Baaghi TV

Tag: دبئی

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت  مفلوج ،دبئی بند

    مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت مفلوج ،دبئی بند

    28 فروری، 2026 تک، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) شدید خلل کا سامنا ہے، جس میں علاقائی سلامتی میں اضافے کے بعد پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

    ایکس پر صارفین پھنسے ہوئے مسافروں کی فوٹیج شیئر کر رہے ہیں کیونکہ بڑے کیریئرز نے خدمات کو روک دیا ہے، جس سے خلیج میں وسیع پیمانے پر ہوا بازی کی افراتفری اور اقتصادی نظام مفلوج ہو رہا ہے۔

    ائیر پورٹ کی بندش: دبئی (DXB) اور ابوظہبی کی فضائی حدود/ہوائی اڈوں پر معطلی دیکھی گئی ہے، حفاظتی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی ہے کینیا ایئرویز اور دیگر بین الاقوامی ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں ایئر انڈیا اور انڈیگو نے مشرق وسطی کے آپریشنز کو معطل کر دیا، اور دیگر علاقائی فضائی حدود کی بندش سے موجودہ رکاوٹوں کو بڑھا دیا۔

    اقتصادی اثر: شٹ ڈاؤن سے دبئی کے اقتصادی ماڈل کو خطرہ ہے، جو کنیکٹیویٹی، سیاحت اور تجارت پر بنایا گیا ہے مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں سے گریز کریں اور ایئر لائنز سے رابطہ کریں، کیونکہ ہزاروں لوگ اعراض میں ہیں۔

    یہ بحران ایران اور عراق سمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کی اطلاع کے بعد ہے، جس نے اہم فضائی راہداریوں کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا ہے۔

  • ایران نے برج خلیفہ کے قریب  پام جمیرہ   ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پام جمیرہ پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق میزائل کوکا کولا ایرینا سے پانچ سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا، جبکہ برج خلیفہ اس کے تقریباً سولہ سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہےمیزائل شہر کے ایک حساس اور مصروف علاقے کے قریب گرا، جس کے باعث اطراف کی عمارتوں میں موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی واقعے کے بعد دبئی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں جبکہ دونوں واقعات کے حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹرمینل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے رپورٹ کے مطابق حملہ ایئرپورٹ کے آپریشنل حصے کے قریب کیا گیا، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

    دھماکے کی آواز سننے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے عملے کے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

  • ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران نے ایک بار پھر دبئی پر میزائل داغ دئیے ،جبکہ یو اے ای میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا-

    دبئی شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے برشا اور جے وی سی کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
    دبئی میں ایئرڈیفنس سسٹم نے ایران کے داغے گئے میزائل ناکارہ بنا دئیے-

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے تباہ کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں زمین پر گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زد میں آگیامیزائل کے ٹکڑنے لگنے سے غیرملکی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    گلف نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا بعد میں مقامی میڈیا نے اس کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کی ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شخص کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا جائے گا تاحال جاں بحق پاکستانی شخص کی عمر اور نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں فوجی اور حساس مقامات پر بھرپور حملہ کیا ہے جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 53 پرائمری اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں جو حملے کے وقت اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں ان حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی ہوئی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہےایسا ہی ایک حملہ متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات پر کیا جسے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا لیکن میزائل کے ٹکڑے ایک شخص کو لگے اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

  • روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روس نے ماسکو میں روسی انٹیلی جینس ایجنسی کے نائب سربراہ پر حملے کے مشتبہ ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ماسکو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو فون کیا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ لیفٹینیٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر حملے کے مشتبہ ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے روس منتقل کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی نژاد روسی شہری جمعے کی صبح ماسکو میں واقع ایک گھر میں جنرل الیکسییف پر فائرنگ کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ جہاں اسے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون سے گرفتار کر کے روس کے حوالے کیا گیاتحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سالہ جو یوکرینی شہری لیوبومیر کوربا دسمبر کے آخر میں روس پہنچا اور یوکرین کی ایما پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیں۔

    روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو فون کیا اور روسی جنرل پر حملے کے مشتبہ ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    روسی تفتیش کاروں کے مطابق جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو جمعے کے روز شمالی ماسکو میں واقع ایک رہائشی عمارت میں سائلنسر لگی پستول سے تین گولیاں ماری گئیں 64 سالہ جنرل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    روسی حکام کے مطابق روسی جنرل پر حملے میں دو مزید روسی شہری بھی ملوث تھے۔ حملہ آور کے ایک مشتبہ ساتھی وکٹر واسن کو ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری خاتون ساتھی ملزمہ زینائڈا سیری بریتسکایا یوکرین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی ایما پر کیا گیا تھا تاکہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کیا جا سکے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے یوکرین کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ یہ واقعہ روس کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہو۔

  • دبئی:بٹ کوائن منی لانڈرنگ کیس  میں بھارتی شہری کو 5 سال قید اور ملک بدری کا حکم

    دبئی:بٹ کوائن منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی شہری کو 5 سال قید اور ملک بدری کا حکم

    دبئی میں بٹ کوائن منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی نوسرباز کو 5 سال قید اور ملک بدری کا حکم دیا گیا-

    بھارتی بزنس مین کا روپ دھارے نوسرباز بلویندر سنگھ سہنی المعروف ابو صباح کو دبئی میں 150 ملین درہم (تقریباً 40.8 ملین ڈالر) کی بٹ کوائن منی لانڈرنگ اسکیم میں ملوث ہونے پر 5 سال قید کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہےدبئی کورٹ نے سزا کے بعد اسے متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا ہےدبئی کی اعلیٰ ترین عدالت کورٹ آف کیسشن نے بدھ کے روز بلویندر سنگھ سہنی کی اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد سزا حتمی اور ناقابلِ چیلنج ہو گئی۔

    اس سے قبل مئی میں دبئی کی ایک عدالت نے بلویندر سنگھ کو متعدد مالی جرائم میں مجرم قرار دیا تھا اگست میں دبئی کی اپیل کورٹ نے کیس میں نامزد تمام 30 ملزمان کو حکم دیا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کی گئی 150 ملین درہم کی رقم واپس کریں تاہم عدالت نے یہ جرمانہ اس بنیاد پر معاف کر دیا کہ یہ رقم پہلے ہی تفتیش کے دوران ضبط شدہ اثاثوں سے وصول کر لی گئی تھی۔

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

    عدالتی دستاویزات کے مطابق، دسمبر 2024 میں سہنی کے کاروباری معاملات کی تحقیقات شروع ہوئیں، جن میں انکشاف ہوا کہ اکتوبر 2018 سے جنوری 2019 کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے غیر قانونی رقوم منتقل کی گئیں،تحقیقات کا آغاز ابوظبی کی اسٹیٹ سکیورٹی ایجنسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے بعد ہوا تفتیش میں پتا چلا کہ اس نیٹ ورک کے 30 افراد برطانیہ میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

    ریکارڈ کے مطابق برطانیہ کے منشیات فروشوں اور ٹیکس چوری سے حاصل کی گئی تقریباً 180 ملین درہم کی رقم بٹ کوائن کے ذریعے بھارتی نوسرباز سہنی کے 5 ڈیجیٹل والٹس میں منتقل کی گئی بعد ازاں یہ رقم نقد بنا کر دبئی کے ایک لگژری ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں پہنچائی جاتی رہی۔

    نئے سال نئے عزم کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا سال نو پر پیغام

  • عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی پورٹ سے دبئی بھیجی جانے والی مصالحوں کے پیکٹ سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 208.643 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔کراچی پورٹ سے دبئی جانے والی کھیپ میں مصالحے کے پیکٹس سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کورئیر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود سلائی مشین میں چھپائی گئی 1.887 کلو آئس برآمد کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں ایک کارروائی میں دوحا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 عدد کمپیوٹر ٹیبل میں چھپائی گئی 996 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملتان روڈ لاہور پر بس ٹرمینل کے قریب مسافر کے ٹرالی بیگ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ حیدرآباد میں جامشورو کے قریب بس میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کے درمیان میچ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےنیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار ہےبھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اہلیہ انوشکا شرما کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےنیوزی لینڈ کے فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئےشوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیاانوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ لازمی جیتیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    کیویز اور بھارت کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ

    کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر،  ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی سے ڈیڑھ ارب ڈالر غائب ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے اربوں ڈالر ز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔

    دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نےکہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہےجسکی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔

    ناسا میں انٹرن شپ کا سنہرا موقع

    ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ بائیبٹ کو دبئی میں ریگولیٹری لائسنس نہیں دیا گیا ہے،دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج دبئی میں مجازی اثاثہ سروس فراہم کنندہ (VASP)کےطور پر کام کرنےکا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیےسخت لائسنسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

    دبئی میں ہیڈ کوارٹر ایکسچینج نے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ اسے دبئی میں خوردہ، اہل سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی صارفین کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے تبادلے کی خدمات پیش کرنے کے لیے عارضی (نان آپریشنل) منظوری مل گئی ہےکمپنی نے اسے امارات میں کام کرنے کی مکمل منظوری حاصل کرنے کی جانب ایک ”اہم قدم“ قرار دیا تھا۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    خلیج ٹائمز کے مطابق ریاد گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایک سرکردہ کرپٹو اثاثہ جات کے سرمایہ کار و مشیر کمال ایوب نے نشاندہی کی کہ کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیک اس وقت ہوا جب ہیکرز نے Bybit کے ”کولڈ والیٹ“ تک رسائی حاصل کی، ہیکرز نے تقریباً 1.5 بلین ڈالر کی قیمت ایک نامعلوم پتے پر بھیجی۔

    کمال ایوب کا کہنا تھا کہ اس سائبر کرائم کے بارے میں پریشان کن بات یہ ہے کہ ہیکرز نے ایک ”کولڈ اسٹوریج“ کرپٹو والیٹ کو نشانہ بنایا، اس قسم کے والیٹ کو چوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انٹرنیٹ سے منسلک نہیں کیا گیا، لیکن پھر بھی اسے ہیک کرلیا گیانتیجے کے طور پر ہیکرز نے بائیبٹ کے (ایتھریم کرپٹو کرنسی) کولڈ والیٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اسے نامعلوم پتے پر منتقل کر دیا انہو ں نے لین دین پر دستخط کرنے والے لوگوں کو ایک نقصان دہ لین دین کی منظوری دینے کے لیے بے وقوف بنایا، جس سے ہیکرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    بائیبٹ کے سی ای او بین زوہو نے کہا کہ یہ نقصان بائیبٹ ایتھریم کے تقریباً 70 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے، ایکسچینج 20 بلین ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے تاہم بائبٹ نے صارفین کی واپسی کی تمام درخواستوں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہفتے کے روز Bybit نے اعلان کیا کہ جو بھی کرپٹو انڈسٹری کی اس بڑی چوری کو حل کرنے میں ہماری مدد کرے گا اس شخص کو 140 ملین ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا  امکان

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاک بھارت میچ سے قبل قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ بارش متاثر کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں،البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے ،دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

    متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

    البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہےدبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو منشیات رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ایک پلاسٹک کی بوتل اور 5 مشکوک تھیلوں کے باعث تلاشی لی۔بوتل اور تھیلوں سے 25.29 گرام مائع میتھامفیٹامائن اور 1.26 گرام کرسٹل میتھ برآمد ہوئی تھی۔ گرفتاری کے وقت وہ نشے میں بھی تھی۔پولیس کی جانب سے فرانزک رپورٹ میں بطور ثبوت پیش کیے گئے جس میں ایمفیٹامائن اور میتھامفیٹامائن کی تصدیق ہوئی تھی۔ملزمہ نے 500 درہم کے عوض منشیات خریدنے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔

    پولیس کے ٹھوس شواہد اور ملزمہ کے اعتراف جرم پر دبئی کی فوجداری عدالت نے اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمہ کو ہر 100 درہم کے بدلے ایک اضافی دن جیل میں کاٹنا ہوں گے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو سزا 2021 کے وفاقی قانون نمبر 30 کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت