Baaghi TV

Tag: حکومت سندھ

  • احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ شیعہ علماء سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گرانڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، گولیمار، پاور ہاس چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے، اس کے علاوہ شارع پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی، گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر عمائدین سے مذاکرات کیے، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹریفک کیلیے متبادل راستے دیئے گئے ہیں اور نفری سڑکوں پر موجود ہے، تاہم کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ کے سامنے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت عالمی بینک منصوبوں کا جائزہ اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت عالمی بینک منصوبوں کا جائزہ اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہسین کی سربراہی میں ٹیم کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران سندھ میں جاری 3.1 ارب ڈالر مالیت کے 13 ترقیاتی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوروان وزیراعلیٰ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کی اہمیت پر زور دیا۔یہ منصوبہ صاف پانی کی فراہمی اور کراچی واٹر بورڈ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔انہوں نے منصوبے کے تین اہم حصوں پر روشنی ڈالی جن میں آپریشنل اصلاحات، انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور انتظامی بہتری شامل ہیں۔ اجلاس میں کے 4 توسیعی منصوبہ،سکھر بیراج کے دروازے گرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ کے ساتھ شمسی توانائی منصوبہ، انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور شہری نقل و حرکت میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت سے بننے والے کے 4 توسیعی منصوبے پر کام کا اغاز 30 دسمبر 2024 کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کا حصول اور ضروری درستگی کے اقدامات فروری 2025 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ فنڈز جاری کرے تاکہ منصوبہ 2025 کے آخر تک مکمل کیا جاسکے۔ عالمی بینک کی طرف سے امداد کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ تجویز دی گئی کہ حکومت سندھ ابتدا میں اپنے فنڈز استعمال کرے جو بعد میں واپس کردیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ کے 4 توسیعی منصوبے کےلیے فنڈز کے اجرا کا بندوبست کریں۔اجلاس میں زیر غور آنے والے دیگر منصوبوں میں سکھر بیراج کی مرمت کا منصوبہ بھی تھا جس میں بتایا گیا کہ دروازے گرنے کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ کی تیاری جاری ہے۔ اس موقع پر دیکھ بھال، مرمت اور انتظامی ڈویژن کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ اکرم واہ کی مرمت اور زرعی پانی کے درست استعمال اور سیلاب زدہ کسانوں کی مدد سے متعلق سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ ( ایس ڈبلیو اے ٹی) پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک اور اہم منصوبہ کراچی موبلٹی پروجیکٹ ( کے ایم پی ) بھی زیر بحث آیا۔ 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کے تحت ییلو لائن بی آرٹی کے ذریعے شہر میں نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔بتایا گیا کہ منصوبے پر 12 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے جس میں ڈیزائن کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔ ورلڈ بنک کی ٹیم نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوروان صوبے میں شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافے اور بجلی کی فراہمی کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ پر بھی غور کیا گیا۔ سولر ہوم سسٹم کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کو پہنچی تھی جبکہ دوسری کھیپ فروری اور مارچ 2025 میں آئے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بتایا کہ 19 عمارتیں دسمبر 2024 میں مکمل کرلی جائیں گی جبکہ بقیہ 4 عمارتیں جنوری 2025 تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔سولر پارکس کے قیام کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ لینڈ لیز کے معاہدے اور ایڈوائزری سروسز پر کام جاری ہے۔500 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے سیلاب متاثرین کے گھروں کے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کی تعریف کی گئی۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے اہم منصوبے کےلیے 38 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں سینیئر وزرا، سیکریٹریز اور ورلڈ بینک کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو فنڈز کے اجرا میں تیزی اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی ترقی کے اہم منصوبوں کی تکمیل کےلیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا.

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

  • حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبے میں گیس کی بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوۓ سیکریٹری توانائی کو وفاقی حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ ملک میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن اس کے باوجود صوبے کے عوام اس وسائل سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے بچے ناشتے کے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہوگئے جس سے ان کی تعلیمی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے آرٹیکل 158 پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کا اس پر پہلا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سندھ کی نمائندگی یقینی بنائی جائے ،نماٸندگی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی نے صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں گیس کی قلت کا فوری نوٹس لیں۔

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کا  اجلاس، آئی جی کی بریفنگ

    قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کا اجلاس، آئی جی کی بریفنگ

    اسمبلی بلڈنگ کراچی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا مختلف ایجنڈے پر اعلی سطحی اجلاس ہوا۔جسکی صدارت چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور نے کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر کمیٹی کے ممبران میں شامل صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار سمیت ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ،آئی جی سندھ، تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال،اسٹریٹ کرائمز کے انسدادی اقدامات سمیت کچے کے ایریاز میں جاری پولیس آپریشن و دیگر ضروری پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں نے اب ہنی ٹریپ کی شکل اختیار کرلی ہے تاہم پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیئے ہمہ وقت مستعد اور الرٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے لئے جدید ہتھیاروں کی خرید اور فراہمی پر حکومت سندھ کے مشکور و ممنون ہیں۔اجلاس کو آئی جی سندھ نے مفرور و اشتہاری ملزمان و جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رنگین شیشوں،بلیو لائٹس،فیک/فینسی نمبر پلیٹس وغیرہ کے خلاف ٹریفک مہم کی تفصیلات سمیت سی ٹی ڈی کی استعداد کار کے فروغ جیسے اقدامات کے بارے میں بتایا۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایس فور پروجیکٹ کے تحت 40 ٹول پلازہ پر سی سی ٹی وی کیمرے جرائم کے خلاف فعال ہیں مزید برآں انہوں نے شہریوں کے کوائف کی آن لائن تصدیق،ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا،ای ٹیگنگ،تلاش ایپ اور ہوٹل آئی جیسی سہولیات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔
    انکا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پہلے فیز میں داخل ہوچکا ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے 400 پراسیکیوٹرز کا مطالبہ کرتے ہوئے بحالی سینٹرز کی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اجلاس میں سوالات جوابات کے سیشن میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ایف آئی آر کا ڈیٹا رپورٹڈ ہے اور اسکا سی پی ایل سی کے ڈیٹا سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور کے سوال پر آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس بدعنوانی کے کیسز سے نمٹنے کے لیئے شعبہ آئی اے بی انٹرنل اکانٹیبیلٹی بیورو ہے جو ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں پولیس کے خلاف موصول ہونیوالی شکایات پر انکوائری اور مرتکبین کی نشاندھی کرتا ہے۔سوالات و جوابات کے سیشن میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کچہ ایریاز کی شاہراہوں پر اب کوئی قافلہ نہیں بنایا جاتا۔اسوقت 485 تھا نوںکو بجٹ دیا جارہا ہیاور ڈی ڈی او کی پاور متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز کے پاس ہے علاوہ اذیں مختص کردہ بجٹ کا آڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مفرور اور اشتہاریوں کی ای ٹیگنگ معزز عدالت کی اجازت سے مشروط کی جارہی ہے۔سندھ کے 31 تھانوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مزید 50 تھانوں کی بھی جلد مرمت وبحالی کا کام کیا جائیگا۔علاوہ اذیں پولیس کے خلاف شکایات پر 1715 کام کررہا ہے جس پر ایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ ہم جلد ہی 1715 کو آزمائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس 15 کے اقدامات کو مذید تقویت دی جارہی ہے جبکہ ضروری ہوگیا ہے کہ گھریلو جھگڑوں، تنازعات کی روک تھام کے لیئے قانون وضع کیا جائے۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ 30 ہزار پولیس اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دی۔اجلاس سے فریال تالپور نے پے اسکیل کے حساب سے پولیس ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارا ہراول دستہ اور فرنٹ لائن فورس ہے۔فرض کی راہ میں ہمارے سپاہی شہید ہوتے ہیں اور غازی بنکر بھی واپس آتے ہیں لہذا انکی تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہیایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کردیے ہیں تاہم رہائش کی فراہمی بھی اشد ضروری ہے۔حکومت سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ چاہتی ہے جبکہ حالیہ اضافہ بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سنجیدہ احکامات کی بدولت ہی ہوا ہے۔جس پر فریال تالہورنے شاباش دی اور کہا کہ یہ ابتدا ہے اور آگے چل کر ان اقدامات کو مزید تقویت دی جائیگی۔ممبر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ ایس فور میں نصب کیمرے سے گاڑیوں میں سوار جملہ افراد کی ڈی ٹیکشن کے اقدامات کیئے جائیں جبکہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تفصیلات تمام اضلاع کو فراہم کی جائیں اور جو ملزمان فوت ہوچکے ہیں انھیں فہرست سے نکالا جائے۔چیئر پرسن فریال تالپور نے آئی جی کو جامع بریفنگ پر شاباش دی اورحکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونیوالے اجلاس میں نارکوٹکس پر بات کی جائیگی۔

    کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

    ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

  • سندھ حکومت کا اسمگل شدہ  پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    حکومت سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کیلئے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر او لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈجیٹلائیز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ اسمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔واضح رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں کھلا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جاتا ہے جو نہ صرف گاڑیوں بلکہ ملکی خزانے کے لیے بھی بہت نقصان کا سبب بن رہا ہے.اس سے قبل بھی ایکشن کے اعلانات ہونے کے باوجود اسمگل پیٹرول کی سپلائی روکی نہیں جا سکی.

    امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

    اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

  • حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

    حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

    وزیر داخلہ و قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن النجار نے کہا کہ حکومت سندھ نے منشیات ایکٹ کو متفقہ طور پر نا صرف پاس کیا بلکہ پولیس سے ہٹ کر بھی منشیات کے خلاف کام کررہی ہے لیاری کے علاقہ میں منشیات مافیاز کے خلاف نوٹس میں آنیوالی شکایات پر پولیس اور قانون کے دیگر اداروں کیساتھ ملکر اقدامات جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ رواں سال نارکوٹکس کی 160 مقدمات درج ہوئے جسکے تحت 190 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات،گٹکا،ماوا، تمباکو برآمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی سربراہی میں محکمہ نارکوٹکس لیاری میں باالخصوص سرگرم عمل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ کو مشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے۔ضیا الحسن لنجار نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ہم تمام تر اقدامات کو محبت، بھائی چارگی کیساتھ آگے کی جانب گامزن ہیں جبکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور ہم سب پر قانون کا احترام و پاسداری لازم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں بشمول جیل روڈ، پی آئی بی،حب ریور روڈ کے مسائل حل کے ضمن میں ترقیاتی کام کیئے جارہے ہیں اور ان سڑکوں علاقوں پر ٹریفک نظام کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے انسداد سے میں نے چارج سنبھالتے ہی پولیس کو مستعد اور متحرک کردیا تھا اور اسوقت حالات پہلے کی نسبت نمایاں حد تک بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں موبائل چھیننے کے واقعات کی تعداد 30 ہزار تھی تاہم سال 2024 کے دوران ایسے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح تناسب کے لحاظ سے اسٹریٹ کرائم میں 25 فیصد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔28 فیصد گاڑیوں کی چوری میں کمی آئی ہے جبکہ پولیس 15 کو بھی مذید تقویت دی گئی ہے۔سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب سے ملزمان تک رسائی 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔ضیا الحسن لنجار نے سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی جس پر ایوان میں موجود ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا اورقرارداد کو متفقہ رائے شماری سے منظور کیا۔

    حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

    کراچی: مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی پانی فراہمی معطل، شہری اذیت میں مبتلا

    حب وندر پولیس کی کارروائی ،کراچی سے چھینی گئی کار برآمد ،03 ملزمان گرفتار

  • کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں 17 منزلہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    میڈٍیا رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ (پی پی پی)کا 46واں اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) نے سمندری پانی کو کراچی کے رہائشیوں کے لیے صاف شفاف اور پینے کے قابل بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کی منظوری پی پی پی پالیسی بورڈ کے 40 ویں اجلاس میں دی جا چکی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کویت کی ایک کمپنی نے پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ڈی ایچ اے حکام صاف پانی خریدنے کے لیے تیار ہیں۔ادھر، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو کویتی کمپنی کے ساتھ حکومت سے حکومت انتظامات کے تحت قائم کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس منصوبے کے لیے صوبائی حکومت کی ایکویٹی کے طور پر پہلے ہی ایک ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے چکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایروناٹیکل اسٹڈی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 218 فٹ اونچی عمارت کے لیے این او سی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا مکمل طور پر مربوط سائنس اور ٹیکنالوجی پارک ہو گا، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر این ای ڈی یونیورسٹی کے احاطے میں واقع ہوگا۔منصوبے کے دائرہ کار میں تین تہہ خانے اور زمین سے اوپر 17 منزلوں کے ساتھ ایک عمارت کی تعمیر شامل ہے، پارک میں دفاتر کی جگہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سب لیز پر دی جائیں گی، جس میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں، ایس ایم ایز، ریسرچ کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔انفراسٹرکچر میں آڈیٹوریم، کام کے لیے جدید جگہ، تیز رفتار رابطے، ریسرچ لیبز، ٹیک انکیوبیٹرز، کیفے وغیرہ شامل ہوں گے۔

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    کراچی :نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

  • مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

    مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

    وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے اٹلی کی یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی اور سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق کیا گیا۔اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان جلد ایم او یو ہوگا۔اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اٹلی کی فرمز سے قونصل جنرل کے ذریعے بات چیت کرے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور اٹلی ثقافتی اعتبار سے لاجواب ہیں۔انہوں نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے اٹلی کی کمپنیوں کو دعوت دی۔وزیرِ اعلی سندھ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی نے پاکستان میں بڑے پروجیکٹ کیے ہیں، تربیلا ڈیم کی تعمیر میں بھی اٹلی نے کام کیا تھا۔ملاقات میں وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ اور اٹلی کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر ڈنیلو جیورڈینیلا بھی شریک ہوئے۔

    جامعہ کراچی میں طلبا کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

    بونیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    عمران خان کو سزا،مجرمانہ ریکارڈ،آکسفورڈ کی چانسلرشپ سے نااہلی کی وجوہات

  • حکومت سندھ پبلک  پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

    حکومت سندھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

    صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی کے صنعتی زونز پر ٹریفک کے دبائوکو کم کرنے کیلئے دس ارب روپے کی لاگت سے دو فلائی اوورز تعمیر کرے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی میں دو فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے، یہ فلائی اوورز غنی چورنگی اور سیمن چورنگی پر قائم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فلائی اوورز کی تعمیر پر دس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، فلائی اوورز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اس منصوبے پر 1.4ارب روپے خرچ کرے گی باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تقریبا ً24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،منصوبے کا مقصد صنعت کاروں کے لئے ٹریفک کے دبائو میں کمی لانا ہے۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ،ایم ڈی سائٹ غضنفر علی قادری اور دیگر افسران موجود تھے۔

    کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

  • این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، سید مراد علی شاہ

    این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، سید مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاق نے اس معاملے میں تحفظات حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا کہ کیالیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی ہو۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ملک معاشی مسائل سے ابھی نکلا نہیں، نکلنے جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار اور عدالت بننے کا عمل واضح ہے، پیپلز پارٹی کے منشورمیں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، کہا جارہا ہے عدالتیں کسی ایک شخص کیلیے بنائی جارہی ہیں۔

    چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ

    انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے، پہلے صحافت کا اسٹینڈرڈ ہائی ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں، ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں۔#