Baaghi TV

Tag: دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    سپر سٹار فواد خان نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ لوگوں کے زہنوں پر نقش ہوجائیگی اور لوگ کافی برسوں تک اس فلم کو یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ دعوی کوئی نہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جب تک فلم ختم نہیں ہوجائیگی شائقین اپنی سیٹوں سے نہیں اٹھیں گے. انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جس گنڈاسے کو پکڑا وہ اتنا بھاری تھا کہ اٹھانا مشکل تھا اس گنڈاسے کو پکڑ کر ریہرسل کرنا ، سین اوکے کروانا ایکشن کرنا اتنا آسان نہ تھا. فواد خان نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی فلم کے بارے میں

    دعوے کرنا پسند نہیں کرتا. فلم کیسی ہے یہ شائقین فیصلہ کریں گے میں اب شائقین کے ریویو کا منتظر ہوں. فواد خان نے مزید کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی لیکن فلم کےلئے سیکھی اور کیسی بولی ہے یہ آپ دیکھ کر مجھے بتائیے گا ہم نے تو جو کرنا تھا کر لیا اب آپ سب نے فیصلہ کرنا ہےکہ ہم نے کیسا کام کیا.ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ فلم میں گانے نہیں ہیں ماسوائے ایک سپیشل سانگ کے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی کے علاوہ ماہرہ خان عمائمہ ملک ، گوہر رشید و دیگر اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” ایک ایسی فلم ہے جس کا کافی عرصہ سے بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم کی ریلیز پہلے کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے. لیکن آخر کار ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو ہی گیا. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور فلم کی پرموشنز بھی جاری ہیں لوگوں کی دلچپسی اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع کی جا رہی ہے. شائقین کا اس فلم کو دیکھنے کے حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے. فلم کا بے

    چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعد اب اس فلم میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں. فواد خان کی بطور ہیرو یہ پہلی پاکستانی فلم ہے. اہم چیز یہ ہے کہ شائقین فواد خان ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پنجابی بولتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں. فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی کافی خوش ہیں ان کہنا ہےکہ کئی برسوں کے بعد کوئی ایسی فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا اتنی شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے لئے فواد خان کو کتنا وزن بڑھانا پڑا ؟‌

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے لئے فواد خان کو کتنا وزن بڑھانا پڑا ؟‌

    پاکستان اور بھارت میں یکساں‌مقبولیت رکھنے والے فواد خان جن کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ اگلے ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہےاس ھوالے سے فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کردار مولا جٹ کرنے کے لئے ان کو اپنا کتنا وزن بڑھانا پڑا. انہوں نے کہا کہ اس کردار کےلئے میں نے اپنا پچیس تیس کلو وزن بڑھایا .اسی چکر میں میں ہسپتال جا پہنچا اور میرے گردے صحیح سے کام کرنا بند ہو گئے تھے پھر ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا اور خود پر توجہ دی. فواد خان نے کہا کہ اپنی جسامت میں تبدیلی کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا آپ اپنا وزن کم زیادہ تو کر لیتے ہیں لیکن اسکا صحت پر بہت

    زیادہ نقصان ہوتا ہے. میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے خود کا وزن تو بڑھا لیا لیکن جو میری صحت پر اثر پڑا اور جو میرا حال
    ہوا وہ مجھے ہی پتہ ہے اور میرا خیال ہے کہ میں آئندہ ایسی کوئی حرکت اپنے ساتھ نہیں کروں گا. ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ میرا وزن 75 کلو تھا لیکن مجھے سو کلو تک وزن لیجانا تھا. فلم کے لئے پہلے وزن بڑھایا پھر کم کیا بس اسی دوران صحت کے حوالے سے کافی ڈسٹربڈ رہا. فواد خان نے زور دیا کہ کوئی بھی کام کرنے کےلئے خود کی صحت پر سمجھوتا نہ کریں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے.

  • ہرتیک روشن اور عمران ہاشمی ہوئے دیوانے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پوسٹرز کے

    ہرتیک روشن اور عمران ہاشمی ہوئے دیوانے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پوسٹرز کے

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” فلم ریلیز سے پہلے ہی بہت زیادہ چرچہ میں ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد پاکستان سمیت انڈیا میں بھی دھوم مچ گئی تھی۔ اب حال ہی میں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے اپنے اپنے کرداروں کے پوسٹرز شئیر کئے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے پوسٹرز شئیر کئے تو ان کے بھارتی مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیسٹ وشز بھیجیں ۔ اداکار ہرتیک روشن نے ماہرہ خان کے پوسٹر کے نیچے لکھا لو اٹ اسی طرح سے عمران ہاشمی جنہوں نے اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ ایک فلم بھی کی تھی انہوں نے اپنی دوست اور کو سٹار حمائمہ ملک کولکھا آپ پوسٹر میں بہت اچھی لگ رہی ہیں ہم فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ یوں فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے پر بہت سارے انڈین فلم میکرز نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

    تھا۔ یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ابھی تک کی یہ سب سے بڑے بجٹ سے تیار کردہ فلم ہے۔ فلم میں فواد خان، حمزہ عباسی ، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فواد خان اور ماہرہ خان کے فواد ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں اور خصوصی طور پر انہیں پہنجابی بولتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھ کر لوگ مولا جٹ بھول جائیں گے ناصر ادیب

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھ کر لوگ مولا جٹ بھول جائیں گے ناصر ادیب

    ناصر ادیب جنہوں نے 1979 میں ریلیز ہوئی فلم مولا جٹ لکھی تھی انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھی ہے. حال ہی میں‌ ناصر ادیب کا ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے جو پہلی مولا جٹ لکھی تھی وہ اپنی جگہ تھی اور دا لیجنڈ آف مولا جٹ اپنی جگہ. ناصر ادیب نے یہ بھی دعوی کیا ہےکہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھ کر لوگ مولا جٹ کو بھول جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اس فلم میں‌ کردار سارے پرانی مولا جٹ کے ہیں لیکن کہانی کو تھوڑا سا مختلف لکھا گیا ہے. ناصر ادیب نے کہا کہ مصطفی قریشی اور سلطان راہی اپنے دور کے سٹار تھے اور فواد خان ، ماہرہ خان اور حمزہ عباسی اپنے دور کے سٹارز ہیں. ناصر ادیب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں وقت کے

    ساتھ چلنا چاہیے اور میں ماضی سے نکل آیا ہوں حال میں‌ جی رہا ہوں اور کام بھی حال کے تقاضوں کے مطابق کررہا ہوں یہی وجہ ہے کہ مجھ سے نوجوان اور آج کل کے کام کرنے والے لوگ رابطہ کرتے ہیں سکرپٹ لکھواتے ہیں. ناصر ادیب نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو گھنٹے اٹھاراں منٹ کی فلم ہے جو شائقین کے دل جیت لے گی. انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس فلم میں‌سارے آج کے ہی فنکار ہیں لیکن سب نے پنجابی بہت اچھے انداز میں بولی ہے اور میں فلم کی کامیابی کے لئے کافی پر امید ہوں.

  • ہمایوں سعید ہوئے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کے دیوانے

    ہمایوں سعید ہوئے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کے دیوانے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ابھی تک تین ٹریلر ریلیز ہو چکے ہیں. پہلے ٹریلر سے ہی لوگوں‌ نے اسے بہت پذیرائی دی. جہاں ہر کوئی دیوانہ بنا بیٹھا ہے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا وہیں ہمایوں سعید بھی پیچھے نہیں ہیں. وہ بھی بن گئے ہیں اس فلم کے ٹریلر کے دیوانے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی کیا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ” مجھے مولا جٹ کا ٹریلر پسند آیا ہے۔ واقعی بہت زبردست ہے ، پوری ٹیم کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں اور امید ہے کہ یہ باکس آفس پر پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اس سے مزید فلم سازوں کو ایسی شاندار فلمیں بنانے کی ترغیب ملے گی. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ

    13 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم کی کاسٹ کافی پرجوش ہے. فلم کی ایگیزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کا کہنا ہےکہ ان کی یہ کوشش سب کو ضرور پسند آئیگی. فلم کے ٹریلر میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے دو ڈائیلاگز جو یقینا سننے والوں‌کو بہت پسند آئے ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کریگی. ماہرہ خان ، فواد خان ،حمزہ علی عباس و دیگر نے پہلی بار کسی پنجابی فلم میں کام کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سب شائقین کا دل جیتنے میں‌کتنا کامیاب ہوتے ہیں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بلال لاشاری کی فلم ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ“ آفر ہوئی تھی لیکن وہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کے لئے اپروچ کیا گیا تھا لیکن اس وقت میں ملک سے باہر جا رہی تھی میرا انگلینڈ جانا ضروری تھا لہذا میں اس آفر کو قبول نہ کر سکی۔ کردار کیسا تھا اس ھوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا کردار مجھے بتایا گیا تھا کہ کافی پاور فل ہے ،میرا کردارمولا جٹ ، نوری نت کے ساتھ تھا ۔جس وقت ان لوگوں کو شوٹنگ کے لئے میں چاہیے تھی میں دسیتاب نہیں تھی یوں اس فلم میں کام نہ کرسکی۔لیکن مجھے امید ہے کہ یہ فلم بہت

    اچھی ہوگی میں نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے بہت اچھا ہے سب ہی فنکار اچھا کام کرتے نظر آرہے ہیں چاہے وہ ماہرہ خان ہو ، فوا د خان یا حمزہ علی عباسی ۔جس طرح سے پنجابی فلم ہونی چاہیے یہ اسی طرح سے ہی لگ رہی ہے اور میں تو اس کا ٹریلر دیکھ کر کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ بہت اچھا بزنس کرے گی ۔ انجمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر فلم کی کامیابی کے لئے دعا کرتی ہوں ، خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بہترین کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ رواں برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے.

  • سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر جہاں سب ہی بہت خوش وہیں سید نور بھی ہیں کافی خوش. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور اس میں سب ہی اداکار بہت اچھے لگ رہے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی. اس فلم میں پنجابی کا ایک ٹچ نظر آرہا ہے. بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے اسکی کامیابی کے لئے ہماری بہت ساری دعائیں ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پرانی اور نئی مولا جٹ کا مقابلہ نہیں کروں گا ہمیں فلموں کے موازنے نہیں کرنے چاہیں موازنہ بنتا ہی نہیں ہے.

    پرانی مولا جٹ کا اپنا مقام تھا اس فلم کا اپنا مقام ہے اور معیار ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں پرانی فلم کا نئی فلم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ اگر کردار اچھا ہو تو فنکار اچھا نبھا لیتا ہے لیکن اگر کردار ہی اچھا نہ ہو تو بڑے سے بڑا فنکار بھی اسکو اچھے سے نہیں نبھا سکتا. میری ہر فلم کے لئے دعا ہوتی ہے کہ وہ چلے کامیابی ھاصل کرے، فلمیں چلیں گی تو ہماری فلمی صنعت بھی پائوں پر کھڑی ہو گی لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کی فلم کو سپورٹ کریں.انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کا بزنس کرے.

  • پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ جب سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تب سے لیکر ابھی تک میں جہاں بھی گئی مجھ سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بہت سارے سوال ہوئے خصوصی طور پر میرا اس میں ایک ڈائیلاگ ہے جس میں ، میں مولا جٹ سے کہتی ہوں ” وے مولیا دس دے ایناں نوں میں تیری پکی پکی مشوق آں” اسے بار بار مجھ سے سنا گیا. ماہرہ خان کہتی ہیں کہ گو کہ مجھے پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی لیکن اس کے باوجود میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ میں اچھے انداز میں پنجابی بول سکوں. ماہرہ خان اس فلم کی ریلیز کو لیکر کا فی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ جس فلم پر ہم نے بہت محنت کی آخر کار وہ ریلیز ہو رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد

    کہا ہے کہ اسے جس طرح‌سے عوام نے پذیرائی دی ہے وہ بہت خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم کو نہ صرف دیکھا جائے گا بلکہ سراہا بھی جائیگا. ماہرہ خان کی چند ماہ قبل فہد مصطفی کے ساتھ فلم ” قائداعظم زندہ باد” ریلیز ہوئی فلم ملک میں اور ملک سے باہر جہاں جہاں لگی اچھا بزنس کیا. یاد رہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان ایک طویل عرصے کے بعد شائقین کو ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. آخری بار یہ دونوں ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے. گو کہ کمرشلز میں ایکساتھ دکھای دئیے لیکن باقاعدہ اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے.

  • دا لیجنڈ آف مولا لیجنڈ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا لیجنڈ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ریلیز کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں‌کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت بھی خاصی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم ہم نے بہت محنت اور دل سے بنائی ہے امید ہے ہ شائقین اسکو ضرور سراہیں گے. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی ریلیز چار سال سے رکی ہے کبھی کورونا تو کبھی عدالتی کاروائیاں. فلم کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز ہوا ٹریلر نے ریلیز ہوتےہی دھوم مچا دی لیکن سرور بھٹی جنہوں نے پنجابی مولا جٹ بنائی تھی وہ کاپی رائٹس کا معاملہ عدالت لے گئے یہ معاملہ کلئیر ہوا تو پھر

    فلم کی ریلیز کورونا کی وجہ سے رکی رہی.فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اپنے کیرئیر کے یقینا مختلف کرداوں میں نظر آئیں گے. ماہرہ خان اس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں پنجابی بولتی ہوئی نظر آرہی ہے. ماہرہ خان کا ایک ڈائیلاگ ”وے مولیا دس دے ایناں توں میں تیری پکی پکی مشوق آں” بہت ہٹ ہوا ماہرہ خان کہیں بھی جاتی ہیں تو ان سے اس ڈائیلاگ کے بولنے کی فرمائش کی جاتی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فواد خان بھی فلم کی ریلیز پر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس فلم کو بناتے ہوئے بہت مزہ کیا یقینا دیکھنے والے بھی لطف اندوز ہوں گے.