Baaghi TV

Tag: دبئی

  • ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کئی بینکوں نے خلیجی ممالک میں اپنے دفاتر خالی اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ایران میں بینک کی عمارت پر حملے کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے،خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کے ’سٹی بینک‘ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیشتر برانچز اور مالیاتی مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

    بینک کے مطابق دبئی کے مرکزی علاقے میں واقع مال آف دی ایمریٹس میں موجود سٹی بینک کی شاخ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوگی اور معمول کے مطا بق کام جاری رکھے گی اور متاثرہ تمام شاخوں کو 16 مارچ سے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے بین الاقوامی بینک ’ایچ ایس بی سی‘ نے قطر میں اپنی تمام شاخیں تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    بینک کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے اسی طرح اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بھی دبئی میں اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر گھر سے کام کریں، اس حوا لے سے ملازمین کو باضابطہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ کے بڑے مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے بھی دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں موجود اپنے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    گزشتہ دنوں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تہران میں واقع بینک سپاہ بینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا منگل کے روز بیروت میں حزب اللہ سے منسلک مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ کی ایک عمارت بھی حملے کا نشانہ بنی تھی ان حملوں کے بعد بدھ کے روز ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اور اسرائیلی بینکوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، این ویڈیا اور اوریکل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی ایرانی حملوں کے اہداف میں شامل ہو سکتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث سرمایہ کاروں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے اور امریکی بینکوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی ہےایرانی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہو سکتا ہے پاسدارانِ انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے جنرل ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر ایران کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو تہران بھرپور ردعمل دے گا ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ہمارے مرکزی مقامات پر حملہ کیا تو ہم خطے کے تمام اقتصادی مراکز کو ہدف بنائیں گے۔

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    جنرل ابراہیم جباری کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ 200 ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو حالیہ عرصے میں بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی توانائی مارکیٹ بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

  • دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہونے کی تصدیق

    دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہونے کی تصدیق

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

    دبئی کے میڈیا آفس نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر قبل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کی تصدیق ہوئی ہے اس واقعے میں افریقی ملک گھانا کے دو شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری معمولی زخمی ہوئے جب کہ ایک بھارتی شہری کو معمولی نو عیت کی چوٹیں آئی ہیں،جبکہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ایرانی حملوں میں 17 امریکی سائٹس اور دیگر تنصیبات تباہ ہوئیں،نیویارک ٹائمز کی تصدیق

    گلف نیوز کے مطابق حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرلائن کی جانب سے پرواز کی تصدیق نہ ہونے تک ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں، جس کی وجہ فلائٹ شیڈول مسلسل تبدیلی بتائی جارہی ہے، یکم مارچ کو بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک حصے میں اسی طرز کا واقعہ پیش آیا تھا اس واقعے میں ایئر پورٹ اسٹاف کے چار افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ ہنگامی طور پر زیادہ تر ٹرمینلز سے مسافروں کو پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    ریڈیو پاکستان حملہ کیس : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ملزم نامزد

  • دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

    دبئی اور وسیع تر خطے میں جاری معاشی و سیکیورٹی بحرانوں کے باعث رہائشیوں کی ہجرت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پالتو جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑنے یا پناہ گاہوں کے حوالے کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا ہے۔

    اس دل دہلا دینے والی صورتحال میں جانوروں کے پناہ گاہیں پر ہجوم ہو گئی ہیں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں مدد کے لیے پکار رہی ہیں،غیر یقینی صورتحال کے باعث رہائشی فوری طور پر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں، اور اکثر پالتو جانوروں کو ساتھ لے جانے کے لیے وقت یا وسائل نہیں ہوتےمعاشی دباؤ کی وجہ سے لوگ اپنے جانوروں کے کھانے پینے اور طبی اخراجات اٹھانے سے قاصر ہیں جانوروں کے شیلٹرز پر ناقابل یقین حد تک دباؤ ہے، اور وہ ان ترک کیے گئے جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال اور اقتصادی دباؤ کے باعث تارکین وطن اپنے جانوروں کو ساتھ لے جانے کے بجائے چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، دبئی میں پالتو جانوروں کی پناہ گاہیں (Shelters) گنجائش سے زیادہ بھر چکی ہیں اور انہیں خوراک و طبی امداد کی قلت کا سامنا ہے جانوروں کو ترک کرنے کی بڑی وجوہات میں ملازمتوں کا ختم ہونا، مہنگائی، اور واپس اپنے ملک جانے کی جلدی شامل ہے حکام جانوروں کو ترک کرنے کے خلاف متنبہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ جانوروں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

    اس بحران نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو بھی متحرک کر دیا ہے جو چھوڑے گئے جانوروں کے لیے نئے گھر (Adoption) تلاش کر رہی ہیں۔

    جانوروں کے حقوق کے کارکنان ان افراد سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کی منتقلی کے لیے متبادل راستے تلاش کریں، جیسے کہ انہیں کسی رشتہ دار یا تنظیم کے حوالے کرنا۔

    وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    دبئی میں ایک پناہ گاہ نے کہا کہ وہ "متروک کتے کے بچوں یا مالکان کے لئے کالوں کی تعداد سے مغلوب ہو رہے ہیں جو پالتو جانوروں کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔” ایک اور ریسکیو رضاکار نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ اسے لوگوں کی طرف سے روزانہ تقریباً پانچ پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ اگر کوئی اسے نہیں لے گا تو وہ اپنے پالتو جانوروں کو سڑک پر چھوڑ دیں گے۔

    کچھ مالکان ڈاکٹروں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مکمل طور پر صحت مند جانوروں کا علاج کریں کیونکہ پالتو جانوروں کی نقل و حمل کا انتظام کرنا بہت مشکل یا مہنگا ہے۔ کتوں کو پیچیدہ اجازت ناموں کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں اکثر کارگو کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ اس کا پتہ لگانے کے بجائے، کچھ مالکان صرف انہیں مارنے کا کہہ رہے ہیں۔

    العین کی ایک رہائشی اپنے پورچ پر ایک کریٹ میں ایک بلی اور چار بلی کے بچے ڈھونڈنے گھر آئی۔ مالک نے ایک نوٹ چھوڑا کہ "میں یہاں کے حالات کی وجہ سے اپنے ملک واپس جا رہا ہوں، مجھے آپ کے گیٹ کے سامنے رکھنے پر بہت افسوس ہے۔

    وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    دبئی میں ایک رضاکار نے سادہ الفاظ میں کہا: "یہاں کوئی مناسب، بڑے پیمانے پر پناہ گاہ کا نظام نہیں ہے جو اسے سنبھال سکے۔ چند جگہیں جو موجود ہیں وہ ہمیشہ بھری رہتی ہیں۔”

    K9 Friends Dubai، کتے کو بچانے والی ایک تنظیم نے ایک فوری درخواست پوسٹ کی: "ہم سمجھتے ہیں کہ صورتحال کشیدہ ہے اور وہاں کے خاندان حفاظت کے لیے اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ براہ کرم اپنے پالتو جانوروں کو اپنے ساتھ لے جائیں۔”

    عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    ایک لاوارث کتے کو بچانے والے دبئی کے ریڈیو پریزینٹر پرکشت بلوچی نے کہا کہ پالتو جانور ڈسپوزایبل نہیں ہوتے۔ اگر آپ اپنے جانور کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو مدد، پرورش، بچاؤ، ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ گھر رکھیں بس انہیں پیچھے نہ چھوڑیںمیونسپلٹی نے لاوارث جانوروں کے لیے فیڈنگ اسٹیشن شروع کیے ہیں، لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں بدلی کہ سینکڑوں پالتو جانور اب سڑکوں پر یہ سوچتے پھر رہے ہیں کہ ان کے مالکان کہاں گئے۔

  • دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پروزیراعظم  کا اظہار افسوس

    دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے سفارتی مشنز متحدہ عرب امارات میں دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے اور ہلاک ہونے والوں کی واپسی کا عمل آسان بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    واضح رہے کہ گزشتہ شام اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہا تھا دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھاکہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ دبئی مرینا میں امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

  • ایران کےدبئی اور عراق میں ڈرون حملے

    ایران کےدبئی اور عراق میں ڈرون حملے

    ایران نے دبئی اور عراق میں ڈرون حملے کیے جس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے تہران میں ایک آئل ڈپو پر بمباری کی گئی ہے، مرینا بلڈنگ کے بعد متحدہ عرب امارات کے دبئی میں ایک اور عمارت سے خودکش ڈرون ٹکرا گیا-

    دبئی میڈیا آفس کے مطابق ایرانی ڈرون دبئی مرینا کے ایک مرینا ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی واقعے کے نتیجے میں ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا، مرینا بلڈنگ کے بعد متحدہ عرب امارات کے دبئی میں ایک اور عمارت سے خودکش ڈرون ٹکرا گیا-

    دوسری جانب ایربل میں ایک اور امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا عرب میڈیا کے مطابق کرد عراق میں ایربل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

    ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹا دیا

    ادھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے اسرائیل کے مختلف علاقوں کی جانب میزائل داغے گئے اور متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا،اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی ایران کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مغربی تہران کے علاقے کرج میں واقع تیل کے ڈپو پر بمباری کی۔

    عرب میڈیا کے مطابق کوہاک اور شہرَان کے علاقوں میں بھی تین آئل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

  • دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

    تاہم دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت  مفلوج ،دبئی بند

    مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت مفلوج ،دبئی بند

    28 فروری، 2026 تک، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) شدید خلل کا سامنا ہے، جس میں علاقائی سلامتی میں اضافے کے بعد پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

    ایکس پر صارفین پھنسے ہوئے مسافروں کی فوٹیج شیئر کر رہے ہیں کیونکہ بڑے کیریئرز نے خدمات کو روک دیا ہے، جس سے خلیج میں وسیع پیمانے پر ہوا بازی کی افراتفری اور اقتصادی نظام مفلوج ہو رہا ہے۔

    ائیر پورٹ کی بندش: دبئی (DXB) اور ابوظہبی کی فضائی حدود/ہوائی اڈوں پر معطلی دیکھی گئی ہے، حفاظتی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی ہے کینیا ایئرویز اور دیگر بین الاقوامی ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں ایئر انڈیا اور انڈیگو نے مشرق وسطی کے آپریشنز کو معطل کر دیا، اور دیگر علاقائی فضائی حدود کی بندش سے موجودہ رکاوٹوں کو بڑھا دیا۔

    اقتصادی اثر: شٹ ڈاؤن سے دبئی کے اقتصادی ماڈل کو خطرہ ہے، جو کنیکٹیویٹی، سیاحت اور تجارت پر بنایا گیا ہے مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں سے گریز کریں اور ایئر لائنز سے رابطہ کریں، کیونکہ ہزاروں لوگ اعراض میں ہیں۔

    یہ بحران ایران اور عراق سمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کی اطلاع کے بعد ہے، جس نے اہم فضائی راہداریوں کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا ہے۔

  • ایران نے برج خلیفہ کے قریب  پام جمیرہ   ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پام جمیرہ پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق میزائل کوکا کولا ایرینا سے پانچ سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا، جبکہ برج خلیفہ اس کے تقریباً سولہ سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہےمیزائل شہر کے ایک حساس اور مصروف علاقے کے قریب گرا، جس کے باعث اطراف کی عمارتوں میں موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی واقعے کے بعد دبئی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں جبکہ دونوں واقعات کے حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹرمینل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے رپورٹ کے مطابق حملہ ایئرپورٹ کے آپریشنل حصے کے قریب کیا گیا، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

    دھماکے کی آواز سننے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے عملے کے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

  • ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران نے ایک بار پھر دبئی پر میزائل داغ دئیے ،جبکہ یو اے ای میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا-

    دبئی شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے برشا اور جے وی سی کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
    دبئی میں ایئرڈیفنس سسٹم نے ایران کے داغے گئے میزائل ناکارہ بنا دئیے-

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے تباہ کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں زمین پر گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زد میں آگیامیزائل کے ٹکڑنے لگنے سے غیرملکی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    گلف نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا بعد میں مقامی میڈیا نے اس کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کی ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شخص کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا جائے گا تاحال جاں بحق پاکستانی شخص کی عمر اور نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں فوجی اور حساس مقامات پر بھرپور حملہ کیا ہے جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 53 پرائمری اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں جو حملے کے وقت اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں ان حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی ہوئی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہےایسا ہی ایک حملہ متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات پر کیا جسے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا لیکن میزائل کے ٹکڑے ایک شخص کو لگے اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

  • روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روس نے ماسکو میں روسی انٹیلی جینس ایجنسی کے نائب سربراہ پر حملے کے مشتبہ ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ماسکو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو فون کیا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ لیفٹینیٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر حملے کے مشتبہ ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے روس منتقل کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی نژاد روسی شہری جمعے کی صبح ماسکو میں واقع ایک گھر میں جنرل الیکسییف پر فائرنگ کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ جہاں اسے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون سے گرفتار کر کے روس کے حوالے کیا گیاتحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سالہ جو یوکرینی شہری لیوبومیر کوربا دسمبر کے آخر میں روس پہنچا اور یوکرین کی ایما پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیں۔

    روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو فون کیا اور روسی جنرل پر حملے کے مشتبہ ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    روسی تفتیش کاروں کے مطابق جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو جمعے کے روز شمالی ماسکو میں واقع ایک رہائشی عمارت میں سائلنسر لگی پستول سے تین گولیاں ماری گئیں 64 سالہ جنرل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    روسی حکام کے مطابق روسی جنرل پر حملے میں دو مزید روسی شہری بھی ملوث تھے۔ حملہ آور کے ایک مشتبہ ساتھی وکٹر واسن کو ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری خاتون ساتھی ملزمہ زینائڈا سیری بریتسکایا یوکرین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی ایما پر کیا گیا تھا تاکہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کیا جا سکے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے یوکرین کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ یہ واقعہ روس کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہو۔