Baaghi TV

Tag: خاتون

  • شادی سے انکار،ملزمہ نے آشنا کو سزا دینے کیلیے اسکے پانچ سالہ بھتیجے کی لی جان

    شادی سے انکار،ملزمہ نے آشنا کو سزا دینے کیلیے اسکے پانچ سالہ بھتیجے کی لی جان

    ملتان میں 5 سالہ ہادی کے اغواء کے بعد گلہ دبا کر قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار، پولیس نے 1 ماہ کے اندر اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کر کے ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ شادی سے انکار پر ملزمہ نے آشنا کو سزا دینے کے لیے اس کے 5 سالہ بھتیجے کو اغواء کر کے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمہ نے لاش کو گھر میں چھپا دیا اور پولیس کارروائی کا معلوم ہونے پر اندھیرے میں باہر لاش کو پھینک دیا۔

    مورخہ 19.04.2023 کو امتیاز حسین نے پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا محمد ہادی شام 06 بجے کے قریب گھر سے نکلا ہے اور واپس نہ آیا ہے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو اغواء کر لیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقدمہ نمبر 275 مورخہ 19.04.2023بجرم 363 ت پ تھانہ صدر شجاع آباد درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ لاپتہ ہونے کے چند گھنٹے بعد گلی سے بچے کی لاش مل گئی۔ جسے گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تمام سنیئر افسران موقع پر پہنچے نعش قبضہ پولیس لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سانس روکنے اور گلا دبانے سے موت واقع ہوئی۔ جس کا مواد PFSA بھجوایا گیا۔

    سی پی او ملتان منصور الحق رانانے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس اندوہناک اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران کے زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جس پر ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر عزیر احمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی شجاع آباد محمد مرتضی سیال، ایس ایچ او صدر شجاع آباد انسپکٹر حماد خان نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کر کے مرکزی ملزمہ تہذیب اور اس کے بھائی دانش عرف سونو کو گرفتار کر لیا

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اور مقتول کی فیملی ہمسائے تھے۔ ملزمہ تہذیب اور 5 سالہ مقتول کے چچا دلشاد کے آپس میں پرانی دوستی تھی اور ملزمہ دلشاد سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ دلشاد نے 4 ماہ قبل کسی اور سے شادی کر لی تھی جس کا اسے رنج تھا اور اس کو سزا دینے کے لیے ملزمہ نے بچے کو گھر بلا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمہ نے لاش کو گھر میں چھپا دیا اور پولیس کارروائی کا معلوم ہونے پر اندھیرے میں گلی میں مقتول کے چچا کے گھر کے باہر لاش کو پھینک دیا۔ پولیس ٹیموں نے مسلسل محنت سے کام کرتے ہوئے اور تمام شواہد اکٹھے کر کے اندھے قتل کو ٹریس کیا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کاروائی میں شامل تمام پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • داماد نے بیٹی کو ساتھ نہ بھیجنے پرساس سمیت تین افراد کو کیا کلہاڑی کے وار سے قتل

    داماد نے بیٹی کو ساتھ نہ بھیجنے پرساس سمیت تین افراد کو کیا کلہاڑی کے وار سے قتل

    ملتان، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی جھنڈیر میں گھر سے ملنے والی 3لاشوں کا معمہ حل، تہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ مقتولہ تنویر مائی کو بھائی اور داماد نے بیٹی کو ساتھ نہ بھیجنے پر تینوں کو قتل کیا

    ملتان تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی جھنڈیر گھر سے ملنے والی 3لاشوں کا معمہ حل، تہرے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار، مقتولہ تنویر مائی کے بھائی اور داماد نے اسد رضا کے ہمراہ بیٹی کو ساتھ نہ بھیجنے پر تینوں کو قتل کیا ،یکم مئی کو اطلاع موصول ہوئی کہ بستی ملوک کے علاقے بستی جھنڈیر ایک گھر سے 3 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت تنویر مائی بعمر 40/45سال، فخر علی بعمر 22/23 سال اور مہوش فاطمہ بعمر 21سال سے ہوئی ہے پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر بروقت موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شرو ع کر دی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوایا پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 926/23مورخہ 01.05.2023بجرم 302ت پ تھانہ بستی ملوک درج کر کے کاروائی پولیس شروع کر دی

    سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس پر ایس پی صدر ڈویژن عزیز احمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی مخدوم رشید نعیم احمد اور ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک عباد اللہ شاہ پر مشتمل ٹیم نے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا ،پولیس نے شواہد کی بنا پر 3 ملزمان 1۔ ملازم حسین ولد گلزار حسین،2۔ کاظم حسین ولد ملازم حسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ حال مقیم قصبہ مڑل اور3۔ اسد رضا ولد سجاد حسین کو گرفتار کر لیا

    جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتولہ تنویر مائی ملزم ملازم حسین کی حقیقی بہن ہے جس کی پہلی شادی جھنگ پنڈ باغاں میں ہوئی تھی لیکن وہاں سے طلاق ہو گئی پھر اس نے دوسری شادی میاں چنوں میں سرفراز نامی شخص سے کی جس کو بھی چھوڑ کر اور سرفراز سے پیدا ہونے والے بچوں فخر اور مہوش کو ساتھ لے کر بستی ملوک آگئی جہاں اس نے اصغر مرغی والے سے شادی کر لی جس وجہ سے تمام رشتہ داروں نے تنویر مائی سے مرنا جینا ختم کر دیا لیکن تنویر مائی کی والدہ کی وفات پر سب رشتہ داروں کی تنویر مائی سے صلح ہو گئی اور تنویر مائی نے اپنی بیٹی مہوش کا رشتہ اپنے بھائی ملازم حسین کے بیٹے کاظم حسین سے کر دیا ایک ماہ تک وہ اپنے شوہر کاظم حسین کے گھر میں رہی لیکن گھریلو ناچاقی پر واپس ماں کے گھر چلے گئی ملزمان ملازم حسین وغیرہ کافی مرتبہ منانے کے لیے مسماۃ تنویر مائی کے گھر آئے لیکن مسماۃ تنو یر مائی نے اپنی بیٹی کو اپنے داماد کے ساتھ بھیجنے سے انکار کرتی رہی ،لاشیں ملنے سے ایک ماہ قبل مورخہ 01.04.2023کو 11بجے کے قریب ملزمان مسماۃ تنویر مائی کی بیٹی مہوش کو منانے کے لیے آئے جو روٹھ کر اپنی ماں کے پاس آئی ہوئی تھی توانکار پر کلہاڑیوں کے وار سے تنیوں کو قتل کر دیا اور لاشوں کو رضائیوں میں لپیٹ کر چلے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلا ف مزید تفتیش جاری ہے۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

    کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

    راولپنڈیمسٹی سرکل انوسٹی گیشن ٹیم کی اہم کاروائی،کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم خود کوحساس ادارے کا سینئر افسر ظاہر کرتا تھا، مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،اشتہاری مجرم جڑواں شہروں میں اغواء، رابری، اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

    سٹی سرکل انوسٹی گیشن ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت شفیق الرحیم کے نام سے ہوئی،تھانہ گنجمنڈی میں دہشتگردی اغواء برائے تاوان اورد یگر دفعات کے تحت فروری 2022میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم خود کوحساس ادارے کا سینئر افسر ظاہر کرتا تھا، مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر8 ساتھی ذیشان، ولی، عامر، عبدالقدیر،شہباز،بدر فاروق، حیدر، کامران گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں،اشتہاری مجرم جڑواں شہروں میں اغواء، رابری، اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی راول فیصل سلیم نے انوسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ اور استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب ایک اور کاروائی میں تھانہ مندرہ پولیس کی کاروائی، خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس کو متاثرہ خاتون کے خاوند نے درخواست دی کہ ڈرائیور پولی نے اس کی بیوی سے زیادتی کی کوشش کی، مندرہ پولیس نے مدعی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم پولی کو گرفتار کرلیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو لیکن اس کیس میں آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے،عدالت

    آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو لیکن اس کیس میں آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر یار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ کی حدود میں کیا ہورہا ہے ؟ آپ قانون سے واقف ہیں یا نہیں ؟ آئی جی نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سی سورس انفارمیشن ہے آپ کے پاس ، دکھائیں ، ڈی سی صاحب کو فوری بلائیں ، پانچ منٹ میں پیش نہ ہوئے تو مسئلہ ہوگا ، جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں تو خاتون کیخلاف کچھ نہیں ہے ،ایک چیز یاد رکھیں کہ ہماری عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا ، کیا سورس انفارمیشن کی بنیاد پر سولہ ایم پی او لگایا جاسکتا ہے ؟ ہماری عدالت کے حکم کیخلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہونگے ،آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا کہ آپ نے گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کرلیا ،

    وکیل شہر یار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جب رانا ثناءاللہ کو اٹھایا گیا تو میں نے مذمت کی ، آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ جس کیس کا وکیل صاحب نے حوالہ دیا ہے میں خود اسکا متاثرہ ہوں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ حکومت میں بھی یہ سب ہوتا رہا ، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسا نہیں ہوا ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خاتون کیخلاف شواہد موجود ہیں ،یہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں ،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی شواہد موجود ہیں تو یہ عدالت میں پیش کریں ، اگر خاتون ملوث ہوئی تو ہم یہ درخواست ہی واپس لے لیں گے ،اگر یہ شواہد پیش نہ کرسکے تو آئی جی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،عدالت میں بیان دیا جاچکا ہے ، ان سے شواہد مانگیں ،

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو لیکن اس کیس میں آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے ، ایک خاتون خانہ کو اٹھایا گیا ہے ،اس لئے گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے ،ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والے کے حوالے کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے ، آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ گھریلو خواتین نے اپنے شوہر بھی قتل کئے ہیں ،گھریلو خواتین کچھ اور سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتی ہیں ،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    درخواست دینے چوکی گلزار قائد جانا بھی مہنگا پڑ گیا اہلکار نے بھاری رشوت لے کر عورت کی عزت کا سودا کر ڈالا ،تھانہ ایئرپورٹ کے اہلکاروں کی نااہلی کرپشن اور بھتہ خوری کی انگنت کہانیاں ،پولیس اہلکار چوری ڈکیتی لوث مار تو روک نہ سکے اب شہریوں کی عزتوں کے سودے بھی کرنے لگے ،شہادت کالونی کی رہائشی بیوہ دو بچوں کی ماں کے دل دہلا دینے والے بیان نے سر شرم سے جھکا دیئے مگر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو شرم تک نہ آئی

    خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے شہادت کالونی میں رہائش پذیر ہوں میرے دو بچے ہیں میرے خاوند کا انتقال ہو گیا ہے اور کرائے کے مکان میں اپنا اور بچوں کا سر چھپائے بیٹھی ہوں مالک مکان رضوان نامی شخص جو اب ملک سے باہر چلا گیا ہے اس نے مجھ سے کرایہ وصولی کے لئے اپنے بھائی فیضان نامی شخص کو چھوڑ رکھا ہے جو انتہائی بدتمیز گھٹیا اور بلیک میلر ہے خاتون کا کہنا ہے کہ فیضان کو میں گھر کا کرایہ دینے گئی تو اس نے مجھے اپنے گھر اندر آنے کا بولا اور کہا کہ آپ سے بات کرنی ہے میرے اندر آنے پر اس نے دروازے کی کنڈی لگا دی اور زبردستی مجھے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا میرے شور کرنے واسطے ڈالنے کے باوجود بھی اس نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے شدید ذدو کوب کیا میں بے بس ہو گئی میرے تھانے میں درخواست دینے کا سن کر اس نے کہا کہ میں نے تمھاری ویڈیو بنا لی ہے اگر کسی کو بھی بتایا تو میں تمھاری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دونگا یہ سن کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی اور مجبورا خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا مگر فیضان نے اسی طرح چار ماہ مجھے بلیک میل کر کے میری عزت سے کھیلتا رہا اور شادی کرنے بہانا بھی بناتا رہا کہ میں تم سے شادی کرونگا ایک روز میں نے تنگ آ کر پولیس ون فائیو پر کال کر دی پولیس کے آنے پر اس نے پولیس اہلکاروں سے لین دین کر لیا اور الٹا مجھے ڈرامے دھمکانے لگا

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں درخواست دینے چوکی گلزار قائد پہنچ گئی وہاں موجود طارق نامی اے ایس آئی نے بھی میری درخواست لینے سے انکار کر دیا الٹا فیضان سے صلح صفائی کرنے کا بولنے لگا کہ تم عورت ہو بدنام ہو جاؤ گی اسکا کچھ نہیں جائے گا اگر اس پر پرچہ بھی کرا دو گی تو وہ باہر آ کر تمھیں نہیں چھوڑے گا تمھیں اور تمھارے بچوں کو قتل کر دے گا بہتر یہی ہے اپنی درخواست واپس لو اور چپ چاپ چلی جاؤ طارق نامی پولیس اہلکار نے فیضان سے لا کھوں روپے رشوت لے اسے جانے دیا اور میری درخواست کو پھاڑ دیا میری پولیس کے اعلی افسران آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ مجھے فیضان نامی شخص سے اپنی اور اپنے بچوں کی جان کا بھی شدید خطرہ ہے مجھے تحفظ دیا جائے اور اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اسکے ساتھ کرپٹ پولیس اہلکاروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ میں اپنے بچوں سمیت سی پی او آفس کے باہر خودکشی کر لونگی

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

  • نکاح سے انکار پر خاتون سے بار بار زیادتی

    نکاح سے انکار پر خاتون سے بار بار زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں نکاح سے انکار پر خاتون کو ایک بار نہیں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، حمل ہونے پر ضائع کروا دیا گیا، فحش ویڈیو بھی بنا لی گئی اور مسلسل بلیک میل کیا گیا، خاتون پولیس کے پاس گئی تو پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی خاتون نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے اور ساتھ ہی سی سی پی او لاہور کو انصاف کے لئے درخواست دے دی ہے،

    کاہنہ کے علاقے بلال مسجد مشکور ٹاون کی رہائشی سکول پرنسپل طلاق یافتہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نکاح سے انکار کرنے پر محمد نواز نامی شخص نے کاہنہ میں لاھور ماڈل سکول و اکیڈمی کی پرنسپل پروین اختر نامی خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دونگا اس طرح بلیک میلنگ سے زیادتی کرتا رہا زیادتی کی وجہ سے حاملہ ھو گئی تو دوست وسیم نامی شخص سے انجکشین لگائے کر حمل ضائع کروایا،چند روز پہلے بھی محمد نواز نے زبردستی گھر داخل ہوکر زیادتی کی 15پر کال کی لیکن پولیس نے میری ایک نہ سنی متاثرہ خاتون نے سی سی پی او لاہور کو مقدمہ کے لیے درخواست دے دیں

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

  • صحافی کے قتل کا مقدمہ درج، خاتون نے ابتدائی بیان میں لگایا گھناؤنا الزام

    صحافی کے قتل کا مقدمہ درج، خاتون نے ابتدائی بیان میں لگایا گھناؤنا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں صحافی کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا

    مقدمہ مقتول نواز ماہی کے بھائی ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمہ میں کہا گیا کہ قاتلہ نے اپنے عاشق مبشر کی ایماء پر صحافی کو قتل کیا ۔ قاتلہ کے عاشق کے خلاف صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج یے مقتول صحافی نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف پہلے درج کروا رکھا تھا مقتول صحافی نے مقدمہ میں قاتلہ کے عاشق مبشر اور عاشق کے بھائی مدثر کو دو دن قبل نامزد کرنے کی درخواست دی تھی۔ قتل سے قبل قاتلہ نے بھی للکارتے ہوئے اسی بات کا ذکر کیا ۔

    دوسری جانب صحافی کو قتل کرنے والی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، خاتون ملزمہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ اس کی بیٹی کا قتل ہوا تھا اورمقتول نے اس کے کیس کے لیے اس سے پیسے زیورسب کچھ لے لیا تھا لیکن سب کچھ خود ہضم کرگیا اور مانگنے پر دھمکیاں دیتا تھا، مقتول نے ڈی پی او کو دینے کے لئے مجھ سے رقم لی بعد ازاں پولیس کو دینے کے لئے مزید رقم لی لیکن مقتول نے پولیس کو رقم نہیں دی، مقتول رقم واپس نہیں کر رہا تھا جس پر ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست بھی دی مگر رقم واپس نہ مل سکی۔ بعد ازاں ملزم نے دوسری پارٹی کے ساتھ ساز باز کی اور کاغذ لا کر مجھ سے دستخط کروا لئے میں ان پڑھ تھی میں نے انگوٹھا لگا دیا،مقتول نے جعلی صلح نامہ تیار کروا لیا اور کیس کو خراب کیا،خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے تنگ آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب کے ضلع چنیوٹ میں نجی ٹی وی نیو نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر راجہ نواز ماہی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق راجہ نواز ماہی ایک دکان پر موجود تھے کہ خاتون نے جا کر گولیاں چلائیں، چار گولیاں راجہ نواز ماہی کو لگیں اور اسکی موقع پر موت ہو گئی، خاتون نے اسکے بعد خود کو بھی فائر مارا اور زخمی ہو گئی ہے،

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • خاتون نے مقدمی صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

    خاتون نے مقدمی صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں خاتون نے مقدمی صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

    نجی ٹی وی نیو نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر راجہ نواز ماہی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق راجہ نواز ماہی ایک دکان پر موجود تھے کہ خاتون نے جا کر گولیاں چلائیں، چار گولیاں راجہ نواز ماہی کو لگیں اور اسکی موقع پر موت ہو گئی، خاتون نے اسکے بعد خود کو بھی فائر مارا اور زخمی ہو گئی ہے،

    تھانہ سٹی کے علاقہ میں فائرنگ سے صحافی قتل, ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق راجہ نواز ولد شیر محمد نمائندہ نیو نیوز کو نازیہ دختر سارنگ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا معورت نے خود کو بھی فائر مار کر زخمی کر لیا، زخمی نازیہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان خود موقع پر پہنچ گئے, جائے وقوعہ کا معائنہ کیا واقعہ کی تحقیق و تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،

    https://twitter.com/atharawan313/status/1643550302988124160

    صحافی راجہ نواز کو دھمکیاں مل رہی تھیں اور اس ضمن میں انہوں نے رواں برس ماہ فروری میں ایک مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا، تھانہ صدر چنیوٹ میں درج مقدمے کے مدعی صحافی خود تھے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے ایک پرچی دی جس پر لکھا تھا کہ تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر رکھا تھا مگر آج صحافی راجہ نواز کو قتل کر دیا گیا

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • پولیس کی جانب سے 80 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،حقیقت سامنے آ گئی

    پولیس کی جانب سے 80 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،حقیقت سامنے آ گئی

    لایور ہائیکورٹ،، تھانہ نواں کوٹ پولیس کے 80 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود سمیت دیگر پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب درخواست گزار خاتون کو ہراساں نہ کرنے کی رپورٹ پیش کی ،عدالت نے ہولیس رہورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حراساں کرنے کے خلاف درخواست درخواست نمٹا دی

    جسٹس مس عالیہ نیلم نے ولائیت بیگم کی درخواست پر سماعت کی، ایس ایس پی نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار خاتون کے بھانجے کے خلاف تھانہ نواں کوٹ تھانے میں بجلی چوری کا مقدمہ ہے،ملزم بھی درخواست گزار خاتون کے گھر رہتا ہے، پولیس ملزم کو مقدمہ کی اطلاع کرنے گئی تھی،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،

    درخواست میں سی سی پی او ، ایس ایچ او نواں کوٹ ،سمیت دیگرزکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ درخواست گزار 80 سالہ خاتون ہے اور کسی مقدمہ میں ملوث نہیں ،درخواست گزار کا اکلوتا بیٹا گزشتہ 27 سالوں سے بیرون ملک رہائش ہذیر ہے ، تھانہ نواں کوٹ کا اے ایس آئی خادن حسین اس کے گھر ایا اور اس کی جائیداد سیل کرنے کی دھمکیاں دیں ، تھانہ نواں کوٹ پولیس درخواست گزار کو ہراساں کررہی ہے،عدالت ہولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی