Baaghi TV

Tag: دبئی

  • دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    متحدہ عرب امارات کا 50واں قومی دن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس گزشتہ دنوں دبئی میں منایا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا مشترکہ تقریب میں پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب کے پہلے حصہ میں متحدہ عرب امارات کا 50 واں نیشنل ڈے منایا گیا جس میں شرکائے تقریب نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

    فوٹو : سوشل میڈیا

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    دونوں تقاریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے یو اے ای کے شیوخ اور عوام کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس نے ہمیں کام کرنے اور رہنے کے لیے پرسکون فضا اورماحول فراہم کیا ہے لہٰذا ہمیں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    دوسری جانب پی پی پی کے کارکنوں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی پی پی پی کے عہدیداران و اراکین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں قائم ہونے والی پی پی پی اب ایک تناور درخت بن گئی ہے جس کی عمر 54 سال ہوگئی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کی 54 سالہ دوستی قابل مثال ہے پیپلزپارٹی اور عوام الناس لازم و ملزوم ہیں پیپلزپارٹی کا ووٹر آج بھی اپنی جگہ پر پکا ہے اور پیپلزپارٹی پر اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی اور ورکرز کی دوستی لازوال ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پی پی پی برسر اقتدارآکر ایک بار پھر غریب عوام کی خدمت کرے گی۔

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

  • وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    ابو ظہبی :وطن سے محبت کا یہ بھی ایک انداز ہے:اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر 50 گھنٹے کیلئے 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے ہے ،

    ادھر اتحاد ایئرلائنز کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دن کی مناسبت سے بہت سے ٹکٹ کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوتی ہیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کی جاسکتی ہے۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔

    ادھر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل،اس پرمسرت موقع پرسینٹورس مال کی انتظامیہ کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی میزبانی کا شاندار اعزاز حاصل ہوا جو متحدہ عرب امارات کے شاندار 50 سال اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا جشن منانے کے لیے دکھائی گئی، ایچ ای حماد عبید ابراہیم الزابی(متحدہ عرب امارات کے سفیر)تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کا افتتاح سینٹورس کے ایچ ای اور سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے کیا۔

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سردار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سردار یاسر الیاس نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ 50 سالوں کی خوبصورت تاریخ کو یاد کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کا ذکر کیا۔ متحدہ عرب امارات ایک برادر ملک رہا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

     

  • "شریف سیاستدانوں” کے بعد گلوکاربھی عدالتوں کو چکردینے لگے:چکرا دینی والی چکردے گئی

    "شریف سیاستدانوں” کے بعد گلوکاربھی عدالتوں کو چکردینے لگے:چکرا دینی والی چکردے گئی

    لاہور:”شریف سیاستدانوں” کے بعد گلوکاربھی عدالتوں کو چکردینے لگے:چکرا دینی والی چکردے گئی ،اطلاعات کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع نے دبئی کنسرٹ میں میں شرکت کا اعلان کردیا جبکہ عدالت بلاتی ہے تو وہ حیلے بہانی کرکے عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’28 تاریخ کو دبئی ایکسپو میں کنسرٹ کے لیے آرہی ہوں، واضح رہے کہ علی ظفر کیس میں میشا شفیع عدالت کو مسلسل حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دے چکی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہےکہ اس سے پہلے عدالت نے مستقل حاضری کی میشا شفیع کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سےقبل کئی بار عدالت نے انہیں بلایا تھا تو میشا شفیع نے کہا تھا کہ سفری اخراجات نہیں کرسکتی، علی ظفر کی جانب سے سفری اخراجات اٹھانے کی پیشکش پر بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

     

     

    واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر علی ظفر پر الزامات کا کیس زیر سماعت ہے، علی ظفر کی جانب سے عدالت میں میشا شفیع کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں گلوکار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع اتوار کو کنسرٹ کے لیے دبئی جارہی ہیں پیر کو انہیں طلب کیا جائے۔

    میشا شفیع کو عدالت کی جانب سے پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع پیر کے روز عدالت میں پیش ہوں ورنہ کارروائی ہوگی۔

     

  • عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    دبئی : عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق دبئی کی دو مشہور بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ کمپنوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد دنیا اس کو پاکستان کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہی ہے ،

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دبئی کی مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ کے انتظامی حکام کی جانب سے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس سے پہلے دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران کے درمیان اشتراک کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

    ادھر اس حوالے سے آج پریس کانفرنس کے موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حسن افضل خان یہ سرمایہ کاری امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ امارات کے سرمایہ کار ان کے ملک میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام کے مطابق ’سمانا ڈویلپرز اورایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔ متعدد ایوارڈز رکھنے والی سمانا ڈویلپرز کا شمار مشرق وسطیٰ کی پہلی 50 ریئل اسٹیٹ کمپنیوں جبکہ یو اے ای میں پہلے 20 ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں ہوتا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 2021 میں سب سے زیادہ رہائشی یونٹ فروخت کرنے پر سمانا ڈویلپرز دبئی میں 16 ویں نمبر پر آئی ہے۔ 2022 میں سمانا ڈویلپرز یو اے ای میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سیل میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر سمانا ڈویلپرز کے سی ای او عمران فاروق نے کہا کہ ہم پاکستان میں بڑی چاہت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی عوام بین الاقوامی معیار کے رہائشی منصوبوں کے خواہش مند ہیں ہم پاکستان میں نہ صرف مقامی طرز تعمیر بلکہ عالمی معیارکے مطابق رہائشی سہولتوں کو یقینی بنائیں گے جس طرح کی رہائشی سہولتیں دبئی میں متعارف کرائی گئی ہیں۔ عمران فاروق نے ایمریٹس ڈویلپرز جو دونوں گروپوں کے اشتراک سے پاکستان میں بنائی گئی ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے، کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے منصوبوں میں فائیو سٹار کے معیار کی تمام سہولتوں کو متعارف کرا رہی ہے۔