Baaghi TV

Tag: دفتر خارجہ

  • حجاب تنازع: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کی شدید مذمت

    حجاب تنازع: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کی شدید مذمت

    اسلام آباد:حجاب تنازع: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کی شدید مذمت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر مودی سرکار اور مودی سرکارکے حمایت یافتہ انتہا پسند ہندووں کی طرف سے مظالم کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ،پاکستان نے حجاب تنازع پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی ہے، ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذکورہ اقدام پر حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سے بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا، چارج ڈی افیئرز پر زور دیا گیا وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں، معاملہ خارجی اور اکثریتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر انسانی اور شیطانی کرنا ہے۔

    بیان کے مطابق بھارتی سفارت کار کو پاکستان کی گہری تشویش سے مزید آگاہ کیا گیا، فروری 2020ء میں دہلی کے ہولناک فسادات کے تقریباً دو سال گزر جانے کے بعد بھی مذہبی عدم برداشت ہے، منفی دقیانوسی تصورات، بدنامی اور امتیازی سلوک جاری ہے، بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر تشویش ہے، حال ہی میں اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہے۔

  • بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان چین کے دور ے پر ہیں،وزیراعظم عمران خان اور چینی اعلیٰ حکام میں ملاقاتیں ہورہی ہیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں،دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے ایم اویوز اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی ظلم و بربریت کی مذمت کرتا ہے، کل بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کا ردعمل آیا ہے جنوری سے ابتک مزید 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا عالمی برادری کشمیر سے بھارتی فوج کا محاصرہ چھڑائے

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ داعش لیڈر کے شام میں مارے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا ،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر سول اور عسکری قیادت نے ردعمل دیا دہشتگردوں کو بھارت معاونت کی خبریں آئی ہیں، دہشتگردوں کو بھارتی معاونت بارے متعلقہ ادارے تحقیقات کے بعد جواب دینگے،

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل بھرپور انداز میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا یواین کی زیر سرپرستی ان کو فیصلے کا اختیار دیا جائے گا مقبوضہ جموں و کشمیر میں 90 کی تاریخ آج پھر دہرائی جا رہی ہے،کشمیریوں، خواتین اوربچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا ہے اور رہے گا

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

  • کنٹرول لائن فائرنگ،سیزفائر کی خلاف ورزی ،بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔دوسری طرف بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 معصوم شہری شہید جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور گورو آہلو والیا کو طلب کرکے کنٹرول لائن کے شاہ کوٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پربلااشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی گئی اوراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔بھارتی ناظم الامورکو یہ واضح پیغام بھی دیا گیا کہ وہ پاکستان کے صبر کو نہ آزمائے اور اپنی اصلاح‌کرلے یہ بہتر ہے

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ عین اس وقت کی جارہی ہے جب مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ لے کراسلام آباد

  • بھارت کو پا کستان فوبیا ہوگیا،الزام تراشی وطیرہ بن گیا، مسترد کرتے ہیں ، دفتر خارجہ

    بھارت کو پا کستان فوبیا ہوگیا،الزام تراشی وطیرہ بن گیا، مسترد کرتے ہیں ، دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں پاکستان مخالف بیانیہ کو مسترد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ بی جے پی راہنماؤں کی جانب سے ہریانہ اور مہاراشٹریہ کے انتخابات کے تناظر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں بی جے پی کی جانب سے بار بار پاکستان کو گھسیٹا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی حمایت، منشیات کی اسمگلنگ اور دریاؤں کے پانی کا رخ پاکستان کی جانب موڑنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم میں بے جے پی نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے جیسے تاریخی اقدامات کا کریڈٹ بھی لینے کی مذموم کو شش کی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر بے جے پی کی موجود قیادت کے پاس انتخابات میں پاکستان دشمنی کے علاوہ پیش کرنے کے لئے کوئی اور چیز نہیں ہے جبکہ ہم نے بار بار زور دیا ہے کہ بھارت میں اپنے ملکی سیاسی فوائد اور انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے نام کا استعمال اب ختم ہونا چائیے۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نےجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سےمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا دفتر خارجہ کے نام کھلا خط … محمد عبداللہ

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا دفتر خارجہ کے نام کھلا خط … محمد عبداللہ

    گزشتہ روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا کہنا تھا نوجوان طبقہ کشمیر ایشو کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں اور کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا جائے. سب سے پہلے تو اس بات پر خوشی کا اظہار کیا جائے یا افسوس کہ بالآخر پاکستان کے آفیشلز کو مسئلہ کشمیر میں سوشل میڈیا کے کردار کی اہمیت کا اندازہ ہی ہوگیا اگرچہ بہت تاخیر کے ساتھ ہی ہوا.
    جناب عزت مآب ڈاکٹر محمد فیصل صاحب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان!
    بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے کشمیر میں انڈین مظالم اور کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نوجوانوں سے مدد مانگی کہ سوشل میڈیا پر نوجوان طبقہ کشمیر ایشو کو اجاگر کرے. آپ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں تو ہمیں اس ایشو کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کریں.

    سوشل میڈیا پر بھارت کا راج پاکستانی بے یارو مددگار — محمد عبداللہ

    جناب عالی! آپ کے اس بیان کو سن کر ہمیں خوشی بھی ہوئی اور آپ کی سادگی پر ہنسی بھی آئی کہ گزشتہ دس بارہ سالوں سے پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کشمیر کا مقدمہ سوشل میڈیا پر لڑتے رہے. ان دس بارہ سالوں میں کشمیر ایشو، نظریہ پاکستان یا بھارت کے ہندو توا پر کام کرنے والے پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس میں شاید ہی کوئی ہو جس کے بیسیوں، سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان سوشل میڈیا سائٹس کی انتظامیہ کی طرف انڈین دباؤ میں آکر بلاک نہ کیے گئے ہوں. ہم تب سے چیخ چلا رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اس میں اپنا کردار ادا کرے اگر بھارت دھونس اور دباؤ ڈال کر اپنے مطالبات منظور کروا سکتا تو پاکستان کیوں نہیں؟ میں کتنے ہی فعال ترین ایکٹوسٹس کو جانتا ہوں جو کشمیر ایشو کو سوشل میڈیا پر زندہ رکھے ہوئے تھے مگر اکاؤنٹس کی مسلسل بندش کے سلسلوں اور پاکستانی انتظامیہ کی بے حسی سے تنگ آکر کچھ تو سوشل میڈیا کا استعمال ہی چھوڑ گئے اور کچھ نے دیگر مصروفیات ڈھونڈ لیں. تب پاکستان کی انتظامیہ میں سے کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی کہ ہم بہت بڑا نقصان کر رہے ہیں ان ایکٹوسٹس کی مدد نہ کرکے، رہی سہی کسر کشمیر ایشو کے لیے اپنی ساری زندگی تیاگ دینے والے رہنماؤں اور جماعتوں پر لگنے والی پابندیوں اور ان پر لگنے والے دہشت گردی کی دفعات نے پوری کردی اب کوئی کشمیر کا نام سنتے ہی ہاتھ کانوں پر لگاتا ہے کہ نہ بابا میں دہشت گردی کا پرچہ نہیں کٹوانا ، کشمیر کا نام لینا ہی دہشت گردی بنا دی گئی ہے. کسی سے کہہ دو کہ آؤ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ بات کرلیں تو وہ صاف انکار کرتا کہ بڑی مشکل سے میرے اکاؤنٹ کی کچھ "ریچ” بنی ہے آپ کیوں بلاک کروانا چاہتے ہیں. ہمارے کتنے ہی بڑے بڑے پیجز اور اکاؤنٹس کہ جن کی رسائی لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں تھی وہ پاکستان انتظامیہ کی بے حسی اور بھارتی غنڈہ کردی کی نذر ہوکر بلاک کردیئے گئے. اب جب آپ لوگوں کو نظر آیا کہ اپنے ٹوٹے پھوٹے موبائلوں اور سستے پیکجز سے کشمیر پر کام کرنے والے غائب ہوگئے اور کشمیر کا نام بھی سوشل میڈیا سے ختم ہوتا جا رہا ہے تو آپ نے نوجوانوں سے مدد مانگنا شروع کردی کہ آئیں اس فیلڈ میں کام کریں تو عالی جناب نوجوان تو برسوں سے اس فیلڈ میں موجود تھے مگر ان کو اس فیلڈ میں کس نے بے یارو مددگار چھوڑ کر ان کو اس میدان سے منہ پھیرلینے پر مجبور کیا؟؟؟

    مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے، فخر امام، ڈاکٹر محمد فیصل

    جناب عالی ڈاکٹر فیصل صاحب! اب آپ ہی ہمیں بتائیے کہ ہم سوشل میڈیا پر کشمیر ایشو کو کیسے اجاگر کریں، کیسے سوشل میڈیا پر بین الاقوامی رائے عامہ کو ہموار کریں کہ بھارت پوری طرح سے اس فیلڈ میں چھایا ہوا ہے اور کسی بھی پاکستانی اکاؤنٹ یا پیج کو کشمیر پر بات کرنے کے جرم میں بلاک کردیا جاتا ہے تو ایسے میں تھوڑی سی مزید رہنمائی کردیں کہ کیسے اجاگر ہوگا یہ مسئلہ کشمیر؟ ؟؟

    Muhammad Abdullah