Baaghi TV

Tag: درخواست

  • وزیراعظم عمران خان کو  نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کوبطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فدا اللہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    درخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔

    بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

    ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    واضح رہے کہ عمران خان کی ناہلی کے لیے 2018 میں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے۔ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائےاسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر اسے خارج کردیا تھا۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے سوال

    خیال رہے کہ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہےباقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں31کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دو دفعہ ظاہرکی گئی، دو دفعہ ظاہرکی گئی رقم کا معاملہ اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

  • وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے سال 2018 میں دائر نپٹیشن واپس لنے کی متفرق درخواست عدالت نے منظور کر لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا، پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں عبدالوہاب نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیرن جیڈ وائٹ کو چھپایا ہے ، لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔

    25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

    2018 میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

    خیال رہے کہ درخواست گزار گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینےکی متفرق درخواست دائر کی۔

    خیال رہے کہ جنوری 2019 میں عدالت عالیہ نے عبدالوہاب بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پی ٹی آئی کو کوئی پریشانی نہیں، چوہدری فواد حسین

    تاہم عبدالوہاب بلوچ نے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد مذکورہ دو ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

    بعد ازاں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا، تاہم جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے تعلق کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

    سال 2019 میں دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ عبدالوہاب بلوچ اب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور انہوں نے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر تمام درخواستیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے سندھ ہائی کورٹ سے انہوں نے اپنی پٹیشن واپس لے لی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست واپس نہیں لی۔

    متفرق درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت درخواست گزار کی پٹیشن کو عبدالوہاب بلوچ کی پٹیشن سے الگ کرکے اس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے-

    رسوائی، بدنامی اور بددعائیں سمیٹ کر وہ جا رہی ہے تبدیلی، مریم نواز کا طنزیہ ٹوئٹ

  • لاہور ہائیکورٹ نے شواہد سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے شواہد سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شواہد سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نئے شواہد نہ ہو تو دفعہ 164کا بیان دوبارہ ریکارڈ نہیں ہوسکتا،اغوا کیس میں مدعی کا سیکشن 164 کے تحت اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی،مدعی کا اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے 164کا اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ نہ کرنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا

    عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درست نشاندہی کی کہ تکنیکی طور پر بیان دوبارہ ریکارڈ نہیں ہوسکتا دوسری بار بیان کرانے کےلیے مناسب جواز ہونا چاہیے جو موجود ہ کیس میں نہیں ہے در خواست گزار مجسٹریٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی عنصر ثابت کرنے میں ناکام رہے ،جب تک تفتیش نہ ہوجائے سیکشن 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیان کو سچ نہیں مان سکتے سیکشن 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرتے ملزمان کا ہونا ضروری ہے ملزمان کو حق حاصل ہے کہ وہ بیان پر جرح کرسکیں تفتیش افسر نے درخواست گزار کو بازیاب کراو کہ بیان ریکارڈ کیا اور عدالت پیش کیا ملزمان کی موجودگی میں درخواست گزار کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا

    درخواست گزار نے دوبارہ اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دی جومسترد ہوئی خاتون کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دی گئی تھی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل

    ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل

    گھر سے خاتون کی نعش برآمد،بھائی نے بہن کو گولی مار دی،پولیس

    بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنیوالا سفاک درندہ گرفتار

    سکول میں گھس کر خاتون ٹیچر سمیت دیگر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

  • فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس، درخواست گزار کی درخواست واپس لینے کی استدعا

    فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس، درخواست گزار کی درخواست واپس لینے کی استدعا

    وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس میں درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس کیوں لینا چاہتے ہیں ؟۔

    فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت کب ہو گی ؟ اہم خبر

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت سے کہ اکہ اگر درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

    عدالت کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر فیصلہ اگلی سماعت پر کیا جائے گا۔

    مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں-

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .

    فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے-

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

  • تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    قصور
    قصور گنڈا سنگھ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر تا قصور روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی بدولت شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں
    نواحی گاؤں ساندہ چستانہ کے رہائشی مہر پرویز مختیار نے ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کو درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سڑک کے دونوں جانب 220 فٹ جگہ گورنمنٹ نے خالی چھوڑی ہے تاہم ہائی وے کے افسران نے رشوت لے کر لوگوں کو سڑک کنارے تجاوازت کی اجازت دے رکھی ہے جس کے باعث سڑک کا نقصان ہو رہا ہے اور حادثات رونما ہو رہے ہیں
    لہذہ ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کروائیں

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ،ایف آئی آر درج نا ہو سکی

    صحافی پر قاتلانہ حملہ،ایف آئی آر درج نا ہو سکی

    قصور
    دو ہفتے گزرنے کے باوجود صحافی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نا ہو سکی،قصور کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصور کے صحافی رانا جنید خان نے تھانہ راجہ جنگ کو درخواست دی کہ 8 جون 2021 کو اس پر قاتلانہ حملہ حویلی ملکانوالی رائیونڈ قصور روڈ پر بوقت رات ساڑھے آٹھ بجے ہوا جس میں دو مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے سارے وقوعہ کی اطلاع ریسیکو 15 قصور کو دی گئی جس پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جس پر قصور کی صحافی برادری سخت تشویش کا شکار ہے
    رانا جنید خان و قصور کی صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • یتیموں کا ڈی پی او سے داد رسی کا مطالبہ

    قصور
    چونیاں کے قصبہ آلہ آباد کے یتیم غلام حسین نے ڈی پی او قصور سے مدد کی اپیل کر دی

    تفصیلات کے مطابق یتیم چار بہنوں کے بھائی غلام حسین نے تھانہ آلہ آباد میں درخواست دی کہ ملزمان غلام صابر وغیرہ نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہم پر تشدید کیا اور ہمارے مال مویشی کی جگہ پر قبضہ کرلیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ جگہ ہماری وراثتی ہے مگر بااثر ملزمان ہم یتیموں پر قابض ہونا چاہتے ہیں لہذہ ڈی پی او قصور عمران کشور فوری نوٹس لے کر ہم یتیموں کی داد رسی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کریں

  • موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،چور حویلی سے موٹر سائیکل لے اڑے

    موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،چور حویلی سے موٹر سائیکل لے اڑے

    قصور
    نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں نزد ساندہ پھاٹک میں نامعلوم چور حویلی سے موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا عامر لطیف ولد محمد لطیف سکنہ بھیڈیاں کلاں تھانہ گنڈہ سنگھ نے درخواست دی کہ مورخہ 18_4_21 کو وہ نماز مغرب کے وقت اپنے کھیتوں میں موجود حویلی سے گھر کھانا کھانے پیدل آیا اور اپنی موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو نمبر LEY_ 5309 ماڈل 20 اپنی حویلی پر ہی چھوڑ آیا جسے حویلی کی دیواریں جو کہ لگ بھگ 10 فٹ اونچی ہیں پھلانگ کر نامعلوم چور لے اڑے جس کا علم مجھے تقریبا رات 9 بجے حویلی پہنچنے پر ہوا جس پر میں نے 15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجھے تسلی دی اور موٹر سائیکل ڈھونڈ کر دینے کا وعدہ کیا اور میری درخواست درج کرلی
    متاثرہ شحض نے جلد سے جلد موٹر سائیکل ڈھونڈ کر نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    لاہور پریس کلب کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط. صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست کی۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے صحافیوں نے کورونا وباءکے دوران فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے اور اس دوران درجنوں صحافی اس وباءکا شکاربھی ہوئے جبکہ کئی صحافی وباءسے لڑتے ہوئے شہید بھی ہوگئے جس میں جنگ/ جیو کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ لاہور کے صحافی اب بھی کورونا کے خلاف جاری آگاہی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے یہ صحافی اور انکے اہل خانہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں ، لہذا لاہور کے صحافیوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ وہ اس وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ محفوظ اور پرعزم انداز سے کام کر سکیں.

  • بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ متاثرین کی دہائی

    بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ متاثرین کی دہائی

    اوکاڑہ(علی حسین) معصوم بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونیکے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ بچے کے والدین سراپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق صدر گوگیرہ بستی مصطفیٰ آباد کے رہائشی مبارک علی کا9 سالہ بیٹا محمد حسنین رمضان المبارک میں مورخہ 1 جولائی2020روزے کی حالت میں قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے کرنے جارہا تھا ۔ راستے میں مٹھو ولد یعقوب سکنہ بستی مصطفیٰ آباد نے محمد حسنین کو زبردستی پکڑ لیا اور ایک ویران کمرے میں لے گیا جہاں اس نے نو سالہ محمد حسنین کیساتھ نازیبا حرکات و سکنات شروع کردیں اور حرامکاری کی کوشش کرنے لگا۔ بچے کے مزاحمت کرنے پر اسکو مارنے پیٹنے لگا۔ جس کی وجہ سے بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر بچے کے ورثاء جب جائے واقعہ پر پہنچے تو مٹھو ولد محمد یعقوب کو بچے کیساتھ زیادتی کرتے پایا۔ ملزم سنگین نتائج کی دھکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بچے کے والد مبارک علی کی مدعیت میں تھانہ گوگیرہ میں ملزم مٹھو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو درج ہوئے تین ماہ بیت چکے ہیں لیکن مقامی پولیس نے اب تک ملزم مٹھو کو گرفتار نہیں کیا۔ بچے کے والدین کے بقول ملزم مٹھو علاقہ میں موجود ہے جبکہ پولیس اسکو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔ بچے کے والدین نے ڈی پی او اوکاڑہ ، آر پی او ساہیوال ، انسپکٹر جنرل لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بچے کے والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔