Baaghi TV

Tag: خواجہ آصف

  • سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف  کا ردعمل

    سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف کا ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دورۂ پنجاب کے دوران ناروا سلوک کے شکووں پر ردعمل دیا ہے-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دورۂ پنجاب کے دوران ناروا سلوک کے شکووں پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی صاحب جب آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے، اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہورہی ہوتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ سہیل آفریدی صاحب! جب آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے جب آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں، آپ کے کارکنان آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہورہی ہوتی ہے۔

    وزیر دفاع نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دورہ پنجاب کے بعد حکومت کی جانب سے ناروا سلوک کا شکوہ کیا تھا۔

  • عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کی پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیا ہے-

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا آج پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے اور خارجہ پالیسی کے اثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،عالمی سطح پر معتبر جریدے فارن پالیسی کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اعتراف خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے اس رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے اور یہ پیش رفت پاکستان کے لیے بڑی فتح ہےپاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری کو ثابت کیا، جس کا اعتراف امریکا سمیت دیگر ممالک نے بھی کیا آج پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    شام میں داعش کا سینئیر رہنما ہلاک اور ایک گرفتار

    خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے معاملے پر بھی عالمی برادری پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، جو ایک اہم سفارتی پیشرفت ہےعسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی باہمی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کو 2025 میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، قوم کو ان کامیابیوں پر سیاسی اور عسکری قیادت کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو ’وِنر‘ جبکہ بھارت کو ’لوزر‘ ملک قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان نے خطے میں سفارتی نقشہ ازسرِ نو ترتیب دیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نتیجے میں واشنگٹن میں توازن پاکستان کے حق میں پلٹ گیا ہے امریکی جریدے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈمارشل عاصم منیر سے ذاتی قربت اور تعلقات کو اس سفارتی فتح کی اہم وجہ قرار دیا۔

    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے اس نئے دور کی بنیاد بنی، جس کے نتیجے میں پاکستان امریکا کے ایک شراکت دار ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا اور وہ مقام حاصل کیا جو امریکا کے قریبی سمجھے جانے والے اتحادی ممالک بھی حاصل نہ کرسکے۔

  • پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت 100 فیصد بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی نے دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، آج بھی ملک کے باہر ان کے لوگ گالیاں دے رہے ہیں،عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ میں محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے خود بات چیت کے لیے تیار ہوں، کم از کم دہشتگردی سمیت دیگر قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مؤقف ہونا چاہیےپی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی۔ کور کمانڈرز نے آج جو پیغام دیا یہ مجموعی ہے کسی مخصوص سیاسی جماعت تک محدود نہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو جیل سے نکالنے کی بات کررہے ہیں ان کو پی ٹی آئی والے مانتے ہی نہیں،حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن عمران خان کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا شوق ہے-

  • پی آئی اے کی 135 ارب میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے،خواجہ آصف

    پی آئی اے کی 135 ارب میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع و ایوی ایشن خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے-

    سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے، حکومت سرکاری تحویل میں کاروباری اداروں کی نجکاری سے نہ صرف ہزاروں کھربوں کے نقصان سے نجات حاصل کرے گی بلکہ معیشت کی بحالی عمل تیز ہوگا۔

    خواجہ آصف نے کہاکہ نجکاری کمیشن کو مبارک ہو آج کی ٹرانزیکشن آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے،پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، آج 3 سال کی محنت سے تحریک انصاف حکومت کے چھوڑے کھنڈروں پر نئی عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    آج ہونے والی بولی میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے دوران عارف حبیب گروپ اور لکی کنسورشیم میں سخت مقابلہ ہوا، تاہم لکی کنسورشیم 134 ارب روپے پر جا کر پیچھے ہٹ گئی اور مزید بولی نہ دی، جس پر عارف حبیب گروپ کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا،پی آئی اے کو خریدنے کے لیے 3 کمپنیوں نے بولی جمع کرائی تاہم ایئر بلیو پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی، کیوں کہ انہوں نے سب سے کم 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔

    ننکانہ صاحب: 15 پکار کال پر خون کے عطیات دینے والے پولیس جوانوں میں انعامات کی تقسیم

    پہلے مرحلے میں عارف حبیب گروپ نے سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی لگائی۔ اس کے علاوہ لکی کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے، جبکہ ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب، 50 کروڑ کی بولی لگائی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 100 ارب روپے رکھی تھی، جس کے باعث ایئربلیو پہلے مرحلے میں ہی بولی کے عمل سے باہر ہوگئی۔

  • خواجہ آصف کی جاویداخترسے متعلق طنزیہ پوسٹ  وائرل

    خواجہ آصف کی جاویداخترسے متعلق طنزیہ پوسٹ وائرل

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لبرلز ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر سے متعلق طنزیہ پوسٹ کی ہے،خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ بھارت میں ہوئے ایک مباحثے کا ہے جس میں ایک مسلمان عالم دین کو انہیں لاجواب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو بھارتی لبرلز کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا، لبرلز ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھار ت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔

    https://x.com/KhawajaMAsif/status/2002407793530122537?s=20

    واضح رہے کہ جاوید اختر اکثر و بیشتر پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں،رواں سال مئی میں ایک انٹرویو میں جاوید اخترکا کہنا تھا کہ پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاؤں گا اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، کہتے ہیں پاکستان چلے جاؤ، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا،بھارتی مصنف کا یہ بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے-

    پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے، کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہےبانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے، اس وقت ہم افغانستان اور بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں،پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہےبھارت کو شکست دے کر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

    تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی پیشکش قبول کر لی

    لندن: محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات

    بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں،وزیرخزانہ

  • پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین افواجِ پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے،’یاد رکھیں! ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کسی بھی سطح پر کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے رویے پر پوری قوم کو جواب دینا چاہیے، یہ ایسا شخص ہے جو اقتدار کے لیے کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے، اس شخص کو اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا،ایک جماعت مسلسل فوج پر حملے کیے جا رہے تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی لیے جواب دینا مناسب سمجھا، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صبح شام اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، لیکن جب عمران خان کو اقتدار چاہیے ہوتا ہے تو کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے،عمران خان نے کبھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت نہیں کی، یہ موقع پرست لوگ ہیں، انہی کے دور میں دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا گیا۔

  • افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو  بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

    خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ تین سال قبل افغانستان کے دورے کے دوران ان سے کہا گیا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے 6 سے 7 ہزار افراد کو ان کے مغربی علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے بشرطِ یہ کہ پاکستان 10 ارب روپے ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد نے ان کی واپسی کی ضمانت مانگی تو افغان حکام گارنٹی دینے سے قاصر رہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس سلسلے میں تجویز آئی کہ دو دن کے اندر وفد کابل جا کر معاملہ اٹھائے اور افغان حکمرانوں سے کہا جائے کہ ایسی سرگرمیاں بند کی جائیں کیونکہ یہ صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہاں صدیوں سے بسنے والے افغان خاندانوں میں بہت سے لوگ قانونی و معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم جن گروپوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ ان کے بقول دہشتگردوں کی مذمت نہ کرنے والوں کے لیے رعایت قابلِ قبول نہیں اور پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا — اس سب میں کولیٹرل ڈیمیج کے امکانات کا اعتراف بھی کیا گیا۔

    وزیرِ دفاع نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم میں ان بہادروں کی قدر ہونی چاہیے جنہوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور فوج و ریاست کی عزت و وقار اولین ترجیح ہے۔

    زندہ انسان میں خنزیر کے جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

    جنگ بندی معاہدہ، غزہ اور اسرائیل میں جشن، مگر خدشات برقرار

  • خواجہ آصف نے  نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

    خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کی بحث چل رہی ہے ، صوبے بنانے پر قومی بحث اچھی بات ہے ، قومی بحث کے بعد صوبوں سے متعلق فیصلہ ہونا چاہیے، ساری دُنیا صوبے بناتی ہےمُلک میں نئےصوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں، بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا-

    وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ بڑے ڈیم بنانے پر تنازع چل رہا ہے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہیے جو جلدی ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں گے، آبی ذخائر تمام دنیا میں بنائے جاتے ہیں، بارانی علاقوں میں جہاں بارشیں آتی ہیں وہاں ڈیم بنانے چاہیں سیالکوٹ میں بنانےچاہیے، اگرماہرین ضروری سمجھتے ہیں تو بڑے ڈیم بنانے چاہیے،

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    دوسری،جانب،بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب لمحہ بہ لمحہ تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

    پونگ ڈیم (بیاس) پر پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک اور اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے،دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ہے، جو زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے، بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95,400 کیوسک اور اخراج 73,459 کیوسک ہے،ہریکے ہیڈ ورکس (ستلج و بیاس سنگم) پر پانی کی آمد 347,500 کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 330,677 کیوسک ہے اور بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔

    یمنی فوج کے میزائل حملے ، اسرائیل کا بن گوریون ایئرپورٹ بند

  • پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں ، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں،خواجہ آصف

    پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں ، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں،خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں لیکن پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے مگر جہاں عوام کا اصل فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ ہو،خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار ہیں کیوں کہ وہاں اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں مگر پنجاب میں الیکشن سے راہ فرار ہے کیوں کہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں لیکن پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنی مرضی کا کھیل ہے جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ کیا جائے،عوامی اعتماد سے نہیں بلکہ سرکاری مشینری سے الیکشن جیتنے کے خواہش مند ہیں، پنجاب میں شکست کا ڈر ہے، خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا ہے ان کے بقول یہ ہے اصل سیاستِ انصاف جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ،30 افراد کی موت

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر