Baaghi TV

Tag: دبئی

  • پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    دبئی : پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:اطلاعات کے مطابق سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی فیملی نے ان کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر کی فیملی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی سے پہلے طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز کوبغور دیکھ رہے ہیں۔پرویزمشرف فیملی کے مطابق پاکستان میں مطلوبہ ادویات اورطبی سہولیات نہیں ہیں۔
    خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا ہے جس کے بعد ان کی جلد وطن واپس ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل آج ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی تھی کہ پرویز مشرف کا خاندان پاکستان واپسی کے حوالے سے فوج سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں، اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ادارے اور اس کی لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

    ہفتے کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پرویز مشرف کی واپسی کے خیال کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے، ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے.وزیر دفاع نے سابق آرمی چیف کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

  • دبئی جانے والوں سیاحوں  کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    باغی ٹی وی : دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ کہ مجودہ سال کے شروع کے مہینوں میں دبئی آنے والوں میں سعودی سیاحوں کی تعداد پہلے کی نسبت کم ہے ۔لیکن اس سال سب سے زیادہ سیاح سلطنت عمان سے پہنچے_

    مزید تفصیلات سے اگاہ کیا جاتا ہے کہ دبئی آنے والے سعودی سیاحوں 4 نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی 9 نمبر پر آتے ہیں ۔ان کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔

    محکمہ سیاحت نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ مجودہ سال کے شروع سے اپریل تک دبئی کے ہوٹلوں میں سیاحوں نے 12.65 ملین راتیں گزاریں ہیں ۔ جس کا تناسب 4.4 رات کا بنتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ماہ اپریل کے آخر تک ہوٹل کے کمرے کا اوسط کرایہ 59.6 فیصد بڑھا ہے۔اور یہ کہ ہوٹل کا کرایہ 640 درہم تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ سے فی کمرہ آمدنی میں اوسط اضافہ 93.6 فیصد ہوا ہے۔ 252 درہم سے بڑھ کر 488 درہم تک کرایہ بڑھایا گیا ہے۔

    دبئی میں بہت سے ہوٹل ہیں جن کی تعداد 769 معلوم ہوتی ہے ۔اور اس کے علاوہ بہت سے ہوٹل اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں ۔

    مجودہ سال میں سب سے زیادہ دبئی آنے والوں سیاحوں کی تعداد سلطنت عمان سے آئے۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار ہے ۔ اس کے بعد انڈیا سے سیاحوں نے بڑی تعداد سے دبئی پہنچے۔ جو کہ دوسرے نمبر پر آتےہیں ۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار معلوم ہوتی ہے ۔پھر انگلینڈ تیسرے نمبر پر آتا ہے جس کے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار پر آتی ہے ۔اس کے بعد سعودی عرب 4 نمبر پر آتا ہے جسکے سیاحوں کی کل تعداد 3 لاکھ 52 ہزار ہے ۔

    اس کے بعد نمبر 5 پر روس جس کے سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ35 ہزار ہے۔ اس کے بعد 6 نمبر فرانس کا ہے جو کہ ایک لاکھ 74 ہزار پر مشتمل ہے ۔اور اس کے بعد 7 نمبر پر امریکہ ایک لاکھ 74 ہزار جس کے سیاحوں کی تعداد ہے ۔اس کے بعد8 نمبر پر جرمنی جس کے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان تعداد کے لحاظ سے 9 نمبر پر آتا ہے جس کےسیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے ۔اور ایران 10 نمبر پر آتا ہے ۔جو دبئی جانے والوں میں تعداد کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار سے 10 نمبر پر آتا ہے ۔

  • خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا

    خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا

    دبئی میں خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق 28 سالہ خاتون کو اپنے بچے کی پیدائش کے 15 منٹ بعد جان بوجھ کر قتل کرنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے –

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    رپورٹ کے مطابق خاتون نےکچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کی کوشش کرنے سے پہلے بچے کی لاش کو تین دن تک ایک تھیلے میں رکھا۔

    ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری سے چند دن پہلے، اس نے عمارت سے ایک عورت کی چیخیں سنی جیسے کہ درد زہ میں ہوں تاہم تین دن بعد عمارت کے کوریڈور میں عورت کو بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا اور مدد کی پیشکش کی۔

    بعد ازاں یہ نوجوان خاتون کو ٹیکسی تک لے گیا جہاں عورت نے اسے بتایا کہ وہ بیگ کو کسی اور علاقے میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے-

    نوجوان نے پھر اسے اپنے کمرے میں واپس آنے کو کہا اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے بجائے اس کا یہ کام کرے گا تاہم نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چند منٹوں میں خاتون کو گرفتار کرلیا ۔

    سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

    خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں خاتون نے کہا کہ اس کا ایک غیر ازدواجی تعلق تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئی اور اس نے الریگا میں اپنی مشترکہ رہائش گاہ میں بچے کو جنم دیا۔

    رپورٹ کے مطابق تاہم پیدائش کی کچھ دیر بعداس نے اپنے روتے ہوئے بچے کو بستر پرلٹایا اور تکیے سے دم گھونٹ کر مار ڈالا اور تین دن تک لاش کو اپنے کمرے میں چھپا کر رکھا تاہم بعد میں اسے ایک بیگ میں چادر سے ڈھانپ کر پھینکنے کی کوشش کی۔

    خاتون کے اعترافی بیان کے بعد دبئی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار…

  • پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرزنے اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے لاہورقلندرزنے ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

  • سابق صدر آصف زرداری بیرون ملک روانہ

    سابق صدر آصف زرداری بیرون ملک روانہ

    آصف زرداری بیرون ملک روانہ

    سابق صدر آصف علی زرداری نجی طیارے سے دبئی روانہ ہوئے تھے، آصف زرداری اب دبئی پہنچ چکے ہیں،

    سابق صدر آصف زرداری رات گئے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر نہیں جاسکے تھے. آصف زرداری نے گزشتہ روز بلاول کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی،

    تحریک انصاف کی حکومت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، آصف زرداری کو نیب نے گرفتاربھی کیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہائی دی، آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جو کامیاب ہو گئی اور اب اپوزیشن اتحاد کی حکومت بن چکی ہے،وفاقی کابینہ میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں، بلاول زرداری کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملک میں عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو، بلاول زرداری کا ٹویٹر پیغام

    عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

    سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

  • اٹلانٹس رائل،کیا یہ دبئی کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے؟

    اٹلانٹس رائل،کیا یہ دبئی کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے؟

    متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی کئی شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ شہر میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے جدید ڈیزائن اور طرز پر ترقیاتی کام جاری رہتا ہے جس میں منفرد عمارتیں اور ہوٹلز شامل ہوتے ہیں۔

    دبئی کے پام جمیرہ کی چوٹی پر، اٹلانٹس رائل کے نام سے ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی 1.4 بلین ڈالر کے ہوٹل اور رہائش گاہ کو بنائے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں 43 منزلہ، 87,097-مربع میٹر (937,500-مربع فٹ) پر مشتمل کی عمارت ہوٹل جینگا گیم اور ملینیم فالکن کے درمیان تعمیراتی امتزاج کی طرح دکھائی دیتی ہے اس کے مستقبل کے منحنی خطوط اور آسمانوں کو چھوتے باغات 795 گیسٹ رومز اور 231 اپارٹمنٹس سے خلیج فارس کے خوبصورت نظارے دکھائی دیتے ہیں-

    سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے

    لگژری ہوٹل میں 92 سوئمنگ پول ہیں بیرونی کرسٹل فانوس جو سن شیڈز میں تبدیل ہوتے ہیں، Heston Blumenthal اور José Andrés سمیت باورچیوں کے 17 ریستوراں اور بارز ہیں اس کا نقشتہ بالکل کسی شاہی محل کی طرح دکھائی دیتا ہے لیکن اس طرح کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

    دبئی کے دوسرے اٹلانٹس کی طرح جس کا بہاماس سے کوئی تعلق نہیں ہے رائل نے مہمان نوازی کے ڈویلپر Kerzner انٹرنیشنل لمیٹڈ، جو One&Only Resorts برانڈ کا مالک ہے، اور سرمایہ کاری فرم Istithmar World کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کیا تھا۔ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران فنڈنگ ​​کم ہونے کے بعد، برسوں تک اس کا کام رکا رہا-

    انوسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی (ICD)، امارات کا خودمختار دولت فنڈ آیا۔ 2016 میں تعمیرات سنبھالنے کے بعد سے، یہ اٹلانٹس رائل کو خاندانوں پر کم اور پارٹی گوئنگ سنگلز پر زیادہ توجہ دے کر دبئی کے سیاحتی منظر کو فروغ دینے کی مجموعی حکمت عملی میں ایک لنچ پن سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر 25-44 سال کی عمر کے گروپ میں، ایمریٹس ایئرلائنز نے حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے طور پر ان کا سراغ لگایا ہے، خاص طور پر کووڈ-19 کے آنے کے بعد۔

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

    کوویڈ 19 پابندیوں اور اٹینڈنٹ سپلائی چین کے بحران نے پہلے سے ہی مہنگی تعمیر کو دوچار کیا اور اس میں تاخیر کی۔ اب، 2022 کی تیسری سہ ماہی میں ریزرویشن لینا شروع کرنے کے منصوبوں کے ساتھ، رائل دبئی کے مکس میں کیا اضافہ کر سکتا ہے-

    اس کا 90 میٹر چھت والا پول اسکائی لائن سے 22 منزلوں پر منڈلاتا ہے۔ یہ پہلے سے ہی ایک روبوٹ کے سر کی شکل والے فائبر گلاس DJ بوتھ کے ساتھ تیار ہے، جس میں موسیقی کے لیے سرخ ایل ای ڈی "رگ” ہے، اور اس کے 14 کیبنوں میں سے ہر ایک میں ایک پرائیویٹ ایکریلک پلنج پول ہے۔ ایک دو سطحی "وی وی آئی پی ” کیبن میں ایک خاص ایکریلک کے نیچے والا پول ہے جو ساخت کے کنارے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    زمینی سطح سے، فن تعمیر کی تعریف کرنا آسان ہےجس میں اس کی لمبائی کم جبکہ چورائی زیادہ ہے نیویارک میں مقیم کوہن پیڈرسن فاکس ایسوسی ایٹس نے اسے ڈیزائن کیا ہے جس نے مین ہٹن کے ہڈسن یارڈز کے لیے ماسٹر پلان ڈیزائن کیا تھا اس کا مقصد ایک فلک بوس عمارت کی طرح نظر آنا ہے جسے ساتھ ساتھ بٹس اور ٹکڑوں میں ڈی کنسٹریکٹ کیا گیا ہے-

    کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

    اٹلانٹس رائل کے عزائم دبئی کے آئینہ دار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اگلے 20 سالوں میں دبئی کی سیاحت کو دنیا کا سب سے زیادہ دیکھنے والا شہر بنانے کی امید میں دوگنا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    CoVID-19 وبائی مرض نے ان میں سے کچھ عزائم کو روک دیا۔ 2021 میں، دبئی نے 27 ملین زائرین کی توقع کی لیکن صرف 7.28 ملین دیکھے، حالانکہ اس کی سرحدیں سارا سال کھلی رہتی تھیں، یہاں تک کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ایکسپو 2020 کی مدد سے، یہ شہر گزشتہ سال سیاحت کی سطح کو 2019 کے مقابلے میں بحال کرنے میں ناکام رہا، بہت زیادہ ان سے کم، جیسا کہ امید تھی. چوتھی سہ ماہی کے دوران، دبئی نے 3.4 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو 2019 میں اسی عرصے کے دوران شہر کی میزبانی کا 74% تھا۔

    ایک وضاحت چینی دوروں میں کمی ہے جو کہ 2019 میں شہر کے 16.7 ملین سیاحوں کے دوروں میں سے 989,000 کی نمائندگی کرتی ہے جو زائرین کے لیے پانچویں سب سے بڑی منبع مارکیٹ ہے۔ ایک تازہ جھری زیادہ خرچ کرنے والے روسی سیاحوں میں کمی ہے، جن کی قوت خرید یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے۔ (متحدہ عرب امارات کچھ امیر ترین روسیوں کے لیے ایک نمایاں پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا ہے)۔

    جی سی ایس ای جماعتوں میں موسمیاتی تبدیلی کا مکمل کورس پڑھایا جائے گا

    اٹلانٹس رائل کے لیے چاندی کی تہہ یہ ہے کہ وہ 1.4 بلین ڈالر کے منصوبے کے اخراجات کی وصولی میں مدد کے لیے رہائش گاہیں بیچ کر کچھ پیچھے رہ جانے والی سیاحت کو پورا کر سکتا ہے۔ ٹاور میں اپارٹمنٹس، جو 2 ملین ڈالر سے لے کر 49 ملین ڈالر تک درج ہیں اور دبئی کا سب سے مہنگا یونٹ بھی شامل ہے، سبھی فروخت ہو چکے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں اور بلاک چین کاروباریوں کی ہنگامہ خیزی سے دلچسپی کی اطلاع دیتے ہیں جو ایک ایسے شہر میں دکان قائم کرنا چاہتے ہیں جو تیزی سے کرپٹو فرینڈلی ہوتا جا رہا ہے۔

    صنعت کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل جیسے اضافے صرف وہی ہیں جو دبئی کو اپنے اعلیٰ سیاحتی اہداف تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ عالمی مہمان نوازی کے اعداد و شمار اور بصیرت فرم STR کے لیے مشرق وسطیٰ پر توجہ مرکوز کرنے والے Kostas Nikolaidis بتاتے ہیں، "سیاحت کی صنعت دبئی میں تیل اور گیس سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔” "اس طرح کے مشہور ہوٹل نہ صرف منزل کی شبیہہ کو تقویت دیتے ہیں بلکہ اکثر نئی مانگ کو بھی متحرک کر سکتے ہیں۔”

    پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں،نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری…

  • کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی:ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روزا ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 840 گرام ہیروئن برآمد کی تھیپ

    حکام کے مطابق چارسدہ کا رہائشی مطہر شاہ نامی مسافر پرواز نمبر کے یو 206 کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-

  • دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

    دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

    متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق میوزیم کے افتتاح کیلئے شاندار تقریب منعقد کی گئی، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، اور شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر کے ساتھ۔ دبئی کے حکمران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے ایک عظیم الشان تقریب کے دوران اس شاندار تاریخی نشان کا افتتاح کیا جس میں میوزیم کے بیرونی حصے کو آرٹ کے کام میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا۔


    مستقبل کے عجائب گھر کو زمین پر سب سے خوبصورت عمارت” کا درجہ دیا گیا ہے، اور اس تاریخی میوزیم نے آج 23 فروری سے باضابطہ طور پر دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جس کا عزم امید کے پیغام کے ساتھ اور بنی نوع انسان کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں ایک مرکز کے طور پر کام کرنا ہے۔

    دبئی مستقبل کا انتظار نہیں کررہا ہے بلکہ اس کا تصور کر کے اسے ڈیزائن کر رہا ہے، اور اسے تخلیق کر کے اس پر عمل بھی کر رہا ہے۔

    فیوچر میوزیم 30 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی اونچائی 77 میٹر ہے میوزیم کے بیرونی حصے میں 14 ہزار میٹر عربی خطاطی کی گئی ہے یہ کام روبوٹ سے تیار کردہ ایک ہزار 24 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔

    میوزیم کو4 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی سے چلایا جائے گا جسے دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ فیوچر میوزیم صحت، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ اور سمارٹ سٹیز سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی لیباریٹریوں پر مشتمل ہے۔

    میوزیم پرعربی زبان میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے اقوال درج ہیں، ہم سیکڑوں برس زندہ نہیں رہ سکتے البتہ سینکڑوں برس زندہ رہنے والی تخلیق دے سکتے ہیں بھی انہیں اقوال کا حصہ ہے۔

    نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں بھی شامل کیا تھا۔

  • عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی

    اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کے نیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں دکھایا گیا ہے گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا اور ٹویٹ کیا جاچکا ہ۔ےطنزیہ گانا "دبئی، دبئی” اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ معاہدے پر تنقید کرتا ہے-

    اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس: اداکارہ خوشبوسمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    گانا شروع کرنے سے پہلے نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔
    گانے کے بول میں درجہ ذیل جملے کسے گئے ہیں:

    دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

    کاش سارے ہی عرب دبئی جیسے ہوتے، وہ ہمیں پانی میں نہیں ڈبوئیں گے

    ایسے عرب سے بہتر کوئی چیز نہیں جس کے پاس لاکھوں ہوں

    اورجو نکبۃ (1948 میں لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا واقعہ) بھول چکے ہیں

    وہ فلسطین کو بھول چکے ہیں

    دبئی دبئی، ابھی بھی امید باقی ہے

    عربوں کے ضمیر خاک ہو رہے ہیں اور دبئی کی طرح ہی

    وہ بھول گئے کہ ہم نے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے

    اور کتنا ہی اچھا ہو کہ سارے عرب دبئی جیسے ہوں

    میں تمہیں چیک پوائنٹس پر حراست میں لوں گی

    اور پھر ٹاورز پر کھڑے ہوکر سیلفی لوں گی

    دبئی، دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

    صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

    مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

    ادھر اسرائیل کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور اہم ادارے داؤ پر لگ گئے ہیں۔ یہ پیغام ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس نے درجنوں وزراء، کارکنوں یا کاروباری رہنماؤں کی جاسوسی کے لیے پیگاسس مالویئر کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

  • لوگوں کی دبئی میں کمپنیاں،بہت جلد سب کچھ سامنے لانے والے ہیں : شوکت ترین

    لوگوں کی دبئی میں کمپنیاں،بہت جلد سب کچھ سامنے لانے والے ہیں : شوکت ترین

    اسلام آباد: لوگوں کی دبئی میں کمپنیاں،بہت جلد سب کچھ سامنے لانے والے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزنہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چپ کرکے تماشا نہیں دیکھیں گے، تحقیقات کر رہے ہیں، لوگوں نے دبئی اور باقی جگہوں پر کمپنیاں کھولی ہوئی ہیں اور اس کے ذریعے ٹرانسفر پرائسنگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد آنکھیں کھول دینے والے حقائق قوم کے سامنے ہوں گے اور پھرسب کو پتہ چل جائے گا کہ کون کہاں کھیل رہا ہے

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران فارن ایکسچینج پر بات کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پتہ نہیں کیا قدغنیں تھیں کہ ہم نے اپنا کیپٹل اکاؤنٹ ہی کھول دیا جبکہ ہم خود کفیل نہیں تھے۔ 1992 کے فنانس ایکٹ کے تحت آپ کچھ بھی کر سکتےہیں، پھر ہماری فارن ایکسچینج کی کمپنیاں اور بروکرز بھی کافی آزاد ہیں، تو فارن ایکسچینج کے ساتھ اس کو باہر لے جانا اور لے آنا، اس کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اوور انوائسنگ اور انڈر انوائسنگ ہورہی ہے، پیٹرولیم اور دیگر مصنوعات میں ہماری ٹرانسفر پرائسنگ ہو رہی ہے، اربوں روپے ادھر کے ادھر ہوجاتےہیں، کئی چیزیں پکڑی جارہی ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے اچھا کام اور بڑا ذمہ داری والا کام کر رہی ہے۔

    ایف آئی اے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بڑا بین باجا نہیں کرتے لیکن اندر ہی اندر چیزوں پر اچھی پیشرفت ہو رہی ہے لیکن ہمیں یہ چیزیں ٹھیک کرنی ہیں اور اس کو آٹومیشن کے تھرو ٹھیک کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسٹمز میں سنگل ونڈو لے کر آرہے ہیں اور اب وہاں لینس کا سسٹم بھی آئے گا، جو دوسری جگہوں سے قیمتوں کا موازنہ کرے گا اور دیکھے گا کہ جو انوائس آئی ہے وہ متعلقہ ہے یا نہیں اور اگر متعلقہ نہ ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے پیٹرولیم مصنوعات میں ٹرانسفر پرائسنگ ہو رہی ہے، اس پر بھی ہمیں ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی۔ ہمارے لیے اوور انوائسنگ اور انڈر انوائسنگ بہت بڑا مسئلہ رہا ہے اور اس میں عجیب چیز ہے کہ ہم نے آج تک نوٹس ہی نہیں کیا، نوٹس تو کیا ہوگا لیکن ہم دوسری طرف دیکھتےہیں، سامان چین سے آرہا ہے اور انوائسنگ دبئی سے ہو رہی ہے، چین کا دبئی سے کیا تعلق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی دال میں کالا ہے، یہ تو ایک ضعیف اور اندھے آدمی کو بھی نظر آنی چاہیے، لیکن ہم دہائیوں سے چپ کرکے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ اب ہم چپ کرکے یہ تماشا نہیں دیکھیں گے، ہم اس میں تحقیقات کر رہے ہیں، لوگوں نے دبئی اور باقی جگہوں پر کمپنیاں کھولی ہوئی ہیں اور اس کے ذریعے ٹرانسفر پرائسنگ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہارڈ ارن فارن کرنسی کمپرومائز ہو رہا ہے، یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے لیکن ہم نے ہر سطح پر ٹیکنالوجی استعمال کرنا ہے، چاہے یہ ٹیکسیشن ہو یا فارن ایکسچینج ہو۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم فرق پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان میں لوگوں کو جو ٹیکس دینا ہے وہ ادا کریں لیکن اس میں رکاؤٹیں نہیں ہونی چاہیئں۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ جب ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں تو انسانی مداخلت ختم کرتے ہیں تو لوگ کم از کم اس کا بہانہ نہیں بنا سکتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر چیئزمینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ یہ سب ایک دن میں نہیں ہوسکتا، یہ حکومت ہے جو یہ سب کچھ کر رہی ہے۔