Baaghi TV

Tag: خواجہ آصف

  • ہرجانہ کیس،میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے،عمران خان کا بیان

    ہرجانہ کیس،میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے،عمران خان کا بیان

    ہرجانہ کیس،میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے،عمران خان کا بیان
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دس سال قبل خواجہ آصف کے خلاف دائر کئے 10 ارب روپے ہرجانہ کا کیس پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان کی عدالت میں پیش ہوئے ، خواجہ آصف کے وکلا بیرسٹر حیدر رسول مرزا، بیرسٹر عمار ضیا الدین، چوہدری نجم الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیا وڈیو لنک جرح ریکارڈ ہوگی؟ کیوں کہ جب عمران خان نے بیان دیا تو ریکارڈ کیا گیا تھا سماعت کے دوران خواجہ آصف کے وکلا نے عمران خان سے دس سال پہلے دیے گئے بیان پر جرح کی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کلائنٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ وڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ نہیں کریں گے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے انڈرٹیکنگ دی ہے کہ وڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ نہیں کریں گے

    خواجہ آصف کے وکیل کے اعتراض کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ کرنے سے روک دیا دوران سماعت خواجہ آصف کی لیگل ٹیم کے دو وکلا چوہدری نجم الحسن اور علی گیلانی ایڈووکیٹ بنی گالہ میں موجود تھے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ولید اقبال اور واصف مجید بھی بنی گالہ ہی میں موجود تھے

    عمران خان نے جرح کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ 1996 سے شوکت خانم بورڈ کا چیئرمین ہوں 1996کے بعد سے اب تک کوئی چیئرمین نہیں بنا،میں نہیں سمجھتا کہ میری بہن سیکریٹری بورڈ آف گورنر رہی ہیں ،راشد علی خان کو میں دوستی کی وجہ سے جانتا ہوں اس کا فنانس میں تجربہ ہے، خواجہ آصف کے وکیل نے سوال کیا کہ بنی گالہ زمین خریدنے میں کیا راشد علی خان آپ کے نمائندہ تھے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ راشد علی خان نے نمائندہ نہیں دوست کی حیثیت سے یہ ٹرانزیکشن کی تھی میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے، میں ٹریولنگ کر رہا تھا قسطیں دینا پڑنی تھیں اس لیے اس کو کہا تھا کیونکہ وہ فنانس جانتا تھا،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ویڈیو لنک جرح کے ذریعے جرح کے دوران بجلی چلی گئی ، عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ رابطہ کر لیں واٹس ایپ پر آخری سوال کا جواب لے لیتے ہیں؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں جیمر لگے ہوتے ہیں رابطے میں تھوڑا ایشو ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.خواجہ آصف

    بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.

    خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے ، ن لیگی دیگر رہنما بھی عمران خان پر تنقید کرتے رہتے ہیں، مریم نواز سمیت دیگر کئی رہنما کہہ چکے ہیں کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپے ہوئے ہیں اب خواجہ آصف نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ بنی گالہ میں گھر کرائے کے لئے خالی ہے، مالک مکان پشاور منتقل ہوچکا ہے..

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ منقول عمران خان کی مثال اس وقت نان کسٹم پیڈ گاڑی کی ھے اٹک سے اگے نہیں جاسکتی صرف KP میں چل سکتی ھے.

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور لانگ مارچ اسلام آباد لے کر آئے تا ہم جلد دوبارہ پشاور چلے گئے، عمران خان نے چھ دن کا الٹی میٹم دیا تھا، تا ہم ابھی تک عمران خان کا الٹی میٹم پورا ہونے کے باوجود انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا ،عمران خان ابھی تک پشاور ہی ہیں جس کی وجہ سے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں گھر کرائے پر دستیاب ہے، مبینہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بنی گالہ میں ہی ہیں،

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما ،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کارکنوں کے گرفتاری پر خود سامنے آنا چاہیےعمران خان کو کہنا چاہیے مجھے گرفتار کریں، عمران خان این آر او لینے کی کوشش کرتا رہا ہے، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں،ا، عمران خان اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے سیاست میں کبھی کسی کو غدار کہنے کا نہیں سوچا،

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ رسم ختم ہونی چاہیے، جنہیں غدار کہا جاتا ہے وہ حکمران بن جاتے ہیں،ایسی روایات کو جنم دینا چاہیے جس کی پیروی باقی ادارے بھی کر سکیں، پاکستان کی آزادی کے 10 بارہ سال بعد یہ رسم چل نکلی تھی، گورنر سندھ سے متعلق کوئی معلومات نہیں کل اس پر بات کروں گا،القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کے اہلخانہ تھے،50 کروڑ کی ڈونیشن دی یونیورسٹی میں 32 طلبہ پڑھتے ہیں،سوہاوہ کے قریب یونیورسٹی کیلئے 450 کنال اراضی عطا کی گئی،بحریہ ٹاون گروپ نے 200 کنال زمین فرح شہزادی کو دی،ان تمام ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے،یہ ایک فراڈ تھا جو پلاٹ کیا گیا،یہ دال میں کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے،القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں ہے،

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان ایم ایل 1 ریلوے لنک سے متعلق تحریری جواب جمع کروایا گیا،تحریری جواب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیش کیا ، تحریری جواب میں کہا گیا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے منصوبے کا آغاز نہیں ہو سکا تھا دسمبر 2021 میں تینوں ممالک نے منصوبے پر دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ازبکستان نے دوبارہ نظرثانی روڈمیپ ڈرافٹ شیئر کیا، روڈ میپ پر معاہدہ کو حتمی بنانے سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جانچ پڑتال کے بعد روڈ میپ ڈرافٹ افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے

    قبل ازیں اسمبلی میں بتایا گیا کہ سندھ میں دریائے گاج پر بننے والا گاج ڈیم 7سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، وزارت آبی وسائل کے مطابق 2015میں مکمل ہونے والا گاج ڈیم اب 2024میں مکمل ہوگا،ناکافی فنڈز کے باعث سال 2015میں گاج ڈیم مکمل نہ ہوسکا،گاج ڈیم کی مدت تکمیل 2018 تک بڑھا دی گئی گاج ڈیم کا معاہدہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث 28 ستمبر 2018 کو ختم کردیا گیا گاج ڈیم کا 40 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • ‏عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شعبدہ  بازی کر رہے ہیں ،خواجہ آصف

    ‏عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شعبدہ بازی کر رہے ہیں ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قتل کی سازش سے متعلق بات پر یقین نہیں کرتا، یہ شعبدہ بازی ہے، پہلے کیوں نہیں بولے اب ان کو یہ سارے خیال آرہے ہیں، ساڑھے تین سال حکمران رہے کچھ تو میچورٹی آنی چاہیے تھی۔

    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا اکانومی کو وینٹی لیٹر لگے ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو ساڑھے تین سال انہوں نے گزارے اور جس طرح برسر اقتدار آئے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، عمران خان سیاست جانتے تو ملک کا آج یہ حال نہ ہوتا، ملک کے با وقار سیاسی نظام میں عمران خان کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ فلاں کا نمبر بلاک کردیا، فلاں سازش کر رہا ہے، جب تک ان کی مدد کی جاتی رہے تب تک ہر چیز اچھی ہے، کوئی قانون قاعدے کے مطابق ڈیل کرے تو پھر ان کو تکلیف ہوتی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو اپنے آپ کو لیڈر دکھا رہے ہیں ان کو یہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے

    دوسری طرف رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ بیانیہ عمران خان کا امریکی سازش جیسا فراڈ بیانیہ ہے امریکی سازش والا بیانیہ اب مدھم پڑگیا تھا تو آج اس نے نیا ڈرامہ چلانے کی کوشش کی ہے عمران خان شواہد دیں ہم اسکی انکوائری کروانے کو تیار ہیں ساری حقیقت پتہ چل جائے گی

    یاد رہے کہ آج سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔ اس ویڈیو میں سب سازشیوں کے نام ہیں۔

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے، لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،ہرتین ماہ بعد یہ ہماری حکومت گرانے آتے تھے،تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری بھی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

    چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

    انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت 2 دن پہلے انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور پٹرول بند کردے گی، اس لئے پہلے ہی تیاری کرلیں، وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیر داخلہ تیار ہوجاؤ عوام کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں عدلیہ سے عاجزی کے ساتھ سوال کرتا ہوں ، کہ میں کیا بہت خطرناک ہوں جو ملک سے غداری کرنے جارہا تھا کہ آپ نے رات بارہ بجے عدالتیں کھول دیں۔ میرا معصومانہ سا سوال ہے کہ شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں، 24 ارب کا مطلب دو ہزار چار سو کروڑ روپے کی کرپشن کے ان لوگوں پر کیسز ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2004کے بعد ہمارے دورمیں سب سے زیادہ صنعتی پیداوارہوئی، یہ جنون قیمے والے نان کھلا کرنہیں خریدا جاسکتا، یہی جنون اسلام آباد کے اندر انقلاب لائے گا جو حقیقی آزادی دلائے گا، ہماری حکومت میں 29 فیصد ایکسپورٹ بڑھی، ہماری حکومت میں سب سے زیادہ پیسہ کسانوں کو ملا، برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، معاشی گروتھ 6 فیصد ریکارڈ ہے، جب سے یہ چورآئے ہیں روپے کی قدرکم ہورہی ہے، سٹاک مارکیٹ نیچے کی طرف جارہی ہے، اب بلاول امریکا جا کر بھیک مانگے گا، امریکیوں کو بلاول کے تمام اثاثوں کا پتا ہے، امریکیوں کوپتا پے نوازشریف کی طرح بلاول نے پیسہ کدھر چھپایا ہوا ہے، تحریک پاکستان کی طرح یہ میرے اورآپ کے لیے بھی جہاد ہے، زندگی، موت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے ڈرنا نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میری طرح آپ کو بھی کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، انشا اللہ اسلام آباد میں ملاقات ہو گی، عثمان ڈار، عمر ڈار کو ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈاراسلام آباد آتے ہوئے کسی چیزسے نہ گھبرانا۔

    ان کا کہنا تھاکہ آج اپنی عدلیہ سے بڑی عاجزی سے ایک سوال پوچھ رہا ہوں، بڑا اچھا کیا اتوار کو آپ نے از خود نوٹس لے لیا، آپ کو عمران خان سے کوئی بڑا خطرہ ہوگا، 12 بجے عدالتیں کھول دیں چلیں ٹھیک ہے، میں بہت خطرناک اور ملک سے کوئی بڑی غداری کرنے جا رہا تھا کہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھول دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی عدلیہ سے بڑی عاجزی سے پوچھتا ہوں کہ بڑا معصومانہ سا سوال ہے کہ شہباز شریف اور اس کا بیٹا حمزہ شہباز اور مفرور بیٹا سلمان شہباز پر ایف آئی اے کے 24 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ میرا ڈاکٹر رضوان کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ایف آئی اے کا ایک زبردست افسر، جس میں دلیری تھی، جس نے شریف مافیا کے خلاف کارروائی کرکے، مقصود چپراسی اور نوکروں کے بینک اکاؤنٹ پر 16 ارب روپے پکڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر کیا ہوا، ڈاکٹر رضوان کے اوپر دباؤ ڈالا گیا، حمزہ شریف نے اس کو دھمکیاں دیں اور وہ ڈاکٹر رضوان شدید دباؤ میں تھا، اس کو دل کا دورہ پڑا اور مرگیا۔ دوسرا افسر جو شہباز شریف کے ایف آئی اے کے کیس کی تفتیش کر رہا تھا، اس کا نام ندیم اختر تھا، اس کو کل دل کا دورہ پڑا، یہ کیسے ہے جو مافیا کی تفتیش کرتا ہے، ان کے اوپر کس طرح کا دباؤ ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کدھر ہیں میری عدالتیں، ان کی حفاظت کرنا آپ کا کام ہے، کون آگے سے اس ملک کے کون سے سرکاری نوکر، کون سی ایف آئی اے، کون سی ایف بی آر، کون سے پولیس افسر کبھی بھی آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ اس ملک کے ادارے کیسے طاقت ور مجرموں کے سامنے کھڑے ہوں گے، اپنی عدلیہ سے سوال پوچھتا ہوں کون اس ملک کے اداروں کی حفاظت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بڑی عاجزی سے اپنی عدالتوں سے پوچھتا ہوں کہ یہ آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے، جب ادارے ختم ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ میں اگلا سوال پوچھتا ہوں کہ یہ جو ہمارے جیلوں میں چھوٹے چور بھرے ہوئے ہیں، کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ چھوٹے چور ہیں، کیا یہ سبق مل رہا کہ ملک میں ڈاکا مارو تو بڑا ڈاکا مارو نہیں تو جیل چلے جاؤگے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ان کو نہیں پکڑنا تو میں کہتا ہوں کہ پاکستان کے جیل کھول دیں، ان غریبوں کو باہر نکالیں، ان غریب چوروں کی پوری چوری ملا کر وہ ایک مقصود چپراسی کے بینک میں جو 4 ارب آئے تھے وہ کم ہے۔

  • اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے تک ہم کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

    عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ…

    انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ حکومت دباؤ میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دباؤ ہے تو پاکستانی عوام کی جانب سے ہو سکتا ہے، یہ ان کا حق ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق اصل حکمران ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے، اسی کو کاٹتا ہے، یہ نہ عوام کا ہے نہ پاکستان کا نہ کسی ادارے کا ہے ،وہ اپنی شخصیت کا غلام ہے، عمران خان کی تقریریں ثابت کرتی ہیں اس نے کسی سے بھی وفا نہیں کی، گزشتہ چار سال جنہوں نے اس کی سرپرستی کی آج انہی کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان پر پابندی لگائیں گے۔

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد…

    انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئے اور تباہی کا سدباب کیا جا سکےان کا کہنا تھا ہم اکیلے کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، نہ کرنا چاہیے، اسٹیک صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں، پیپلز پارٹی، جے یوآ ئی،بی این پی مینگل، بی اے پی اور ایم کیو ایم کا بھی سٹیک ہے، جب تک اتحادی آن بورڈ نہیں ہوں گے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔

    دوسری جانب اجلاس میں موجود ذرائع نےبتایا کہ مسلم لیگ (ن) کوایک مشکل کشمکش کاسامنا ہےایندھن کی قیمتیں بڑھائیں یا پھر معاملات عبوری سیٹ اپ کے حوالے کردیں، اگرچہ پارٹی میں بیشتر لوگ اس بات پرمتفق ہیں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہی آگےبڑھنے کا واحد راستہ ہے تاہم ذرائع نےبتایا کہ نواز شریف اس تجویز کے خلاف ہیں، ذرائع نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ہی واحد ممکنہ امکان ہے۔

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازنے جمعہ کووطن واپس آنا تھا تاہم اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کیلیے انھوں نے اپنے قیام میں ایک روز کی توسیع کردی تھی گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہو ئی ۔شاہد خاقان عباسی کل صبح تین بجے دوبارہ لند ن کے لئے روانہ ہوئے تھے اس سے قبل شاہد خاقان عباسی لند ن سے امریکا گئے تھے پھر بحرین اور یواے ای کے دورہ کے بعد واپس پاکستان آئے تھے اور اب دوبارہ لندن پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد کچھ اشیاء کے ریٹ بڑھائے جائیں گے جبکہ کچھ میں کمی ہوگی۔ اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ گزشتہ حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تھی اب ہم کیسے اس سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب ڈالر کی قیمت 112روپے تھی توہم ایک ڈالرکے برابر پٹرول دیتے تھے۔سابق حکومت نے ڈالر 180روپے سے اوپر پہنچا دیا اب ہم اس میں فوری کیسے کمی کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ سعد رفیق

    عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ سعد رفیق

    لندن:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نہ کسی ادارے کا ہے نہ پاکستانی عوام کا ہے، وہ اپنی شخصیت کا غلام ہے، پاکستان کے عوام عمران خان پر پابندی لگائیں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں، ہم اکیلے فیصلے نہیں کرسکتے، اتحادیوں کی مشاورت ضروری ہے، یہاں جو مشاورت ہوئی وہ اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، ہم پر صرف پاکستان کے عوام کا دباؤ اور کسی کا دباؤ ہم برداشت نہیں کرینگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریریں ثابت کرتی ہیں اسے جس ہاتھ نے کھلایا اسی کو کاٹا ہے، اس نے کسی سے بھی وفا نہیں کی، گزشتہ چار سال میں جن کی سرپرستی تھی آج انہیں کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ہماری پاکستان کی اقتصادیات پر بات ہوئی ہے، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنا کر ہم سے دور کیا گیا، ہم نے عمران خان کی معاشی تباہی کے حل پر بات کی، عمران خان پہلے مذہب کارڈ کھیلتا رہا اب غداری کارڈ کھیل رہا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امپائر سے مل کر کھیلنے والا شخص سازشوں میں مصروف ہے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایک سازشی آدمی ہے، سر سے پاؤں تک سازش میں لتھڑا ہوا ہے، یہ شخص ہمیشہ امپائر سے مل کر کھیلتا ہے، 2014 کے دھرنے میں یہ کس امپائر کو آوازیں دیتا تھا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب ان کو سپورٹ مل رہی تھی تو سب ٹھیک تھا، اداروں نے کہا اب ہم نیوٹرل ہیں، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، کیا نواز شریف پہلے سیاستدان ہیں جن کو ملک سے باہر رہنا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، وہ جب تاریخ کا اعلان کریں گے تو پھر اس حوالے سے سوچیں گے، شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دے دیں گے، ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

  • ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیئے جائیں، نومبر سے پہلے نگران حکومت تشکیل پانے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کہہ چکے انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے۔ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سنیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔ ان سب ناموں پر غور ہو گا جو کہ اس فہرست میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی مرضی چاہتے تھے تاکہ ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کر لے، تعیناتی میرٹ پر ہو گی، فوج کا تقدس ہے یہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیانیوں کے پیچھے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، وہ بیک وقت مذہب اور امریکا مخالف بیانیہ دہرا رہے ہیں۔ ان کے بیانیے کی جنگ میں ن لیگ کی شکست کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کے متبادل کے طور پر سامنے لائی ۔ یہ تجربہ کیا گیا اور اس سے ملک کو نقصان ہوا۔ 2018 میں یہ سب کچھ فوج نے بنایا تھا اور اب جب وہ پیچھے ہوئے تو سب اتحاد بکھر گیا۔ اب آپ کہتے ہیں کہ وکٹیں دوبارہ لگا دو، اس طرح نہیں ہوتا، ملک اس وقت انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے انٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ شرمناک ہے، فوج مخالف بیانیہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا، ہم یقینی طور پر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل رول کا دفاع کریں گے، عمران خان کیخلاف کارروائی اور ایسے معاملات میں قانون پر عملدرآمد کے حق میں ہیں۔

  • چلو کم از کم اب ھم غدار نہیں رہے.شکریہ سپریم کورٹ الحمد للہ

    چلو کم از کم اب ھم غدار نہیں رہے.شکریہ سپریم کورٹ الحمد للہ

    چلو کم از کم اب ھم غدار نہیں رہے.شکریہ سپریم کورٹ الحمد للہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہ ایک بات نظر آرہی ہے کہ رولنگ غلط ہے،آرٹیکل 55 کے مطابق اسمبلی میں فیصلے ہاوس میں موجود اراکین کی اکثریت سے ہونگے، اب یہ بتائیں اگلا قدم کیا ہو گا،قومی مفاد اور عملی ممکنات دیکھ کر ہی آگے چلیں گے ، آج فیصلہ سنائیں گے،اسمبلی بحال ہوگی تو بھی ملک میں استحکام نہیں ہوگا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے، قومی مفاد اور عملی ممکنات کو دیکھ کر ہی آگے چلیں گے۔

    چیف جسٹس کے ریمارکس پر ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غلط ھے.چلو کم از کم اب ھم غدار نہیں رہے.شکریہ سپریم کورٹ الحمد للہ

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس پر آج فیصلہ سنا سکتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل عدالت کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی نے عدالت کے اندر اور باہر اطراف کی سڑکوں پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔آئی جی اسلام آباد بھی خود عدالت پہنچ گئے

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

    جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

    آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

  • عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں

    عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں

    سیالکوٹ :عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں ،اطلاعات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدق ملک کی چیخیں سن رہے ہیں، کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، آو نا الیکشن کیلئے ہم تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے بائیس کروڑ عظیم پاکستانیوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، بائیس کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کو امریکہ کے آگے کیا گیا، سیالکوٹ کے بہادر سپوتوں نے جانیں دیں پاکستان کیلئے، یہ بے شرم شخص امریکہ کے آگے لیٹ گیا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اور اسکی بیوی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ثبوت بھی دکھا دیئے، جسکی بیوی کے اکاؤنٹس امریکہ میں ہوں وہ انکے خلاف کیسے بولے گا، میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی کارروائی پر گریز کروں گا، عمران خان کے بارے میں ان کے حواری یہ تاثر دیتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بزدار وہاں سے مال جمع کرکے یہاں بھیجتا تھا، وہ وقت دور نہیں جب عثمان بزدار اس کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان ذاتی طور پر سب سے بڑا کرپٹ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے عمران خان نے آئین پر ڈاکہ ڈالا ہے، ان سب لوگوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلے گا، ان میں ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اور عمران خان بھی ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ چاہے عمران کے اہل خانہ ہوں انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان نے سب سے زیادہ بڑی کرپشن کی ہے، جلد یا بادیر عمران خان کا احتساب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پی ٹی آئی میں ان کا لیڈر ہے، پاکستان کو کنگلہ کردیا ہے، دیوالیہ کردیا۔

  • عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے،خواجہ آصف

    عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان چودھری پرویز الٰہی کو چور اور ڈاکو کہتا تھا لیکن آج ان کے قدموں میں گرا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے قانونی اور آئینی طریقوں سے نجات حاصل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی تحریک عدم اعتماد میں نواز شریف کے ساتھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں 70 کروڑ روپے اسمبلی ہال کی تعمیر میں لگائے جا رہے ہیں۔

    شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں:ملک وقوم کے خلاف سازشیں دم توڑنے والی ہیں‌ :فرخ حبیب

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے لیکن عوام کے ساتھ جو زیاد تی ہوئی ہے اس کا حساب لیں گے اسلام آباد چوروں اور ڈاکوؤں کی پناہ گاہ بن گیا ہے عمران خان چودھری پرویز الٰہی کو چور اور ڈاکو کہتا تھا لیکن آج ان کے قدموں میں گرا ہوا ہے۔

    آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

    سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن پہلے قیمتیں بڑھاتے ہو دوسرے دن کم کرتے ہو انہوں نے پیشن گوئی کی ڈالر 109 کا تھا، اب 200 سے زائد جائے گا کھاد، چینی ، گھی ، پٹرول اور گندم کی چیزوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

    سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے متبادل کی تلاش میں ہیں : شاہ محمود قریشی

    خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 62 سے زائد جانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ گو اور انسانوں کا قتل عام ظلم ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کی وہ کسی مسلمان بھائی کی جان لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی لیکن اب دوبارہ پنپ رہی ہے۔

    وزیراعظم نے فوری بلایا ہے،اچھی خبرآنے والی ہے:علی حیدرزیدی:شاہ محمود قریشی بھی…