Baaghi TV

Tag: دفتر خارجہ

  • مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے افغانستان گئے، حکومتی ترجمانی نہیں کر رہے، دفتر خارجہ

    مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے افغانستان گئے، حکومتی ترجمانی نہیں کر رہے، دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا ،اس میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی،

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خارجہ نے افتتاحی تقریر میں مستقبل کے وبائی امراض کے خلاف عالمی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی،کانفرنس کا اختتام آج اسلام آباد اعلامیہ کے ساتھ ہو گا ،پاکستان نے امریکہ کی جانب سے خصوصی تشویش والے ممالک میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،پاکستان جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے ،پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے ،ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں ،ایسا حل جس میں فلسطین 1967 سے قبل کی سرحدوں پر القدس بطور دارالحکومت ہو ،

    ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ستر برس سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے ،وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ جلد عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان حکومت پاکستان یا دفتر خارجہ کی جانب سے نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان کو دورہ پر جانے سے پہلے دفتر خارجہ نے بریفنگ دی تھی، مولانافضل الرحمان اپنے مرضی سے گئے ہیں حکومت پاکستان کی ترجمانی نہیں کررہے ،افغان وفد کے ساتھ بارڈر سکیورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مزاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروپ اور ٹی ٹی پی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج ایک مثبت ترقی پسند ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے-

    باغی ٹی وی:ترجمان دفترخارجہ کے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگئی ہے، جس کے پہلے سیشن میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےبھی اہم خطاب کیا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دفتر خارجہ آئےتو نگراں وزیر خارجہ نےان کا کانفر نس میں خیر مقدم کیا، اور اہم دارالحکومتوں میں تعینات پاکستانی سفیراء سے ان وزیراعظم کا تعارف کرایا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1742932846619377737?s=20
    ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے عالمی تناظر میں حکومتی مؤقف سفرا کے سامنے رکھا اور کہا کہ ہر قیمت پر ملکی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا برآمدات اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کی جائیں،بین الاقوامی سطح پر حالیہ اہم تبدیلیوں کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم اور بر وقت ہے، جس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز ملیں گی۔

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا خوش آئند ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج ایک مثبت ترقی پسند ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے، اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1742799964827464083?s=20
    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا، اورجموں و کشمیر تنازعہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کا حامی ہے، پاکستانی سفارت کار ملک کا مؤقف بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

    ترجمان کے مطابق دفترخارجہ میں مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفرا کی کانفرنس جاری ہے، جس میں مختلف ممالک میں تعینات تقریباً 20 پاکستانی سفرا شریک ہیں کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، روس، چین، فرانس، سعودی عرب، امارات، یورپین یونین اور ازبکستان سے پاکستانی سفرا موجود ہیں، کانفرنس میں پاکستانی خارجہ پالیسی کودرپیش چیلنجز پر مشاورت جاری ہے، سفرا کی کانفرنس اگلے2 دن بھی جاری رہے گی، اور اس میں خارجہ پالیسی کے دو طرفہ سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی، اور خارجہ پالیسی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

  • پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے،پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے

    ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پاکستان میں قید 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، پاکستان میں 47 بھارتی شہری اور 184 ماہی گیر قید ہیں۔ بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک افسر کو فراہم کی بھارت کی جیلوں میں کل 418 پاکستانی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 337 شہری اور 81 ماہی گیر قید ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرکے وطن واپس بھیجے، 1965 اور 1971 کی جنگوں کے لاپتہ دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے اور 77 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک اپنی جیلوں سے ماہی گیروں کو رہا کرتے ہیں،

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

  • شہزاد اکبر مبینہ حملے میں پاکستانی اداروں پر الزامات  مسترد کرتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    شہزاد اکبر مبینہ حملے میں پاکستانی اداروں پر الزامات مسترد کرتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    شہزاد اکبر پر برطانیہ میں مبینہ حملہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر مبینہ حملہ، لندن کی مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ہائی کمیشن سے کوئی مدد نہیں مانگی گئی، شہزاد اکبر مبینہ حملے میں پاکستان اور پاکستانی اداروں پر الزامات کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کی حفاظت اور سہولیات کے لیے کوشاں رہتا ہے، بہت سے سیاسی مخالفین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لی اور کئی دہائیوں سے بیرون مالک مقیم ہیں، سیاسی پناہ لینے والے بیشتر پاکستانی حکومت اور اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں،بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے بہت سے لوگوں کے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں سے تعلقات تھے،پاکستان مخالف بیانات دینے والوں کے خلاف کسی انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتے، ہمیں برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد ہے،امید ہے مبینہ حملے میں مجرموں کی شناخت اور برطانیہ کے قانون کے مطابق ان کے ساتھ برتاؤ کیا جائے گا، پاکستان تحقیقات پر گہری نظر رکھے گا اور برطانیہ کے حکام کی جانب سے جو بھی معلومات ہمارے ساتھ شیئر کی جائیں گی،

    واضح رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ رات کو لندن میں میرے گھر پر حملہ کیاگیا،عمران خان دور حکومت میں وزیراعظم کے مشیر رہنے والے شہزاد اکبر کاکہنا ہے کہ مجھ پر تیزاب پھینکا گیا ،کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں،میری اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں،شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشاءاللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے.میں نے پولیس کو اطلاع کر دی ہے

    شہزاد اکبر نے حملے کے اگلے روز تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے ہاتھ پر پٹی باندھی ہوئی تھی، عینک بھی دکھائی گئی تھی، عینک پر تیزاب کے نشانات تھے تاہم شہزاد اکبر کے چہرے پر کوئی نشان نہیں تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل میں کہنا تھا کہ عینک پر تیزاب گرا تو چہرہ کیسے بچ گیا؟

  • عدالت میں زیر سماعت کیسز پر ردعمل نہیں دے سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

    عدالت میں زیر سماعت کیسز پر ردعمل نہیں دے سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے،

    ہفتہ واربریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اس صورتحال کو ختم کرنے کی آواز کے ساتھ ہیں۔پاکستان القدس شریف کے بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے،ہم القدس الشریف بطور دارالحکومت 1967 سے پیشگی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں، فلسطین کا حل دو ریاستوں پر مشتمل ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا عزم کر رکھا ہے،یہ دورے پاک امریکا تعلقات کی کثیرالجہتوں سےمتعلق ہیں، ان دوروں کا محور صرف افغانستان نہیں ہے، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے گھانا میں پیس کیپنگ اجلاس میں شرکت کی، کانفرنس میں پاکستان نے 19 وعدے کیے جو کہ امن کے عزم کا اظہار ہیں، گھانا میں شہریار اکبر نے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ پیس آپریشنز کے انڈر سیکریٹری سمیت دیگر حکام سے ملے

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے حملے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے مدد نہیں لی، واقعے میں پاکستانی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کی جانب سے امریکی حکام کو عدالت میں بلانے کا کہا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیا کہ عدالت میں زیر سماعت کیسز پر ردعمل نہیں دے سکتے،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان وزیرکے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ دیکھی ہے، اس معاملے پر حقائق کے بعد جواب دیا جائے گا،ہمیں امریکی حکام سے افغان شہریوں کی امریکا منتقلی سے متعلق اپ ڈیٹ لسٹ ملی ہے، انٹیلی جنس سے متعلقہ معلومات انٹیلی جنس چینلزکے ذریعے ہی دی جاتی ہیں، پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پربات کی گئی، ہم بھی ان امور پربات کریں گے جن پر ہمیں اعتراضات ہیں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    اسلام آباد: امریکی وفد نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جولیٹ ویلز کی قیادت میں پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے دفترخارجہ میں ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت اسسٹینٹ سیکریٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز نے کی، جب کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا میں آباد کاری کے منتظر25000 افغانیوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا،امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے …

  • کوپ 28 اجلاس،نگران وزیراعظم کی مودی سے ملاقات متوقع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    کوپ 28 اجلاس،نگران وزیراعظم کی مودی سے ملاقات متوقع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کوپ 28 کی سائڈ لائن پر وزیراعظم انوار الحق کی بھارتی وزیراعظم مودی سے کوئی ملاقات متوقع نہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کوپ 28 میں خطاب کریں گے،وزیراعظم انوار الحق کوپ 28 کی سائٹ لائن پر ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم انوار الحق نے کراون پرنس کویت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی مہاجرین پر ہونے والی بین الاقوامی کا نفر نس میں پاکستان کی نمائندگی کی،پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم کاپریشن پر مذاکرات کا 4 دور اسلام آباد میں ہوا،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی دوبارہ بمباری کی مزمت کرتا ہے،پاکستان بین الاقوامی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو مستقل روکنے کےلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتا رہے گا،پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پر حملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے،بھارت انسداد دہشتگردی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اہلکاروشہری نکھل گپتا پر امریکا میں عائد کی جانے والی فرد جرم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کوہمیشہ بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک سے خبردارکیا، پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار رہا اور یہ بھارتی نیٹ ورک اب عالمی سطح تک پہنچ چکا ہے،

    دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں کوپ 28 کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف نےلاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہارکیا اور کہا کہ کوپ 28 کانفرنس کے ذریعے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے فعال ہونے پر خوشی ہے، پی ڈی ایم حکومت، سابق وزیر شیری رحمان کی انتھک کوششوں سے یہ فنڈ قائم ہوا،انسانیت کا مستقبل موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے خلاف مدافعت پر منحصر ہے،
    موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے خلاف کمزور مدافعت کے حامل ممالک کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے،اس ضمن میں اس فنڈ کا قیام کلیدی اہمیت کا حامل ہے،کوپ 28 میں موسمیاتی انصاف بنیادی مطالبہ ہونا چاہیے،

    واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان کر دیا گیا،کوپ 28 کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی فنڈز میں 10 کروڑ ڈالر، چاپان نے 1 کروڑ ڈالر، جرمنی نے 10 کروڑ ڈالر اور برطانیہ نے 6 کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ماحولیاتی فنڈز میں دے گا.

    موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کوپ 28 کا اجلاس دبئی میں ہو رہا ہے،اجلاس میں حکومتیں مرحلہ وار فاسل ایندھن کے خاتمے پر بات چیت کریں گی جو گلوبل وارمنگ کی بڑی وجہ ہے۔اس اجلاس میں تقریباً 80 ہزار سے زیادہ مندوبین شریک ہیں جبکہ 200سے زیادہ عالمی رہنما شریک ہیں،

  • سفیروں کی ملاقاتیں،دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا جاتا،ترجمان دفتر خارجہ

    سفیروں کی ملاقاتیں،دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا جاتا،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے برکس بلاک 2024ء میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا،امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور پاکستان کے سیاسی قیادت کے درمیان ملاقاتوں کی تفصیلات کے حوالے سے دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا گیا، بین الاقوامی سفیروں کی پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کے بارے علم نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں بریف کیا جاتا ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاکستان ڈنمارک، فن لینڈ اور سوئیڈن سے سیاسی مشاورت کر رہا ہے،ڈنمارک کے ساتھ سیاسی مشاورت 21 نومبر کو منعقد ہوئی سوئیڈن کے ساتھ سیاسی مشاورت آج منعقد ہو رہی ہے جبکہ فن لینڈ کے ساتھ مشاورت کل ہوگی، نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ یکم اور 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کاپ 28 میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے

    ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جنگ بندی ہو تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے،ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد ہیں.پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں پاکستان فلسطینی زمین پر اسرائیل کے منصوبے پر سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے، ہم یہودی آباد کاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، یہ غیر قانونی آباد کاری فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے رستے میں شدید رکاوٹ ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہیں،پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش ہے، پاکستان افغان انتظامیہ کے ساتھ دہشتگروں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر رابطے میں ہے، افغان انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،پاکستان متعدد بار ٹی ٹی پی کی کاروائیوں سے افغانستان کو آگاہ کر چکا ہے، انٹیلی جینس سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کر سکتی لیکن افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر کارروائی کی توقع رکھتے ہیں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے،پاکستان

    بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے،پاکستان

    تر جمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ایس سی او کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان اس فورم کی صدارت سنبھالے گا،پاکستان آج کونسل کی صدارت سنبھالے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فورم کا مقصد تجارت، اقتصادی امور، مائنگ،آئی ٹی میں فروغ ہے، پاکستان ،فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتاہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیاں جاری ہیں،بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے، فلسطینیوں کی طرح جموں و کشمیر کی عوام بھی بھارتی جارحیت کا شکار ہے،آج جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 75 سال ہو گئے،پاکستان کشمیریوں کی سپورٹ جا ری رکھے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پرپاکستان کو سخت تشویش ہےچھ ہزار سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں، یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی. اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • فلسطین امدادی سامان بھجوا رہے،فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

    فلسطین امدادی سامان بھجوا رہے،فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان فلسطینیوں کی مدد کے لیے میدان میں آ گیا،امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیا تا ہم ساتھ ہی کہا گیا کہ پاکستان سے فوج بھجوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دی ، جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی مدد کے حوالہ سے اقدام کا بتایا ، دوران بریفنگ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےغزہ کا معاملہ اٹھایا اور غزہ میں قتل و غارت روکوانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے،سعوی عرب اور پاکستان کےاشتراک سےجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کااجلاس ہوا،نگران وزیر خارجہ نےتنازعےکی بنیادی وجہ دوریاستی حل پرعمل درآمدنہ ہونےکوقرار دیا،وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ایرانی ,اردن ترکیہ اور متحدہ ارب امارات کے ہم منصوبوں سےملاقات کی،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان سے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان بھجوانے کے حوالہ سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا،پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دے رکھی ہےکسی بھی ملک میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہا جاسکتا،غیر ملکی افراد کی ملک بدری کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائیگا

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ