Baaghi TV

Tag: دفتر خارجہ

  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی، دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری:ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان میں سیلاب سے تباہی، دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری:ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کے لئے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 30 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت سے 12 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، ترکیہ سے کل دس امدادی پروازیں امدادی سامان کے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

    عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ ازبکستان سے ایک امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 2 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • وزیراعظم نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی دی منظوری

    وزیراعظم نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی دی منظوری

    وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیاناتی کی منظوری دیدی

    منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی ،فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات کے لیے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، رضا بشیر تارڑ جاپان کے لیے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، عاصم افتخار احمد فرانس کے لیے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، مس عائشہ فاروقی آئرلینڈ کے لئے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، علی جاوید اٹلی کے لیے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، آصف میمن ہنگری کے لئے سفیر تعینات کئے گئے ہیں

    جنید یوسف کو ترکی میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینگے عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر تعینات کئے گئے ہیں، وہ ابھی ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان ہیں ،فواد شیر جدہ میں او آئ سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

  • وزارت خارجہ امریکہ میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے،عدالت

    وزارت خارجہ امریکہ میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے،عدالت

    وزارت خارجہ امریکہ میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے،عدالت
    امریکی جیل میں قید پاکستانی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    دفتر خارجہ کی جانب سے پیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ،حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ لینا چاہتی ہیں، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ خوف اور ڈر ہے کہ وہاں کچھ ہو سکتا ہے اس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں ،عدالت نے فوزیہ صدیقی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے اپلائی کریں ویزہ حاصل کریں ، وکیل نے کہا کہ دفتر خارجہ عدالت کے سامنے فوزیہ صدیقی کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ اگر یہ امریکہ جائیں تو وہاں سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں ؟ نمائندہ دفتر خارجہ نے کہا کہ میں امریکہ میں موجود قونصل جنرل سے بات کر لیتا ہوں،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دفتر خارجہ پر اعتماد رکھنا چاہیے وہ آپ کی مدد کر رہے ہیں ،کوشش کر رہے ہیں آہستہ آہستہ بہتر نتائج ہوں آپ ویزہ تو اپلائی کریں ،دفتر خارجہ فوزیہ صدیقی کو ویزہ فراہمی میں سہولت دینے کے لیے تیارہے وزارت خارجہ نے ویزہ حصول کی حمایت کے لیے امریکی ایمبیسی کو لکھا بھی ہے، وزارت خارجہ حکام کے مطابق ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کر سکتے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ امریکہ میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

    بیٹی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے عافیہ صدیقی کی ماں چل بسیں

  • پاکستان کی بھارت میں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت

    پاکستان کی بھارت میں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت

    لاہور:بھارت میں منعقد ہونے والے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کا بائیکاٹ کرنے والی پاکستانی ٹیم واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئی ، دوسری طرف پاکستان نے بھارت کے شہر چنائی میں منعقد ہونے والے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    اطلاعات کےمطابق پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کی دعوت پر چنائی میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے پہنچی تھی، تاہم یونٹ کی مشعل کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں سے گزارنے پر احتجاجا پاکستان نے ایونٹ کا بائیکاٹ کر دیا

    دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کی مشعل کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزار کر اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو افسوسناک ہے، واضح رہے کہ مشعل کو21 جولائی 2022 کو سری نگر سے گزارا گیا تھا۔

     

     

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے بھارتی اقدام کے خلاف بطور احتجاج 44 ویں شطرنج عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے اور اس معاملے کو بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک بھارتی شہر چنائی میں منعقد ہونے والے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔

    پاکستان نے بھارت کے شہر چنائی میں منعقد ہونے والے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے 28 جولائی سے 10 اگست تک چنائی میں 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی دستہ پہلے ہی اس ایونٹ کے لیے تیاری کررہا تھا۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ بھارت نے اس باوقار بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کو شش کرکے اس ایونٹ کی مشعل بردار ریلی کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے گزارا گیا، اس طرح علاقے کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے جسے بین الاقوامی برادری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرسکتی۔

    پاکستان نے بھارت کی طرف سے سیاست کو کھیلوں سے ملانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی ہے، پاکستان نے احتجاج کے طور پر پاکستان نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرانے کے ساتھ ساتھ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کو منسوخ اور حقیقی کشمیری رہنماوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

  • غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد:غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے،پاکستان میں اس حوالے سے پھیلائی جانے والی گفتگو کے متعلق اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال میں بار بار غیرملکی مراسلے کوزیربحث نہ لایا جائے یہ حساس معاملہ ہے،

    عاصم افتخار نے کہا کہ سائفر معاملے پر دفتر خارجہ نے تفصیلی وضاحت جاری کی ہے، اس پر کچھ سیاسی بیانات آ رہے تھے جو کہ درست نہیں تھے، اس معاملے پرحالیہ بیان بھی اس لیے جاری کیا گیا، ہمارے بیانات کا ٹرانسکرپٹ موجود ہے اسے دیکھا جاسکتا ہے، اس معاملے پر غیر ضروری ،غیرذمہ دارانہ بیانات سےگریز کیا جانا چاہیے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفترخارجہ ایک منظم اور مربوط طریقہ کے تحت کام کرتا ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اعلامیہ کےبعدکوشش رہی تمام ممالک سےتعمیری، مثبت سفارتی تعلقات قائم کیےجائیں، دفترخارجہ نے تمام وقت تعمیری اور مثبت سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوشش پر بھی فوکس رکھا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہت بہتر ہے، تاہم وہاں معاشی اور اقتصادی حالات قدرے خراب ہیں، افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا مگر انکی حکومت تسلیم کرنے کا معاملہ ابھی بھی بہت قبل از وقت ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ صرف ہمارے ہی نہیں بہت سے ممالک کے سفارتخانے کابل میں ہیں، اور بہت سے ممالک اپنے ملکوں سے بیٹھ کرافغانستان سے سفارتی تعلقات رکھ رہے ہیں، اس معاملے پر بحث سمجھ سے باہر ہے۔

  • نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

    نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

    نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو رہا کر دیا گیا ہے- ۔

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائےگئےملتان سےتعلق رکھنےوالےڈاکٹر ابوذرمحمد افضل کونائیجیریا میں اغواکاروں سے رہائی مل گئی ہے پاکستانی ڈاکٹر کی اغواکاروں سے رہائی پر نائیجیریا کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

    عالمی پابندیاں بھی روس کی صنعتی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں:ترقی کا سفرجاری

    وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابوذر کی رہائی ممکن بنانے پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرابوذر نے اغواکاروں سے اپنی رہائی کے لیےمذاکرات اور رہائی کی کوششیں کرنے والے تمام افراد کے ساتھ پاکستان اور نائیجیریا کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

    نائیجیریا میں 3مہینے تک مغوی رہنے والے پاکستانی ڈاکٹر ابوذر کی رہائی پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور وزیرِمملکت خارجہ اُمور کابھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

    اغواکاروں کی جانب سے ایک ماہ قبل 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر واحد غیر ملکی ہیں۔

    جرمنی میں دو سال بعد نمازعید کی ادائیگی، مسلمانوں میں خوشی کی لہر

    وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کو ابوجہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے سفری دستاویزات جاری کر دیئے ہیں وہ آج رات نائیجیریا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

    نائیجیریا میں دہشت گردوں نے 28 مارچ کو ڈاکٹر ابوذر سمیت 200 افراد کو اغوا کیا تھا ڈاکٹر ابوذر کے والد شیخ محمد افضل نےحکومت پاکستان سے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی، ڈاکٹر ابوذر محمد افضل نائیجیریا میں ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے-

    ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں شپنگ کمپنی میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کرنے والے بیٹے کے اغوا کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا دہشت گردوں نےنائیجیرین حکومت کو سات روز کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مغویوں کو قتل کردیں گے-

    قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی

  • پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی ،اطلاعات کےمطابق ‏کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاک فوج کی قیادت سے متعلق ‘غیر ذمہ دارانہ ریمارکس’ پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے اس بیان پر وضاحت بھی مانگی ہے

    میڈیا ذرائع کےمطابق کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کےخلاف بہت غلط ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

  • عالمی برادری کو افغان مہاجرین کو فراموش نہیں کرناچاہیے، دفتر خارجہ

    عالمی برادری کو افغان مہاجرین کو فراموش نہیں کرناچاہیے، دفتر خارجہ

    پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ملک میں پناہ گزینوں کے لیے مثالی سخاوت، مہمان نوازی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے، بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرناچاہیے، پاکستان اس وقت بھی30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کررہا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کےلئے کی جانے والی کوششوں میں ساتھ دیں۔ بیان میں کہا گہا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے، اس دن کو مناتے ہوئے ہم دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، یہ دن ہمیں یاددہانی کراتا ہے کہ ہم جبری نقل مکانی کے محرکات پر غور کریں اور تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل سمیت پناہ گزینوں کے حالات کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

    دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن بین الاقوامی بوجھ اور ذمہ داری کے اشتراک کے اصول کے تحت مہاجرین کے تحفظ کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان نے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ترین مہاجرین کے حالات میں سے ایک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالی ہے، پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کررہا ہے جبکہ 4 لاکھ روہنگیا باشندوں نے بھی پاکستان میں پناہ حاصل کی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے دنیا بھر میں نئے حالات ابھر رہے ہیں بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، کووڈ سے جڑے سماجی، اقتصادی اور صحت کے چیلنجوں کے تناظر میں نئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، افغان مہاجرین کے لیے باقاعدہ، متوقع اور مناسب مالی امداد کے ذریعے ان کی محفوظ اور باوقار واپسی کی ضرورت ہے۔

    دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے استحکام اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا اہم ہے تاکہ مستقبل میں مہاجرین کے ملک سے انخلاء کے امکان کو روکا جاسکے۔ پاکستان نے اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کی حمایت کے قابل ستائش کام پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این ایچ سی آر کے ساتھ اپنی قابل قدر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے پائیدار حل کے لیے اس کی کوششوں میں تنظیم کا ساتھ دیں۔

  • پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے،امریکہ

    پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے،امریکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ، گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے

    بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کے واقعہ کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں گزشتہ برس وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے نئی دہلی کے اپنے دورے میں کہا تھا کہ امریکی اور بھارتی عوام ایک طرح کے اقدار پر یقین رکھتے ہیں جن میں انسانی وقار اور احترام مواقعوں کے حصول میں مساوات اور مذہبی آزادی شامل ہے یہ کسی بھی جمہوریت میں بنیادی اقدار ہیں اور ہم دنیا بھر میں ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا نئی پاکستانی حکومت کے حوالہ سے کہنا تھا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں گزشتہ ماہ بلنکن کو پاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا پہلی بار یہ بہت اچھی اورتعمیری بات چیت تھی ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی پاکستان ہمارا شراکت دار ہے ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے چند روز قبل بطور وزیر خارجہ امریکہ کا پہلا دورہ کیا تھا اور حکام سے ملاقاتیں کی تھیں،

    ہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے

    امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات ایک بار پھر رد کر تے ہوئے پروپیگنڈا قرار دیا ہے-

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

  • بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    بی جے پی رہنما کے توہین مذہب کے بیان پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس گستاخی کے خلاف رد عمل دیا جا رہا ہے،

    پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے کئے گئے انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی، پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامور کو بتایا گی کہ یہ ریمارکس مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

    بھارتی سفارت کار کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان بی جے پی حکومت کی جانب سے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف اٹھائے گئے تاخیری اور غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے جس سے مسلمانوں کے درد کو کم نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔

    دوسری جانب بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل ساامنے آیا ہے، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین ناقابل برداشت ہے،او آئی سی نے بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی ترجمان کا بیان اسلام کے خلاف نفرت اور بدسلوکی کے تناظرمیں ہے، بھارتی حکمران جماعت اسلام کے خلاف منظم کارروائیوں میں ملوث ہے بھارت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں، اربوں کی تعداد میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثر ہندوتوا کو روکیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز کلمات پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرلیا،بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے توہین آمیز کلمات پر سخت پیغام دے دیا گیا،بی جے پی قیادت اور حکومت توہین آمیز کلمات کی مذمت کرے،بی جے پی قیادت ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے،

    پی ڈی ایم کے سربراہ ،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ترجمان کے توہین رسالت ﷺ پر مبنی بیان پر پوری مسلم امہ مل کر بھارت سے جواب طلب کرے بی جے پی ترجمان کی جانب سے حضور علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ کلمات کی شدید مذمت کرتے ہیںان گستاخانہ کلمات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں مسلمان کے لئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذات بارے ایک لفظ بھی قابل برداشت نہیں بھارتی حکومت ایسے رہنماؤں کوسخت سزا دے ورنہ دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بی جے پی رہنماوں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺکے بارے میں بی جے پی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیانات کی قابل مذمت ہے،بی جے پی رہنماوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے،بی جے پی رہنماوں کے بیانات سےدنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں، مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے،عالمی دنیا کا رواداری کا معیار باقی ممالک اور مودی کے لیے الگ الگ نہیں ہو سکتا، بھارتی انتہا پسندی دنیا کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے،بی جے پی رہنما وںکی رکنیت معطلی کافی نہیں، مودی سرکار کو مسلمانوں سےمعافی مانگنی چاہیے،

    بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی توہین کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی توہین پر شدید مذمت کرتا ہے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گہرا صدمہ ہوا ہے مغربی ممالک کی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں کے متعلق نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں مغربی ممالک میں مسلسل پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گساخی کے واقعات سامنے آتے ہیں پوری امت مسلمہ عقید ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے میں ایک ہو او آئی سی فوری اجلاس پر بلاکر ان گستاخانہ عزائم کےخلاف لائحہ عمل بنائے وزیر اعظم پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں یہ ایک دفعہ پھر یاد دلاتی ہے کہ ہمارے اجداد کی قربانی سے جو آزاد ملک ملا وہ کتنی بڑی نعمت ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے اشتعال انگیز بیان اورگستاخی کی عالمی سطح پر مذمت کرنی چاہیے،

    ق لیگی رہنماوں نے بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کی توہین آمیز بیانات سے عرب دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہییں،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے، بھارت کی جانب سے توہین آمیز بیانات کا او آئی سی اور اقوام متحدہ نوٹس لیں,سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ بیانات کو روکا نہ گیا تو عالمی سطح پر نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے،بھارت کی اس حرکت کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ،

    واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی اس بیان پرمسلمانوں کی جانب سے شدیدغم وغصے کا اظہارکیا جارہا ہے

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین