Baaghi TV

Tag: دبئی

  • گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں، راحت فتح علی خان

    گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں، راحت فتح علی خان

    گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں،

    ایک ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے خلاف افواہیں پھیلارہےہیں،دبئی ریکارڈنگ کے سلسلے میں آیاہوا ہوں،بہت اچھے ہمارے پروگرام یہاں‌ہو رہے ہیں، گھٹیا افواہوں پر یقین نہ کریں، ایسا کچھ نہیں ہے، میں جلد واپس آؤں گا،

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں،راحت فتح علی خان دبئی پہنچے تھے کہ انہیں ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے،صحافی لطیف شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

    https://twitter.com/Latifshahji/status/1815353560303046997

    راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا،راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں،راحت فتح علی خان نے ماہ جنوری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنی پرانی مینجمنٹ سے راستے جدا کرلئے ہیں،کوئی بھی شخص پرانی مینیجمنٹ کو ادائیگیاں نہ کرے، میری فیملی ہی مینیجمنٹ کا کردار ادا کرے گی،اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی،اب میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے،ہمارا خاندان کئی سال پہلے سے گلوکاری میں تھا،میری شہرت پرانی مینجمنٹ کی وجہ سے نہیں،مجھے شوز میری گلوکاری کی صلاحیتوں کے باعث ملتے رہے،بالی وڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا،میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

    شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آ گیا

  • دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب

    دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب

    پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب میں شرکت کی،تقریب میں پاکستان کے نامزد کونسل جنرل اور سفیر سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،تقریب میں سرمایہ کاروں سمیت دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا، اور کہا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں دلچسپی اچھی بات ہے، پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے کئی اہم مقامات موجود ہیں، تھرپارکر میں ڈیزٹ سفاری پر گہری دلچسپی پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی قابل فخر ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان میں مذہبی، ثقافتی سیاحت کے اہم مقامات موجود ہیں، میں سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں وہ آکر اپنے ملک میں آسانی سے سرمایہ کاری کریں، غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستانی سیاحت میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، ہم سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے، دبئی میں مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے فکرمند رہتے ہیں .

  • دبئی  حکومت  کا  دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    دبئی حکومت کا دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    ابوظہبی: دبئی حکومت نے دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں میں الممزار کے علاقے میں پہلا تیرتا ہوا پیدل مسافروں کیلئے پُل اور دیرہ میں ساتوں دن اور 24 گھنٹوں تک فعال رہنے والا خوبصورت ساحل شامل ہے۔دبئی کے ان منصوبوں پر آنے والی لاگت کا تخمینہ تقریباً 355 ملین درہم لگایا گیا ہے جس کا مقصد الممزار اور جمیرہ 1 کے ساحلوں کو اور جدید طرز پر بنایا جائے۔

    دبئی کی اعلیٰ کمیٹی برائے شہری منصوبہ بندی اور بہبود نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ منصوبے 18 مہینوں میں مکمل ہوجائیں گے، ان تعمیرات کا رقبہ 5.7 کلومیٹر (المزار میں 4.3 کلومیٹر اور جمیرہ 1 میں 1.4 کلومیٹر) پر محیط ہوگا یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے نا ئب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد دبئی کے عوامی ساحلوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے ان منصوبوں پر کام شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی رہنمائی اور نگرانی میں کیا جائے گا،ان ساحلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نئی شکل دینے اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی اور انہیں دنیا کے جدید ترین اور پرکشش ساحلوں میں شامل کیا جائے گا۔

  • افغان وفد کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    افغان وفد کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے افغانستا ن کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی سربراہی میں امارات اسلامیہ افغانستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات دبئی میں ہوئی، اماراتی صدر سشیخ محمد بن زاید سے افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سربراہی میں وفد کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک افغانستا ن اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف موضوعات اورافغان باشندوں کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی

    افغان وفد کے یواے ای کے صدر سے ملاقات کے لئے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر داخلہ کے ہمراہ استقبال کیا،افغان وفد میں طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی شامل تھے، عرب امارات اور افغان وفد کے مابین ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے ، مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،خطے میں استحکام کیلئے اقتصادی شعبے میں تعاون کی وسعت پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں افغان وفد نے خطے کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے حکومت امارات کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا،

  • کمسن بچی کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزمہ دوبئی سے گرفتار

    کمسن بچی کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزمہ دوبئی سے گرفتار

    ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواء میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک دوبئی سے گرفتار، بچی بازیاب کروا لی گئی

    تفصیلات کے مطابق رنگپورہ کے علاقہ سے کمسن بچی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ محمودہ اختر زوجہ محمد جاوید سکنہ شیخ مولا تالاب نے اپنی ہی پوتی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بوگس بنوا کر اغوا کر کے دوبئی فرار ہو گئی تھی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس ایکسٹراڈیشن ٹیم انچارج سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزمہ کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور میرب بچی کا بلیو نوٹس جاری کروایا گیا۔ ملزمہ کو دوبئی سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا گیا۔اور کمسن بچی کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے.ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

    رپورٹ ،شاہد ریاض

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • متحدہ عرب امارات میں بارش،دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر

    متحدہ عرب امارات میں بارش،دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر

    ابو ظبی اور دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے

    شارجہ،عجمان،راس الخیمہ اور فجیرہ میں بھی بادل برس پڑے،کئی ریاستوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ،دبئی میں بارشوں کے پیش نظر مارکیٹیں،پبلک پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ائیرلائنز کی فلائٹس میں بھی تاخیر کی وارننگ جاری کی گئی ہے،دبئی ائیر پورٹ پر بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے،دبئی کی اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے متعدد ٹینکرز اور موٹرز نصب کی گئی ہیں، پانی کے ساتھ مٹی اور ریت کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین بیگز سے خصوصی روکاٹیں بنائی گئی ہیں،متحدہ عرب امارات میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو کم کر دیا گیا ہے،دبئی ایئر پورٹ سے 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات جاری کی ہیں،

    پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کاسفر کرنیوالے مسافروں کیلیے سفری ہدایات
    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زحمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے۔ صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔ متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں ۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں،متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا،

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

  • دبئی:  المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین  درہم کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت

    دبئی: دبئی نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر ٹرمینل بنانے کے لئے 128 بلین درہم کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : دبئی مہمانوں کی تعداد میں اضافے کی توقع میں المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے مسافر ٹرمینل کی تعمیر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں یہ منصوبہ کئی سالوں تک رکا رہا ہے،عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، نے دبئی ایوی ایشن انجینئرنگ پروجیکٹس کے اسٹریٹجک پلان کا جائزہ لیا اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری دی، جو مکمل طور پر آپریشنل ہونے پر دنیا کاسب سے بڑا ائیر پورٹ بن جائے گا-

    دبئی حکومت کے بیان کے مطابق امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری دی جس پر 128 بلین درہم (34.8 بلین ڈالر) کے اخراجات آنے کی توقع ہےدو سالہ دبئی ایئر شو کی میزبانی کرنے والا ایئر پورٹ تجارتی سامان والے طیاروں اور نجی جیٹ طیاروں کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    یہ منظوری شیخ محمد کے دبئی ایوی ایشن انجینئرنگ پراجیکٹس کے دورے کے دوران ہوئی، ان کے ہمراہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور نائب نائب صدر شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم بھی تھے۔ دبئی کے حکمران اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بھی ہمراہ تھے-

    ایئر پورٹ آپریٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال گریفتھس نے اس سال کے شروع میں بلومبرگ کو بتایا کہ دبئی ایئرپورٹس اگلے چند سالوں میں مزید ایئر لائنز کو ترغیب دینے کا ارادہ رکھتا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز نئے ٹرمینل پر منتقل کریں۔

    دبئی میڈیا آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، دبئی ورلڈ سینٹرل (ڈی ڈبلیو سی) کہلانے والا ایئر پورٹ "دبئی کے موجودہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حجم کا پانچ گنا ہو گا اور آئندہ سالوں میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز اس پر منتقل ہو جائیں گے۔”

    ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو عدالت نے سنائی سزا

    دنیا کے مصروف ترین طویل فاصلے کے مراکز میں سے ایک دبئی نے ٹریفک میں اضافہ دیکھا ہے جو کووڈ-19 سے پہلے کی سطح پر آ گیا ہے کیونکہ شہر میں آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور طویل فاصلے کے مسافر یہاں سے کنکشن فلائٹس لیتے ہیں شہر کی پرچم بردار ایئرلائن ایمریٹس نے ستمبر 2023 تک ریکارڈ ششماہی منافع کمایا اور اپنے ترقیاتی منصوبوں اور وسعت پذیر بیڑے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ڈبلیو سی کی توسیع پر زور دے رہی ہے۔

    دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پر کام 2019 میں روک دیا گیا تھا، اس کے آپریٹر کے مطابق ہوائی اڈے کو 260 ملین سے زیادہ مسافروں کی سالانہ گنجائش کے ساتھ دنیا کا ایک سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

  • پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    دبئی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤ نٹ خسارےکو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

    باغی ٹی وی: دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائےگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤئنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، “ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے،اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فائنانس ملنےکی امید ہے۔

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    دوسری جانب دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض کی توقع ہے. پاکستان نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی کرنسی آخر کار مستحکم ہو گئی ہے، اگلے سال تک مہنگائی شرح سنگل ہندے پر آنے کی امید ہے، 3 ارب ڈالر کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام اگلے پروگرام پر غور کے لیے مددگار رہا،6 ارب ڈالر قرض کے اعدادوشمار ایک اندازے سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا، مشن کی آمد پر قرض کی حتمی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا، پاکستان کا ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات کا ایجنڈہ ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی, بیرون ملک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

    سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشتگردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر شہری کا …

  • وفاقی وزیر خزانہ کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

    وفاقی وزیر خزانہ کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں جن میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ شامل ہیں۔

    انہوں نے موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے کے لیے مزید تنوع کی تلاش کی۔انہوں نے ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں SIFC کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض کی توقع ہے. پاکستان نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی کرنسی آخر کار مستحکم ہو گئی ہے، اگلے سال تک مہنگائی شرح سنگل ہندے پر آنے کی امید ہے، 3 ارب ڈالر کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام اگلے پروگرام پر غور کے لیے مددگار رہا،6 ارب ڈالر قرض کے اعدادوشمار ایک اندازے سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا، مشن کی آمد پر قرض کی حتمی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا، پاکستان کا ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات کا ایجنڈہ ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی، بیرون ملک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • عرب امارات میں بارشوں سے ہوٹلوں کی صنعت متاثر،شیرٹن کا اعلامیہ

    عرب امارات میں بارشوں سے ہوٹلوں کی صنعت متاثر،شیرٹن کا اعلامیہ

    متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹا، بارش کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں، تو وہیں دبئی میں ہوٹلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، تعلیمی اداروں کے طلبا کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ جب تک سڑکوں‌پر پانی ہےگھروں میں رہیں

    شدید ترین بارش کی وجہ سے دبئی ایئر پورٹ میں فضائی آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا تھا، 244 پروازیں منسوخ جبکہ 41 پروازں کا رخ موڑا گیا تھا،بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے تھے،بارشوں کی سیلابی صورتحال کے بعد وقفے وقفے سے نظام زندگی معمول پر آ رہی ہے،دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زاید پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے،بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے کھول دیاگیا ہے،شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیائے خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے، شارجہ اور عمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے

    یو اے ای میں بارشوں کی وجہ سے معروف ہوٹل شیرٹن نے بھی اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں شیرٹن مال آف دی ایمریٹس ہوٹل دبئی کی جانب سے ایک مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ موسمی حالات اور متحدہ عرب امارات کے ہوٹلوں پر اس کے نتیجے میں پڑنے والے اثرات کی روشنی میں، ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ایمریٹس ہوٹل کے شیرٹن مال نے 26 اپریل 2024 تک ہوٹل کے آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔اگر اس مدت کے دوران آپ کی بکنگ ہے تو آپ کو دیگر انتظامات کرنے ہوں گے۔ ہم بغیر کسی جرمانے کے آپ کی بکنگ منسوخ کر دیں گے۔ہم تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔