Baaghi TV

Tag: دبئی

  • سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے دبئی کے ولی عہد کی ملاقات

    سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے دبئی کے ولی عہد کی ملاقات

    دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور سے ملاقات کی اوران کے دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو سراہا-

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا


    شیخ حمدان بن محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ عبدالغفور سے ملاقات اعزاز ہے یہ ایسی مثال ہیں جس کی سب کو تقلید کرنی چاہئیے۔

    پاکستانی ڈیلیوری بوائے عبدالغفورنے دبئی کی ایک مصروف سڑک پر گری اینٹوں کو ہٹایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار


    عبدالغفور کی وائرل ویڈیو پر دبئی کے ولی عہد نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا تھا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی تھی شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی تھی اور ان کے نیکی کے جذبے کی تعریف کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک واپسی سے پرعبدالغفور سے ملاقات کریں گے۔

    پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

  • ارشد شریف دبئی کیسے گیا کس نے کی مدد؟ سب سامنے آ گیا

    ارشد شریف دبئی کیسے گیا کس نے کی مدد؟ سب سامنے آ گیا

    اینکر ارشد شریف کو ملک سے فرار کرانے میں تحریک انصاف کا ہاتھ نکلا.

    پاکستان کے نجی نیوز چینل اے آر وائی سے منسلک اینکر ارشد شریف مقدمے کے اندراج کے بعد پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہو گئے ہیں۔اے آر وائی کے اینکر پرسن ارشد شریف امارات ایئر لائن ای کے 637 سے دبئی گیا۔کس نے کی مدد سب سامنے آ گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نجی نیوز چینل اے آر وائی سے منسلک اینکر ارشد شریف کومقدمے کے اندراج کے بعد ملک سے فرار کرانے میں پاکستان تحریک انصاف کا ہاتھ نکلا،

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    ذرائع کے مطابق اینکر ارشد شریف کو ملک سے فرار کرانے میں پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے سہولت کاری کا کام کیا.ارشد شریف کو خیبر پختونخوا حکومت کے وزیراعلی سیکریٹریٹ کی سرکاری گاڑی(یعنی سبز نمبر پیلیٹ) ڈبل کیبن پر پشاور کے ائرپورٹ پہنچایا گیا.

    وزیراعلی سیکریٹریٹ خیبر پختونخوا کے پروٹوکول آفیسر عمر گل نے وزیراعلی کے حکم پر اینکر ارشد شریف کو پورے پروٹوکول کے ساتھ پشاور ائرپورٹ پہنچایا اور ایف آئی اے کے تمام کاؤنٹرز سے ارشد شریف کو کلیئر کروایا.

     

    اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کے ماسٹر مائنڈ ،اے آر وائی کے عماد یوسف کراچی سے گرفتار

     

    یاد رہے کہ منگل کو ارشد شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال اور دیگر بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے مطابق ارشد شریف اور اے آر وائی کے سربراہ عماد یوسف بھی شہباز گل کے فوج کے خلاف بیان کو آن ایئر کرانے میں شریک ملزم ہیں.مقدمہ میں ارشد شریف، پروڈیوسر عدیل قیصر، ہیڈ آف نیوز عماد یوسف اور سی ای او سلمان اقبال بھی نامزد ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عماد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    عماد یوسف کو کراچی انکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عماد یوسف کی گرفتاری کی اطلاع اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی ہے۔ اینکر صابر شاکر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ عماد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    عماد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر آخری ٹویٹ غریدہ فاروقی کو جواب دیتے ہوئے کی ہے عماد یوسف کی آخری ٹویٹ تقریبا چالیس منٹ قبل کی گئی ہے

    عماد یوسف کا کوئی صحافی پس منظر نہیں تھا اور وہ کوکنگ شو کے منیجر تھے۔ وہ سلمان اقبال کے ذاتی معاملات بشمول سلمان اقبال کے خاندان، کاروباری و سماجی معاملات کو دیکھ رہے تھے۔ عماد یوسف کا سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزراء سے گہرا تعلق تھا۔ عماد یوسف کھلے عام پی ٹی آئی کی کوریج کا انتظام کر رہے تھے۔ انکے سامنے نیوز روم والے بے بس تھے کیونکہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بارے میں تمام خبروں کے حوالہ سے لکھ کر دیتے تھے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق عماد یوسف پی ٹی آئی مخالف کسی بھی موادکو نشر کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ خصوصی ٹرانسمیشن جس میں اے آر وائی نے بغیر کسی ثبوت کے مسلم لیگ ن کے اسٹریٹجک میڈیا سیل پر الزامات لگائے، وزیراعظم ہاؤس پر جعلی خبروں نے صدر کو لسبیلہ سانحہ کے شہدا کی جنازہ میں شرکت سے روکا، اس کی منصوبہ بندی عماد یوسف نے کی تھی۔ عماد یوسف نے سپیشل ٹرانسمیشن کا آرڈر دیا جس میں اس نے صرف شہباز گل اور فواد چوہدری کو لینے کا کہا تھا

    واضح رہے کہ اے آر وائی نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف باقاعدہ ایک مہم کے طور پر پروگرام کیا اے آر وائی پر ہونے والے پروگرام کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اے آر وائی کو پیمرا نے شوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے

    اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے

  • پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

    پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

    دبئی میں پاکستانی رائیڈر کی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی کوشش نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائم کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    عبدالغفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی۔شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے انسٹاگران اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔

    عراق میں مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے حالات کشیدہ،عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    دبئی کے ولی عہد نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی اس سے ملاقات کریں گے۔ عبدالغفور کا کہنا تھا کہ جب انہیں اب تک یقین نہیں آیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ان جیسے عام آدمی سے بات کی ۔ جب کال آئی تو وہ ڈیلیوری کے لیے باہر تھا۔ دبئی کے ولی عہد نے جو کچھ میں نے کیا اس کے لیے میرا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ واپس آتے ہی وہ مجھ سے ملاقات کریں گے۔

  • سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں اوردعائیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں،دعا ہے آصف زرداری کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب ہو جائیں،

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہو گیا .وزیر خارجہ بلاول زرداری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، علاج جاری ہے،آصف زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،آصف زرداری کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،آصف زرداری مکمل ویکسی نیٹڈ، بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے،

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی آصف علی زرداری کا کورونا مثبت آیا تھا، آصف علی زرداری میں کورونا کی علامات ہلکی ہیں،آصف زرداری 4 روز سے قرنطینہ میں ہیں، آصف علی زرداری صحت یاب ہونے پر واپس آئیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری چند روز قبل دبئی گئے تھے

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,843ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے، پاکستان کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، ویکسی نیشن کے باوجود شہری کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،

  • قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر میں متوقع عالمی فٹ بال کپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی قطر ورلڈ کپ میں تقریبا چارماہ کا وقت باقی ہے لیکن جس رفتار سے فٹ بال شائقین ہوٹلوں میں ابھی سے اپنے لیے کمرے یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں اس سے لگتا ہے کہ ‘ قطر ورلڈ کپ 2022 ‘ کے موقع پر ہوٹلوں میں جگہ ملنا مشکل ہو جائے گا فٹ بال شائقین کی کوشش یہ لگتی ہے کہ فٹ بال کے ساتھ قطر کے علاوہ پڑوسی ملکوں بشمول متحدہ عرب امارات کی سیر کا بھی لطف اٹھائیں۔

    مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی برطانوی ہوٹل چین ‘ پریمئیر ان ‘ فٹ بال دیکھنےکےلیے قطر آنے والے متوقع شائقین کے لیے ابھی سے تیاریوں کو تیز کر چکی ہے العربیہ کے مطابق برطانوی ہوٹل چین کے ڈائریکٹر سائمن لی کا کہنا ہے کہ میزبانی کے میدان میں ہم ایک اور بڑے سیزن کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ معمول کی سیاحتی سرگرمیوں کے عروج کے دنوں میں ہی قطر ورلڈ کپ ہونے جارہا ہے۔’

    سائمن لی کےمطابق ‘ پریمئیر ان ‘ کے لیے بھی قطر ورلڈ کپ کے دنوں میں سرگرمی عروج پر ہوگی، جس کی شروعات ابھی سے ہو چکی ہیں۔ ہمارے ہوٹلوں میں لوگوں کی دلچسپی غیر معمولی ہوگی ، اس کے علاوہ کھانوں اور کھیلوں کی وجہ سے بھی ہمارے ہوٹل نمایاں اور اہم رہیں گے۔

    اگرچہ ورلڈ کپ قطر میں ہورہا ہوگا۔ لیکن یو اے ای فٹ بال شائقین کی آمدو رفت اور قیام و طعام کے ایک بہت بڑے اور کلیدی مرکز کے طور پر سامنے ہوگا۔ شائقین شٹل پروازوں کے ذریعے بھی قطر اور دبئی کے درمیان رش کر رہے ہوں گے۔ ہماری کمپنی تمام ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں تیزی دیکھ رہی ہے۔ حتٰی کے حال ہی میں کھلنے والی ‘پریمئیر ان’ کی ‘برشا ہائیٹس’ میں ستر فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔

    ہم پہلے سے ہی ماہ نومبر کے لیے اپنے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں حالیہ چند ہفتوں سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ہوٹل چونکہ ائیر پورٹس کے قریب تر ہیں اس لیے فٹ بال شائقین کے لیے دلکشی زیادہ رکھتے ہیں۔

    ایک تجزیہ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2022 کی آخری سہ ماہی متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے عروج کے دن ہوں گے –

    قطر ورلڈ کی اس 28 دنوں تک جاری رہنے والی پر جوش سرگرمی کے دوران شائقین کے لیے بیس لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ ان ٹکٹوں میں سے بارہ لاکھ ٹکٹ اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ فٹ بال شائقین دنیا بھر سے بالعموم اور مغربی دنیا کے ساتھ ساتھ عرب دنیا سے بالخصوص بڑی تعداد میں متوقع ہیں۔

  • سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں زیر علاج،طبی عملے نے جواب دے دیا،دعاؤں کی اپیل

    سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں زیر علاج،طبی عملے نے جواب دے دیا،دعاؤں کی اپیل

    سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں زیر علاج،طبی عملے نے جواب دے دیا،دعاؤں کی اپیل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ، جنرل ر پرویز مشرف علیل ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں

    پرویز مشرف کو دبئی میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے، سابق صدر پرویز مشرف کی خواہش تھی کہ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام پاکستان میں گزاریں اور پاک سر زمین پر رہیں تا ہم پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی خراب تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی، اب باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف کو انکے معالجوں نے جواب دے دیا ہے تا ہم وہ ہسپتال میں ہی ہیں اور اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں،طبی عملے کی جانب سے پرویز مشرف کے خاندان والوں کو بھی انکی صحت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے

    سبق صدر پرویز مشرف کا دبئی میں علاج ہو رہا ہے، پرویز مشرف کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو اسکے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں پاکستان منتقل کر دیا گیا تا ہم ایسا نہیں ہوا، پرویز مشرف دبئی میں ہی زیر علاج ہیں اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے پرویز مشرف کا علاج کیا جا رہا ہے، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے تفویض کردہ طبی عملہ سابق صدر پرویز مشرف کا علاج معالجہ کر رہا ہے، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے پاکستان کے سابق صدر جنرل و پرویز مشرف کے علاج معالجہ کے جذبے کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،

    گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی عیادت کی تھی اور انکی صحتیابی کی دعا کی تھی،پرویز مشرف کے لئے اہلخانہ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

  • پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    دبئی : پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:اطلاعات کے مطابق سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی فیملی نے ان کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر کی فیملی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی سے پہلے طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز کوبغور دیکھ رہے ہیں۔پرویزمشرف فیملی کے مطابق پاکستان میں مطلوبہ ادویات اورطبی سہولیات نہیں ہیں۔
    خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا ہے جس کے بعد ان کی جلد وطن واپس ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل آج ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی تھی کہ پرویز مشرف کا خاندان پاکستان واپسی کے حوالے سے فوج سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں، اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ادارے اور اس کی لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

    ہفتے کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پرویز مشرف کی واپسی کے خیال کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے، ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے.وزیر دفاع نے سابق آرمی چیف کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

  • دبئی جانے والوں سیاحوں  کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    باغی ٹی وی : دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ کہ مجودہ سال کے شروع کے مہینوں میں دبئی آنے والوں میں سعودی سیاحوں کی تعداد پہلے کی نسبت کم ہے ۔لیکن اس سال سب سے زیادہ سیاح سلطنت عمان سے پہنچے_

    مزید تفصیلات سے اگاہ کیا جاتا ہے کہ دبئی آنے والے سعودی سیاحوں 4 نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی 9 نمبر پر آتے ہیں ۔ان کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔

    محکمہ سیاحت نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ مجودہ سال کے شروع سے اپریل تک دبئی کے ہوٹلوں میں سیاحوں نے 12.65 ملین راتیں گزاریں ہیں ۔ جس کا تناسب 4.4 رات کا بنتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ماہ اپریل کے آخر تک ہوٹل کے کمرے کا اوسط کرایہ 59.6 فیصد بڑھا ہے۔اور یہ کہ ہوٹل کا کرایہ 640 درہم تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ سے فی کمرہ آمدنی میں اوسط اضافہ 93.6 فیصد ہوا ہے۔ 252 درہم سے بڑھ کر 488 درہم تک کرایہ بڑھایا گیا ہے۔

    دبئی میں بہت سے ہوٹل ہیں جن کی تعداد 769 معلوم ہوتی ہے ۔اور اس کے علاوہ بہت سے ہوٹل اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں ۔

    مجودہ سال میں سب سے زیادہ دبئی آنے والوں سیاحوں کی تعداد سلطنت عمان سے آئے۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار ہے ۔ اس کے بعد انڈیا سے سیاحوں نے بڑی تعداد سے دبئی پہنچے۔ جو کہ دوسرے نمبر پر آتےہیں ۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار معلوم ہوتی ہے ۔پھر انگلینڈ تیسرے نمبر پر آتا ہے جس کے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار پر آتی ہے ۔اس کے بعد سعودی عرب 4 نمبر پر آتا ہے جسکے سیاحوں کی کل تعداد 3 لاکھ 52 ہزار ہے ۔

    اس کے بعد نمبر 5 پر روس جس کے سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ35 ہزار ہے۔ اس کے بعد 6 نمبر فرانس کا ہے جو کہ ایک لاکھ 74 ہزار پر مشتمل ہے ۔اور اس کے بعد 7 نمبر پر امریکہ ایک لاکھ 74 ہزار جس کے سیاحوں کی تعداد ہے ۔اس کے بعد8 نمبر پر جرمنی جس کے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان تعداد کے لحاظ سے 9 نمبر پر آتا ہے جس کےسیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے ۔اور ایران 10 نمبر پر آتا ہے ۔جو دبئی جانے والوں میں تعداد کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار سے 10 نمبر پر آتا ہے ۔

  • خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا

    خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا

    دبئی میں خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق 28 سالہ خاتون کو اپنے بچے کی پیدائش کے 15 منٹ بعد جان بوجھ کر قتل کرنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے –

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    رپورٹ کے مطابق خاتون نےکچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کی کوشش کرنے سے پہلے بچے کی لاش کو تین دن تک ایک تھیلے میں رکھا۔

    ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری سے چند دن پہلے، اس نے عمارت سے ایک عورت کی چیخیں سنی جیسے کہ درد زہ میں ہوں تاہم تین دن بعد عمارت کے کوریڈور میں عورت کو بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا اور مدد کی پیشکش کی۔

    بعد ازاں یہ نوجوان خاتون کو ٹیکسی تک لے گیا جہاں عورت نے اسے بتایا کہ وہ بیگ کو کسی اور علاقے میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے-

    نوجوان نے پھر اسے اپنے کمرے میں واپس آنے کو کہا اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے بجائے اس کا یہ کام کرے گا تاہم نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چند منٹوں میں خاتون کو گرفتار کرلیا ۔

    سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

    خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں خاتون نے کہا کہ اس کا ایک غیر ازدواجی تعلق تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئی اور اس نے الریگا میں اپنی مشترکہ رہائش گاہ میں بچے کو جنم دیا۔

    رپورٹ کے مطابق تاہم پیدائش کی کچھ دیر بعداس نے اپنے روتے ہوئے بچے کو بستر پرلٹایا اور تکیے سے دم گھونٹ کر مار ڈالا اور تین دن تک لاش کو اپنے کمرے میں چھپا کر رکھا تاہم بعد میں اسے ایک بیگ میں چادر سے ڈھانپ کر پھینکنے کی کوشش کی۔

    خاتون کے اعترافی بیان کے بعد دبئی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار…

  • پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرزنے اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے لاہورقلندرزنے ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا