Baaghi TV

Tag: خالصتان

  • خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    اوٹاوا: کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما 46 سالہ ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گوردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم ’ سکھ فور جسٹس‘ کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ درج ایک کیس میں بھی مطلوب تھا وہ سکھ فار جسٹس سے بھی وابستہ تھے اور حال ہی میں ریفرنڈم ووٹنگ کے لیے آسٹریلیا گئے تھے۔

    جنرل کونسل اجلاس میں عدم شرکت،نواز شریف نےشاہد خاقان کو لندن بلا لیا

    تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ نیجار نے تقاریر میں اشتعال انگیز بیانات، قابل اعتراض مواد پوسٹ کیے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں این آئی اے کے ایک دستاویز کے مطابق، "اس طرح جمع کیے گئے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بغاوت اور بغاوت کے الزامات کی ترغیب دینے میں ملوث تھے اور ہندوستان میں مختلف برادریوں کے درمیان بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھےان کا نام اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے 2018 میں ہندوستان کے دورے کے دوران سونپی گئی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔

    وزیراعظم کی سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے25 ارب روپےکی منظوری

    ہردیپ سنگھ نیجار کو پنجاب پولیس کے ذریعہ درج مختلف مقدمات میں بھی الزامات کا سامنا تھا اور ان کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا 2020 میں پنجاب حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق، نیجار کی کل 11 کنال اور 13.5 مرلہ اراضی جالندھر ضلع کے فلور سب ڈویژن میں ان کے آبائی گاؤں، بھر سنگھ پورہ میں ضبط کی گئی۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ ہردیپ کا خاندان کافی عرصہ پہلے ہجرت کر چکا تھا، لیکن اس کے والدین اکثر گاؤں آتے ہیں اور آخری بار لاک ڈاؤن سے پہلےآئے تھے-

    بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

  • آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کروایا گیا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کیلئے ووٹ ڈالا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ریفرنڈم رکوانےکیلئے تمام بھارتی کوششیں پھر ناکام ثابت ہوئیں جس کےبعد یہ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کیلئے تیسرا مرحلہ تھا، اس سے پہلے میلبرن اور برسبین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے-

    بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہزاروں سکھ مردوں اورعورتوں نےآزاد پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی نگرانی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیاجو دنیا بھر میں ریفرنڈم ووٹنگ کی نگرانی کر رہا ہے، جسے خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے کمیشن بنایا ہے،آسٹریلیا کی حکومت نے پرامن طور پر منعقد ریفرنڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی تھی۔

    سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ سڈنی کا ٹرن آؤٹ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے غیر معمولی بڑھتی ہوئی عالمی حمایت کا عکاس ہے۔

    محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفہ

    واضح رہے کہ سڈنی میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ آسٹریلیا کی مہم کا تیسرا مرحلہ تھا۔ پہلا مرحلہ اس سال جنوری میں میلبورن میں ہوا تھا جب 50,000 سے زیادہ سکھ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے نکلے تھے۔ دوسرا مرحلہ اس سال مارچ میں برسبین میں ہوا جہاں گیارہ ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے علاوہ برطانیہ، جنیوا اور کینیڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکےسکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سکھوں نے آزادی کیلئے بُلٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا۔

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

  • بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    چندی گڑھ : بھارت میں خالصتان کےحامی اور ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ نے بیوی کی حراست کے بعد گرفتاری دے دی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے کی ہے امرت پال سنگھ نے خود کو پنجاب کے علاقے موگا میں پولیس کے حوالے کیا امرت پال سنگھ نےگرفتاری سےقبل موگا کے گرودوارے میں خطاب کیا اور اس کے بعد پولیس کو اپنی موجودگی کی اطلاع دی خطاب کے بعد پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کو گردوارےکےباہر سےگرفتارکر لیا پولیس انھیں خصوصی طیارے کے ذریعے آسام کے ڈبرو گڑھ لے گئی-

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملی خود کش حملے کی دھمکی

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس خطاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہےجرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اسی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے،اس گاؤں میں امرت پال سنگھ کو ’وارث پنجاب دے‘ کا سربراہ بنایا گیا تھا-

    بھارتی پولیس 37 دنوں سے ’ وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے بانی اور سربراہ اور خالصتان سربراہ امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔ کچھ روز قبل امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ کو آسام کی انتہائی سخت سیکورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔امرت پال کے 8 ساتھی پہلے ہی سے آسام جیل میں قید ہیں۔ امرت پال سنگھ کو سیکورٹی خطرہ ہونے اور ملکی مفادات کیخلاف کام کرنےکےالزامات پر گرفتارکیا گیا ہے۔

    پنجاب پولیس نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہےلوگوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی جعلی خبر شیئر نہ کریں اور شیئر کرنے سے پہلے خبر کی تصدیق کریں۔

    عید کا خطبہ دے کر جانیوالے خطیب کو راستے میں گولیاں مار دی گئیں

  • خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ کو مودی سرکار گرفتار کرنے میں ناکام

    خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ کو مودی سرکار گرفتار کرنے میں ناکام

    خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ ایک بار پھر بچ نکلے

    بھارت کی کئی ریاستوں کی پولیس 11 روز سے جاری آپریشن میں امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،امرت پال سنگھ ساتھی سمیت ہوشیار پور میں پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے، بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تا ہم پولیس کی موجودگی کا پتہ چلنے پر امرت پال سنگھ گاڑی سے اتر کے بچ نکلے ،21 مارچ کو امرت پال سنگھ کو دہلی میں دیکھا گیا تھا حلیہ اور گاڑیاں بدل کر امرت پال سنگھ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے،

    حال ہی میں بھارت اور بیرون ملک خالصتان تحریک کی مقبولیت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ لندن میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر پرچم ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرایا۔ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کےلیے ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

    بھارتی پنجاب میں مودی حکومت کیخلاف حالیہ عرصے میں اس وقت نفرت میں اضافہ ہوگیا تھا جب حکومت نے متنازع زرعی قوانین منظور کیے تھے۔ اس قانون کیخلاف کسانوں نے زبردست تحریک چلائی۔ حکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 700 سے زائد کسان جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    امرتسر: بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتارکرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق "وارث پنجاب دے” نامی تنظیم کے سربراہ کو ہفتے کے روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا گیا-

    گرفتاری کا خدشہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی

    وارث پنجاب دے تنظیم کے ایک اہم رہنما کے مطابق امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو پولیس نے پہلے ہی جالندھر میں گرفتارکرلیا تھا اوران سے نامعلوم مقام پرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کو گزشتہ کئی روز گرفتار کرنے کا فیصلہ کرچکی تھی تاہم جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کی وجہ سے پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری روک دی تھی تاکہ اس موقع پرحالات خراب نہ ہوجائیں ۔

    پولیس نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے سمیت تین مختلف مقدمات درج کررکھے ہیں۔ بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کے ساتھیوں سے بغیرلائسنس جدید اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی-

    آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

    امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر خالصتان حامی سکھ تنظیموں کی طرف سے احتجاج اورمذمتی بیانات سامنے آئے ہیں سکھ فیڈریشن یوکے کا کہناہےامرت پال سنگھ کی گرفتاری قانون اورانسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہےامرت پال سنگھ اوران کےساتھیوں کوبغیرکسی وجہ اورکسی قانوی بنیاد کے گرفتارکیا گیا ہے۔

    فیڈریشن نے کہا کہ ایک بارپر 1980 کی دہائی کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جب پولیس کے سکھوں کے قتل عام کی کھلی اجازت دی گئی تھی۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے وہ اس عمل پرخاموش نہیں رہیں گی اورریاستی سرپرستی میں سکھوں کی نسل کشی کی اجازت نہیں دی جائے-

    متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا

  • برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

    برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

    خالصتان تحریک کے حامیوں نے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرا دیا-

    باغی ٹی وی:خبررساں ادارے دی نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے بعد پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی وائرل ویڈیو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں ’بیوہ کالونی‘ کا دورہ کریں۔
    https://twitter.com/ammaraadeel11/status/1628100608027664384?s=20
    بیوہ کالونی میں ایسی سیکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں نومبر 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

    جبکہ بھارتی حکام خالصتان کے حامی سکھوں پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

    تاہم، کینیڈا اور آسٹریلیا دونوں میں، دائیں بازو کے ہندو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور حکام کو سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور خالصتان ریفرنڈم کے بینرز کو توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

    جی 20 کے وزرائے خارجہ پر زور دیتے ہوئے کہ وہ 1-2 مارچ کو اپنے آنے والے ہندوستان کے دورے کے دوران وقت نکال کر دہلی کی "بیوہ کالونی” کا دورہ کریں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "بی جے پی اور کانگریس کی یکے بعد دیگرے ہندوستانی حکومتوں نے ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کا قتل عام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20 وزرا کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ میں منعقد ہوگا۔

  • بھارتی ہتھکنڈے ناکام،’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم،آسٹریلیا میں آج ہو رہی ہے ووٹنگ

    بھارتی ہتھکنڈے ناکام،’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم،آسٹریلیا میں آج ہو رہی ہے ووٹنگ

    بھارتی ہتھکنڈے ناکام،’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم،آج ہو رہی ہے ووٹنگ
    سکھ فارجسٹس‘‘کے زیراہتمام دنیا بھرمیں مقیم سکھ ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کر کے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 29 جنوری 2023 بروز اتوار آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم میں آزاد خالصتان کے لئیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں تقریباً لاکھ سکھ مقیم ہیں۔سکھوں کی بڑی تعداد جو ہزاروں کی تعداد میں ہے ۔

    18 سال سے زائد عمر کے افراد جنکا تعلق انڈین پنجاب سے ہو وہ اپنی شناخت دکھا کر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے تین جگہوں پر شناخت اور عمر کے حوالے سے تصدیق کے بعد ووٹر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ووٹنگ کیلئے مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد یہاں پر موجود ہیں ۔ ووٹر میں انتہائی جذبہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے ۔ اس موقع پر پولنگ سٹشن کے باہر خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے بھی موجود ہیں ۔ یہاں پر انڈین حکومت اور افواج کے خلاف سحت نعرہ بازی بھی ہوئی ۔ ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے۔ سکھ فار جسٹس کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم ایک آئینی اور قانونی راستہ ہے جس کو ہم نے اختیار کیا ہے ۔ بھارت پنجاب پر انڈیا اپناجبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کاقیام عمل میں لایا جا سکے ۔ برطانیہ سوئٹزر لینڈ کینیڈا سمیت سات یورپی ممالک میں خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ۔اس موقع پرسکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا گیا جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کوبھی مجوزہ خالصتان میں شامل دکھایا گیا ہے۔ریفرنڈم کی نگرانی بین القوامی غیر جانبدار ادارے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی خوب نعرے بازی کر رہی ہے اور دور دراز علاقوں سے کوچز کے ذریعے ہزاروں سکھ مرد وخواتین ووٹ ڈالنے کیلئے آرہے ہیں اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے ۔ ۔سکھ ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آزادی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا گھر خالصتان چاہیے۔اس موقع پرسکھ لیڈروں کا کہنا تھا کہ بھارتی دبائوکے باوجود آسٹریلین حکومت نے سکھوں کو خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی اجازت دی ۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا کہ ’’ ملک خالصتان‘‘ ریفرنڈم سکھوں کا جمہوری حق ہے۔ اور ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے بین القوامی قوانین کے تحت ووٹ کے ذریعے بین القوامی اداروں اور ممالک کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اگاہ کر رہے ہیں ۔ خیال رہےکہ سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے،

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

    سکھ فار جسٹس کے راہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو گئے اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں دو کلو میٹر لمبی قطار میں کھڑے سکھوں نے بتا دیا کہ وہ سانحہ 84 گولڈن ٹیمپل نہیں بھولے اور بھارت کے لئیے انکے دل میں کتنی نفرت ہے

  • بھارت سے لیکر رہیںگے آزادی،خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیا جا پہنچا

    بھارت سے لیکر رہیںگے آزادی،خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیا جا پہنچا

    خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیا جا پہنچا

    سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام میلبورن میں اتوار 29 جنوری کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ ہوگی 18 برس سے زائد عمر کے سکھ ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے سے پانچ بجے شام تک بلاتعطل جاری رہے گا ریفرنڈم میں آسٹریلیا میں آباد ہزاروں سکھ حصہ لے کر اپنے آزاد وطن کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے اس سے قبل برطانیہ، جینوا، اور کینڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکے ہیں

    سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے حصول کی تحریک سے بھارت پریشان ہے بھارت نے ریفرنڈم رکوانے کیلئے ہر ملک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی. آسٹریلیا کی حکومت نے بھی ریفرنڈم کو سکھوں کا قانونی حق قرار دے کر مداخلت سے انکار کردیا تھا ،ڈاکٹر بخشیش سندھو صدر خالصتان کونسل کا کہنا ہے کہ سکھ قوم بھارت کے تسلط اور استحصال سے نجات کیلئے آزادی حاصل کرنا چاہتی ہے، ہم بھی ریفرنڈم کا وہ ہی حق چاہتے ہیں جو برطانیہ اور کینڈا اپنے شہریوں کو بھی دے چکے ہیں،گرپتونت سنگھ پنوں جنرل قونصل ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ وقت لگ سکتا ہے لیکن ریفرنڈم ہی تشدد کے بغیر آزادی حاصل کرنے کا راستہ ہے، سکھوں نے آزادی کیلئے بلُٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا ہے،

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

    سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت نے پنجاب پر قبضہ کیا ہے اسکو آزاد کروائیں گے، مودی سرکار سے آزادی لیں گے، ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا، خالصتان بن کر رہے گا، پنجاب کی آزادی کے لئے ووٹ دیں اور پنجاب کو آزاد کروائیں،خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ تاکہ سکھ وطن کی حمایت حاصل کی جا سکے

  • "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    میلبورن: خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا جس میں نگر کیرتن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں آسٹریلوی سکھوں سے 29 جنوری کو “ہریانہ بنے گا خالصتان” کے مقصد کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

    یہ یاد رہے کہ پچھلی دہائیوں کے دوران ریاست ہریانہ سے ہندوستانیوں کی ایک بڑی آمد آسٹریلیا منتقل ہوئی ہے۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

    میلبورن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس بڑے شہر میں کئی سو سکھ نوجوان خالصتان جھنڈے، شہید بھنڈرانوالے کی ٹی شرٹس پہنے پکڑے ہوئے ہیں۔ اور “ہریانہ بنے گا خالصتان” کے نعرے بلند کرتے ہوئے میلبورن میں 29 جنوری کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے مہم چلا رہے ہیں‌

     

    کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں…

    میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ سینٹر شہید ستونت سنگھ اور شہید کیہر سنگھ کو وقف کیا گیا ہے – اندرا گاندھی کے قاتل جنہیں 6 جنوری 1989 کو تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی دی گئی تھی۔

    سکھ فار جسٹس تنظیم نے خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے ہندوستان سے علیحدگی کے لیے مختص علاقوں کا نقشہ جاری کیا ہے جس میں شملہ کو دارالحکومت قرار دیا گیا ہے اور اس میں مرکزی علاقہ چندی گڑھ اور ہریانہ، ہماچل پردیش اور راجستھان، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سکھ آبادی والے علاقے شامل ہیں۔

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف

    سکھ فار جسٹس تنظیم کا نقشہ مقصد کے لیے سکھ وطن خالصتان، پنجاب سے باہر ہندوستان کی کئی ریاستوں اور علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر پاکستان میں سکھوں کے تاریخی مقامات ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب کو واضح طور پر نقشے سے باہر کر دیتا ہے۔

    لندن جو کہ برطانیہ کا دارالحکومت بھی ہے ، اس عالمی شہر لندن سے جہاں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ 31 اکتوبر 2021 کو شروع ہوئی تھی، اب تک جنیوا، میلان، روم اور ٹورنٹو میں ہونے والی پولنگ میں 600,000 سے زیادہ سکھ ووٹ ڈال چکے ہیں۔

  • انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

    بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : انٹرپول (انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے ممتاز خالصتان مہم کار گروپتونت سنگھ پنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں۔ بھارت نے گروپتونت سنگھ پنوں پرپنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انٹرپول سے انہیں گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

    انٹر پول نے بھارتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہیں دے سکا۔

    انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پنوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردیا، جو علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) کے بانی اور قانونی مشیر ہیں، جس نے کینیڈا،برطانیہ، یورپ اور پورے ملک میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کی قیادت کی تھی۔

    بھارت نے انٹرپول سے درخواست کی تھی کہ وہ پنوں کی حوالگی اور بھارت کے حوالے کرنے یا دیگر قانونی کارروائی تک اسے تلاش کرکے حراست میں لے۔ آر سی آر ایک بین الاقوامی دستاویز ہے جو انٹرپول کی طرف سے مطلوب افراد کے خلاف جاری کی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس شخص کا سراغ لگائیں اور انہیں اپنی تحویل میں لیں۔

    آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    انٹرپول کمیشن – جو امریکہ، برطانیہ، لبنان اور مراکش کے چار اراکین پر مشتمل ہے – نے گروپتونت سنگھ پنوں کے خلاف ریڈ نوٹس کی ہندوستانی درخواست کو مسترد کر دیا، یہ معلوم کرتے ہوئے کہ ہندوستانی الزامات بنیادی طور پر سیاسی یا مذہبی تھے۔ اور کسی جرم کے ثبوت کمزور تھے-

    اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کو انٹرپول کے نظام کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ وہ ریڈ نوٹس جاری کرے جس میں مسٹر پنوں کو ان کے جائز انسانی حقوق اور علیحدگی پسند سرگرمیوں بشمول خالصتان ریفرنڈم مہم کے لیے گرفتاری اور حوالگی کی درخواست کی جائے۔

    انٹرپول کمیشن کا فیصلہ ریفرنڈم 2020 مہم کی قانونی حیثیت کی ایک اہم شناخت کی نمائندگی کرتا ہے اور سکھوں کے لیے آزاد خالصتان کو فروغ دینے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے جب تک کہ یہ پرامن اور جمہوری طریقوں سے جاری رہے گا۔

    ایران میں احتجاج جاری: ملک کی سب سےبڑی آئل ریفائنری کےملازمین نے ہرٹال کر دی

    بھارت کئی سالوں سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس نے دلیل دی تھی کہ پنوں پنجاب میں دہشت گردی کو بحال کرنے، سیاسی رہنماؤں کو قتل کرنے اور غیر قانونی علیحدگی پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کی مجرمانہ سازش میں مصروف تھا۔ انٹرپول کو ہندوستان کی درخواستوں کے جواب میں، پنوں نے دلیل دی تھی کہ ہندوستانی الزامات کی جڑیں ہندوستان کی طرف سے ان پر سیاسی یا مذہبی ظلم و ستم اور ‘سکھس فار جسٹس’ کے ساتھ انسانی حقوق کے کام کا بدلہ ہے-