Baaghi TV

Tag: خام تیل

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے اس کے علاوہ WTI خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد 97.13 ڈالرپر آ گئی ہے جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتا ئے جا رہے ہیں ۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    اس سے قبل روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو گیا تھا برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

    سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے بعد ازاں متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی تھی-

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی

    لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ ڈیزل کی قیمت 142 روپے62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت116 روپے 53 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔

     

     

     

    اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

     

     

    ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ کا ایک ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا تھا۔

    ٹویٹر پر شیئر کیے گئے کلپ کے کیپشن میں مزمل اسلم نے لکھا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

    مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہو گی۔