Baaghi TV

Tag: خدیجہ شاہ

  • 9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے ٹرائل کیلیے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیےعدالت نے مقدمات میں غیر حاضر رہنے والے 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔

    عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور صفدر کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا،ملزم عبد الرزاق اور ملزم صفدر جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

    شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

    آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، مریم نواز

    جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے

  • خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن تفصیل اب تک نہیں بتائی گئی ہے نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے خلاف درخواست دائر کر دی

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک انکوائری زیر التوا ہے وفاقی حکومت کی رپورٹ بھی ابھی تک نہیں آئی، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے دوبارہ تفصیل طلب کرلی۔

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

  • خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلاب بھی مانگ لیں۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔خدیجہ شاہ کے وکیل عالم خان ادینزیی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ ہوں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خدیجہ شاہ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی عہدہ ہے؟ اس پر انہوں ںے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں، میرا نام مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے لیے ہے اور مخصوص نشستوں کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں ہے۔وکیل نے کہا کہ خدیجہ پہلے بھی جیل میں رہی ہیں اور اب یہاں پشاور میں مقیم ہیں۔

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ اس عدالت میں جو بھی آتا ہے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، ایسی ہی کیس میں چیف جسٹس صاحب کا ججمنٹ موجود ہے، اس سے آگے نہیں جاسکتے، ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ مقدمات کی تفصیل کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کا کوئی کیس ہے تو اس کی رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سپریم کورٹ کی جیل اصلاحاتی کمیٹی کی ممبر خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور پولیس کو حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران آیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست گزار اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جا سکے۔دورانِ سماعت، خدیجہ شاہ کی وکیل آمنہ علی نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا کہ ان کے موکلہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فوری فراہمی ضروری ہے تاکہ ان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار اور ان کے خاندان کو ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کا تدارک کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست کو سننے کے بعد اس پر فیصلہ دیتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    شہزادہ ولیم کا کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام

    18 برس بعد دوسری شادی کرنیوالی خاتون نے اپنی شرائط بتا دیں

  • گرفتاری کا خدشہ،خدیجہ شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    گرفتاری کا خدشہ،خدیجہ شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    اسلام آباد ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی

    خدیجہ شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فریقین کو اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،9 مئی مقدمات میں شامل کیا گیا، ایک سال جیل میں رہی پھر ضمانت منظور ہوئی، مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجھے مزید خفیہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، عدالت گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دے،فریقین کو درخواست گزار اور اُسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    عمران خان کے سیل کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

    پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

    جیل ریفارمز،چیف جسٹس نے آمنہ قادر،احدچیمہ،خدیجہ شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

  • عمران خان کے سیل کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

    عمران خان کے سیل کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

    جیل ریفارمز کمیٹی ممبر خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا.

    چیف جسٹس جیل ریفارمز کمیٹی نے کل اڈیالہ جیل کا وزٹ کیا لیکن کمیٹی کو عمران خان کے سیل کا دورے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی قائم کردہ جیل ریفارمز کمیٹی احد چیمہ ، خدیجہ شاہ اور آمنہ قدیر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے کمیٹی ممبران کو جیل افسران کی جانب سے مختلف جگہوں کا دورہ کرایا گیا کمیٹی کو عمران خان کے سیل کا دورہ نہیں کرایا گیا، جس پر خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے

    چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلانے کے لئے یہ خط لکھ رہی ہوں جو ہماری سب کمیٹی کے اڈیالہ جیل، راولپنڈی کے دورے کے دوران پیش آیا۔ ہمارے وفد کو جیل انتظامیہ، بشمول سپرنٹنڈنٹ، نے جیل کی سہولتوں کا دورہ کرایا۔ہمارے دورے کے دوران ہم نے مشاہدہ کیا کہ تمام علاقوں کو ہمارے استقبال کے لئے تیار کیا گیا تھا اور ماحول بہت صاف ستھرا تھا۔ جیل کے عملے کی بڑی تعداد ہمارے ہمراہ تھی۔ ہم نے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جن میں ہسپتال، خواتین کے بیرک، ذہنی بیماریوں اور نشے کی لت میں مبتلا قیدیوں کے لئے مخصوص علاقے شامل تھے۔ ہم نے سزائے موت کے قیدیوں کا بھی معائنہ کیا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہماری سب کمیٹی قیدیوں کے ساتھ سلوک اور ان کی حالتوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ قیدیوں کے حقوق کے معیارات، جیسے مینڈیلا رولز اور بنکاک رپورٹ کے مطابق جانچ رہی ہے۔ ملک گزشتہ دو سالوں سے بحران میں ہے، اور اس کا اثر جیلوں کی آبادی پر پڑا ہے، جہاں سیاسی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    خدیجہ شاہ نے خط میں کہا کہ اڈیالہ جیل ایک ایسی جیل ہے جہاں گذشتہ دو سالوں میں اور تاریخاً بہت سے سیاسی قیدی رکھے گئے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان بھی وہاں قید ہیں۔ ان سے رائے لینا ضروری تھا کیونکہ یہ ہمیں سیاسی قیدیوں کے حالات اور ان کے حقوق کے بارے میں اصلاحات کی سمت سمجھنے میں مدد دے سکتا تھا۔آپ نے جیل انتظامیہ اور حکومتی افسران کو ہمارے جیل اصلاحات کے اجلاسوں میں صاف طور پر ہدایت دی تھی کہ سب کمیٹی کو جیل کے تمام حصوں تک مکمل رسائی دی جائے اور ہمیں قیدیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ آپ نے انہیں یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں جیل عملے کی نگرانی کے بغیر آزادی کے ساتھ جیل کے اندر حرکت کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔بدقسمتی سے، ہمارے جیل کے دورے کے بعد جب ہم نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کمروں تک رسائی کی درخواست کی تو ہمیں ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پہلے تو ہمیں بتایا گیا کہ وہ جیل کی سماعت میں ہیں، اور جب ہم نے اصرار کیا کہ ہم ان کے رہائشی حالات کو دیکھنا چاہتے ہیں، تو یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد ڈی آئی جی عبدالرؤف رانا آئے اور انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ہمیں ان تک رسائی نہیں دی جائے گی۔مجھے اس رسائی کے انکار پر بہت حیرانی ہوئی، کیونکہ جب میں خود قید تھی، تو ہم نے ان تمام کمیٹیوں اور حکومتی اراکین سے ملاقات کی تھی جو کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی حالتوں کا جائزہ لینے آئی تھیں۔ ہم نے اپنی رائے دی تھی، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عالیا حمزہ بھی شامل تھیں، جو سابقہ حکومت کی اراکین تھیں اور سیاسی قیدی بھی رہ چکی ہیں۔اس واقعے سے نہ صرف ہماری سب کمیٹی کی آزادی میں رکاوٹ آئی بلکہ اس سے قیدیوں کے حقوق کے بارے میں ہمارے جائزہ اور مشاہدے کی اہمیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ہم نے ہمیشہ جیلوں میں قیدیوں کی حالتوں کا معقول اور شفاف جائزہ لینے کی کوشش کی ہے تاکہ اصلاحات کی جا سکیں اور اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور جیل اصلاحات کی نگرانی اور قیدیوں کے حقوق کی بہتری کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

    قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستانی جیلوں میں بھی اصلاحات ہونگی،جیل اصلاحات کی کمیٹی مختلف جیلوں کا دورہ کر رہی ہے، ہم قیدیوں سے تاثرات پتہ کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ کس طرح کا رویہ ہے، انسانی حقوق متاثر ہو رہے یا نہیں، میں خود بھی قیدی رہی ہوں، تمام دورے مکمل ہونے کے بعد ہم اپنی رپورٹ دیں گے، ہم سیاسی قیدی تھے، میں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، نومئی کے مقدمے میں مجھے جیل میں ڈالا گیا تھا،ضمانت میر ا حق تھا بہت عرصے تک نہیں دی گئی، میری چیزیں جیل میں اندر نہیں آ سکتی تھیں، سزا یافتہ قیدیوں کے ساتھ مجھے رکھا گیا تھا حالانکہ مجھے سزا نہیں ہوئی تھی، اسکے باوجود،اور پھر مجھے بلوچستان بھی بھیجا، یہ کسی طرح بھی قانون کے مطابق نہیں ہے، جن لوگوں نے جرائم کئے اور وہ جیل میں ہیں، انکے ساتھ برتاؤ کو دیکھنا ہے

    لائیو اسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات، شاہین گروپ کامیاب

    ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے،حافظ نعیم

    شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی،بیرسٹر گوہر

  • امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    اسلام آباد: امریکا نے گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے لیے اس کے شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ سب سے اہم ہے، شروع سے خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے پر زور دے رہے ہیں،مزید برآں امریکی سفارت خانے نے خدیجہ شاہ تک پانچ بار قونصلر رسائی کی بھی تصدیق کی اور واضح کیا کہ مقدمے کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے ملزمان میں سرفہرست تھیں،انہوں گزشتہ برس 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، خدیجہ شاہ کے خلاف دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، خدیجہ شاہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہیں اور سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہوتی ہیں۔

    سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

    کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی …

    جولائی سے مارچ تک کتنی یونٹ بجلی پیدا کی گئی؟

  • خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹٰی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے

    عدالت میں پیش ہونے پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے ،عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دیا ،خدیجہ شاہ نے عدالت پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی،انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ،پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ،جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں،عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے

    خدیجہ شاہ کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی، وہ ضمانت پر ہیں،خدیجہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی انکوائری چل رہی ہے،خدیجہ شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری کیخلاف لاہور سے رجوع کر رکھا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری

    پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری

    لاہور: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی اے ٹی سی نے خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پرجاری کیے گے،عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عدالت کی خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کیا جائے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے، جبکہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

    15 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری …

  • خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر حکومت پنجاب، پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے اے ٹی سی جج سے بھی جواب طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اے ٹی سی جج کے علم میں تمام حقائق لائے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام مقدمات میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور ہو چکی تھیں ۔جب نظر بندی کا آردڑ واپس ہو جائے تو ریمانڈ نہیں ہو سکتا، عدالت نے خدیجہ شاہ کو لاہور سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا ،اے ٹی سی نے مجھے سنے بغیر خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا، آئی جی پنجاب پولیس نے اعتراف کیا کہ پنجاب پولیس کو اطلاع دیے بغیر خدیجہ شاہ کا کوئٹہ پولیس نے ریمانڈ لیا۔عدالت مجھے بروقت ریلیف دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی