Baaghi TV

Tag: دادا

  • بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    لاہور میں اپنی بہو سے شادی کے لیے چھ سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا


    ملزم کےبیٹے اور مقتول بچے کے باپ نے ایف آئی آر میں کہا کہ میں سپئیر پارٹس کا کام کرتا ہوں کہ میں اپنے 6 سالہ بیٹے غلام مصطفےٰ کو لے کر ماڈل بازار گیا جہاں سے میرا بیٹا غائب ہو گیا جس کو میں نے اپنے طور پر تلاش کرنا شرو کیا تو میرے والد نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے اور نامعلوم جگہ پر لے گیا ہوں اگر آپ اپنی بیوی مہناز کو چھوڑدو اور وہ میرے ساتھ نکاح کر لے تو میں آپ کے بیٹے کو گھر لے آؤں گا اگر ایسا نہ کیا تو میں آپ کے بیٹے کو قتل کر دوں گا-

    8 ملک گیر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بات نہ ماننے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی اور فرار ہوگیا جسے پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار کرلیا۔

  • سنگدل دادا نے 10 سالہ یتیم پوتی کو جان سے مار دیا

    سنگدل دادا نے 10 سالہ یتیم پوتی کو جان سے مار دیا

    سنگدل دادا نے 10 سالہ یتیم پوتی کو جان سے مار دیا
    واقعہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سترہ میل ٹول پلازہ کرلاں گاوں میں پیش آیا جہاں 10 سالہ فاطمہ بنت زمان مرحوم جوکہ اپنے دادا رحمان گل کے ساتھ رہتی تھی مقتولہ فاطمہ جب چار سال کی تھی جب والد فوت ہوئے اور والدہ بھی اپنے والدین کے پاس چلی گی فاطمہ اپنے دادا کیساتھ رہتی تھی حقیقی دادی کی وفات کے بعد دادا نے دوسری شادی کر لی جس کے بعد بچی ہر تشدد کا سلسلہ شروع ہوا.

    متعدد بار پڑوسیوں نے مقتولہ کو دادا کے تشدد سے بچایا تاہم اتوار کی سہہ پہر ہڑوسیوں کے مطابق فاطمہ پر شدید تشدد ہوا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی جسکی اطلاع پڑوسیوں نے تھانہ بہارہ کہو پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کاروائی مکمل کی جائے گی

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر عید کی شاپنگ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 500 کے قریب افسران اور جوانوں کو اہم مارکیٹوں پر مامور کر دیا گیا۔ تمام زون کے ایس پی صاحبان اپنے اپنے علاقوں کی خود نگرانی کریں گے۔امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔سپیشل برانچ کے افسران اور جوانوں کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔پٹرولنگ کے لیے پٹرولنگ کے عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔شہر میں امن و امان کی ہر میں یقینی بنایا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ رہے گی۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

  • دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی

    دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی

    جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رشتے کے دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ دفن کرنے کا عام رواج تھا تاہم اللہ تعالیٰ کے رسول اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی اذیت ناک رسم کا خاتمہ کیا لیکن آج بھی ایسے بدترین لوگ موجود ہیں جن کے ہاتھ نومولود بچوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ذرا نہیں کپکپاتے بھارت میں ایسے واقعات کی بھرمار ہے جبکہ افسوس اور شرمناک بات یہ ہے کہ اس میں ہمارے مسلمان بھی شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رشتے کے دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا گیا پولیس کو واقعے کی بھنک اس وقت پڑی جب مقامی تحصیلدار نے اس کی اطلاع دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نصیرالدین کی شادی شالہا نامی خاتون سے ہوئی تھی جن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی نصیر الدین کے چچا عصرالدین حال ہی میں بیرون ملک سے آئے تھے عصرالدین کی طبیعت اکثر خراب رہنے لگی تھی۔

    کابل: طالبان نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديئے

    عصر الدین کی اہلیہ شرمیلا بیگم نے اس حوالے سے ایک پیر سے رابطہ کیا جس کا نام محمد سلیم تھا محمد سلیم نے انہیں اس کا علاج یہ بتایا کہ کسی بچے کو ایسے قتل کیا جائے کہ اس کا خون زمین پر نہ گرے۔

    رپورٹس کے مطابق شالہا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ شرمیلا بیگم نے ہی بنایا آدھی رات کو شرمیلا شالہا کے گھر میں داخل ہوئیں اور ماں کے پہلو میں سورہی 6 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا-

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ…

    رپورٹ کے مطابق شالہا کی جب آنکھ کھُلی تو بیٹی کو نہ پاکر خوفزدہ ہوگئیں تلاش کرتے کرتے جب وہ باہر آئیں تو شرمیلا ملیں شرمیلا انہیں لےکر گھر کے عقبی حصے میں آئیں جہاں انہوں نے بچی کو پانی کی ٹنکی میں پہلے ہی ڈبو کر مار دیا تھا۔

    شالہا کے بیان کے مطابق بیٹی کو مارنے کے بعد شرمیلا اسے دفن کرنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالتی رہیں تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے بچی کی لاش کو برآمد کرکے اسے معائنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا