرنے سے پہلے مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر ”جے شری رام“ اور“ ہندو دھرم کی جے“ کے نعرے لگائے۔

    ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑا ہے اور عمارت کے اندر جانے کی کوشش کررہا ہے۔مقامی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    محمود گاون مدرسہ 1460 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا اوریہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تحت ہے، مدرسے کی عمارت قومی اہمیت کی یادگاروں کی فہرست میں شامل ہے۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کو نیچا دکھانے کیلئے ایسے واقعات کو فروغ دے رہی ہے۔

  • کوہاٹ پولیس سٹیشن  پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

    کوہاٹ پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

    کوہاٹ میں پولیس سٹیشن بلی ٹنگ پر دستی بم حملے میں ایس ایچ او اور چار دیگر پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے. واقعہ عشاء کے وقت پیش آیا جسمیں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے.

    پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع تھانہ بلی ٹنگ پر عشاء کے وقت نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا جو تھانےکی صحن میں دھماکے سے پھٹ گیا دستی بم کے اس حملے کےنتیجے میں پولیس سٹیشن میں موجود سٹیشن ہاؤس آفیسر عبد الرؤف، کانسٹیبل مظفر حسین، کانسٹیبل مطیع اللہ، کانسٹیبل عتیق، کانسٹیبل اُسامہ اور تھانے میں کسی کام کی غرض سے آئے ہوئے دو مقامی افراد عارف اور سہیل خان زخمی ہوگئے. واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بلی ٹنگ اور کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا. واقعے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس نے اندرون و بیرون شہرکے مختلف مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس کی موبائل، رائیڈر اور پیادہ گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے. پولیس سٹیشن پر دہشتگردانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ڈویژن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔


    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران سیاسی لیڈر نہیں اس کے ساتھ ایسا سلوک بند کیا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے، اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔